Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی واقعی خوش ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تسلیم کرلیا ،حکومت میں آنے کی خواہش

    اسلام آباد:مودی واقعی خوش ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تسلیم کرلیا ،حکومت میں آنے کی خواہش ، اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج رہبر کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ڈی چوک تک جانا بھی تجاویز میں شامل ہے‘۔

    مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا، ہم جانتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو توڑ دیا گیا، یہ ہم ہیں جو اس معاہدے کو پال رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی ناکام خارجہ پالیسی سے ہم نے کشمیر کھودیا‘۔

    مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا

    آزادی مارچ میں طالبان کی موجودگی سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’یہاں پر کسی نے طالبان کا جھنڈا لہرایا تو بڑی بات ہو گئی، یہ بھی ہمارے جلسے کے خلاف سازش ہے، انتظامیہ فساد کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم ایسا کوئی موقع نہیں دیں گے‘۔سربراہ جے یو آئی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں تو پھر زبان بھی وزیراعظم والی ہونی چاہیے، انہیں گالی، جھوٹ اور الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا، یہ گالی بریگیڈ ہے۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ ’کہا جارہا ہے کہ مودی مجھ سے خوش ہے لیکن میں کہتا ہوں مودی بڑا خوش ہے کہ عمران خان جیسا وزیر اعظم آ گیا ہے، ایک سال میں پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، 70 سال میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا ان کے ایک سال میں لیا گیا‘۔

    ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی

    ان کا کہنا ہے کہ جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹتی ہم بھی میدان میں رہیں گے، ہم ترقی پسند ہیں اور آگے جا کر بات کرنے والے ہیں، آج کے پاکستان کی بات کروں تو آج کا پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کا پاکستان نہیں، ہم قائد اور اقبال کے تصور کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا نام حکومت نہیں، اب حکومت ہم چلائیں گے، آپ کی رٹ ختم ہوچکی، ملک کو ہم آگے لیکر جائیں گے اور اسے ترقی دلائیں گے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ پرسوں سے ہم مؤثر میدان میں جائیں، ہم نے جو مقصد حاصل کیا کسی کا تصور بھی نہیں تھا، ایک آواز پر پوری قوم اسلام آباد آگئی، ہم اس سے آگے جائیں گے یہاں تک کہ یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

  • مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری کی درخواست

    لاہور:مولانا ، ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت،قانون حرکت میں آئے ، شہری کی درخواست،اطلاعات کےمطابق ملک میں جاری شورش اور شرارت سے تنگ ایک شہری نے سی سی پی او کو درخواست دے دی ہےکہ وہ ملک میں انشتار کو ختم کرنےکےلیے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں

    باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق عبداللہ ملک نامی شہری نے سی سی پی او کے حضور درخواست جمع کراتےہوئے کہا کہ وہ ایک ذمہ دارشہری کی حیثیت سے یہ محسوس کررہےہیں کہ جس طرح مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں ریاست اور اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں یہ ایک واضح بغاوت ہے جس سے ریاست کے اندر مزید انتشار کاخدشہ ہے اور اداروں کی ساخت کو چیلنج کررکھا ہے

    تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

    شہری عبداللہ ملک نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام میں لوگوں کو اکساتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کو بتادیں کہ وہ دودن کےاندر مستعفی ہوجائیں ورنہ یہ ہجوم وزیراعظم کے گھر جاکران سے زبردستی گرفتار کرکے خود ہی استعفیٰ لے لے گا ، شہری نے مزید کہا کہ اس سے بڑھ کر اور بغاوت کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہوسکے بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جائے تاکہ ملک انتشار سے بچ جائے

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

  • ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    یروشلم: دنیا میں کہیں ایک طرف مسلم حکومتوں میں انتشار ہے اور اقتدارکی خواہش کے پجاریوں کا دھرنا جاری ہے تودوسری طرف اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر حملے جاری ہیں، اسلام اورمسلمانوں کی خیر خواہی کا دم بھرنے والوں پاس اتنی فرصت نہیں کہ وہ مقہور،مجبوراورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ڈی چوک میں کوئی مذمتی احتجاجی مظاہرہ ہی کر سکیں ،

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

    فلسطینی حکام کی طرف سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے غزہ میں کیے جانے والے فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے واضح جارحیت ہے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    غزہ میں موجود سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح حماس کے بیس اور دیگر عسکری گروہوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ایک نیول بیس، ایک کمپاونڈ اور ایک ہتھیار بنانے کا پلانٹ بھی شامل تھا۔

    تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

     

  • ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی

    پیرس :ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی ،فرانس سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں جب کہ ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئےا فراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کو 2015 میں ہونے والے ایک بارڈر کنٹرول معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

    یادرہےکہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی یورپ میں داخل ہونےکے چکروں میں پکڑے بھی جاتے ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں، اس سے پہلے کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ کئی پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے حسین خواب دکھا کر کنٹینروں میں پیک کرکے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے دوران یا تو وہ دم گھٹنے سے مارے جاتے ہیں یا پھر پکڑے جاتے ہیں

    تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

  • عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے کیا ؟اسدعمر

    اسلام آباد:عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے اپنے استعفے دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے کیا ؟اسدعمرکا اپوزیشن کو چیلنج مگر لگتا ہےکہ اپوزیشن ایسی کوئی غلطی نہیں کرے گی تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں آئیں۔

    ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

    انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں بات کرنے والے ہیں ہم نے جواباً دھمکیاں نہیں دینی، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ہم عدالت جارہے ہیں، وزیراعظم کہ چکے ہیں کہ معاہدے کے مطابق یہ اپنا احتجاج کا حق استعمال کریں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

    تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

    خیال رہے کہ آج ہونے والے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں، ملگ گیر شٹر ڈاؤن اور ہائی ویز کو بلاک کرنے سمیت دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

    دنیا کے تخلیقی شہروں میں پاکستان کا کون سا شہر شامل ؟ یونیسکونے بتادیا

    فضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیراعظم نے دو روز میں استعفیٰ نہ دیا تو یہ اجتماع قدرت رکھتا ہے کہ خود وزیر اعظم کو گھر جا کر گرفتار کر لے البتہ ہم پُرامن لوگ ہیں چاہتے ہیں کہ پُرامن رہیں، اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی یا تصادم نہیں،اداروں کا استحکام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادارے بھی غیر جانب دار رہیں

  • ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے لگوادیئے

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی طرف سے دھرنے میں شرکت کے انکار کرنا مولانا فضل الرحمن اور ساتھیوں پر بہت ناگوار گزرا ،اطلاعات کے مطابق احسن اقبال کیطرف سے دھرنے میں شامل ہونے سے انکار کے بعد جے یو آئی ف کے قائدین کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں ن لیگ کے رویے پر سخت تنقید کی گئی ، ایک موقع پر اکرم درانی نے کہا کہ میرے اصرار کے باوجود ن لیگ کی قیادت نے دھرنے میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے واپس جانے پر اصرار کیا ، اطلاعات کےمطابق اسی اجلاس میں طئے ہوا کہ اگر ایسے نہیں تو ایسے ہی سے ،

    پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی؟کیوں لگ سکتی ہے وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق اسی اجلاس میں یہ طئے ہوا کہ اگر مسلم لیگ ن نے شمولیت نہ کی تو پھر یہ نعرہ ہی کیوں لگا دیا جائے "گونوازگو”کے ،پھر یہی ہوا کہ ایک منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ گو نواز گو کا نعرہ عوام کی زبان پر کس طرح چڑھا ہوا ہے۔

    ملکہ چیونٹی کی عمر کتنی ہوتی ہے،ماہرین نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے مارچ میں اسٹیج سے گو نواز گو کا نعرہ بلند ہوا تو پورا مجمع گونج اٹھا۔ اسٹیج سے نعرہ کے پی کے سیکریٹری جنرل مولانا عطا الحق درویش نے لگوایا۔جے یو آئی رہنما نے نعرہ لگوایا تو اسٹیج پر موجود دیگر رہنما حیران رہ گئے، مارچ کا اجتماع گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے سے گونج اٹھا۔

    پاکستان واقعی ایک پرامن ملک ؟برطانوی شاہی جوڑے نےکیا کہہ دیا

    یاد رہے کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں جے یو آئی ف کے کارکنان تین دن سے اسلام آباد میں موجود ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان تقریر کے دوران اداروں پر بھی تنقید سے باز نہیں آئے، انھوں نے کہا کہ حکومت دو روز میں استعفیٰ دے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ مجمع قدرت رکھتا ہے کہ وزیر اعظم کو گھر سے گرفتار کر لے، ادارے 2 دن میں بتا دیں موجودہ حکومت کی پشت پر نہیں کھڑے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=dfH8lUeR-3o

  • تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں ،دیکھنانہ بھولیئے

    لاہورسوشل میڈیا کی دنیامیں ایک ایسے یوٹیوب چینل نے قدم رکھ دیا ہے ،جو وقت کی بہت زیادہ ضرورت تھا ،اطلاعات کےمطابق یہ ایک ایسا چینل ہے جو:تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں  کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں ہے ، اورجس کے بارے میں بڑامطالبہ شدت سے آرہا تھا کہ ایک ایسا چینل ہونا چاہیے جو ہر کسی کی پہنچ میں ہو، سفرہویا ہجر،دفترہو یا گھر،کھڑےہوں یا بیٹھے ہرکسی کو اس چینل کو سننا دیکھنا بالکل آسان ہو، تو سنیئے اب وہ چینل اب آگیا ہے،

    جس کا نام ہے !

    "مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل”

    تفصیلات کے مطابق ممتاز صحافی ، معروف اینکر اورکھرا سچ کے میزبان مبشرلقمان نے عوامی مطالبے پر بالآخرباقاعدہ ایک ایسے چینل کا آغاز کردیا ہے جو اب ہر اس شخص کی پہنچ میں جس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے ،اورانٹرنیٹ کی پہنچ اب پاکستان کے ہر شہری کو حاصل ہے،دلچسپی کی بات یہ ہےکہ یہ وہ چینل ہے کہ جو نہ صرف پاکستان ، برصغیر بلکہ پورا دنیا میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، یہ چینیل ہے

    "مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل”

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان نے اس یوٹیوب چینل کوپرزور عوامی مطالبے پر لانچ کیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین بار بار یہ مطالبہ کررہے تھے کہ مبشر لقمان سوشل میڈ یا پر زیادہ وقت تاکہ صارفین بھی ان کے مفید ، حقائق پر مبنی خبروں ،تبصروں اور تجزیوں سے مستفید ہوسکیں

    صارفین کی خواہش ، حالات کے تقاضوں اور ساتھیوں کے مشوروں کے بعد معروف اینکر مبشرلقمان نے”مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل”کے نام سے سدابہار،ہرکسی کی پہنچ اور دسترس میں آنے والے چینل کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، اس یوٹیوب چینل کی پزیرائی اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں دیکھا جاسکتا ہے،

    "مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل” کی کوالٹی کی وجہ سے اس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور اس وقت سات لاکھ کے لگ بھگ ہیں ، اور ہر نئی ویڈیو کے نظارہ کرنے والوں کی تعداد بھی روزانہ ہزاروں تک پہنچ جاتی ہے ، تو اس لیے ایک ایسا جینل جو تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں ہو اسے دیکھنا نہ بھولیئے ، حالات سے باخبر رہنے کےلیے ضرور دیکھیئے اس چینل کو جس کا نام ہے "مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل”

  • گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،
    تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ےٰسین ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ نندپور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بمعہ رقم وٹک 1250برآمدہوئی۔جس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • گجرات پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)آتشین اس سے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرتھانہ رحمانیہ کے علاقہ کے نوجوان کی آتشین اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ایس ایچ او رحمانیہSI محمد ارشد کواحکامات جاری کیے کے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کاشف جاوید عرف کاشی ولد آصف جاوید سکنہ دیونہ منڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی؟کیوں لگ سکتی ہے وجہ سامنے آگئی

    ابوظہبی :’ٹی 10‘ لیگ میں کرکٹرز نہ بھیجنے پر پی سی بی کو آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،اطلاعات کےمطابق ابوظہبی میں 14سے 24 نومبر تک منعقد ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو این او سی دے کر واپس لینے کے سبب مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق ماضی میں لیگ کے پہلے دو ایڈیشن کی میزبانی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے گئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے کی تھی۔لیکن اس مرتبہ پہلی بار اس ایونٹ کی میزبانی شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی کر رہا ہے، ساتھ ہی امارات کرکٹ بورڈ بھی ماضی کے برخلاف اس مرتبہ ایونٹ میں اہم کردار ادا کررہا ہے

    پاکستانی کرکٹرکے ابوظہبی نہ جانے کی اطلاعات پر اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزارونی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اس سلسلے میں ٹیلی فون پر رابطہ کر کے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نا بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

    جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی اس حوالے سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی کے حوالے سے ناکام رہے، پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ پر ٹی 10لیگ میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کے حوالے سے شدید دباؤ ہے، اگرچہ بورڈ نے پہلے 16کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا، بعد میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کی بنیاد پر دیا گیا، این او سی منسوخ کردیا گیا۔