Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ جلسہ سے خطاب، 2 دن کی ڈیڈ لائن دےدی

    اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو 2 دنوں کی ڈیڈ لائن دے دی انہوں نے کہا تیسرے دن فیصلہ عوام کرے گی نہیں تو اسلام آباد کے اندر انسانوں کا سمندر خود وزیر اعظم کو گرفتار کرلے گا.انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں امن کے دائرے میں رہیں ،قوم کو کرب سے نکالنا چاہتے ہیں. اسلام آباد میں کسی ایک پارٹی کا اجتماع نہیں بلکہ یہ ساری قوم کا اجتماع ہے جو دنیا پر واضح کررہاہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے کاحق پاکستا ن کے عوام کا ہے ، کسی ادارے کا عوام پر مسلط ہونے کا حق نہیں ہے ۔اجتماع میں آنیوالے تمام کارکنوں ، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کوخوش آمدید کہتا ہوں، یہ سنجیدہ اجتماع ہے اور پوری دنیا اس کوسنجیدگی سے لے ، ہم یہ فیصلہ کررہے ہیں کہ ہم اس ملک میں عدل پر مبنی نظام چاہتے ہیں جو انصاف پر مبنی ہوتوپھر عوام کاحق ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ربیع الاول کا مہینہ ہے ،اس مبارک مہینے میں ہم اجتماع کا آغاز کررہے ہیں، اس وقت ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنیوالے ، ناموس رسالت کے خلاف سازش کرنیوالے میدان میں اتر رہے ہیں اور پور ی قوم اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے ۔حکومت نے کشمیر کوبیچاہے ، ہم سے کہا کہ کشمیر کی صورتحال خراب ہے ، سرحد پر ٹینشن ہے ، اس لئے اجتماع نہ کرو لیکن عجیب بات ہے کہ ایک طرف کہا جارہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ تناﺅ ہے اوردوسری طرف کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا ا پچاس لاکھ گھر بناکر دینگے لیکن پچاس لاکھ گھر گرا دیئے گئے ہیں۔ان کی جانب سے کہاگیا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینگے لیکن بیس سے پچیس لاکھ نوجوانوں کو بیروز گار کردیا گیاہے.باہر سے دو بندے آئے ہیں جن میں ایک سٹیٹ بینک کاگورنر اوردوسرا ایف بی آر کا چیئرمین ہے جو آئی ایم ایف نے بھیجے ہیں۔ جس وقت پاکستان بنا تھا تو قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم مغربی نظام معیشت تسلیم نہیں کرتے ، ہم قرآن وسنت کے مطابق معاشی نظام بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب اسرائیل وجود میں آیا تواس کے وزیر اعظم نے اسرائیل کی پہلی خارجہ پالیسی میں کہا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد پاکستان کاخاتمہ ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد یہ تھی کہ ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہنا ہے ، آج فلسطین کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اعلان کررہاہے کہ کوئی مائی کا لعل عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کو نہیں چھیڑ سکے گا ، کہتے ہیں کہ یہ مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں لیکن پاکستان ہے تو اسلام ہے اور اسلام ہے تو پاکستان ہے ، کوئی مائی کا لعل اسلام کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو توجاناہی جانا ہے لیکن میں اداروں سے بات کرناچاہتا ہوں کہ ہم اپنے اداروں کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہوں، ہم اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے لیکن اگر اس حکومت کی پشت پر ہمارے ادارے ہیں تو پھر ہم اداروں کودودن کی مہلت دے رہے ہیں کہ اس پر بات کریں گے کہ ہم اداروں کے بارے میں اپنی کیارائے رکھتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج استاد کو سڑکوں پر گھیسٹا جارہاہے ، خواتین اساتذہ کو چہروں پر تھپڑ مارے جارہے ہیں، تھانوں اور سڑکوں پر گھسیٹا جارہاہے ، ڈاکٹر جولوگوں کے زخم سیتا ہے ، ان کی مرہم پٹی کرتاہے ، اس کے زخموں سے خون رس رہاہے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم ٹرین حادثے میں شہید ہونیوالے کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس مطالبے کے ساتھ کہ یہ حادثہ تھا یا دہشت گردی تھی،اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں.

