Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان ہماراگھر،کرکٹ کھیلنا بہت اچھالگا، کپتان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم

    لاہور: پاکستان ہمارا گھر ، یہاں کرکٹ کھیلنا بہت ہی اچھا لگ رہاہے ، پاکستان آکر بیگانگی کا بالکل احساس نہیں ہوا ،ایسے لگ رہا ہے جیسے اپنے لوگوں میں کھیل رہی ہوں‌، ان خیالات کا اظہار بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان جہاں آرا نے دورہ پاکستان کےحوالے سے اپنی یادوں کوسمیٹتے ہوئے کیا

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک نے ٹیموں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ بہترین سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

    دونوں ٹیموں کو سیف سٹیز کے قیام کے مقصد اور ورکنگ سے متعلق آگاہی دی گئی، اس موقع پر بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان کاکہنا تھا کہ پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ لاہور میں بہت پیار ملا اور اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔

    جہاں آرا کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی ورک فورس میں خواتین کی کثیر تعداد خوش آئند ہے۔ خیال رہے کہ سیف سٹیز کی جانب سے ویمن ٹیمز کو تحائف اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

    خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

  • سعودیہ کی  تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

    واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسی آئل کمپنی پر حملے ہوئے تھے جس کا الزام ایران پر لگا تھا.اس کے بعد پورے خطے میں کشیدگی ہوگئی تھی.اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

  • مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ

    اسلام آباد:مولانا کے حلوہ مارچ پر فواد چوہدری نے جس تبصرہ کیا ہے وہ بھی جلوے سے کم نہیں ، ویسے بھی فواد چوہدری مولانا کوآڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں ، مولانا کے اسلام آباد کے آزادی مارچ کو حلوہ مارچ کہتے ہوئے سب کے منہ تو میٹھے کرہی دیئے ہیں‌،

    2 دن کی بچی کو بیچ دیا گیا ،بچی کو کس نے بیچا،بچی اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی شاطرانہ چال پرتبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فضل الرحمان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔


    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ایک حکمت عملی کے تحت مولانا کو کھیلنے دیا جارہا ہے ، بہت جلد مولانا آوٹ ہوجائیں گے

    سستی اشیاء کے لیے راشن کارڈز،تبدیلی آگئی

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جہاں سے مولانا کا چشمہ پھوٹتا ہے وہ اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں پھر مولانا کیسے پاکستان کو مستحکم دیکھ سکتے ہیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحمل کا مظاہرہ وزیراعظم کی ہدایت پرکر رہے ہیں، ورنہ ایک اشارے پر5 پیادوں اوران کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

  • جے یو آئی کا اجلاس ، پلان بی کیا گا اپوزیشن نے سر جوڑ لیے

    جے یو آئی کا اجلاس ، پلان بی کیا گا اپوزیشن نے سر جوڑ لیے

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی ف کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے ارکان اور صوبوں کے امیر نے شرکت کی۔
    اجلاس میں پلان بی پر بھی بات ہوگی اور ڈی چوک جانے یا نا جانے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا.اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مولانا فضل الرحمان آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس، رینجرزنے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  • عربوں میں غلاموں کی خرید و فروخت اب بھی جاری، بہت بڑا سیکنڈل سامنے آگیا

    کویت سٹی : عربوں میں اب بھی غلاموں کی خریدوفروخت کا شوق ختم نہیں ہوا ، اس جدید ترقی یافتہ دور میں بھی اگرانسانوں کی غلامی کا تصور پایا جاتا ہے تو یہ بہت تکلیف دہ بات ہے، اطلاعت کے مطابق کویت میں غلاموں کی آن لائن خرید و فروخت کے گھنائونے کاروبار کے سامنے آنے کے بعد کویتی حکومت نے وسیع پیمانے پر اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

    2 دن کی بچی کو بیچ دیا گیا ،بچی کو کس نے بیچا،بچی اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟

    عرب ذرائع ابلاغ کےمطابق کویتی حکومت نےمشکوک نوعیت کے آن لائن اکائونٹس چلانے والےاورانٹرنیٹ پرگھریلو ملازمائوں کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کو پکڑنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پرموجود کسی پلیٹ فارم کو انسانی تجارت اور لوگوں کو غلام بنا کر انہیں فروخت کرنے کے گھنائونے دھندے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سستی اشیاء کے لیے راشن کارڈز،تبدیلی آگئی

