Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ شہر میں کاروائی۔

    کوئٹہ شہر میں مختلف جگہ پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ ندا کاظمی اور مجسٹریٹ سٹی کی شہر میں نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور مختلف اشیاء کی قیمت ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کیے جانےوالے نرخ نامے کے مطابق نہ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کیے گئے جن چیزوں کے نرخ چیک کیے گئے ان میں دال، چینی، چاول ، دودھ، گوشت اور مختلف اشیاء خورد ونوش شامل ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ اب اس امر کے لیے کوشاں نظر آرہی ہے۔

  • آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

    آج کا انسان

    آج جب زندگی تیز ہو چکی ہے اور لوگوں کے پاس ایک دوسرے کے لئے وقت نہیں رہا تو مجھے اقبال کا یہ شعر یاد آتا ہے

    ہے دل کیلئے موت مشینوں کی حکومت
    احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

    بچپن میں صرف فیکٹری کی مشینوں اور آلات کا تصور تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھ پر یہ بات عیاں ہوئی کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز جیساکہ موبائل فون کا تعلق بھی ایسے ہی آلات سے ہے جو انسان کو ایک دوسرے سے دور لے جا رہے ہیں آج اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو ہم محض چند لمحات کے لیے ظاہری طور پر سوگوار نظر آتے ہیں اور بعد میں پھر وہی زندگی کے اشغال میں مصروف، ایسا کیوں ہے؟

    اگر ہم کسی کے جنازے میں جاتے ہیں تو وہ بھی صرف اظہار تعزیت کے لیے لئے نہ کہ خوشنودی رب کے لیے؟ آج ہم لوگ ایک دوسرے سے دور کیوں ہو رہے ہیں ؟ حالانکہ اسلامی معاشرہ تو وہ ہے کہ جس کے متعلق اقبال رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں

    اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بے تاب ہو جائے

    آج ہم اس شعر کا مصداق کیوں نہیں ہیں ؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہم دین محمدی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے دور ہوتے جارہے ہیں ہم کیوں نہیں قرآن و حدیث پر عمل کرتے؟ تو اس کا جواب ہے ٹیکنالوجی پر وقت کا ضیاں!
    جی ہاں بہت سے لوگ میری اس بات کو پر توجہ نہیں دیں گے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہم موبائل فون ٹیلی ویژن کمپیوٹر اور اس طرح کی دیگر چیزوں میں اتنا مصروف ہو چکے ہیں کہ ہمارے پاس ماں باپ بہن بھائی اور دوست جیسے عظیم رشتوں کے لیے کوئی وقت بچا ہی نہیں آج اگر دوستی کی بات کی جائے تو لوگ اپنے مفادات کی خاطر دوسروں کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں

    میں خود لپٹ گیا تھا جسے دوست جان کر
    وہ سانپ کی طرح مجھے ڈستا چلا گیا

    اب یہ بات بھی نہیں کی ان چیزوں کا استعمال سرے سے ہی غلط ہے لیکن

    Excess of everything is bad.

    یعنی ایک حد تک ان کا استعمال درست ہے مگر جب ہم اس حد کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں ایسے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی تلافی بہت مشکل ہوتی ہے اور بعض اوقات ناممکن ہمیں اس بات کا ادراق یونا چاہئیے
    قارئین کرام ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو یہ بات سمجھائیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس ناسور سے بچاسکیں۔

    انداز بیاں گر چہ بہت شوخ نہیں ہے
    شاید کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات

    آج کا انسان…… از….نعیم شہزاد

  • خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل–از–محمد نعیم شہزاد

    انسان کی ذات بنیادی طور پر دو اجزاء سے مرکب ہے، جسم اور روح۔ جسم نے مٹی سے وجود پایا اور پھر اس کی تخلیق پانی کی ایک بوند سے مقرر کر دی گئی۔ روح امرِ ربی ہے اور اس مٹی کے پتلے کی تمام تر صلاحیتیں اور قوتیں اسی روح کے ہونے سے کار گر ہیں۔ روح نکل جائے تو انسان مردہ اور اس کا جسم لاش قرار پاتا ہے۔ روح اور جسم کا یہ لطیف تعلق اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے۔

    اللہ تعالیٰ صرف خلاق ہی نہیں بلکہ رزاق، رب اور پروردگار بھی ہے۔ اور جیسا اس نے خود قرآن میں فرمایا "ليس كمثله شىيئ” واقعتا کوئی اس کی مثل و مثال نہیں بن سکتا۔ انسان نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی، علوم و فنون میں مہارتیں حاصل کیں اور کائنات کو تسخیر کرنے کی جستجو میں محو ہے مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ اس کو ہمیشہ ہی عاجز کر دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت و طاقت کے مظاہر ہمارے ایمان و یقین کو مزید پختہ بنا دیتے ہیں۔

    اللّٰہ تعالیٰ نے اس کائنات میں بنی نوع انسان کو تمام مخلوقات پر فضیلت دی اور اشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا اور زمین پر انسان کو اپنا خلیفہ قرار دیا۔ کیونکر ممکن تھا کہ اس قدر عزت افزائی کے بعد انسان کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جاتا۔ بے پناہ انعام و اکرام سے نوازنے کے علاوہ جس بیش بہا انعام سے اللّٰہ تعالیٰ نے سرفراز فرمایا وہ رشد و ہدایت ہے جس پر عمل کر کے انسان دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ اخروی زندگی میں بھی کمالات حاصل کر سکتا ہے۔

    اللہ تعالیٰ کے ان ہی بے پایاں انعامات میں سے سب سے گرانقدر حضرت محمد ‏ﷺ کی بعثت ہے۔ ایک ایسی ذات جس کی زندگی کا ایک ایک لحظہ ایمان والوں کے لیے باعث اجر اور سعادت قرار پایا۔ اور شخصیت ایسی ہمہ جہت کہ ہر کوئی اس میں اپنے لیے نمونہ و مثال پاتا ہے۔ طرز فقیری ہو یا آئین جہاں بانی ہمہ قسم کا کردار اس ذات اقدس سے راہنمائی پاتا ہے۔

    اخلاق حسنہ کا مرقع اور ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول کے مصداق مجسم قرآن تھے۔ اور ایسے خصائص کریمہ سے متصف تھے کہ جو کوئی بھی ایک بار آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کر لیتا آپ کا گرویدہ ہو کر رہ جاتا۔ الغرض آپ کی ذات مظہر صفات و کمالات ہے۔ اور رہتی دنیا تک منبع علم و عرفان اور واجب الاطاعت ہے۔

    اس ماہ ربیع الاول میں پاک بلاگرز فورم نے سیرت طیبہ کے مہکتے ہوئے گلزار میں سے خوشہ چینی کا موقع فراہم کرتے ہوئے تحریری مقابلہ بعنوان سیرت ختم الرسل ‏ﷺ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقابلے کے لیے دو عنوانات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے کسی ایک پر تحریر لکھی جا سکتی ہے. مقابلے کا کوآرڈینیٹر فورم کے چیئرمین جناب خنیس الرحمن رانا کو مقرر کیا گیا ہے۔ ربیع الاول کا تمام مہینہ محبان رسول ‏ﷺ اپنے گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے گے اور مقابلہ کا اختتام 31 نومبر 2019 کو ہو گا اور نتائج کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا ۔

    اس مقابلے کا مقصد نوجوان نسل کو حضور اکرم ‏ﷺ کے پاکیزہ کردار اور اعلی صفات سے متعارف کروانا اور سب سے بڑھ کر آپ کی خاتمیت کا پرچار ہے۔فی زمانہ جب انسان طرح طرح کی خامیوں اور بیماریوں سے دوجار ہے اس قسم کی علمی سرگرمیوں کو رواج دینا چاہے تاکہ نوجوانوں میں مثبت روئیے رواج پائیں۔

    خیر البشر، خیر الرسل-محمد ‏ﷺ خاتم الرسل
    تحریر-محمد نعیم شہزاد

  • مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کوکروڑوں روپے جاری

    لاہور :حکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کو 7کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے فراہم کر دیئے ہیں۔ وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکانے منسٹرز بلاک کے کمیٹی روم میں ایک تقریب کے دوران ان ہسپتالوں کے میڈیکل سوشل آفیسران میں مذکورہ رقم کے چیک تقسیم کئے۔

    ا س موقع پر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجا ب محمد اسلم رامے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکوٰۃ (فیلڈ) محمد سجاد بابر،متعلقہ میڈیکل سوشل آفیسران اور محکمہ زکوٰۃ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ وزیرزکوٰۃ شوکت علی لالیکا نے اس حوالے سے بتایا کہ سر گنگا رام ہسپتال کو 25لاکھ روپے، سروسز ہسپتال کو 35لاکھ، جنرل ہسپتال کو40 لاکھ، شیخٰ زید ہسپتال کو 50لاکھ، گلاب دیوی چیسٹ ہسپتا ل کو 67لاکھ50ہزارروپے فراہم کیے گئے ہیں

    حکومت کی طرف سے لاہور کے میو ہسپتال کو1 کروڑ 5 لاکھ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 1کروڑ 15 لاکھ، فاؤنٹین ہاؤس کو 16 لاکھ 25ہزار، انمول ہسپتال کو 77لاکھ 50 ہزار، شوکت خانم ہسپتال کو 55 لاکھ، جناح ہسپتال کو 42لاکھ 50ہزار، چلڈرن ہسپتال کو 50لاکھ اور گھرکی ہسپتال کو 25لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

    شوکت علی لالیکا نے ہدایت کی کہ ہیلتھ ویلفیئرکمیٹیوں میں مزید شفافیت اور بہتری کیلئے زکوٰۃ فنڈ سے مستحق مریضوں کا مفت علا ج معالجہ ا ور ادویات کی فراہمی کو احسن طریقہ سے یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں مستحق مریضوں کو زکوٰۃ فنڈ سے علاج کے متعلق آگاہی کیلئے میڈیکل سوشل آفیسران اپنے دفاتر کے باہر پینا فلیکسز لگائیں۔

  • گجرات جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات.. جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا چوہدری قیصر گوندل نے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دی،،. 37 ایکٹر اراضی پر کروڑوں روپے انویسٹمنٹ کی اور مختلف قسم کے پھلوں کے باغات لگائے،،. علاقہ کے بااثر افراد نے ان باغات پر ہل چلا کر تباہ کر دیا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی،،. ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر تھانہ کنجاہ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا… اوورسیز چوہدری قیصر گوندل نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر سے سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور لاکھوں روپے کا نقصان پورا کیا جائے…

  • فیصلآباد میں عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے سرکٹ ہاؤس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے سرکٹ ہاؤس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او اطہر اکرم نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو دادرسی کی ہدایت کی۔ارکان صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز اور فردوس رائے بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرز نازیہ موہل،خرم شہزاد بھٹی،محمداورنگزیب،ایس پی محمد معاذ،سی ای اوز ہیلتھ‘ ایجوکیشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر مشتاق سپرا،علی احمد سیان،کاشف رضا اعوان،ڈائریکٹر پی ایچ اے عثمان اکرم کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز آفس،میونسپل کارپوریشن،پارکنگ کمپنی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ودیگر محکموں سے متعلقہ شکایات سنتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکایات ومسائل کے حل کے لئے بالکل فکرمند نہ ہو ان کے ازالہ کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کرپشن میں ملوث ہوگا اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کام چور سٹاف کو کڑا احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے بعض درخواستوں پر کئی علاقوں میں واسا،تجاوزات،مال سے متعلقہ مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ وہ اپنے دفتر میں روزانہ عوامی شکایات سنتے ہیں کیونکہ عوام سے رابطہ اور ان کے مسائل کا حل اولین مشن ہے۔اس سلسلے میں پبلک سروس محکموں /اداروں کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔سی پی او اظہر اکرم نے پولیس سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پالیسی کے تحت درخواستیں نمٹانے کاکام جاری ہے۔انہوں نے پولیس افسران کو بعض شکایات پر موقع کا دورہ کرنے اور فریقین کو طلب کرکے مسائل کا ازالہ کرنے کی تاکید کی۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی طرف سے مجموعی طور پر 44درخواستیں پیش کی گئیں جن میں 22ضلعی انتظامیہ اور 22پولیس سے متعلقہ تھیں۔ارکان اسمبلی میاں وارث عزیز اورفردوس رائے نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں سے متعلقہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے افسران کی طرف سے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد اور ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ہفتہ انسداد سموگ

    فیصل آباد(محمد اویس )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 2سے 8نومبر تک ”ہفتہ انسداد سموگ“منایا جائے گا اسی سلسلے میں سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی وانسدادی اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ عوامی آگاہی کے لئے ہمہ نوعیت کے پروگرامز منعقدہوں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ بدلتے موسم میں سموگ کے خطرات موجود ہیں جس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے عوامی سطح پر آگہی اشد ضروری ہے۔انہوں نے محکمہ تعلیم،صحت،سماجی بہبود،تحفظ ماحولیات،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور دیگر محکموں سے کہا کہ وہ سموگ کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے قانونی ومحکمانہ اقدامات کے علاوہ عوام کو سموگ کی وجوہات،اس کے مضر اثرات اوربچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کریں۔اس ضمن میں ہفتہ انسداد سموگ کے دوران آگاہی سیمینار،واکس،تعلیمی اداروں میں لیکچرز،طالب علموں کے مابین تقریری مقابلوں،عوام میں معلوماتی پمفلٹس کی تقسیم سمیت سموگ سے بچاؤ کے لئے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے دیگر نوعیت کے پروگرامز منعقد کریں اورمحکمانہ کارکردگی سے متعلق رپورٹس فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحولیات کے افسران سے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ جات کی بندش کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس وسیکرٹری آر ٹی اے کی طرف سے ایسی گاڑیوں کو فوری بند کیا جائے جو شدید دھواں چھوڑ رہی ہوں۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے،گردوغبار پر قابو پانے کے لئے پانی کے چھڑکاؤ،مٹی لیکر چلنے والی ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھاپنے کا پابند بنانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے اور ٹائروں وغیرہ کو آگ لگانے پر پابندی کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورت میں عوام کو اسکی شدت،گاڑیوں پر سفر سے اجتناب کرنے اور ماسک کے استعمال سے متعلق آگاہ رکھا جائے۔

  • قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے اب بھی پاکستان کے مخالف ہیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور:مولانا فضل الرحمن خود آوٹ ہوگئے اور چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی آوٹ ہوجائیں ، مگرمولانا یاد رکھیں کہ یہ آہ بکا مولانا کو سہارا نہیں دے سکے گی ، اطلاعات کےمطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں استعفیٰ دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا کے بڑوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی اور اب یہ اسی طریقے پر پاکستان کی مخالفت کررہےہیں،

    بے نام جائیداد کے بعد اب بے نام وزیر، اسد کھوکھرکوپتہ نہیں کہ وہ کیا سے کیا بن گئے

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے اس پر تکلیف ہورہی ہے، ان کا ایک مقصد کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کام مودی کو خوش کرنا تھا، یہ تو کہتے تھے 15 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے، ان سے پوچھیں کتنے لوگ لے کر آئے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو ایکشن ہوگا۔

    وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا بڑا شور تھا، دھرنے کی کال کو عوام نے مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے تمام راستے کھول رہے ہیں۔وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ جلسے کے اخراجات (ن) لیگ برداشت کررہی ہے، فکر نہیں ہے جے یو آئی ایک مہینہ بیٹھے، معاہدہ توڑا تو سخت ردعمل ہوگا۔

    ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جے یو آئی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی، مولانا اب بھی اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت کبھی بھی کشمیر کی آزادی کی بات نہیں کرے گی کیوں کہ کشمیر کی آزادی سے بھارت کے ٹوٹنے کا ڈر ہے اور جے یو آئی ف کو یہ منظور نہیں ، اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے نکل پڑی ہے، فضل الرحمان نے کشمیر کاز کو پیچھے دھکیل دیا ہے، کشمیری ان کو بددعائے دے رہے ہیں۔

  • کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی

    فیصل آباد(محمد اویس )حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