چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع چارسدہ نے ایک ایسے وقت میں سوشل میڈیا ارکان کو لائحہ عمل دیکر کفری طاقتوں کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار کیا ہے جس وقت پورے ملک کی سیاسی پارٹیوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہے۔ جماعت اسلامی چارسدہ کے سوشل میڈیا زمہ داران کا اجلاس اور ٹریننگ المرکز الاسلامی چارسدہ میں ہوا جس میں ضلع کےمختلف جگہوں سے زمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں نہ صرف سوشل میڈیا کی اہمیت و ضرورت پر بات چیت کی گئی جبکہ ایک ٹریننگ سیشن میں مکمل اعدادوشمار کے ساتھ کارکنان کو اس میدان میں حکمت عملی کے ساتھ لڑنے کیلئے تیار کیا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران نسیم اللہ شاہین اور حیات خان نے شرکاء کو مختلف موبائیل ایپلیکیشنز اور کمپیوٹر پروگرامز کے بارے میں اگاہی اور ان کے استعمال کا طریقہ کار سیکھایا
جماعت اسلامی چارسدہ کے امیر محمد ریاض خان نے سوشل میڈیا ورکرز کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں بے لگام گھوڑوں کی طرح ہر جگہ بغیر تحقیق کے نہیں کودنا چاہئے کیونکہ مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے تحقیق کرے پھر بات کو اگے پھیلائے، جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی ذاتی تربیت پر توجہ دیں لٹریچر کا مطالعہ ذیادہ سے ذیادہ کریں اور ہر کسی کو اخلاق کے دائرے میں جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر زون کے سطح پر جلد از جلد اس طرح کے پروگرامات اور ٹریننگز کا انعقاد کیا جائے تاکہ کارکنان منظم رہیں۔
اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری مفتی اکبر علی عابد ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہارون خان سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد ظریف خیل اور سوشل میڈیا انچارج حیات خان کے علاوہ دیگر زمہ داران نے بھی شرکت کی۔
Author: +9251
-
سیاسی پارٹیاں دھرنے میں مشغول جماعت اسلامی کیا کررہی ہے
-
مشرقی اور مغربی پاکستان قذافی اسٹیڈیم میں پھر اکھٹے ہوگئے ،ٹرافی لہرا کی یکجہتی کا مظاہرہ
لاہور:مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان قذافی اسٹیڈیم میں پھر اکھٹے ہوگئے ،ٹرافی لہرا کی یکجہتی کا مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کا محاذ ۔ قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کي کپتان رومانہ احمد اور پاکستاني کپتان بسمہ معروف نے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کي رونمائی کي۔
سہیل خان اور اظہر علی کو وارننگ ، پی سی بی نے یہ تنبیہ کیوں دی ؟
باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کی طرح اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ٹي ٹوينٹي کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو ون ڈے میں بھي موقع ديا گيا ہے ، ٹی ٹونٹی کی طرح اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
عمران خان سعودی عرب اور ایران کی صلح تو کروا رہے ہیں مگرہم سے کیوں نہیں کرتے…
بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ بھارت سے صرف ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ بطور کھلاڑی چاہتے ہیں سیاست کو کھیل سے الگ کریں اور پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے۔ بنگلہ ديش کي کپتان رومانہ احمد کا کہنا تھا کہ ون ڈے سيريز ميں کم بيک کرسکتے ہيں۔
بنگلہ دیش انڈر16مشکلات کا شکار،دوسری اننگزمیں سکورپورا نہیں ہورہا
ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے کا دکھ ہےٹيم ميں تين نئےکھلاڑيوں کي شموليت سے ٹیم کي استعداد ميں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے باوجود کہ پاکستان ٹیم رینکنگ میں ہم سے بہتر ہے ۔ ليکن ون ڈے میں سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-
آزادی مارچ کے شرکا کا ڈی چوک کی طرف پیش قدمی
اسلام آباد:مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ، وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مولانا کا آزادی مارچ شرکاء کے لیے غلامی مارچ بننا شروع ہوگیا ، لوگوں نے جانیں چھڑانا شروع کردی یں دوسری طرف آزادی مارچ کے شرکا کا ڈی چوک کی طرف مارچ کا امکان ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے بلیوایریا میں ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
بے نام جائیداد کے بعد اب بے نام وزیر، اسد کھوکھرکوپتہ نہیں کہ وہ کیا سے کیا بن گئے
ذرائع کے مطابق شرکا کی پیش قدمی کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام علاقوں سے نفری ڈی چوک بلیو ایریا تعینات کرنےکافیصلہ کیا جس کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، بلیو ایریا اور ڈی چوک کے اطراف رینجرز، ایلیٹ فورس کی مزید نفری بھی تعینات کی جارہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے حکام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ حساس علاقے میں مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا۔
بنگلہ دیش انڈر16مشکلات کا شکار،دوسری اننگزمیں سکورپورا نہیں ہورہا
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے کسی بھی اقدام کی صورت میں حکومت ردعمل دے گی، اگر قانون کے دائرے میں احتجاج ہوا تو کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
سہیل خان اور اظہر علی کو وارننگ ، پی سی بی نے یہ تنبیہ کیوں دی ؟
-
عمران خان سعودی عرب اور ایران کی صلح تو کروا رہے ہیں مگرہم سے کیوں نہیں کرتے ،شہبازشریف
اسلام آباد:جو شخص سعودی عرب اور ایران میں صلح کرانے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان میں اس نے لڑائی شروع کررکھی ہے، ہے، ہم ملک میں انتشار نہیںچاہتے ، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب, شہباز شریف نے عمران خان کی طرف صلح کی کوشش کردی
ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب
باغی ٹی وی کے مطابق مولانا کے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے شرکائے مارچ سے ایک بہت ہی عجیب بات اشاروں اور کنایوں میں کہہ دی ، شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دو مسلم برادر ملکوں کی صلح تو کروا رہے ہیں لیکن ملک وہ اپنے مخالفین سے لڑرہے ہیں ،
پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر
دوسری طرف بعض ذمہ داران کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے اس موقف کو پھر دہرایا ہے جس کے بارے میں شیخ رشید بار بار کہہ رہے کہ شہباز شریف عمران خان سے ڈیل چاہتے ہیں، دوسری طرف عمران خان نے اپنا موقف پھر دہراتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی کوئی نہیں وہ کرپٹ اور چورسابق حکمرانوں کو عوامی کٹہرے میں ضرور لائیں گے
عامرلیاقت میں جو خوبیاں ہیں وہ کسی دوسرے انسان میں نہیں ، سوچ سمجھ کر انتخاب کیا…
-
جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں ویگن کو حاڈثہ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
فیصل آباد(محمد اویس) جڑانوالا روڈ محمد والا کے قریب ویگن کا ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی کی اور 12 زخمیوں کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا
-
سہیل خان اور اظہر علی کو وارننگ ، پی سی بی نے یہ تنبیہ کیوں دی ؟
لاہور:جو بھی پی سی بی قوانین کو پامال کرے گا وہ سزابھی پائے گا، اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے سندھ کے سہیل خان اور سنٹرل پنجاب کے اظہر علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ جاری کردی ہے، اطلاعات کے مطابق احمد شہزادکو میچ میں گیند کی حالت بدلنے سے متعلق پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے
وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن
گیند کی حالت تبدیل کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوپانے کے باعث احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن کی بناء پر بطور کپتان چارج کیا گیا،میچ کے دوران سندھ کی پہلی اننگز میں 17ویں اوور میں آن فیلڈ امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا تو اس میں تبدیلی دیکھی گئی اس بناء پر آن فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے احمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا
پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر
میچ ریفری ندیم ارشد نے سماعت کے بعد کھلاڑی کی شناخت نہ ہوپانے کے باعث سنٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کردیا، ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے کے باعث معاملے پر سماعت کی گئی، پی سی بی کی طرف سے سماعت کے بعد میچ ریفری نے احمد شہزاد کو مجرم قراردے کر نوٹس آف چارج تھمادیا گیا
اس میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک فطری عمل تھا، میچ آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ گیند کی حالت میں تبدیلی مصنوعی طور پر نہیں کی گئی، احمد شہزاد نے کہا کہ میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتا ہوں، احمد شہزاد نے پھر دہرایا کہ کبھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہوں گا اور نہ ہی کسی ساتھی کھلاڑی کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے دوں گا،
ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب
پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا کہ میرا مقصد معیاری کرکٹ کھیلنا اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بننا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پی سی بی کی طرف سے سہیل خان اور اظہر علی کو میچ کے دوران جملوں کا تبادلہ کرنے پر تنبیہ جاری کردی گئی،سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.10 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا،اظہر علی کو کھلاڑی یا اسپورٹ اسٹاف کی سمت میں خطرناک انداز میں گیند پھینکنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا
-
بے نام جائیداد کے بعد اب بے نام وزیر، اسد کھوکھرکوپتہ نہیں کہ وہ کیا سے کیا بن گئے
لاہور:بے نام جائیداد کے بعد اب بے نام وزیر، اسد کھوکھرکوپتہ نہیں کہ وہ کیا سے کیا بن گئے ، اطلاعات کے مطابق سردار عثمان بزدار ایک ایسے چیف منسٹر ہیں کہ جن کی کابینہ میں بے نامی وزیر بھی ہیں ، اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنے ڈیڑھ ماہ گزر گیاپنجاب حکومت کسی بھی محکمے کا قلمدان نہ سونپ سکی
عاشق حسین قریشی کی وفات غم دے گئی ، ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے ، وزیراعظم
لاہور کے حلقہ پی پی 168سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن ملک اسد کھوکھر کو مبارکیں بہت مل چکی ہیں اور وہ بھی مبارک باد دینے والوں کو مٹھائی کھلانے کے بغیر نہیں جانے دیتے ، ملک اسد کھوکھر کے حلقے کی عوام کی امیدیں ڈوبتی نظر آنے لگی اور اب وہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کوستے نظرآتے ہیں
ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب
ذرائع کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے سابق حلقہ این اے 136 میں ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا عوام میں تشویش بڑھنے لگی ، حلقے کی عوام اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ ان کے محبوب قائد کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ، مختصر یہ کہ ابھی تک حکومت کی عدم توجہ یا پھر کوئی اور وجوہات ملک اسد کھوکھر کی وزارت کی گتھی نہ سلج سکی
وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن
-
مولانا نے حکومت کو چور قرار دیدیا
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو چور قراردیدیا .انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کھانے کا الزام ہے ، دوسروں پر توایک ایک پر الزام لگاتے تھے کہ تم نے یہ کھایاہے ، تم نے یہ کھایاہے لیکن یہاں تو ساراٹبر ہی چورہے ،کارکنان سے کہا کہ سب اس میدان استقامت کے ساتھ رہیں اورکوئی یہاں سے نہیںہلے گا ، استقامت کے ساتھ رہناہے ، ان سے دودن میں استعفیٰ لیناہے اور اگر نہیں دیا تو پھر اسی میدان میں فیصلہ کرناہے کیونکہ عوام آپ ہیں اور آپ کے حق پر ڈاکہ پڑاہے .
-
مولانا نے تین دن کی ڈیڈلائن کو سنت سے تشبیہ دے دی
اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان نے تین دن کی ڈیڈ لائن کو سنت نبوی ﷺ سے تشبیہ دے دی .انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں کہ یہ مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں لیکن پاکستان ہے تو اسلام ہے اور اسلام ہے تو پاکستان ہے ، کوئی مائی کا لعل اسلام کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا ۔میں تین دن کی بات اس لئے کررہا ہوں کہ تین دن کے لئے حضور ﷺ نے بھی غار میں پنا لی تھی ، تین دن کو سنت سے بھی نسبت تھی ۔یاد رہے مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو تین دن کی مہلت دیتے ہیں نہیں تو اس کے بعد عوام فیصلہ کرے گی.
-
بنگلہ دیش انڈر16مشکلات کا شکار،دوسری اننگزمیں سکورپورا نہیں ہورہا
راولپنڈی : پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیم کو کھیل کے دوسرے دن مشکلات کا سامنا ہے، اطلاعات کےمطابق کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری دوسرے تین روزہ میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم تاحال دوسری اننگز میں 66 رنز کے خسارے کا شکار ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔
وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن
باغی ٹی وی کے مطابق میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے 108 رنز کے جواب میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ابرار افضل نے 47 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے ا سپنرز نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر
اس سے قبل میزبان ٹیم کی جانب سے عباس علی اور محمد وقاص نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو مہمان ٹیم کے اسپنرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شمس السلام نے 5 اور احسن حبیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے ابرار افضل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ 3 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے۔
عاشق حسین قریشی کی وفات غم دے گئی ، ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے ، وزیراعظم
130 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے دن کےاختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنزبنالیے ہیں۔ کھیل کے آخری روز تنبیر عالم اور نعیم احمد 16،16 کے انفرادی اسکور سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔جمرات کے روز آرام کے باعث میچ کے دوسرے روز کا کھیل جمعہ کو کھیلا گیا۔