Baaghi TV

Author: +9251

  • قومی انڈر19 بلوچستان کی ٹیم ہارنے کے باوجود کیسے فائنل پہنچ گئی ؟اہم سوال

    لاہور :قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ نے بلوچستان کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد جنید 47رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سندھ کے فاسٹ باؤلر منیب الرحمٰن نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بلے باز طحہٰ محمود نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلوچستان کو شکست دے کر سندھ کی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    سندھ نے بلوچستان کو ہرادیا،فاسٹ باؤلر منیب الرحمٰن کے 6 شکار

    انڈر16 کرکٹ سیز پاکستان کےنام، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھا کھیلی

    دوسری جانب خیبرپختونخوا نے ناردرن کو49رنز سے شکست دے دی۔ خراب موسم کے باعث میچ کی دونوں اننگز43،43 اوورز تک محدود کردی گئی تھیں۔ رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے خیبرپختونخوا کی ٹیم 267رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان جونیئر 55 اور سلمان خان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ناردرن کے اسپنر عاقب لیاقت نے 6کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ناردرن کی ٹیم مقررہ 43 اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر218 رنز ہی بناسکی۔ حسان عابد اور زیاد خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔ حسان عابد نے 62 اور زیاد خان نے 54 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے معاذ صداقت نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

    سلمان خان اور سلمان خان جونیئر کی نصف سنچریوں نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی

    مریم اورنگزیب کے عمران خان کو مفت مشورے

    ادھرسنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت5رنزسے شکست دے دی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئےسنٹرل پنجاب کی ٹیم 267رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر محمد حریرہ نے77 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے اسپنر محبوب احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سدرن پنجاب کو43.3 اوورز میں جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم ان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر باسط علی نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے علی عمران نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد ، کیوں ہوا؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان فائنل 6 نومبر کو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا،جہاں پی سی بی کی طرف سے انتظامات کیے جارہے ہیں

  • دنیا کے تخلیقی شہروں میں پاکستان کا کون سا شہر شامل ؟ یونیسکونے بتادیا

    لاہور : یونیسکونے دنیا بھر کے تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی شہروں کی درجہ بندی کردی ہے ، اس درجہ بندی میں پاکستان کا حصہ بھی شامل ہوگیا ہے، عالمی ثقافتی ورثے کی تنظیم نے یہ اعزاز پاکستان کے دل کو بخشا ہے، اطلاعات کے مطابق یونیسکوکی طرف سے زندہ دلان شہر لاہور کو دنیا کے تخلیقی شہروں میں شامل کرلیا گیا ،

    پنجاب کے 6 اضلاع میں کیا ہونے جارہا ہے، ترجمان نے بتا دیا

    یونیسکوکے ڈائریکٹرجنرل اوڈرے ازولے کے مطابق لاہور میں ادب کی پھلتی پھولتی روایات اورشہر کی تاریخی عمارتیں اورثقافت کی وجہ سے یہ تخلیقی شہر ہے، اس کیٹیگری میں دنیا بھر کے چھیاسٹھ شہر شامل ہیں۔یونیسکو کے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ لاہورمیں ادب کی پھلتی پھولتی روایات اور شہر کی تاریخی عمارتیں اورثقافت کی وجہ سے یہ تخلیقی شہرہے۔

    ٹڈی دل کا حملہ اور عثمان بزدار کا جوابی وار

    آدرے آزولے کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ شہر ثقافت کو اپنی حکمت عملی کا ایک ستون بناتے ہیں اور یہ سیاسی اور معاشرتی جدت کے حق میں ہیں جو نوجوان نسل کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ان نئے شہروں کے اعلان کے بعد اب یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک کی کل تعداد 246 ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید کہا وہ شہر جو اس نیٹ ورک کا حصہ بنتے ہیں تمام براعظموں اور خطوں سے مختلف آمدنی اور آبادی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ وہ مشترکہ مشن کے حصول کیلئے مل کر کام کرتے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے اور اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

    مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے پکڑے گئے

    دوسری جانب کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور یونیسکو کریٹیو سٹی نیٹ ورک میں شامل ہوا ، لاہور پہلا شہر ہے جس کو عالمی سطح پر اعزاز ملاہے، رواں سال یونیسکو کریٹیو سٹی میں لاہور سمیت 66 شہروں کو شامل کیا گیا، ہمیں دعوت ملی تھی جس کے بعد ہم نے درخواست دی۔یاد رہے رواں سال جولائی میں پاکستان تاریخی شالا مارباغ کو خطرناک عمارتوں میں شامل ہونے سے بچانے میں کام یاب ہو گیا تھا اور عالمی ورثہ کمیٹی نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا تھا۔

  • حکومت پنجاب شہریوں کو ممکنہ سموگ کے صحت پر نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے

    فیصل آباد(محمد اویس ) حکومت پنجاب شہریوں کو ممکنہ سموگ کے صحت پر نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے تاہم احتیاط اور پرہیز بڑی اہمیت کی حامل ہے لہذا شہری ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرارہیں۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف شعبوں اور ملحقہ گراؤنڈ میں شہریوں میں حفاظتی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیورفاؤنڈیشن کاشف فاروق،عاصمہ مزمل اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ دھواں،گرد،نمی اور دھند کی گہری تہہ سموگ کی موجب ہے جس سے صحت محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے متعلق طرز زندگی میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ خصوصاً موٹرسائیکل چلاتے وقت چہرے پرحفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے ممکنہ سموگ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • ایف ڈی اے افسران اورسٹاف کے دیگر ارکان کو سرکاری فرائض میں غفلت پر مختلف محکمانہ سزائیں دیں

    فیصل آباد(محمد اویس )فیصل آباد ترقیاتی ادارہ(ایف ڈی اے) کے سات افسران اورسٹاف کے دیگر 17ارکان کو سرکاری فرائض میں غفلت،لاپرواہی اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر مختلف محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں جن میں ایک ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،3سٹینوگرافرز،3سب انجینئرز،ایک بلڈنگ انسپکٹر دو کلرک اور درجہ چہارم کے 7ملازمین شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل محمد علی نے چارج سنبھالنے کے بعد ماہ اکتوبر میں ایف ڈی اے کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا تو اس دوران بعض افسران وسٹاف کو ڈیوٹی سے غیر حاضراوردیگر دفتری قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پایا اور بعد ازاں بھی افسران وسٹاف کی حاضری اور دفتری کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی لیکن خاطر خواہ اصلاح سامنے نہ آئی توڈپٹی کمشنر /ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری فرائض سے پہلو تہی اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے قصور وارافسران وسٹاف کے خلاف محکمانہ سزاؤں کا فیصلہ کیا۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حسن ظہیر کو 3دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی سزادی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل عاصم محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینرنگ طلحہ تبسم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی پی II احمد ابراہیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود عالم،اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ،سٹینوگرافرز یاسر اقبال،سب انجینئر رضوان احمد چیمہ،سب انجینئر محمد سعود،بلڈنگ انسپکٹرمحمد بلال،جونیئر کلرک فرقان پرویز کی دود،دودن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ایم رابعہ مبشرہ،سب انجینئر عاصم اصغر،سٹینوگرافرانیب اسلم،جونیئر کلرک کچی آبادی عظیم صابر،نائب قاصد عمر اور بیلدارخرم شہزاد کو شوکاز نوٹسزجاری کرنے کے علاوہ سٹینوگرافر ایڈمن محمد طاہر کو شوکاز نوٹس کے بعد دوران انکوائری محکمانہ فرائض سے غفلت وعدم دلچسپی ثابت ہونے پراسے تنخواہ میں چارسالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر/ڈی جی محمد علی نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری فرائض میں سست روی وعدم توجہی کی قطعاً گنجائش نہیں،دفتری نظم وضبط اوراوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ ایکشن سے گریز نہیں کرینگے۔انہوں نے شہری ترقی اورعوامی بہبود کے حوالے سے ادارہ کی کارکردگی کے معیار میں ہمہ جہت بہتری لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایف ڈی اے کے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ دفتری امور میں شفافیت برقرار رکھی جائے اور تیزرفتار سروس ڈلیوری میں ان کی کارکردگی کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں تاکہ ادارہ کی ساکھ بہتراورعوام کا اعتماد مضبوط ہو۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز کے مطابق ایف ڈی اے کے افسران و سٹاف کی حاضری روپورٹ صبح نو بج کر پانچ منٹ پر ارسال کی جارہی ہے جس کا مقصد دفتری اوقات کی پابندی،سست روی کا خاتمہ اور ادارہ کی سروسز میں بہتری لانا ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈی سی محمود جاوید بھٹی نےڈویژنل پبلک سکول و کالج کے گرلز سیکشن میں فن فیئر کا افتتاح کیا

    فیصل آباد (محمد اویس ) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ فن فیئر جیسے پروگرامز طلبہ میں تعمیری و فکری صلاحتیں پیدا کرتے ہیں جس سے ان میں علمی شعبے میں نئی اختراعات کی دریافت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے گرلز سیکشن میں فن فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل شاہد محمود‘مسزرفعت نوید اور دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد اور ان کے والدین بھی فن فیئر میں موجود تھے۔ کمشنر نے فن فیئر میں طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لہذا طالبات کو معیاری تفریح کی سہولتیں بھی تسلسل کے ساتھ فراہم کی جائیں تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے سٹالز سجانے و الی طالبات سے بھی بات چیت کی اور سٹال کی تیاری کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ فن فیئر کے دوران طالبات کے لئے مختلف جھولوں کی سہولت بھی موجود تھی اور طالبات نے بھر پور شرکت کرکے فن فیئر کو چار چاند لگا دئیے۔ فن فیئر میں طالبات کی طرف سے بکس‘ کھانے پینے‘ڈریس اور دیگر اقسام کے سٹالز لگائے گئے تھے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فیصل آباد میں زگ زیگ ٹیکنالوجی والا اینٹوں کا بھٹہ فنکشنل ہوگیا

    فیصل آباد ( محمد اویس) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فیصل آباد میں مکوانہ کھرڑیانوالہ بائی پاس روڑ پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جانے والا اینٹوں کا بھٹہ فنکشنل ہوگیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد اور ایس پی سپیشل برانچ انجم کمال نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے گئے بھٹہ کے مقام کا دورہ کرکے ٹیکنالوجی کے فوائد سے آگاہی حاصل کی۔بھٹہ مالک حافظ عثمان نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے دھوئیں کے اخراج میں 40 فیصد کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی والا بھٹہ سفید دھواں خارج کرتا ہے جو سیاہ دھوئیں کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے۔ انہوں نے بھٹہ کے مقام کا دورہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایس پی انجم کمال ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے اور شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرانا بھی انہی اقدامات کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر بھٹہ مالکان کو بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آلودگی کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ایس پی نے کہا کہ سموگ کے باعث دمہ، سانس کی بیماریاں، آنکھوں کی انفیکشن اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں اورزگ زیگ ٹیکنالوجی کی بدولت فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

  • ملکہ چیونٹی کی عمر کتنی ہوتی ہے،ماہرین نے بتادیا

    لندن :ملکہ چیونٹی تمام حشرات الارض میں سب سے لمبی عمر پاتی ہے اور خاندان میں نر و مادہ کی موجودگی کے باوجود تولید کام بھی صرف ملکہ چیونٹی ہی کرتی ہے۔کیا آپ نے کبھی چیونٹیوں کی قطار کو بغور دیکھا ہے؟ ایک سیدھی قطار میں ایک کے پیچھے ایک چلتی ہوئی یہ چیونٹیاں بظاہر بہت منظم معلوم ہوتی ہیں، لیکن اس کے علاوہ بھی یہ اپنے اندر بہت سی خصوصیات رکھتی ہیں۔

    کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز کا نام گینیز بک آف ورلڈ میں درج کیسے ہوا؟

    غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چیونٹیوں میں بھی خاندان ہوتے ہیں اور ہر خاندان کی ایک ملکہ چیونٹی ہوتی جو پورے 30 برس تک زندہ رہتی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں پائے جانے والے حشرات الارض میں ملکہ چیونٹی کی عمر سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

    فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائد ، کیوں ہوا؟ جانیئے اس خبر میں‌

    آئی سیک آن لائن کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کیڑے کا خاندان ہزاروں چیونٹیوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں نر و مادہ چیونٹیاں بھی موجود ہوتی ہیں لیکن تولید کا کام صرف ملکہ چیونٹی ہی کرتی ہے اس کے سوا کوئی تولید کا کام انجام نہیں دے سکتا۔

    پنجاب کے 6 اضلاع میں کیا ہونے جارہا ہے، ترجمان نے بتا دیا

    چیونٹی آپ کے باس سے بہتر مینیجر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیقی رپورٹ کے مطابق خاندان میں مختلف شک و رنگ و روپ کی چیونٹیاں موجود ہوتی ہیں اور تمام ہی ملکہ کے حکم کی تابع ہوتی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر چیونٹیوں کے کسی خاندان کی ملکہ چیونٹی مر جائے تو شہد کی مکھیوں کی طرح یہ کسی دوسرے چیونٹی کو اپنی ملکہ نہیں بناتی بلکہ دوسری کالونیوں میں بس جاتی ہیں

  • فیصل آباد ضلعی امن کمیٹی وڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا مشترکہ اجلاس

    فیصل آباد(محمد اویس)ضلعی امن کمیٹی وڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انتظامی و حفاظتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)میاں آفتاب احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرزنازیہ موہل،زوہا شاکر،اورنگزیب،خرم شہزادبھٹی،سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مولانا فتح محمدراشدی،مفتی ضیاء مدنی،مولانا محمد ریاض کھرل،سید محمد جعفر نقوی،مولانا محمد حفیظ خان،محمد سعید قادری،سید تجمل حسین زیدی،صاحبزادہ منشاء سالک،اسلم بھلی،ڈاکٹر افتخار نقوی،چاچا عبدالرشید،ڈاکٹر ممتاز حسین،مولانا عبدالقادر،عبدالقیوم انور،ارسلان ظفر ودیگرنے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و سعادت تمام مسلمانوں کے لئے باعث رحمت ہے اور آمد رسولؐ کی خوشی بھی تمام مسلمان اپنے عقیدہ کے مطابق بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے لہذا اس موقع پر مثالی اتحاد،مذہبی رواداری اور اخوت و یگانگت کی ضرورت ہے تاکہ دشمن ہمارے مذہبی جذبات سے کھیل کر بدامنی پھیلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے امن کمیٹی کے ارکان سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،مذہبی رہنماؤں وتاجروں کی مثالی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘ بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کے ایسے شاندار ماحول میں امن کا قیام قابل بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ مناتے وقت ہمیں غیر شرعی حرکات سے اجتناب اور اس بابرکت دن کا تقدس برقرار رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی جبکہ ضلعی امن کمیٹی کے ارکان بھی امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے متحرک رہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی تقریبات اور خصوصا 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود محکموں کے افسران سے کہا کہ جلوسوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو ہٹانے سمیت صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی آسان روانی قائم رکھنے کے لئے ضروری انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس،ریسکیو 1122کی گاڑیوں کو جلوسوں کے ہمراہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی آفس میں ضلعی کنٹرول روم فنکشنل رہے گا۔ایس ایس پی اپریشنز نے مذہبی امن اور رواداری کے جذبات کے فروغ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے مثالی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے عید میلادالنبیؐ کو بھی بھر پور عقیدت و احترام اور خوشگوار انداز میں منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی امور کے سلسلے میں ضلعی پولیس اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کرے گی اور کائنات کی عظیم ہستی سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و سعادت کے مقدس دن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ رضا کارگارڈز کا بھی بندوبست کریں جن کی ضلعی پولیس کی طرف سے حفاظتی امورکے بارے میں ٹریننگ کرائی جائے گی۔اجلاس کے دوران امن کمیٹی کے ارکان نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ تمام مسالک کے علماء کرام آپس میں شیر و شکر ہیں تاہم امن کے دشمنوں سے ہمہ وقت چوکنا رہنا چاہیے۔انہوں نے جشن عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے بعض تجاویز بھی پیش کیں۔آخر میں ملک و قوم کی ترقی‘ امن وآشتی‘ اتحاد و اتفاق اور خیر و برکت کے لئے دعا کی گئی۔اجلاس کے آغاز پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبر اسلم بھلی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

  • پاکستان واقعی ایک پرامن ملک ؟برطانوی شاہی جوڑے نےکیا کہہ دیا

    اسلام آباد :پاکستان واقعی ایک پرامن ملک ہے، ہم نے پاکستان میں رہ کر اپنے آپ کو محفوظ پایا ہے، برطانوی ہائی کمیشن نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران بہتر سیکیورٹی انتظامات آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان اور اسلام آباد پولیس کے مشکور ہیں۔

    انڈر16 کرکٹ سیز پاکستان کےنام، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھا کھیلی

    برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خط میں کہا گیا پولیس افسران نےان تھک محنت کرکےسیکیورٹی کےبہترانتظامات کئے، حکومت برطانیہ کی طرف سےحکومت پاکستان،اسلام آبادپولیس کے مشکور ہیں اور اسلام آباد پولیس اور اس کے افسران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے۔

    مریم اورنگزیب کے عمران خان کو مفت مشورے

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کے کامیاب دورے اور شانداراستقبال پر اظہار تشکر کیا تھا۔واضح رہے پانچ روزہ دورے میں شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہوراسلام آباد اور چترال کا دورہ کیا، کیلاش کی ثقافت دیکھی اور بادشاہی مسجد بھی گئے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

    کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز کا نام گینیز بک آف ورلڈ میں درج کیسے ہوا؟

    پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پررہا اور، عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا تھا۔دورے میں برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔

  • انیس قائم خانی شہداکے گھرپہنچ گئے ،یہ شہدا کون ہیں ؟

    کراچی : تیزگام ریل حادثے کے گہرے اثرات پورے ملک میں سوگ کی فضا ، کوئی لاہور آرہا تھا تو کوئی پنڈی جارہا تھا ، منزل پر کوئی بھی نہ پہنچ سکا ، سب اللہ کے حضور حاضر ہوگئے ، دوسری طرف صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی اور سندھ کے صدر شبیر احمد قائمخانی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر جب لیاقت پور ٹرین حادثہ کے شہدا کے لواحقین سے انکے گھر جا کر تعزیت کرنے کے لیے پہنچے تو وہاں بڑے دردناک مناظر دیکھنے میں آئے ، لواحقین بڑے پریشان اور غمگین تھے ،صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے ٹرین سانحے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک سال کے دوران غفلت کے باعث ٹرین کے کئی حادثات کا رونما ہونا تشویشناک ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی جوڈیشل انکوئری کا مطالبہ کرتی ہے ، انیس قائم خانی نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے رپورٹ آنے تک وزیر ریلوے شیخ رشید استعفیٰ دیں