Baaghi TV

Author: +9251

  • فیس بک بھی سیاست ، سیاست کھیلنے لگا ، اہم فیصلہ کردیا

    نیویارک: فیس بک بھی سیاست ، سیاست کھیلنے لگا ، اہم فیصلہ کردیا ، فیس بک اس نئے کاروباری انداز سے اربوں ڈالرز سالانہ کمائے گا ، یہی وجہ ہے کہ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاسی اشتہارات کو جاری رکھنے اعلان کردیا، اس مہم کو تمام سیاستدان مخالفین کے خلاف بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کو امریکا، برطانیہ اور یوریی ممالک کی جانب سے سیاسی اشتہارات کی وجہ سے ماضی میں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے مگر ایک بار پھر کمپنی نے اشتہارات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    یادرہےکہ اس سے پہلے فیس بک کی سیاسی اشتہاری پالیسی کو متنازع قرار دیا گیا البتہ اب کمپنی نے اسے برطانیہ تک پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست دانوں کو الیکشن کے دوران اشتہارات چلانے کی اجازت دے دی۔

    فیس بک کے اس اقدام کی برطانیہ کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم اور فیس بک کے ملازم نک کلیگ نے اشتہاری پالیسی کی حمایت کی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں ہاؤس آف کامنز کے انتخابات آئندہ ماہ دسمبر میں منعقد کیے جائیں گے، اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے تمام امیدواروں کو ہرقسم کے اشتہارات چلانے کی مکمل اجازت دے دی۔

  • پولو کپ ٹورنامنٹ بریسٹ کینسر کے نام ، آگاہی کا بہترین انداز

    اسلام آباد:پولو کپ ٹورنامنٹ بریسٹ کینسر کے نام ، آگاہی کا بہترین انداز ، اطلاعات کے مطابق ایف آئی پی ایمبسیڈرز کپ پولو ان پنک ایونٹ میں ڈائمنڈ کلب نے ایڈیسیو کلب کو شکست ديکر جيت ليا۔

    مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ

    ہيوِي بائيکس اور ائِير شو اور نيزہ بازي کے مقابلے نے شاہقين کے دل موہ ليے۔ صدر مملکت عارف علوي نے کھلاڑيوں ميں انعامات تقسيم کيے۔

    قطب الدين ايبک پولو گروانڈ پر ہونے والے فائنل ميں دونوں ٹيموں ميں شامل غير ملکي کھلاڑيوں کي مہارت کي وجہ سے درميان زبردست مقابلہ ديکھنے ميں آيا۔ ليکن ڈائمنڈ کلب نے بہتر کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کے مقابلے ميں آٹھ گول سے کاميابي حاصل کرلي۔

    آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

    اس موقع پر بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے پنک ڈے منایا گیا ۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے رضاکاروں نے پنک شرٹس پہنے سفید اور گلابی غبارے تھامے پریڈ کی جس کے بعد بائیکرز نے اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔۔خوبصورت ائیر شو اور نیزہ بازی نے شائقین کے دل موہ لئے ۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    صدر مملکت عارف علوی اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ موسم کے اور مختلف ايونٹس اور سب سے بڑھ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے ہونے والی تقرہب دلچسپ تھی میچ کے اختتام پر شاندازمیوزیکل پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے

  • زرداری کی نافرمانی کی سزا ، ذوالفقارمرزا کےساتھ ہاتھ ہوگیا!

    بدین: زرداری کی نافرمانی کی سزا ، ذوالفقارمرزا کےساتھ ہاتھ ہوگیا!سندھ حکومت بھی ذوالفقار مرزاکے خلاف فریق بن گئی ، نہ پولیس سنتی ہے اور نہ حکومت ، یہ کس کے اشارے پر ہورہا ہے سب جانتے ہیں،

    اب کوئی ظلم کرکےدکھائے،گھریلوخادموں کےتحفظ کے لیےنئی ترکیب

    اطلاعات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے علاقے پنگریو کے قریب ذوالفقار مرزا کی زرعی زمینوں پر مسلح افراد نے قبضہ کر لیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا نے قبضے کی تصدیق کر دی۔ رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے کہا ہے کہ 1050 ایکڑ زرعی زمین ان کے بھائیوں، بہنوں اور والدہ کے نام پر ہے، مسلح افراد نے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    بدین سے آمدہ اطلاعات کے مطابق زمین پر قبضہ کرنے والے ہتھیار بند افراد کی تعداد 100 کے قریب ہے، حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پولیس کارروائی سے گریزاں ہے، قبضے کی سازش سندھ حکومت کی مرضی سے تیار کی گئی ہے، انتظامیہ نوٹس لے، رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپنی زمینوں پر بینک سے قرضہ بھی لے چکے ہیں۔

    ادھر بدین پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ علاقے میں پہنچ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ہتھیار بندوں سے تا حال کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

    آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

    جی ڈی اے کی وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا بھی کہنا تھا کہ انھوں نے زرعی زمین کو آباد کر کے مقامی افراد کو کو روزگار فراہم کیا تھا، تاہم کچھ لوگوں نے زمین پر قبضہ جما لیا ہے اور سندھ حکومت صورت حال پر قابو نہیں پا رہی۔

  • پاکستانی سفارت کاروں کوہراساں کرنے کی اطلاعات !

    کابل: ایک طرف اسلام آباد میں اپنوں نے غیروں کو خوش کرنے کے لیے اودھم مچا رکھا ہے تودوسری طرف افغان حکام پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بننے لگے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام پاکستانی سفارت کاروں کو نقل و حرکت کے دوران روکنے لگے ہیں، سفارت خانے کے ذرایع نے بتایا کہ افغان حکام سفارت کاروں کی گاڑیاں روک کر نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔بتایا گیا کہ سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا، سفارت کاروں کو آتے جاتے روک کر ان سے نازیبا زبان میں گفتگو کی جاتی ہے۔

    آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

    پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھا لیا ہے، تاہم دوسری طرف افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ شہری اور 6 جوان زخمی ہو گئے تھے۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

  • پیارنہیں تورہیں تیار،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے حکومت سے اجازت لے لی !

    اسلام آباد:پیارنہیں تورہیں تیار،مزاکراتی ٹیم نہیں اب ایف سی اورپولیس کرے گی ڈیل کہ پرامن طور پر واپس جانا ہے یا پھر جانا ہے جیل ،! اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کرلیا ہےکہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس کی ملیشیا مذاکراتی ٹیم کی بات نہیں سمجھ سکے تو پھر یہ فیصلہ قانون کرےگا ،

    اب کوئی ظلم کرکےدکھائے،گھریلوخادموں کےتحفظ کے لیےنئی ترکیب

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہےکہ جب جے یوآئی ف کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کی مہلت کے آخری روز کا آخری لمحات ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایف سی اور پولیس کو تمام اختیارات دے دیئے ہیں

    ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی کے اعلان کے بعد زیروپوائنٹ اور ریڈ زون جانے والے راستوں پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کا آزادی مارچ چوتھے روز بھی ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو استعفے کے لیے دو روز کی مہلت دی گئی تھی جس کا آج آخری دن تھا اب وہ بھی ختم ہونے کے قریب ہے

    ادھر ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور مختلف مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تھا۔

  • آزادی مارچ یا تباہی مارچ ، ن لیگ کا اہم اجلاس کل طلب

    اسلام آباد:مولانا کا آزادی مارچ جیسے جیسے وقت گزررہا ہے مولانا کے سیاسی حلیفوں کےلیے تباہی سے کم نہیں ، مولانا کا مارچ تو اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ،مگر اس کی حمایت کرنےوالوں کا کیا بنے گا، اسی صورت حال پر پر پاکستان مسلم لیگ نواز نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

    کیا پرویز الہٰی مولانا کو منالیں گے ؟ قیاس آرائیاں شروع

    اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس صدر ن لیگ شہباز شریف کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایات کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    ن لیگ خود فوج کی تخلیق ہے،معیشت کا ستیاناس کردیا…جہانگیرترین بول اٹھے

    آزادی مارچ جمعرات کو اسلام آباد پہنچا۔ ایک روز بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے دو روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہورہی ہے جبکہ آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

    اب کوئی ظلم کرکےدکھائے،گھریلوخادموں کےتحفظ کے لیےنئی ترکیب

    ادھر جے یو آئی (ف) کے اہم اجلاس میں آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ پر بھی مشاورت کی گئی جس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام، ملک گیر شٹر ڈاؤن، صوبائی و ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر مشکل کا شکار ہوگئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ن لیگ نے یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی طرف سے دھرنے میں شرکت سے انکار کے بعد طلب کیا ہے

  • کیا پرویز الہٰی مولانا کو منالیں گے ؟ قیاس آرائیاں شروع

    اسلام آباد:مولانا کا دھرنا اور پھر اسے کے ثمرات و اثرات پر ویسے تو پاکستان کے معروف صحافی اور ممتاز اینکر مبشر لقمان پشین گوئی کرچکے ہیں کہ مولانا بہت جلد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیں گے ، دوسری طرف سیاست کے ماہر اور مایہ ناز کھلاڑی اور سیاست کے نشیب وفراز کی سوجھ بوجھ رکھنے والی اہم شخصیت نے مولانا سے رابطہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پرویز الٰہی نے فضل الرحمان سے معاملہ افہام تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔یہ رابطہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ سے متعلق مشاورتی اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ’پلان بی‘ پر بھی غور کیا گیا جس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام، ملک گیر شٹر ڈاؤن، صوبائی و ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر مشکل کا شکار ہوگئے۔

    چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان رہبر کمیٹی کی تجاویز اور کارکنوں کے جذبات کی کشمش میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر طلحہ محمود اور کامران مرتضٰی کو بھی طلب کرلیا، کامران مرتضٰی نے اجلاس میں قانونی و آئینی نکات پر اجلاس میں بریفنگ دی۔
    گا۔

  • ن لیگ خود فوج کی تخلیق ہے،معیشت کا ستیاناس کردیا…جہانگیرترین بول اٹھے

    لاہور:ن لیگ خود فوج کی تخلیق کردہ سیاسی جماعت ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ ہم استعفیٰ سے متعلق بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان اپنا معاہدہ پورا کریں، جوش خطابت میں باتیں کرنا آسان ہوتا ہے ان پر لازم ہے معاہدے میں لکھے ہوئے پر عمل کریں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور کے پولو گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفٰی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ استعفیٰ سے متعلق ہم بات سننے کو تیار نہیں ہیں اور ہماری ٹیم نے بھی واضح کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے اور مولانا فضل الرحمان کو ان کی مرضی کا گراؤنڈ دیا گیا ہے جبکہ آزادی مارچ کو کہیں نہیں روکا گیا انہیں سہولتیں بھی دی گئی ہیں۔جہانگیر ترین نے مزید بتایا کہ ہمیں بالکل گھبراہٹ نہیں ، اپوزیشن نے مولانا کو مروادیا ہے

    انہوں نے مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن خود فوج کی پیداوار ہے اور وہ ہم پر کس منہ سے الزام لگاتے ہیں۔ معیشت کو 6 ماہ میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بتائیں کہ معیشت کا برا حال انہی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم تو معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

    امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

    لبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ دینے کے چند روز بعد امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ لبنان کو دی جانے والی فوجی امداد روکنے جاری ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بیروت کو ہرسال امریکا کی طرف سے فوجی شعبے میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دی جاتی ہے۔

    امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

    ادھرلبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ایران کی طرف سے حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے. حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میں‌اسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔سعد الحریری کے استعفے کے پیچھے حزب اللہ اس جیسی ملیشیا اور اس کے حمایتی کا ہاتھ ہونے کا الزام ہے ، امریکا اور اس کے اتحادی اس کو ایرانی اور حزب اللہ کی سازش سمجھتے ہیں.

  • اب کوئی ظلم کرکےدکھائے،گھریلوخادموں کےتحفظ کے لیےنئی ترکیب

    لاہور:نئی ٹیکنالوجی کتنا کمال دکھاتی ہے یہ تو پتہ چلے گا بعد مگر فی الحال حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے گھریلوملازمین پر تشدد کو روکنے میں مدد ملے گی ،اطلاعات کےمطابق گھریلو ملازمین کی سہولت کے لیے پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ اینڈ رائیڈ ایپلی کیشن متعارف کرادی۔انصر مجید خان کا کہنا تھا کہ مالکان ایپ سٹور میں جا کر بآسانی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ

    گھریلوملازمین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان نے کہا ہےکہ گھریلو ملازمین کو سوشل سکیورٹی کی رجسٹریشن کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اینڈرائیڈ ایپ کا نام ڈومیسٹک ورکرز رجسٹریشن ایپ رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت ملازمین کو رجسٹرڈ کرانا مالک کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    صوبائی وزیرانصر مجید خان کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمین اینڈ رائیڈ ایپلی کشن کے ذریعے مفت علاج معالجے، بچو ں کی اعلیٰ تعلیم اور مالی معاونت کی سہولت آن لائن حاصل کرسکیں گے، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان نے ایپلی ایکشن کی تیاری میں اہم کردارادا کیا ہے۔صوبائی وزیرنے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ جو مالکان اس ایپ کےاستعمال میں‌ رکاوٹ بنیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

    آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے