Baaghi TV

Author: +9251

  • مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے پکڑے گئے

    لاہور : موٹروے پولیس نے بسوں میں مسافروں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والے نوسربازکو پکڑ لیا، اطلاعات کے مطابق سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے پولیس نے بہاو لپور کے نزدیک ملزم نے نشہ آور اشیاء سے ساتھی مسافر کو بے ہوش کردیا۔

    سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کہتے ہیں کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے بے ہوش ہونے والے مسافر سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ہے،

    سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے پاس صادق آباد کا ٹکٹ ہونے کے باوجود وہ بہاولپور اترنا چاہتا تھا، موٹروے پولیس نے تفتیش کی تو ملزم کی نوسرباز ی کا پتہ چلا کہ وہ وہ نامی گرامی مجرم ہے، ادھر سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے پولیس نے بے ہوش ہونے والے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں ‘صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کروڑوں رو پے کے خطیر فنڈزسے بنائے گئے فلٹریشن پلانٹس کے کچھ عرصہ بعد ہی ناکارہ ہونے پر ذمہ داروں کے تعین کیلئے ریفرنس تیار کر کے نیب کو بھجوایا جارہاہے ۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ ‘ گوالہ کالونی ‘ ٹریفک اشاروں او رمہنگائی سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے ازالے کیلئے جامع اور دیرپا پلان تیار کر لیاگیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میںکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز ‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک ‘ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی ‘ جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ‘ شاہین فاروقی ‘ ملک محمد اصغر ‘ را¶ اسلم فراز او رحنان چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں وممبران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوام کی فلاح وبہبود او رعام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں عوام کے ٹیکسز سے کروڑوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جو چند عرصہ بعد غیر فعال ہو چکے ہیں ۔ ذمہ داروں کاتعین کرکے عوام کے سامنے لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے پبلک باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کابھی نوٹس لیاگیا ہے ۔ تجاوزات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میڈیا او رتاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کااجلاس جلد بلوا کر لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ میڈیا نمائندگان کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک کے مسائل ‘ میونسپل سروسز کی عدم دستیابی ‘ کیٹ آئیز سمیت دیگر عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے ۔ پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیاکے بعد اب سوشل میڈیا بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا او رزرصحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو بڑا مقدم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی میں بھی میڈیا کاایک نمائندہ بطور ممبر شامل کیاجارہا ہے ۔ سرگودہا کے صحافیوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے صحافی کالونی اور صحت عامہ کی بہتر اور مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ہاوسزسوسائٹیز میں میڈیا کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے مزید بتایا کہ لوکل باڈی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے ۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے خارجی او رداخلی راستوں سمیت اندرون شہر کیلئے ماسٹر پلان تیار کر کے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ممبران کے مطالبہ پر پریس کلب کی چھت اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر ومرمت او رسپورٹس کٹس فراہم کرنے کابھی اعلا ن کیا ۔ پریس کلب آمد پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔

  • مولانا فضل الرحمان نے میرا دل توڑدیا، نیلم منیر

    کراچی: مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے، اس نقصان کی واضع مثال مولانا فضل الرحمن کی شخصیت اور کردارہے جس نے مذہب کے قریب آنے والوں کو اور دور کردیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان نے میرا دل توڑ دیا۔

    نجی سکولوں کو تین دن کی مہلت مل گئی

    اداکارہ نیلم منیر نے ملک میں چل رہی سیاسی ہلچل کے بارے میں اپنی رائے کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نیلم نے انسٹاگرام پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B4VUAIzlz3b/
    نیلم منیر نے لکھا کہ میں دل سے تمام مذبی اسکالرز کی عزت کرتی ہوں اور ان کی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ آج مولانا صاحب نے عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔

    سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

    نیلم منیر نے لکھا کہ ہمارا ملک افراتفری، انتشار اور سول نافرمانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نوجوانوں کو اپنی تقدیر سنبھالنے کی ضرورت ہے جس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی ایک نہ سنیں۔ ہم نوجوانوں کو ان لوگوں اور اداروں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، جو ہمارے پیارے ملک کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

  • مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد:مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا ہے ، اطلاعات کےمطابق ملک کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نجی سکولوں کو تین دن کی مہلت مل گئی

    رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا وہ مولانا فضل الرحمٰن کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ صرف عوامی جلسے میں شرکت کریں گے اور کسی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ادھر دوسری طرف اسی بات کی تائید اپوزیشن کے اس بیان سے ہوتی ہےکہ کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو دھرنے میں شرکت سے متعلق کوئی ہدایات بھی جاری نہیں کیں۔

    مولانا کوداغ فراق دینے کا تذکرہ تو احسن اقبال نے اسلام آباد میں پہلے ہی کردیا تھا ، یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف نے انہیں آزادی مارچ میں صرف ایک روز کے لیے شرکت کرنے کا کہا تھا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے جوش و جذبے سے آزادی مارچ اور جلسے میں شرکت کی تھی، تاہم ان کی جماعت نے اپنے کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کی کال نہیں دی تھی۔

    سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

    مولانا سے خلع کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کثیر الجماعتی کانفرنسز (ایم پی سی) اور رہبر کمیٹی کے اجلاس کے دوران واضح کردیا تھا وہ غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 2 روز کی مدت کے بعد جمیعت علمائے اسلام (ف) کیا قدم اٹھائے گی۔3نومبر کے بعد دھرنا جاری رہنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی شرکت کے امکان سے متعلق فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ اپنی جماعت سے تبادلہ خیال کیے بغیر اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دے سکتے۔

    ساتھ ہی فرحت اللہ بابر نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دھرنے میں شرکت کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے ممکنہ موقف پر بھی جواب دینے سے انکار کردیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جنوبی پنجاب میں جلسوں سے خطاب کا ارادہ برقرار ہے۔

    2-نومبر کو عالم اسلام کے سلطان کی پیدائش نے خطے کا نقشہ ہی بدل دیا ،

    فرحت اللہ بابر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے لیے رحیم یارخان جانا تھا لیکن موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے نہیں جاسکے۔ان کا کہن اتھا کہ پرواز کی منسوخی کی وجہ سے چیئرمین پیپلزپارٹی آزادی مارچ کے مقام پر پہنچے اور صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ شرکا سے خطاب کیا تھا۔

    یاد رہے کہ آزادی مارچ کا آغاز 27 مارچ کو کراچی سے ہوا تھا جو سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لاہور اور پھر گوجر خان پہنچا تھا اور 31 اکتوبر کی شب راولپنڈی سے ہوتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔دوسری طرف حکمران جماعت نے بھی مولانا کے ساتھ کس پیش آنا ہے اس کی حکمت عملی تیارکرلی ہے،

    بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

  • بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

    اسلام آباد:پہلے بھی بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا تھا مگر اب تو 5 اگست 2019 سے تو حالات بہت زیادہ خراب ہیں‌ ، بلکہ کشمیر میں‌ تو اب تک سب سے بڑی فوج کشی ہے ، ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کب تک ٹیلی ویژن کے ہیڈ آفس میں ایک انٹریوکے دوران کیا

    پنجاب کے سکولوں میں کون سی مہم شروع ہونی والی ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے بتاددیا

    کب تک ٹیلی ویژن کو انٹریودیتے ہوئے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت زیادہ محبت ہے ، کشمیریوں کی محبت کا تو یہ حال ہےکہ وہ دفن بھی پاکستانی پرچم میں ہونا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ صورت‌حال اس قدر خراب ہے کہ اس کا ذکرکرنا بھی بہت مشکل ہے،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا ایک واقعہ ذکرکرتے ہوئے حیران کردیا کہ وہ کہتے ہیں‌کہ انہوں نے اپنے گھروالوں‌کو فون کیا تو ان کے الفاظ یہ تھے کہ بیٹا ابھی ہم زندہ ہیں، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی بتاتے ہیں کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ کشمیری کس قدر تکلیف میں مبتلا ہیں ،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مزید بتایا کہ صورت حال اس قدر خراب ہےکہ مائیں اپنے بچوں کے بارے میں اس قدر خوف زدہ ہیں کہ اگرکوئی بچہ باہرچلا جائے تو ان کو یہ ڈررہتا ہےکہ شاید کہ اب وہ کبھی بھی گھرواپس نہیں آئے گا،

    پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

    یادرہےکہ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کے بھانجےہیں اور ان دنوں پاکستان میں رہائش پزیر ہیں جہاں سے وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے جدوجہد آزادی کی تحریک کو احسن انداز سے چلا رہے ہیں

  • 2-نومبر کو عالم اسلام کے سلطان کی پیدائش نے خطے کا نقشہ ہی بدل دیا ،

    غزنی :تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ، آج دنیا کی تاریخ میں میں 2 نومبر2019 کا دن ہے، اور آج سے تقریبا ایک ہزارسال قبل عالم اسلام کی ایک ممتاز ایک تاریخ بدلنے والے اور رقم کرنے والی شخصیت پیداہوائی اس شخصیت کا نام ہے سلطان محمود غزنوی ، مورخین کے مطابق سلطان محمود غزنوی دو نومبر 971ء کو افغانستان کے شہرغزنی میں پیدا ہوئے

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    سلطان محمود غزنوی جن کا مکمل نام یمین الدولہ ابو القاسم محمود ابن سبکتگین ہے اور جنہیں المعروف محمود غزنوی کے نام سے تاریخ میں یاد کیا جاتاہے 997ء سے اپنی وفات تک سلطنت غزنویہ کا حکمران تھے۔ وه دسویں صدی عیسوی میں غزنی کے مسلمان بہادر ، محب رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم بادشاه گزرے هیں

    آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

    سلطان محمود غزنوی نے غزنی شہر کو دنیا کے دولت مند ترین شہروں میں تبدیل کردیا اور اس کی وسیع سلطنت میں موجودہ مکمل افغانستان، ایران اور پاکستان کے کئی حصے اور شمال مغربی بھارت شامل تھا۔ وہ تاریخ اسلامیہ کے پہلے حکمران تھے جنہوں نے سلطان کا لقب اختیار کیا۔

    پنجاب کے سکولوں میں کون سی مہم شروع ہونی والی ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے بتاددیا

    وہ پہلے مسلمان حکمران تھے جنہوں نے ہندوستان پر 22 حملے کئے اور ہر حملے میں فتح حاصل کی ۔اس عظیم مجاہد کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے ہندوستان کے بت کدے لرز اٹھتے تھے ۔ اسلامی تاریخ میں سلطان محمود غزنوی کو برصغیر پاک وہند میں اسلام کا داعی حکمران کے طور پر یاد کیا جاتا ہے

  • سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں

    نئی دہلی :پاکستان میں آنے والی سموگ کے چشمے بھارت سے پھوٹتے ہیں ، جس طرح پاکستان میں بہت زیادہ سموگ کی وجہ سے موسم آلودہ ہے بھارت میں اس کہیں زیادہ سموگ نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت کو مجبورا سکولوں مٰں چھٹیاں کرنی پڑی ہیں

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں فضائی آلودگی کی بلند شرح کے سبب شہری انتظاميہ نے تمام سکول پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کيا ہے۔ وزير اعلی اروند کيجريوال نے يہ اعلان جمعہ يکم نومبر کو کيا۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کہتے ہیں‌کہ ہوسکتا ہےکہ موسم کی زیادہ خرابی کی وجہ سے ان چھٹیوں‌ میں مزید اضافہ کیا جائے

    مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کوکروڑوں روپے جاری

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ماہرين کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا، باہر نکلنا ان کی صحت کے ليے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں ميں کھيتوں ميں آگ اس اسموگ کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس سموگ پر کنٹرول پانا فی الحال حکومتوں کے بس کی بات نہیں‌

    خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل–از–محمد نعیم شہزاد

  • نجی سکولوں کو تین دن کی مہلت مل گئی

    لاہور: محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات کا سلسلہ تو جاری رہتا ہی ہے مگر بعض اوقات ہنگامی بنیادوں پر کچھ اہم فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، اطلاعات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے نجی سکولوں کو بچوں کو 2017 کے مطابق نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے تین روز کی توسیع دے دی،

    آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

    تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے نئے فیس واچرز جاری کرنے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع دے دی ہے، اس سے قبل سکولوں کو نئے فیس واچرز جاری کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ نجی سکولوں کو اب 3 نومبر تک ہر صورت نئے فیس واچرز جاری کرنا ہوں گے۔

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ سکولز اب 3 نومبر تک ہر صورت بچوں کو فیس واچرز جاری کریں گے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے فیس واچرز جاری نہ کرنے والے سکولوں کا لائنسنس معطل کردیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کا مزید کہنا ہے کہ والدین فیسوں سے متعلق آن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے۔

    خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل–از–محمد نعیم شہزاد

  • یونیورسٹی داخلے2020 سے بند ، طلباء وطالبات کا مستقبل خطرے میں

    لاہور:جو بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معیارکے مطابق کام نہیں کرے گا اس کا یہی حال ہوگا، اطلاعات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےیونیورسٹی کے تین سب کیمپسز میں 2020 سے داخلے بند کرنےکا حکم دے دیا ۔

    پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

    ذرائع کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لاہور کے پاکپتن ،اسلام آباد اورگجرات کے سب کیمپسز میں مزید داخلےکرنے سے روک دیا،یونیورسٹی انتظامیہ کو2020 سےداخلے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،صرف پہلے سے داخل طلبا کے تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک سب کیمپسز چلانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے.

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کےتینوں سب کیمپسزہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطلوبہ معیارپرپورا نہیں اترتے، گورنر پنجاب سے ان سب کیمپسز کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی،جبکہ پنجاب حکومت نے نجی اداروں کےسب کیمپسز بنانے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف لاہور کونئے چارٹر کے لئے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

    آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

  • چھ برس میں 33 صحافی قتل ہوگئے

    اسلام آباد:دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی صحافیوں پرتشدد اور ان کو قتل کیے جانے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ سالوں کےدوران پاکستان میں 33 صحافی قتل ہوئے۔

    دو نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن سے ایک دن پہلے جاری ہونے والی اس رپورٹ پر صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں اور انسانی حققوق کے کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق گزشتہ ایک سال کے عرصے کے دوران 7 صحافی اپنی جان کی بازی ہار گئے لیکن کسی ایک صحافی کو بھی ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔

    ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

    فریڈم نیٹ ورک کی طرف سےجمعے کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2019 کے دوران قتل ہونے والے 33 صحافیوں میں سے 32 کے قتل کی ایف آئی آر پولیس کے پاس درج ہوئی۔ ان میں صرف 20 مقدمات میں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی لیکن ان میں سے صرف 6 مقدمات میں عدالتی کارروائی مکمل ہو سکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک صحافی کے قتل میں ملوث مجرم کو سزا سنائی گئی لیکن اپیل پر اس کی سزا بھی ختم کر دی گئی۔

    صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے ) کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سالوں میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

    پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

    ان کے بقول پاکستان میں آزادی اظہار کی فضا سکڑ رہی ہے۔ رانا عظیم کہتے ہیں کہ صحافی اب ایسی خبر دینے سے گریز کرتے ہیں جس سے کسی فرد، گروہ، ادارے یا حکومت کی جانب سے اسے مشکلات کا سامنا درپیش ہو۔

    انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور وکیل کامران عارف نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتِ حال تشویش ناک ہے۔ ان کے بقول صحافیوں پر حملہ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔

    کامران عارف کہتے ہیں کہ صحافیوں پر حملے روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ سزا نہ ملنے کے باعث ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ ان کے بقول “اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں ہمارے فوجداری نظام انصاف کے مسائل اور پولیس کی ناقص تفتیش کے علاوہ لوگوں کے گواہی دینے کے لیے سامنے نہ آنا بھی ہے۔”

    آرہی ہے سردی اگرآگئی بارش،لاہورمیں بونداباندی کی پشین گوئی

    کامران عارف کے بقول حکومت کو صحافیوں کے قتل کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ پر کسی حکومتی عہدیدار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم پاکستان حکومت کی اعلیٰ عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اورصحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائین گے۔

    پنجاب کے سکولوں میں کون سی مہم شروع ہونی والی ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے بتاددیا

    پی ایف یو جے کے عہدیدار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ صحافیوں پر ہونے والے حملے اب دہشت گردی سمجھے جائیں گے۔ رانا عظیم پرامید ہیں کہ اس فیصلے سے صحافیوں پر ہونے والے حملوں میں کمی آئے گی