Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈر16 کرکٹ سیز پاکستان کےنام، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھا کھیلی

    لاہور :انڈر 16کرکٹ سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے تین روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، اطلاعات کے مطابق قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے کپتان عالیان محمود کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو دوسرے تین روزہ میچ میں7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔

    میزبان ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 130 رنز کے خسارے کا شکار بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان عالیان محمود نے دوسری اننگز میں 40 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر علی اسفند نے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔

    کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری میچ کے آخری روز مہمان ٹیم نے 1وکٹ کے نقصان پر 64 رنز سے اپنی دوسری اننگزکاآغاز کیا تو میزبان ٹیم کے اسپنرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پوری ٹیم 94ویں اوور میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 98 رنز کا ہدف دیا۔

    عباس علی کے ناقابل شکست 43 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں قبل حاصل کرلیا۔اس سے قبل قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے 108 رنز کے جواب میں 238 رنز اسکور کیے تھے۔ دومیچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • مریم اورنگزیب کے عمران خان کو مفت مشورے

    لاہور:واہ کیا بات ہے جی مریم اورنگزیب کی ، اب تو انہوں نے بھی مفت مشورے دینے شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ کہ آپ گھرچلے جائیں

    باغی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت قبول نہیں لہٰذا وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں اور ہمیں ہماری جاگیر واپس کردیں ، مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیںکہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو لاک ڈاون کردیا ہے ، روٹی، روزگار، کاروباراور صنعت بند ہے

    مریم اونگزیب نے دشمنی کا صیح حق اداکرتےہوئےکہا ہےکہ انہیں عمران خان کا حکومت میں رہنا بے چین کررہاہے ، وہ کہتی ہیں کہ عمران خان توعقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے ،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی

    مریم اورنگزیب نے بڑی عاجزانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب عوام کی بات مان لیں، استعفی کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،عمران صاحب حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سیلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے

    مریم اونگزیب نے مشورے دینے کے ساتھ اپنی بھڑاس بھی نکالی وہ کہتی رہیں کہ عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے ،عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلے کسی اور کی ترجمانی کرتے تھے، کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے ،جھوٹ، پراپگنڈے، گمراہ کن بیانات اور تقریروں وبیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے، یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے

    آپ نے ہی کہاتھا کہ اگر چند ہزار لوگ آجائیں تو استعفی دے دوں گا، یہ تو لاکھوں ہیں،آج پورا پاکستان آپ سے استعفی مانگ رہا ہے، پھر استعفی دینے کی غیرت دکھانے میں اتنی دیر کیوں؟ حکومتی حماقت سے اشتعال انگیزی پھیلی تو تمام تر ذمہ داری عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں اور حکومت پر ہوگی ،پورا پاکستان کی زبان پر ایک ہی نعرہ، ایک مطالبہ ہے کہ عمران صاحب استعفی دوملک وقوم کو حقیقی نمائندہ حکومت کی ضرورت ہے جو ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالے

  • کامونکی بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

    تھانہ سٹی کامونکے کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ایک عورت سمیت تین منشیات فروش گرفتار دو کلو سے زائد چرس برآمد
    کامونکے ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکے منور حسین للہ نے سٹی پولیس آفسیر ڈاکٹر معین مقصود کی ھدایت پر اور اے ایس پی کامونکے نوشیروان علی کی قیادت میں اپنی ٹیم اے ایس آئی فاروق احمد اور دیگر ملازمین کے ہمراہ بدنام فروشوں کے خلاف ڈرامائی انداز میں آپریشن کرتے ھوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ثریا بی بی زوجہ ابراھیم ساکن دربار بھولا پیر سے تیرہ سو بیس گرام چرس ۔
    ملزم احسان عرف وڈا کے قبضہ سے تیرا سو ساٹھ گرام چرس اور ملزم کاشف علی ساکن کسوکی روڈسے دو سو بیس گرام چرس برآمد کر لی ھے دوران تفتیش پرلیس نے انکشاف کیا ھے کہ ملزم کاشف علی ثریا بی بی سے چرس خرید کر فروخت کرتا تھا
    پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں

  • کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز کا نام گینیز بک آف ورلڈ میں درج کیسے ہوا؟

    کراچی ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، تعلیم کا میدان ہو یا کھیل کا میدان ، سائنس کا میدان ہو طب کو میدان بڑے بڑے پاکستانی نام کما چکے ہیں، یہ نام بڑے نہہیں بلکہ اس قوم کے نونہال بھی کما رہےہیں جس طرح کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز نے نام کمایاہے

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے 11 سالہ ہونہاربچےایماز نے ایک منٹ میں سب سے ذیادہ ماملک کے نام لیکر بازی لے لی ،اسی کارنامے کی وجہ سے ایمازعلی آبرو نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ، یہ بھی یاد رہےکہ یہ اعزاز ایماز کانہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز جسے ایماز نے اس کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا

    ایماز نے بھارتی نوجوان واجو بھالو کا ریکارڈ توڑ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام حاصل کیا ، اس بچے کا کہنا ہےکہ وہ آئندہ بھی اس قسم کے کارنامے سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا ، ایماز کا یہ بھی کہنا ہےاسے بھارتی مدقابل کو شکست دیکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے

  • وزیر اعظم میگا سپورٹس 2109 کے ضلعی سطح پر فائنل مقابلے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی سطح پر وزیر اعظم میگا سپورٹس 2019 کے فائنل مقابلے ۔ڈی ای او سکینڈر ی منظور احمدملک مہمان خصوصی ،وزیر اعظم میگا پراجیکٹ 2019 ضلعی مقابلہ جات زنانہ ومردانہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہ وچکے ہیں ۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہین آباد نے گورنمنٹ ہائر سکینڈر ی سکول چک نمبر 46 جنوبی کو تین رن سے ہرادیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈر منظور احمد ملک فائنل مقابلوںکے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی او رطلباءکے کھیل کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سرگودہا کی ٹیم ڈویژن سطح پر بھی کامیابی سمیٹے گی۔ قبل ازیں انہوں نے ایم سی ہائی سکول استقلال آباد او رگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مومن کے مابین بیڈمنٹن مقابلہ جات بھی دیکھے جس میں ایم سی ہائی سکول استقلال آباد نے فتح حاصل کی جبکہ فٹ بال کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول سلانوالی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول استقلال آباد کی جمناسٹک ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول معظم آباد کو شکست دی ۔ خواتین کے مقابلوں میں پائلٹ ہائی سکول کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 88 شمالی کو ہرایا جبکہ رسہ کشی کے مقابلے جامع گرلز ہائی سکول نے جیت لئے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہا

  • فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد ، کیوں ہوا؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لاہور:کھیل میں کردار اور اقدار کا تحفظ بھی ضروری ہے، کسی کے ساتھ حسن سلوک پیش آنا بھی ایک اچھے کھلاڑی کی صفات میں سے ہے، مگر جو کھلاڑی جزبات پر قابونہیں‌رکھ سکتے وہ نقصان ہی اٹھاتے ہیں جیسے جنید خان نے جرمانہ کروا کر نقصان اٹھایا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، اطلاعات کےمطابق میچ کے دوران نامناسب زبان کا استعمال کرنے پر جنید خان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

    جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آن فیلڈ امپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنید خان کو آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا،یاد رہےکہ جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے جرمانے کی سزا سنائی

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب سلو اوور ریٹ کے باعث سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ قوانین کے مطابق سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 4 اوورز کم کیے، ادھر میچ ریفری ندیم ارشد نے سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کیا

  • ٹڈی دل کا حملہ اور عثمان بزدار کا جوابی وار

    بہاولپور: بہاولپور اور مظفرگڑھ کے علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے تو دوسری طرف پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہو ئے اس حملے کے جواب میں فی الفور اقدامات کا اعلان کردیا ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے، ، عثمان بزدار نے کہاہےکہ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری طور پر سپرے کیا جائے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہےکہ محکمہ زراعت اور انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جائے

    وزیراعلیٰ‌نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم چلائی جائے . انہوں‌نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا،فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں ، عثمان بزدار نے تمام ذمہ دار سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹرول روم قائم کرکے صورتحال پر 24 گھنٹے کڑی نظر رکھی جائے۔

  • پنجاب کے 6 اضلاع میں کیا ہونے جارہا ہے، ترجمان نے بتا دیا

    لاہور:پنجاب میں مختلف وبائی بیماریوں کے خلاف حکومتی کوششوں میں اضافہ ، اطلاعات کے مطابق ڈینگی کے بعد اب صوبے کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع کی جارہی ہے ،یہ مہم فی الحال پنجاب کے 6 ضلعوں میں انسداد پولیو مہم پیر سے منعقد کی جائیگی

    انچاج پولیو پرگرام سلمان غنی کا کہنا ہےکہ اس مہم میں لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاالدین، اور چکوال کے ضلعے شامل ہیں ، پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے مکمل اضلاع کو مہم میں شامل کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق جہلم میں پولیو کیس کی وجہ سے ضلعے سے متصل یونین کونسلوں میں بھی پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے، مہم میں 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 11 ہزار سے زاید ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،حکومت ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف پورا کرے گی، پولیو ویکسین دنیا کی بہترین ویکسین ہے

    : انچاج پولیو پرگرام سلمان غنی نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے اگر ایک بھی بچہ رہ جاتا ہے تو تمام بچے رسک کا شکار ہو جاتے ہیں ،والدین کو چاہئے کہ پراپیگینڈہ کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلائیں،اس سال ملک بھر میں پولیو سے 77 متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں پولیو سے پانچ بچے متاثر ہو چکے ہیں

  • ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ۔

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ،مریض بچوں او روالدین سے ملاقات ‘فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔انچارج سنٹر ڈاکٹر تنویر سلہری کی بریفنگ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سیف لائف تھیلیسیمیا ہمیوفیلیا سنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے تفصیلا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں او ران کے والدین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سنٹر میں ادویات کے سٹور اور لیبارٹری کابھی معائنہ کیا ۔ ا س موقع پر سنٹر کے انچارج ڈاکٹر تنویر سلہری کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ سنٹر مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جارہاہے جہاں سینکڑوں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو بالکل مفت خون لگایا جاتاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے تھیلیسیمیا سنٹر کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہاکہ جلد جم خانہ کلب میں ایک تقریب میں ضلع بھر سے مخیر حضرات کو مدعو کر کے سنٹر کیلئے فنڈز ریزنگ کی جائیگی۔