  • آوسارے مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کوگھر بھیجیں، اکیلاکچھ نہیں کرسکتا ، بلاول بھٹو

    اسلام آباد:آوسارے مل کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجیں: اکیلاکچھ نہیں کرسکتا ، بلاول بھٹو آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام صرف جمہوریت کو مانتے ہیں لیکن یہ کس قسم کی جمہوریت ہے کہ 70 سال ہونے کے باوجود ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکے۔کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا اور ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں، کشمیر کے لیے صرف تقریریں اور ٹوئٹس کرتے ہیں، ہر پاکستانی آخری دم تک کشمیر کے لیے لڑے گا، کوئی سودا قبول نہیں کرے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایک واضح پیغام اسلام آباد، وفاق اور پارلیمان کے لیے بھیجا ہے کہ اس ملک کے عوام سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کس قسم کی آزادی ہے کہ را کے سربراہ کا انٹرویو تو نشر ہو سکتا ہے، بھارتی پائلٹ کا انٹرویو تو چل سکتا ہے لیکن صابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل اور شہباز شریف کے بیانات نشر نہیں ہو سکتے۔

    آزادی مارچ سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری معیشت بھی آزاد نہیں ہے، ہمارا وزیر خزانہ کون ہو گا آئی ایم ایف طے کر رہا ہے، معاشی دہشت گردی سے ہر طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، جو ایک پاکستان کا دعویٰ کرتے تھے، عوام کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہمارا وزیراعظم نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے،

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر جمہوری قدم میں ان کے ساتھ ہوں گے اور اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی وزیراعظم کو مل کر گھر بھیجیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں، مزدور، کسانوں اور پورے پاکستان کا ایک ہی نعرہ ہے ’گو سلیکٹڈ گو‘۔

  • وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن

    اسلام آباد: فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی،اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے آزادی مارچ کا جلسہ ایچ 9 گراؤنڈ میں جاری ہے جس سے اپوزیشن کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک دن آج کا اور اگلے دو دن، اس دوران وزیراعظم استعفیٰ دے دیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے شرکاء سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ استعفے سے کم پر مانو گے؟ جس پر شرکاء نے یک زبان ہوکر ’نہیں‘ کے نعرے لگائے۔اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مزید صبرو تحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے، ہم اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کےساتھ تصادم نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ آچکا ہے، حکومت کو جانا ہی جانا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری بات نواز شریف نے بھی سن لی ہے، آصف علی زرداری نے بھی سن لی ہے اور ہم جنہیں سنانا چاہ رہے ہیں وہ بھی سن رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اب فیصلہ ہم نہیں کریں گے بلکہ عوام کریں گے کیوں کہ ووٹ عوام کی امانت ہوتا ہے اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے لہٰذا فیصلہ بھی عوام کو ہی کرنا ہے۔

    آخری میں انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ تحمل کے ساتھ دھرنے میں موجود رہیں، اپوزیشن جماعتیں آپس میں رابطے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا شرکاء کو آگاہ کیا جائےگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آئندہ دو دن میں وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کریں گے۔

  • پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : گورنمنٹ آف سندھ نے صوبے میں چندہ، عطیات،خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت خیراتی اداروں، پروموٹرز، اور فنڈ ریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔مسودے کے مطابق 50ہزار روپے سے زائد ملنے والی عطیات بینک میں جمع کرانا ہوں گے اور خلاف ورزی پرخیراتی اداروں،ٹرسٹیز پر10لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان پر لگائی گئی پابندیوں کے پیش نظر کیا جارہاہے، ذرائع کے مطابق مسودے میں کہا گیا ہے کہ خیراتی اداروں،پروموٹرز،اور فنڈ ریزنگ مہم کورجسٹرڈکراناہوگا اور چندہ ،عطیات دینے والوں کوذرائع آمدن بتانا ہوں گے جبکہ خیراتی ادارے کو چندہ جمع کرنے کے مقاصد پیشگی واضح کرنا ہوں گے۔

    مسودے کے مطابق سندھ چیرٹی کمیشن اور چیریٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔قانونی مسودے میں کہا گیا خیرات، عطیات، چندہ کاروبار، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوگا، خیراتی ادارے کی تمام مالی، سماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، سندھ چیریٹی کمیشن قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی کا مجاز ہوگا۔

  • تیز گام ٹرین سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک جاری ہوئی یا نہیں

    تیز گام ٹرین سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک جاری ہوئی یا نہیں

    تفصیلات :ترجمان ریلوے کے مطابق لیاقت پور تیز گام ٹرین سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلوے نے تاحال جاری نہیں کی ۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے پر چئیرمین ریلوے بورڈ سکندر سلطان راجہ کو فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔جیسے ہی رپورٹ مکمل ہوگی میڈیا سے شئیر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس کیا ہوئے فیصلے ، جانیے تفصیل میں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس کیا ہوئے فیصلے ، جانیے تفصیل میں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس کیا ہوئے فیصلے ، جاینے تفصیل میں

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئ.
    علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چارہزار ایکڑاراضی پر محیط ہوگا۔اس انڈسٹریل سٹی میں صنعتیں لگنے سے تقریباً اڑھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی.بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ 483ایکڑ رقبے پر بنے گا۔اس انڈسٹریل اسٹیٹ سے جنوبی پنجاب میں صنعتی عمل تیز ہوگا۔میانوالی میں نجی شعبے میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کی منظوری دی گئی.

    میانوالی کے سپیشل اکنامک زون 238ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا۔لاہورمیں نجی شعبے میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کی منظوری دی گئی.لاہور میں سپیشل اکنامک زون 231ایکڑ اراضی پر بنے گا۔
    قائد اعظم اپیریل پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ کے وسط میں رکھا جائے گا۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پرسرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے۔
    سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگاربھی ملے گا۔وزیراعلیٰ کی سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی.

    صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال،مشیرڈاکٹر سلمان شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، اتھارٹی کے ممبران میاں مصباح الرحمن، تنویر اشرف کائرہ،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے حکام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ افسران کی اجلاس میں شرکت کی.

  • عاشق حسین قریشی کی وفات غم دے گئی ، ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے ، وزیراعظم

    لاہور:عاشق حسین قریشی کی وفات غم دے گئی ، ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے ، وزیراعظم عمران خان کا معروف سماجی شخصیت عاشق حسین قریشی پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے ان کی خدمات کی تعریف بھی کی ہے


    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معروف سماجی شخصیت عاشق حسین قریشی کی وفات گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ میرے ابتدائی ساتیوں میں سے تھے ، وزیراعظم نے مزید کہاکہ زندگی میں‌جب کبھی بھی کوئی مشکل پیش آئی تو اس وقت عاشق حسین قریشی ہی تھے جنہوں نے میرا حوصلہ بندھایا

    وزیراعظم نے مرحوم عاشق حسین قریشی کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے قیام کے لیے بھی مرحوم عاشق حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ بہت نیک ،مخلص اور خیرخواہ انسان تھے ، اللہ ان کی مغفرت فرمائے

  • سعود شکیل  اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2019 کے لئے  کپتان نامزد

    سعود شکیل اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2019 کے لئے کپتان نامزد

    سعود شکیل اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2019 کے لئے پاکستانی کپتان نامزد ہو گیا

    ٹاپ آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو رواں ماہ کے 50 اوورز کے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیاء کپ 2019 کے لئے کپتان اور روحیل نذیر کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے ، جو کاکس بازار اور بنگلہ دیش کے میرپور میں 12سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

    اسکواڈ کا انتخاب مشترکہ طور پر مردوں کی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ کیا گیا ہے ، اور ، ایونٹ کے کھیل کے حالات کے مطابق ، اس میں 23 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑی شامل ہیں ، یعنی 1 ستمبر 1996 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل تھے ، جبکہ باقی چار کھلاڑی 23 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔

    اس سیزن کے ڈومیسٹک ایونٹ میں سلیکٹرز کو متاثر کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ ، قائداعظم ٹرافی ، نیشنل ٹی 20 کپ ، نیشنل یو 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ اور نیشنل یو 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے علاوہ ، اس اسکواڈ میں خوشدل شاہ اور محمد حسنین بھی شامل ہیں ، اس وقت آسٹریلیا میں قومی ڈیوٹی پر ہیں اور ڈھاکہ کے میچز کے لئے شامل ہوں گے۔

    24 سالہ سعود رواں سیزن میں تین فرسٹ کلاس میچوں میں سندھ کے لئے کھیلے ہیں ، جبکہ انہوں نے فیصل آباد میں تین قومی ٹی ٹونٹی کپ فکسچر میں بھی حصہ لیا۔

    روحیل اپریل سے پاکستان انڈر 19 کپتان ہیں ، انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں جنوبی پنجاب کے خلاف پانچویں راؤنڈ فکسچر میں شمالی کی قیادت کی۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں ، وہ سات میچوں میں دکھائی دیے جبکہ وہ آج تک قائداعظم ٹرافی کے پانچوں فکسچر میں کھیل چکے ہیں۔

    پاکستان ٹیم کو افغانستان ، سری لنکا اور عمان کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور وہ اپنے تینوں میچ کاکس بازار میں 14 نومبر کو اوپنر کے ساتھ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ گروپ بی میں بھارت ، بنگلہ دیش ، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں ،

    میرپور دو نو آؤٹ میچوں کی میزبانی دو سیمی فائنل کے ساتھ 20 اور 21 نومبر اور فائنل 23 نومبر کو کرے گا۔ پہلا سیمی فائنل گروپ اے کے فاتح اور گروپ بی کے رنرز اپ کے مابین ہوگا ، جبکہ 21 نومبر کا دوسرا سیمی فائنل گروپ بی کے فاتح اور گروپ اے کے رنر اپ کے مابین ہوگا۔

     اسکواڈ میں شامل یہ نام ہیں‌

    1. سعود شکیل (کپتان)2. روحیل نذیر (نائب کپتان) (وکٹ کیپر)3. عاکف جاوید4. عماد بٹ5. حیدر علی6. حسن محسن7.عمران رفیق8. خوشدل شاہ9. محمد اسد10۔محمد حسنین11. محمد محسن12. عمیر بن یوسف13. سیف بدر14. سیمین گل15. عمر خان
    ریزرو کھلاڑی یہ ہیں.
    عامر علی ، عادل امین ، حسین طلعت اور محمد حارث۔
    ٹیم مینجمنٹ:
    اعجاز احمد (منیجر کم ہیڈ کوچ) ، راؤ افتخار انجم (بولنگ کوچ) ، عبد المجید (اسسٹنٹ کوچ) ، حافظ محمد نعیم الرسول (فزیوتھیراپسٹ) ، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی (تجزیہ کار) اور محمد یونس بٹ (سیکیورٹی مینیجر)

    پاکستان کے میچز کا شیڈیول
    14 نومبر۔ بمقابلہ افغانستان ، کاکس بازار.16 نومبر۔ بمقابلہ سری لنکا ، کاکس بازار.18 نومبر۔ بمقابلہ عمان ، کاکس بازار.20 نومبر۔ سیمی فائنل 1 (فاتح گروپ اے بمقابلہ رنر اپ گروپ بی) ، میرپور.21 نومبر۔ سیمی فائنل 2 (فاتح گروپ بی ون رنر اپ گروپ اے) ، میرپور
    23 نومبر۔ فائنل ، میرپور

  • کرینہ کپور نے "آئی سی سی” ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافیاں دکھا دیں

    بالی ووڈ کی دیوانہ کرینہ کپور خان اس وقت آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہیں ، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافیوں کی رونمائی تقریب کے لئے، مردوں اور خواتین دونوں کے لئے اگلے سال ہونے والے ہیں۔ حال ہی میں میلبورن کرکٹ کلب کی ٹرافیوں کے ساتھ خوبصورت خاتون کی تصاویر انٹرنیٹ پر ٹہل رہی ہیں۔

    اداکارہ حیرت زدہ نظر آرہی ہیں کیونکہ انہیں ہاتھ میں ٹرافی اور بیٹ کی مدد سے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا، بیبو نے اس سے قبل اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس وقار کی شام کا حصہ بننے پر کس طرح فخر محسوس کرتی ہے جس سے خواتین کو اپنے ممالک کے لئے کھیلنے اور ان کے خوابوں کی پیروی کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

  • تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے73 افراد میں سے 10 افراد کی شناخت ہوگئی

    تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے73 افراد میں سے 10 افراد کی شناخت ہوگئی

    ترجمان ریلوے کے مطابق تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے73 افراد میں سے 10 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
    ٹی ایچ کیولیاقت پور ہسپتال میں 10 افراد کی ابتدائی شناخت ہوگئی ہے،ان ناموں کی فہرست بمع پتہ درج ذیل ہے.

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کے مقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی

    یم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

    ٹرین حادثہ، 32 زخمیوں کی شناخت ہو گئی

    سانحہ تیز گام ، شیخ رشید نے کوتاہی تسلیم کر کے بڑا اعلان کر دیا