    خیال رہے کہ ‘بی بی سی’ کے ذریعہ کیے گئے ایک سروے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کے اسٹورز پر دستیاب ایپلی کیشنز کے ذریعے آن لائن غلام مارکیٹوں کے وجود کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان میں فیس بک کا انسٹاگرام پلیٹ فارم بھی شامل ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آن لائن غلام مارکیٹ میں سہولت فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بی بی سی کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو ان آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے چار ہزار امریکی ڈالر کے عوض فروخت کیا جاتا یاخریدا جاتا ہے۔

    پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا اور اس کی بقا بھی کلمے سے جڑے رہنے سے ہے ، عبداللہ گل

    تفتیش کے مطابق خواتین کو ہیش ٹیگ کے ذریعے “ٹرانسپورٹ ملازمین” یا “نوکرانی برائے فروخت” جیسے مزدور کے طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ فروخت نجی پیغامات کے ذریعہ کی گئی تھی۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ عورتوں کا دھندا کرنے میں ملوث افراد نے آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنے اشتہارات ہٹانا شروع کردیے ہیں۔ انہیں قانون ذمہ داریاں پوری کرنے پرمجبور کیا جائے گا۔ ان کی طرف سے یقین دہائی کرائی جا رہی ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    یتیم بچی سے5 اوباش غنڈوں کی اجتماعی زیادتی

    انسٹاگرام نے بتایا کہ بی بی سی کی طرف سے رابطہ کرنے ہےبعد اس نے ایسے صارفین کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی جو مبینہ طور پر اس کی ایپلیکیشنز کو خواتین کی خریداری یا فروخت کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ فیس بک اور انسٹاگرام سے مزید مواد کو ہٹا دیا ہے۔آن لائن غلام مارکیٹ میں استعمال کی لیے تیار کردہ نئے اکاؤنٹس کی تخلیق کو روکا جائے گا۔ گھریلو ملازمین کی خرید و فروخت کے لیے بہت سے استعمال شدہ اکاؤنٹس کام کرنا بند کر رہے ہیں۔

    کویت میں عوامی اتھارٹی کے لیے افرادی قوت کے سربراہ ڈاکٹر مبارک العظیمی نے بتایا کہ وہ اس خاتون سے تفتیش کر رہے ہیں جو رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ اس نے ایک درخواست کے ذریعے گھانا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ بچی کو فروخت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسر جو رپورٹ میں پیش ہوا ہے حکام اس سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔ بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔متاثرین کو ہرجانہ ادا کیا جائے گا اور ان کے ساتھ برتے جانے والے غیرانسانی سلوک کی ہرممکن تلافی کی جائے گی۔

  • 2 دن کی بچی کو بیچ دیا گیا ،بچی کو کس نے بیچا،بچی اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟

    راوالپنڈی:اللہ میری توبہ پیسے کی حرص اور لالچ نے کس قدر انسان کو ظالم اوربے حس بنا دیا ہےکہ بے حسی کا یہ و اقعہ سننے والے بھی اوردیکھنے والے بھی سب پریشان بھی ہیں اورحیران بھی ، اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں 2 دن کی بچی فروخت کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرکو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے

    رپورٹ کے مطابق یہ واقع راولپنڈی کے محلے اریا میں پیش آیاجہاں پولیس نے خاتون کو 2 دن کی بچی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست خاتون لیڈی ہیلتھ ورکرہےتاہم بچی کو پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا’۔

    وارث خان پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی محبوب الرحمٰن نے بتایا کہ علاقہ مکین نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ اریا محلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر دو دن کی بچی کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کررہی ہے۔ پولیس مذکورہ علاقے میں گشت پر تھی، اطلاع ملتے ہیں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 370، 496 بی اور 328 اور کنٹرول آف ہیومن ٹریفکنگ آرڈیننس کے تحت مشتبہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کہیں اس سے پہلے تویہ خاتون ایسے بچوں کو فروخت تو نہیں کرتی رہی ؟

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون کے مطابق وہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہے اور غریب آباد کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں کام کرتی ہے۔ زیر حراست خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ‘ایک اور خاتون نے ان سے رابطہ کیا جسے بچی حوالے کرنا تھا’۔تفتیشی پولیس افسر نے شکایت کنندہ کے حوالے سےبتایا کہ شکایت کنندہ زیر حراست خاتون کا بھائی ہے اور وہ اپنی بہن سے 40 ہزار روپے کے عوض بچی کو خریدنے کا خواہش مند تھا۔شکایت کنندہ کا کہنا ہےکہ اس کی بہن بچی کی زائد قیمت وصول کررہی تھی۔

    اے ایس آئی رحمٰن نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ زیر حراست خاتون کو یاسر چوہدری کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ بچی کو پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھیج دیا گیا لیکن بچی کی والدہ کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری حاصل کریں گے۔

  • قدیم دور کے کام جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ، حیران کر دینے والی خبر

    کوئی اندازہ کر سکتا ہے کہ ترقی یافتہ دور کے اندر بھی ایسا گھناؤنا کام ہو سکتا ہے اورایسا کام کہ جس کو اب دنیا متروک کرچکی ہے . قدیم دور کے کام جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ، حیران کر دینے والی خبر جو آپ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردے

    خبر ہےکہ خلیجی ریاست کویت میں غلاموں کی آن لائن خرید و فروخت کے گھنائونے کاروبار کے سامنے آنے کے بعد کویتی حکومت نے وسیع پیمانے پر اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویتی حکومت نے مشکوک نوعیت کے آن لائن اکائونٹس چلانے والے اور انٹرنیٹ پر گھریلوملازمائوں کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کو پکڑنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پرموجود کسی پلیٹ فارم کو انسانی تجارت اور لوگوں کو غلام بنا کر انہیں فروخت کرنے کے گھنائونے دھندے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ‘بی بی سی’ کے ذریعہ کیے گئے ایک سروے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کے اسٹورز پر دستیاب ایپلی کیشنز کے ذریعے آن لائن غلام مارکیٹوں کے وجود کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان میں فیس بک کا انسٹاگرام پلیٹ فارم بھی شامل ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آن لائن غلام مارکیٹ میں سہولت فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بی بی سی کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو ان آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے چار ہزار امریکی ڈالر کے عوض فروخت کیا جاتا یاخریدا جاتا ہے۔
    تفتیش کے مطابق خواتین کو ہیش ٹیگ کے ذریعے "ٹرانسپورٹ ملازمین” یا "نوکرانی برائے فروخت” جیسے مزدور کے طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ فروخت نجی پیغامات کے ذریعہ کی گئی تھی۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ عورتوں کا دھندا کرنے میں ملوث افراد نے آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنے اشتہارات ہٹانا شروع کردیے ہیں۔ انہیں قانون ذمہ داریاں پوری کرنے پرمجبور کیا جائے گا۔ ان کی طرف سے یقین دہائی کرائی جا رہی ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

  • سستی اشیاء کے لیے راشن کارڈز،تبدیلی آگئی

    لاہور:پنجاب میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے پنجاب بھرمیں سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کی طرز پر نئی فیئرپرائس شاپس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق فیئر پرائس شاپس پر قیمتیں ڈیجیٹل بورڈپر نمایاں ہوں گی۔

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم، ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس کا قیام اور راشن کارڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے نئی ایگری کلچر فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی،

    صوبائی وزیرتجارت نے کہاکہ یہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پسماندہ علاقوں میں بنائی جائیں گی تاکہ غریب عوام استفادہ کرسکیں, فیئر پرائس شاپس کے قیام کیلئے اور میکانزم بنا لیا۔ صوبے بھر میں قائم ماڈل بازار بھی عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں

  • وفاقی کابینہ کا کب ہوگا اجلاس اور کیا ہو گا ایجنڈا ، اہم خبر

    وفاقی کابینہ کا کب ہوگا اجلاس اور کیا ہو گا ایجنڈا ، اہم خبر

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کرلیا.وفاقی کابینہ کےاجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری دیا گیا.اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی.قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی.وفاقی کابینہ کےایجنڈے میں سی ڈی اے کی تنظیم نو شامل ہے .بجلی سے چلنے والی گاڑیو ں سے متعلق پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے.نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی.

    کابنیہ کےسابقہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے ڈینگی پھیلنےکی صورتحال پربھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیاتھا انہوں نے کہاکہ ڈینگی کےانسداد کے لیے بروقت انتظامات کیوں نہیں کیےگئے، وزیراعظم کی طرف سے انسداد ڈینگی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں،نادرا کے مالی سال 2019کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے
    میجر جنرل عامر مجید کے بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

  • دھرنے والےکس کے لیے لڑ رہے فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

    دھرنے والےکس کے لیے لڑ رہے فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق .معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم پرمسلط رہنےوالوں کوتیسری نسل کاسیاسی مستقبل تاریک نظرآرہاہے.ان کاحکومت سےجھگڑاغریب عوام کےلیےنہیں ہے.فضل الرحمان کاجھگڑااسدمحمودکےلیےاورزرداری کاجھگڑابلاول کےلیےہے.نواز کا جھگڑا مریم کےلیےاورشہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کےلیے ہے.اسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کےلیےہے.

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے.یہ پاکستان پر 35 سال سے حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے.حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں.22کروڑمظلوم عوام نےاپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا ہے.فضل الرحمان مافیا کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں.ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام ہوں گے.

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے