Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول نے دھرنے  بارے  اپنا موقف پیش کر دیا

    بلاول نے دھرنے بارے اپنا موقف پیش کر دیا

    بلاول نے دھرنے کے بارے میں اپنا موفف پیش کر دیا

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی دھرنے میں شرکت نہیںکرسکتی.فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ جا کر عمران خان کو گرفتار کریں گے، لاکھوں لوگوں کا جذبہ ہے وہ وزیراعظم کو پکڑ سکتے ہیں اور اس کی طاقت رکھتے ہیں .

    انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کسی اور کی خواہش پر بنی ہے جو کہ سلیکٹڈ ہے الیکٹڈ نہیں ہے .پیپلزپارٹی نےشروع دن سے مارچ اور جلسے کی حمایت کی تھی اورہم نے شروع دن سے آزادی مارچ کی حمایت کی تھی. بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے مطالبات ایک جسیے ہیں لیکن دھرنے کے خلاف ہیں حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے،وزیر ریلوے کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے. ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثے ہوئے.

  • دلیہ کھانے سے پہلے فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں

    لاہور :دلیہ کھانے کے شوقین افراد یا مریض کھانے سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں ار یہ بھی جان لیں کہ کس کمپنی کا کون سا دلیہ صحت بخش ہے، اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سیمپلنگ مہم کے تحت تمام برانڈز کے سیریل دلیہ پروڈکٹس کا لیبارٹری تجزیہ مکمل کرلیا، 87 برانڈز کے نمونے کا لیبارٹری تجزیئے میں سیفٹی پر ایک، کوالٹی پیرا میٹر پر 7 برانڈز فیل قرار پائے۔

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    رپورٹ کے مطابق فیل ہونیوالے تمام برانڈز کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پیک شدہ سیریل میں نمی اور فنگس کی موجودگی پر سیمپلز فیل قرار پائیں، غیر معیاری پیکنگ، غلط اور نامکمل لیبلنگ پر سیمپلز کو فیل کیا گیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق پاس اور فیل ہونیوالے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی۔

    پاکستان ہماراگھر،کرکٹ کھیلنا بہت اچھالگا، کپتان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہےک نیشنل فوڈز لمیٹڈ، لوٹی کولسن لمیٹڈ، سیزن فوڈز اور ڈان فروزن فوڈز لمیٹڈ کے مختلف سیریل پراڈکٹس فیل ہونے پر پروڈکشن بند کی گئی، تصحیح کرنیوالے برانڈز کے دوبارہ نمونے لیے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔

    مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ

  • میٹرو سروس بند, پبلک ٹرانسپورٹ کی موجیں لگ گئیں

    اسلام آباد :آزادی مارچ کے سلسلہ میں میٹرو بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹس کی موجیں لگ گئیں. مسافروں سے مقرر کردہ کرایہ کی بجائے اضافی کرایہ وصول کیا جانے لگا. منڈی موڑ سے کمپلیکس جانے والی 121 روٹ کی گاڑی نمل یونیورسٹی سے آئی 10 /2 تک 25 سے 30 روپے وصول کررہی ہے اور آئی نائن سے پشاور موڑ تک 20 روپے, باغی ٹی وی کے پوچھنے پر ڈرائیورز نے کہا کہ پشاور روڈ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے ہمیں متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے جو لمبا پڑتا اور اوپر سے مہنگائی بھی ہے پٹرول مہنگا ہے گزارا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہم اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں

  • پاکستان نے بھارت کی بھونڈی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارت کی بھونڈی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنا حصہ اور آزاد کشمیر کو متنازع قرار دینے کا بھارتی نقشہ مسترد کر دیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بھونڈی کوشش سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے۔
    عیار بھارت کی ایک اور مکاری، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی حصہ قرار دینے کا نقشہ جاری کر دیا، پاکستان کا موثر سفارتی جواب، نقشہ سیاسی قرار دیا اور مسترد بھی کر دیا۔
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے دو نومبر کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نقشہ کو ایک بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی حرکتوں سے دنیا کوبے وقوف نہیں بنا سکتا، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، بھارتی کوشش غیر قانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

    بھارت اس وقت مسئلہ کشمیر پر کہاں کھڑا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے متنازعہ جموں و کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دینا گمراہ کن ہے، نقشے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھانے کو بھی مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، بھارت کا کوئی اقدام مقبوضہ کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

    بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

  • "آزادی مارچ ” در حقیقت کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    "آزادی مارچ ” در حقیقت کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    "آزادی مارچ ” در حقیقت کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطا بق : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پرنام نہاد مارچ درحقیقت ”غلامی مارچ“ہے.مسترد شدہ عناصرقوم کو پرانے پاکستان کا ایک بار پھر غلام بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام نے پرانے پاکستان کو ٹھوکر مار دی ہے۔اب نیا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہیں آئے گا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کوپانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے.ملک میں انتشار پھیلانے اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے والی کسی عوام دشمن کاروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کے مسترد شدہ عناصرنام نہادمارچ کے ذریعے کشمیر کاز کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

  • آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

    لاہور:آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکروں نے آزادی مارچ میں ان دوبڑی جماعتوں کی اصلیت اور حقیقت کو مزید ننگا کردیا ہے، یہ کوئی الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کا اظہارن لیگ کے مفکراعظم احسن اقبال اور پی پی پی کے عرفان اللہ مروت اپنی ہی زبانوں سے بیانوں کی صورت میں کرچکے ہیں،

    معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    اسی اعلانیہ اظہار اور مولانا کے ساتھ بے وفائی کی تصویر کشی جس طرح معروف اینکر مبشرلقمان نے کی ہے وہ بھی قابل داد ہے ، وہ کہتے ہیں کہ بجائے اجتماعی موقف اپنانے کے شہباز شریف نے جس طرح اپنا رونا رویا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کوئ اپنی خیرچاہتا ہے، مبشرلقمان نے اپوزیشن لیڈر کی تقریرکو ایک بے روزگار شخص کی آہ وبکاسے تعبیر کیا ہےکہ جس طرح ایک بے روزگار شخص اپنی حقیقت بیان کرتا ہےکہ وہ کیا چیز ہے بالکل اسی طر ح شہباز شریف نے باقاعدہ اپنی سی وی پڑھ کر سنائی جیسے نوکری کے متلاشی ہوں اب اس میں شک نہیں کہ ن لیگ کی اصل لیڈر مریم نواز ہیں ۔


    دوسرا بڑا نقطہ جو اٹھایا گیا ہے وہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا مولانا سے بے وفائی کرنا تو یہ بھی مبشرلقمان نے بتاتو پہلے ہی دیا تھا مگر اب جو منظرکشی کی ہے وہ بھی ادب کی اصطلاح میں‌ ایک الگ مقام رکھتی ہے، مبشرلقمان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسی حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ اس اجتماعی دھرنے میں بلاول اور شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مولانا کے ساتھ بے وفائی کا نتیجہ نواز گونواز کے نعروں کی صورت میں اور بلاول کے ہنسائی مکھ انداز کا جواب زرداری کی بے وفائی کے طعنوں کی صورت میں اسلام آباد کی فضاوں میں ملاوں کی زبان سے سننا پڑا

  • مذاکراتی کمیٹی کو لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کس چیز کا انتظار

    مذاکراتی کمیٹی کو لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کس چیز کا انتظار

    مذاکراتی کمیٹی کو لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کس چیز کا انتظار

    تفصیلات کے مطابق : وزیردفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس آج ہو گا.حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےاجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،مذاکراتی کمیٹی میں کورکمیٹی فیصلوں کی روشنی میں لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی.اجلاس میں اپوزیشن کی پریس کانفرنس کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں اپوزیشن سےرابطوں پرحکمت عملی طے کی جائے گی،

    اپوزیشن والے کون سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے بتا دیا

  • معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

    لاہور :پاکستان کےممتازصحافی ، معروف اینکر مبشرلقمان نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے ختم ہونے کی پشین گوئی کردی ہے ، مبشرلقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مولانا دھرنا ختم کرنےکا خود ہی اعلان کرکے سب کو حیران کردیں گے ، ، معروف اینکرمبشرلقمان کہتے ہیں کہ مولانا کے سیاسی کھلاڑی ہونے کی خوبی سے کسی کو بھی انکار نہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرآزادی مارچ کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ انہیں امید ہےکہ انشااللہ بہت جلد دھرنے کا پر امن حل نکل آئے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان ایک انتہائی زیرک سیاستدان اور گہری نظر کے مالک ہیں ۔ مولانا کبھی اس بند گلی میں نہیں داخل ہونگے ۔ جہاں الطاف حسین نے اپنی سیاست تمام کر لی ۔ بہر حال مولانا نے دیگر تمام اپوزیشن لیڈرز کو بونے بنادیا۔

    یادرہےکہ اس سے پہلے بھی معروف اینکرنے مولانا کے دھرنے کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ مولانا ایک مرتبہ اسلام آباد ضرور پہنچیں‌گے،مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف قبل از وقت کردیا تھا کہ ن لیگ اور پی پی پی مولانا کا کندھا تو ضرور استعمال کریں گے مگر استعمال نہیں ہوں گے ،بالآخرمبشرلقمان کاوہ تجزیہ لفظ بہ لفظ حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا جب ن لیگ اور پی پی پی نے دھرنے میں شریک ہونے سے انکارکردیا

  • اپوزیشن والے کون سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے بتا دیا

    اپوزیشن والے کون سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اور واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اگر این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی، یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔
    وزیراعظم نے ایک بار پھر صاف صاف کہہ دیا، نو این آر او، نو کمپرومائز، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔ ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔

    اس سے پہلے ملکی سلامتی کے اداروں کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا.اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ فوج نے کن قربانیوں سے ملک سنبھالا، فوجیں ختم ہو جاتی ہیں تو وہ ملک باقی نہیں رہ سکتے، اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہو کر کریں گے۔دریں اثنا، وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کے مطابق وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ نئے انتخابات ہوں گے، مولانا مارچ کے شرکا جب تک چاہیں بیٹھیں رہیں، کوئی اعتراض نہیں، ریڈ زون کی طرف بڑھنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    قومی اداروں کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سلامتی اور دفاع کے ادارے کو اپوزیشن کا ٹارگٹ نہیں بننے دیا جائے گا، سیاسی اور انتظامی بیانیہ مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، کہا گیا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے اور وزیر اعظم کی گرفتاری کا بیان شرم ناک ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی گرفتاری کی بات بغاوت قرار دے کر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سینئر قانون دان بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے اس سلسلے میں مشاورت کی ہے، قانونی ماہرین نے بھی وزیر اعظم کی گرفتاری سے متعلق بیان کو جرم قرار دے دیا ہے۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

  • عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

    عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

    تفصیلات کے مطابق عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ایرانی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازے اور ایران کی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی مذمت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک مہم میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے

    یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب حال ہی میں عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے پتلے نذرآتش کیے اور ان کی تصاویر مسخ کی تھیں۔ مظاہرین کی طرف سے عراق کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت کی شدید مذمت کے ساتھ ایرانی حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔
    عراقی حکومت کو بچانے کےلیے ایران کے اہم جنرل کا عراق دورہ
    عراق میں گذشتہ ہفتے سے دوبارہ حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین مہدی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران نے عراق میں اپنی ہم نوا حکومت کو بچانے کے لیے مداخلت کی ہے۔عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اسی ہفتے حکومت مخالف جاری احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے