Baaghi TV

Author: +9251

  • دھرنے والوں سے کیسے نمٹا جائے، وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج،

    دھرنے والوں سے کیسے نمٹا جائے، وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج،

    تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا.جس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پرارکان کواعتمادمیں لیں گے.اتحادی جماعتوں کےارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.اجلاس میں اپوزیشن دھرنےپرحکومتی اقدامات سےآگاہ کیاجائےگا.حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےاقدامات سےمتعلق اعتمادمیں لیا جائےگا.

    پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس،مولانا کے خلاف سخت موقف،وزیراعظم کابڑافیصلہ

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔مارچ کے شرکاء نے پشاور موڑ پر ایچ 9 گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور یکم نومبر کو آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے لیے اتوار تک کی مہلت دی ہے .جبکہ حکومتی کمیٹی کی طرف سے ڈوک الفاظ میں جوا دیا گیا ہے کہ استعفے کی بات تو بھول جائیں اس کے علاوہ اگر کوئی مطالبات ہیں تو حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے.

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

     

  • نوازشریف کا علاج کس سمت جا رہا ہے ، میڈیکل بورڈ نے اپ ڈیٹ کر دیا

    نوازشریف کا علاج کس سمت جا رہا ہے ، میڈیکل بورڈ نے اپ ڈیٹ کر دیا

    ذرائع میڈیکل بورڈ کےمطابق سروسز اسپتال لاہورمیں نواز شریف کے علاج معالجے کا معاملہ جاری ہے.نواز شریف کا آج پھر سی بی سی ٹیسٹ کروایا جائے گا،نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی تعداد 40ہزارہے،سی بی سی ٹیسٹ کی مدد سے پلیٹ لیٹس کاوَنٹ معلوم ہوسکیں گے.نواز شریف کو دیئے جانے والے اسٹیرائیڈز کی مقدار روزنہ کم کی جا رہی ہے.نواز شریف کو دیئے جانے والے اسٹیرائیڈز کی مقدار روزنہ کم کی جا رہی ہے.

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے

    نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  • پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا اور اس کی بقا بھی کلمے سے جڑے رہنے سے ہے ، عبداللہ گل

    لاہور:عشق رسول اور جہاد میری گھٹی میں ہے ، میں یہاں آیا نہیں لایا گیا ہوں ، تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ سابق جہادی جرنیل جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کا تحریک لبیک کے مینارپاکستان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب،مولانا خادم حسین رضوی کی خدمات کی تعریف بھی کی

    عبدللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد محمد رسول اللہ کے نظام کے قیام کے علاوہ کچھ نہیں ، عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اسلامی نظام کے قیام سے ہی ممکن ہے،علامہ اقبال کے فرمودات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماوں نے بھی یہی نظریہ دیا تھا

    باغی لائیو – BaaghiTV Live

    عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان مادی طور اتنا مضبوط نہیں بس یہی کلمہ ہی ہے کہ جس کی بنا پر پاکستان ایک عالمی ایٹمی پاور سے ٹکر لے کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور اس میں جنرل حمید گل کا بھی کردار ہے ، عبداللہ گل نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کسی ملک کی بقا نہیں بلکہ جہاد جیسے کردار سے ہوتی ہے

    عبداللہ گل نے بتایا کہ کشمیر طاقت اورشمشیر سے آزاد ہوگا ،پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے لیے سازشیں ہورہی ہیں ، پاکستان کو اسلام سے محروم رکھ کر وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں

    روس ٹوٹ گیا ، امریکہ ٹوٹ رہا ہے، یہ سب کچھ اسلام اور جہاد کی برکت سے ہوا ، مسلمانوں اور پاکستان کا مستقبل بھی جہاد اور اسلام سے وابستہ ہے، انہوں نے کہ بھارت نےکہا ہےکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ ہے ،پاکستان ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کشمیر پاکستان کا ہے یا نہیں

    پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں اس کی وجہ یہ ہےکہ ہم اللہ سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں، امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے ، عبداللہ گل نے کہا کہ مظلوم پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ ہمارا کوئی مددگار بھیج ، پاکستان کو کشمیریوں کی مدد کےلیے آگے بڑھنا چاہیے

  • اداروں کا دفاع سیاست سے بالاتر ہو کر کریں گے: وزیر اعظم کا واضح مؤقف

    اسلام آباد: یہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ اپنے اداروں کے دفاع اور کریڈیبلٹی کو ہر صورت برقرار رکھے ، اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا دفاع سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاک فوج کا بھرپور دفاع سامنے آیا ہے، کور کمیٹی اجلاس میں قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی گئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ فوج نے کن قربانیوں سے ملک سنبھالا، فوجیں ختم ہو جاتی ہیں تو وہ ملک باقی نہیں رہ سکتے، اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہو کر کریں گے۔دریں اثنا، وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کے مطابق وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ نئے انتخابات ہوں گے، مولانا مارچ کے شرکا جب تک چاہیں بیٹھیں رہیں، کوئی اعتراض نہیں، ریڈ زون کی طرف بڑھنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    قومی اداروں کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سلامتی اور دفاع کے ادارے کو اپوزیشن کا ٹارگٹ نہیں بننے دیا جائے گا، سیاسی اور انتظامی بیانیہ مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، کہا گیا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے اور وزیر اعظم کی گرفتاری کا بیان شرم ناک ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی گرفتاری کی بات بغاوت قرار دے کر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سینئر قانون دان بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے اس سلسلے میں مشاورت کی ہے، قانونی ماہرین نے بھی وزیر اعظم کی گرفتاری سے متعلق بیان کو جرم قرار دے دیا ہے۔

  • یتیم بچی سے5 اوباش غنڈوں کی اجتماعی زیادتی

    خان پور: خان پور میں 5 اوباش نوجوانوں نے 13 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا لیا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔ غریب فیملی کی ہنستی مسکراتی زندگی میں طوفان برپا ہو گیا۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    متاثرہ لڑکی خان پور کے علاقے بستی دھکڑاں غریب آباد کی رہایشی ہے، چھٹی کلاس کی طالبہ 13 سالہ یتیم لڑکی زارا سعید اسکول سے واپسی پر اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گھر کے کام کاج میں بھی اپنی بیوہ ماں کا ہاتھ بٹاتی تھی۔علاقے کے رہایشی 5 افراد نے یتیم بچی زارا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو با اثر ملزمان نے گینگ ریپ کے مقدمے کو اغوا کی کوشش کے مقدمے میں تبدیل کروا دیا جس کے باعث یتیم بچی کو انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بیٹی کی بیوہ ماں نے حکمرانوں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں بھی ایک مسجد کے پیش امام نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، آج اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق بھی ہو گئی۔

  • انڈونیشیا جہاں قانون سب کے لیے برابر،مذہبی جماعت کے رہنما کو سرعام کوڑوں کی سزا

    جکارتہ:جن ممالک میں قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے وہاں کے معاشرے بھی پاک،صاف اور ہشاش بشاش ہوتے ہیں جیسے انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے انڈونیشیا میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما اور عالم کو جرم ثابت ہونے پر سرعام کوڑے مارے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عالم مخلص بن محمد پر الزام تھا کہ اُن کے شادی شدہ خاتون کے ساتھ گھرے مراسم ہیں۔

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے لگوادیئے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخلص بن محمد اسلامی قوانین تشکیل دینے والے ادارے آچے علما کونسل سے منسلک تھے اور وہ حکومت کے لیے قانون سازی کا کام بھی کرتے تھے۔مخلص بن محمد اور خاتون کو پولیس نے گزشتہ دنوں حراست میں لیا جہاں دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد دونوں کو قانون کے تحت عوام کے سامنے کوڑے مارے گئے۔

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری کی…

    علما کونسل کی سفارش پر مخلص بن محمد کو 28 جبکہ خاتون کو تیس کوڑے مارے گئے جبکہ ان کی کمیٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مخلص صرف اسلامی عالم ہیں اور وہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد عوامی طور پر سزا پانے والے پہلے مذہبی رہنما بھی ہیں

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

  • مولانا کے خلاف پھندا سخت ہونے کا امکان ، بابراعوان نے وزیراعظم کو بتادیا

    ‏اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سےسینئررہنماپی ٹی آئی ڈاکٹربابراعوان کی ملاقات، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ماہرقانون اوروزیراعظم کے معتمد ساتھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ملک میں نفرت اوربغاوت پھیلانے کے جرم سخت پھندہ تیار کرلیا ہے،

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے

    ذرائع کے مطابق اس ‏ملاقات میںدونوں رہنماوں کے درمیان فضل الرحمان کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکرنےکے حوالےسےبات چیت تفصیلی بات چیت ہوئی ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ‏پیرتک درخواست دائرکرنےکےحوالےسےتمام اقدامات سامنے آجائیں گے ، بابر اعوان نے وزیراعظم کو بتایا کہ ‏مارچ کےمنتظمین نےمعاہدہ کاانحراف نہیں،ریاست کےخلاف بغاوت کااعلان کیاہے

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    ‏بابر اعوان نے بتایا کہ ہم جائیں گےاورگرفتارکرلیں گےاسطرح کےبیانات دہشتگردی کےزمرےمیں آتاہے ،انہوں نے کہا کہ ‏آزادی مارچ کےمنتظمین نےپاکستان کےاداروں پرالزامات لگائےہیں ، مولانا کے یہ بیانات حب الوطنی میں نہیں آتے،یہ ساری آوازیں مودی کی کانوں کامیوزک ہے، بابر اعوان نے وزیراعظم کو آئینی معاملات سے اگاہ کرتےہوئے بتایا کہ ‏مارچ کےشرکانےمعاہدہ توڑاتوریاست کی رٹ استعمال ہوگی ،‏معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی توانتظامیہ حرکت میں آئےگئی،‏ہم چاہتےہیں کہ پُرامن احتجاج اورجلسہ کریں جتنےدن بیٹھناہیں بیٹھے

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے لگوادیئے

  • مصطفیٰ کمال عمران خان کی حمایت میں آگئے ، مولانا کے انداز سیاست پرکڑی تنقید

    کراچی :مصطفیٰ کمال عمران خان کی حمایت میں آگئے ، مولانا کا انداز سیاست پرکڑی تنقید ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کورنگی میں ہزارہ چوک پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا آئینی حق ہے لیکن صرف چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، حکومت میں ہر آنے والے نے پہلے والی حکومت پر تمام ملبہ ڈالا ہے۔

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پاڑٹی کس منہ سے تحریک انصاف کی نااہلی پر بات کر رہی ہے جبکہ انہوں نے پورا سندھ تباہ و برباد کردیا ہے، سندھ میں لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں تو کہیں عوام کو اسپتال سے لاش منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس نہیں ہےاور 12 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والوں نے عوام کیلیے کچھ نہیں کیا۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور صرف اعلانات کی حد تک باقی رہ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کے بجائے صرف ہوائی تیر چلانے کی وجہ سے کرپشن مزید بڑھ چکی ہے۔مصطفیٰ کمال نے مولانا فضل الرحمن کے سیاسی کردار کو ناپسند کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کسی کے لیے سیاست کرتے ہیں، اس انداز سے ریاست کمزور ہوتی ہے،مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کام کرنے کا موقع دیا جائے

    https://login.baaghitv.com/opposition-resing-first-than-demand-others/

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس،مولانا کے خلاف سخت موقف،وزیراعظم کابڑافیصلہ

    اسلام آباد:مولانا کے انداز سیاست سے اسلام میں بےچینی پائی جارہی ہے ، دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ شرکاء نے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کی 2 روز کی مہلت پر بھی گفتگو کی۔حکمران جماعت کی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے ۔اجلاس میں کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی غیر جمہوری مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے ، اگر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی تو مذاکرات نہیں کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے کیا ؟اسدعمر

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔مارچ کے شرکاء نے پشاور موڑ پر ایچ 9 گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور یکم نومبر کو آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے لیے اتوار تک کی مہلت دی ہے۔

  • انصار الاسلام کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ ،53 فوجی اہلکار ہلاک

    انڈیلیمانے:ملک میں انتشار بڑھنے سے حلات بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے اب باغیوں نے فوج پر حملے کرنے شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کےمطابق افریقی ملک مالی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 53 اہلکار ہلاک ہوگئے۔القاعدہ سے منسلک انصار الاسلام نامی شدت پسند گروہ فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    مالی حکومت کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔مالی کی فوج پر ہونے کیا جانے والا یہ حملہ گذشتہ چند سالوں کے دوران سب سے تباہ کن حملہ ہے اس سے قبل ستمبر میں ہونے والے ایک حملے میں 38 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    2012 میں مغربی افریقی ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی جانب سےشورش کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن فرانس کی مدد سے مالی کی افواج نے شمالی علاقوں کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے عسکری کارروائیاں اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں۔یادرہےکہ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ مالی میں القاعدہ سے منسلک انصار الاسلام نامی شدت پسند گروہ فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے