Baaghi TV

Author: +9251

  • کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    باغی ٹی وی : میاں اسلم اقبال نے لاہور ایکسپو سنٹر میں پاک پلاس نمائش سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا رہی ہے.ہماری حکومت میں پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں 136 سے 108 ویں نمبر پر آچکا ہے.ہمارا ہدف ایز آف ڈوئنگ بزنس میں عالمی رینکنگ میں پہلے ساٹھ نمبر تک آنا ہے .امید ہے حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر کام کرے گی .سابق حکومت نے ملک میں پلاسٹک انڈسٹری کیلئے خاص پالیسی نہیں بنائی .مولانا فضل الرحمان کیساتھ مزاکرات جاری ہیں .رہبر کمیٹی معالات کا بہتر حل نکالے گی.

    مولانا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے،میاں اسلم اقبال

     

  • بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    لاہور:حکومت کی کرپشن ، بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال روکنے کی تمام کوششیں بے کارگئیں ، حکومت کی طرف سے دیئے گئے معیاردفتری حکام کی عادتیں‌نہ بدل سکے،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میں‌اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سنیارٹی کے نمبروں میں بڑے پیمانے پر گڑبڑ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تبادلوں کی پہلی فہرست آویزاں ہونے سے قبل سکول انفارمیشن سسٹم پر سنیارٹی کے نمبروں کی درستگی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سکول حکومت پنجاب کیطرف سے تبادلوں‌کی جو پالسی دی گئی تھی ، اس کی آڑ میں دفتری حکامنے بہت سے خلاف قانوں تبادلوں کے اپنی مرضی سے تبدیلیاں‌کردی ہیں‌، یادرہےکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ کی 8 کیٹیگری کے تبادلوں کیلئے پابندی اٹھا رکھی ہے، ان میں بیوہ، طلاق یافتہ، معذور اور باہمی تبادلے کے خواہش مند اساتذہ شامل ہیں۔

    مذکورہ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سکول ایجوکیشن نے 4 نومبر تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں، سیکرٹری ایجوکیشن نے آئی ٹیچرز کو سنیارٹی لسٹ کےنمبروں کی درستگی کرنےکی ہدایت جاری کردی۔ سیکرٹری ایجوکیشن ارم بخاری کا کہنا تھا کہ تبادلوں کی پہلی فہرست سے قبل سنیارٹی لسٹ کےنمبر درست کیے جائیں۔تبادلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 12 نومبر کے بعد جاری کرنی ہے۔

  • لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی عوام سڑکوں پر کیوں

    لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی عوام سڑکوں پر کیوں
    باغی ٹی وی : لبنان کے وزیر اعظم استعفی دے چکے ہیں اس کے باوجود بھی لبنان کے عوام احتجاج کناں ہیں اور سڑکوں پر ہیں.لبنان میں مظاہرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کے روز عام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس کال کا مقصد حکام پر دباؤ ڈالنا ہے تا کہ مطالبات کا پورا ہونا یقینی بنایا جا سکے۔لبنان کے کئی علاقوں میں احتجاج کنندگان نے راستے بند کر دیے ہیں۔
    امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

    لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

  • واپڈا اہلکاروں کی غفلت ، محلہ کی جانیں خطرے میں

    واپڈا اہلکاروں کی غفلت ، محلہ کی جانیں خطرے میں

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کی لنگاہ کالونی میں ایک مہینہ قبل طوفانی آندھی کے باعث بجلی کے دو مین پول  دو مختلف گھروں کی چھتوں گر گئے تھے جن کو ایک مہینہ گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہ کیا جاسکا جبکہ تاروں کا جنجال بھی گھروں کی دیواروں اور سڑک پہ پہ پڑا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کو گزرنے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ میں پول مخالف سمت میں گرنے کی وجہ سے محلے کا راستہ بھی بند ہوچکا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والوں کو کافی  دقت کا سامنا ہے ۔دوسری طرف شہر کی سیوریج بھی ناکارہ ہے اور گلیوں میں پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔اہلیان محلہ نے میپکو حکام اور ضلع کونسل سے بجلی کے کھمبوں  کی تبدیلی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تجاوزات کی بھرمار ،ادارے خاموش تماشائی

    تجاوزات کی بھرمار ،ادارے خاموش تماشائی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے مختلف علاقوں میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی طرف سے تجاوزات بڑھنے لگی مگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے مین روڈ،مین بخاری بازار اور دیگر مارکیٹوں میں دکانداروں نے اپنی مرضی کے چبوترے بنا لئے جس سے مین بازار کی وسعت سکڑ کر رہ گئی جبکہ ریڑھی بان اور خوانچہ فروش بھی بازار کے اندر ہی اپنے اڈے لگانے لگے جس کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آنے لگی ۔

  • ٹھٹھہ صادق آباد،گزشتہ ماہ کتنے مقدمات درج ہوئے؟؟؟

    ٹھٹھہ صادق آباد،گزشتہ ماہ کتنے مقدمات درج ہوئے؟؟؟

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے ایس ایچ او چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں 32 مقدمات درج ہوئے جن میں چوری ،ڈکیتی ،نومولود بچی کی نعش اور ایک خاتون کی نعش نہر سے ملنے کے مقدمات بھی شامل ہیں ۔چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا نے کہا کہ پولیس علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے اپنا بھر پور کرداد ادا کررہی ہے ۔

  • کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    اوکاڑہ: کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے، یہ جرم کس نے کیا؟ دوسری طرف لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہاہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کوڑے کے ڈھیر سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، نامعلوم شخص بچوں کی لاشیں شاپر میں ڈال کر پھینک گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں پاکپتن روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے سے ملیں۔معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نومولود بچوں کی لاشیں کیوں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئی تھیں۔لیکن یہ تو طئے ہے کہ یہ کسی مجرم پیشہ فرد کا کام ہے جواپنا گناہ چھپانا چاہتا ہے

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا تھا۔

    یاد رہےیہ کہ پاکستان میں نومولود بچوں کے حوالے سے بھی عجیب واقعات پیش آتے ہیں، 16 اپریل کو پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا تھا کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔

  • وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

    ٹوکیو:پاکستان میں ایک طرف ریل گاڑی تیز گام کے حادثے نے قوم کو صدمے میں مبتلا کردیا،تیزگام میں آگ لگنے کی وجہ ٹرین کے اندر کھانا اور چائے گرم کرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ تو دوسری طرف وزیراعظم کے جہاز میں کھانا پکانے کی وجہ سے آگ لگ گئی ، وزیراعظم محفوظ رہے ،

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے جہاز میں پیش آیا جہاں دوران پرواز آگ لگ گئی۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے وفد کے ہمراہ مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ جارہے تھے۔

    جہاز کے ہوا میں بلند ہونے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں اعلان کیا گیا کہ طیارے کا اوون دھماکے سے پھٹ گیا ہے اور کچن میں آگ لگ گئی ہے تاہم 10 منٹ بعد آگ پر قابو پانے کا ایک اور اعلان کیا گیا۔

    حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کھانا گرم کرتے وقت پیش آیا،اس دوران فضائی عملے کا کوئی اہلکار آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوا۔ آگ پر فوری قابو پانے کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی

    لاہور :بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی ، بنگلہ دیش بھی کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے لگا ، اطلاعات کےمطابق کرکٹ کی تاریخ کے ہزارویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

    دوسری طرف بنگلہ دیش میں خوشیاں منائی جارہی  ہیں ، نئی دلی میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر 20 اوورز کے میچ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔

    کھیل کی دنیا سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق بنگلا دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں روہت شرما کی وکٹ کی صورت میں حاصل ہوئی۔

    بھارت کی طرف سے کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا ،دوسرے اوپنر شیکھر دھون 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر بلے بازوں میں رشبھ پنت 27 اور شریاس آئیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب رہی جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کے اوپنر لٹن داس صرف 8 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر محمد نعیم اور سومیا سرکار نے 48 رنز جوڑے تاہم محمد نعیم 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سومیا سرکار نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کی، اُنہوں نے19ویں اوورمیں کفیل احمد کو مسلسل   4 چوکے بھی رسید کیے اور ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان محمود اللہ بھی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں بنگال ٹائیگرز نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور بھارت کو پہلی شکست سے دوچار کیا۔