Baaghi TV

Author: +9251

  • دلدارپرویزبھٹی 25 سال بعد بھی زندہ !وہ کیسے ؟

    لاہور پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی منائی گئی ۔دلدارپروز بھٹی کی مسحورکن شخصیت کو فوت ہوئے 25 سال ہوگئے ہیں‌مگرآج بھی وہ دلوں میں ایک زندہ شخص کی طرح بستے ہیں‌،اس مناسبت سے ان کے اہل خانہ اور دلدار لورز فورم کی جانب سے برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دلدارپرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔اورکینسر کے مرض کی وجہ سے 30 اکتوبر1994 کو قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    الحمراآرٹس کونسل کی مخصوص نشستوں پر بھی قبضہ

    دلدارپرویز بھٹی ایک ایسی شخصیت تھے جو بہت ہی مختصر وقت میں ہرکسی کے دل پر راج کرنے لگے ، مختصرعرصے میں سینکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی پہچان کی وجہ بنا اور اِن تینوں زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔

    ریمپ واک اوراداکارہ نورخان، شائقین نے دل بھر کی داد دی

    دلدارپرویز بھٹی کی موت بھی بڑی عجیب اوربڑے غم دینےوالی ثابت ہوئی ، 30 اکتوبر 1994 میں امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز ریزنگ کے دوران دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی کا انتقال ہوا۔دلدار بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دلدار لورز فورم کی جانب سے آئندہ ماہ 26نومبر کو الحمرا میں پہلا ’’ دلدار ایوارڈ شو ‘‘ بھی منعقدکیا جائے گا ۔

    مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

  • چھوٹے کسانوں بارے  کی وزیراعظم نے اہم بات

    چھوٹے کسانوں بارے کی وزیراعظم نے اہم بات

    چھوٹے کسانوں کے  بارے وزیراعظم نے اہم بات کی ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں کسانوں کو ترجیح‌دیتے ہوئے خاص سہولیات دینے پر زور دیا ہے ۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی پیداوار سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں کسانوں کی سہولت کاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے کسانوں کی سہولت کاری سے مقامی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا.زیراعظم عمران خان کی صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے کی ہدایت دی گئیں.غربت کے خاتمے اور معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی،.
    مہاراشٹر میں بی جے پی دورمیں کتنے کسانوں نے خود کشی کی، خبر نے ہوش اڑا دیے

    بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

  • الحمراآرٹس کونسل کی مخصوص نشستوں پر بھی قبضہ

    لاہور: لاہور الحمراہال میں‌کام کرنے والے ملازمین ہی مخصوص نشتوں پر قبضہ جمانے لگے ، اطلاعات کے مطابق الحمراہال میں‌ کئی ماہ سے کسی بھی پروگرام کے سلسلے میں‌ ابتدائی مخصوص نشستوں وہاں کام کرنے والے ملازمین نشستوں پر قبضہ جمالیتے ہیں جس کی وجہ سے مہمانوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

    برطانیہ نے10 ملین یادگاری سکے ضائع ، پاکستان نے جاری کردیئے

    ذرائع کے مطابق الحمرا مال کے ہال نمبرایک ، دو اور الحمرا قذافی اسٹیڈیم کے ہال ایک اور دومیں کچھ نشستیں صرف الحمرا کے مہمانوں کے لئے مخصوص ہوتی ہیں تاہم اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے والے پروڈیوسرز ٹکٹ کے پیسے لے کر ڈرامہ بینوںکو ان مخصوص نشستوں پر بٹھا دیتے ہیں ۔ قوانین کے مطابق الحمر اہال کی مخصوص نشستیں صرف مدعو کئے گئے مہمانوں کیلئے ہوتی ہیں ۔

    تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    دوسری طرف ڈرامہ ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہےکہ انتظامیہ اس بات کا نوٹس لے اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے ، جبکہ بعض ذمہ داران کی طرف سے اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے، یاد رہے کہ کئی ماہ سے اس قسم کی شکایات آرہی تھیں‌ کہ مہمانوں کی نشستوں‌ پر الحمراہال کے اپنے ہی لوگ بیٹھ جاتےہیں

    مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

  • نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا.

    جس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی.کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امورکا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا
    نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے _ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

    پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائشیا کی امن مشقوں میں شرکت

  • ریمپ واک اوراداکارہ نورخان، شائقین نے دل بھر کر داد دی

    اسلام آباد :اداکارہ نور خان نے پاکستان فیشن ویک کے تیسرے روز بھی ریمپ واک کی ۔ڈیزائنرہما عدنان کے ملبوسات کے فیشن شو میں ملک بھر سے مختلف ماڈلزاپنے مخصوص انداز ریمپ واک پرنمودار ہوکرملبوسات کی نمائش کررہیں ہیں، یہ نمائش آج بھی جاری ہے ،

    مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

    اداکارہ نے ڈیزائنر ہما عدنان کے ملبوسات کی فیشن شو میں نمائش کی، فیشن ویک کے تیسرے روز انہوں نے ہما عدنان کا تیار کردہ نارنجی اور سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔ اداکارہ کو اس فیشن شو میں خوب سراہا گیا۔اداکارہ نور خان نے اس موقع پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا

    مقبوضہ کشمیر:لاک ڈاون کا87 واں دن،یورپی وفد کا دورہ مگرپھربھی ظلم ہے جاری

    یاد رہے کہ پاکستان میں ملبوسات کی نمائش کے حوالے سے مختلف اوقات میں مختلف پروگرام ہوتےرہتے ہیں ایسے ہی پچھلے دنوں فجر لقمان نے بھی ملبوسات کی نمائش ایک تقریب میں کی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیاگیا ہے ،فجر لقمان کے ملبوسات کی نمائش کے چرچے ابھی تک جاری ہیں‌

    برطانیہ نے10 ملین یادگاری سکے ضائع ، پاکستان نے جاری کردیئے

  • مریم نواز کی ضمانت .وکیل نے ایسے دلائل دیئے کہ سب حیران رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی .

    مریم نواز کے وکیل امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ کے دلائل جاری ہیں، عدالت نے مریم نوازکے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی وجوہات بتائیں؟ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز پہ چوہدری شوگر ملز کا کیس سیاسی بنیادوں پہ بنایا گیا،اس کیس کی پاناما کیس میں تحقیقات ہو چکی ہیں، میاں شریف کی زندگی میں تمام شریف فیملی انکے زیرسایہ رہی ،میاں شریف کے پاس خصوصی اختیارتھے کہ جس کو جتنےمرضی شیئرزدے دیتے،مریم نواز کو کاغذی چیف ایگزیکٹو آفیسر بنایا گیا تھا،

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو 8 اگست کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا ,نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے , مریم نواز نے 48 دن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ،میاں شریف کی جانب سے وراثت میں شئیرز آئے , دادا کے بعد چچا عباس شریف اور اب یوسف عباس معاملات کو دیکھ رہے ہیں ,کبھی بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں فعال کردار ادا نہیں کیا , نواز شریف کا چوہدری شوگر ملز کے قیام سے کوئی تعلق نہیں

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں نواز شریف کی معاونت کا الزام بھی لگایا گیا ھے، چوہدری شوگر ملز کے شیئرز کو ایس ای سی پی ریگولیٹ کرتا ھے،اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو ایس ای سی پی اس پہ کاروائی کر سکتا تھا،مریم نواز کو ضمانت پہ رہائی دی جائے،

    ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نیب نے کہا کہ معذرت چاہتاہوں کل پیش نہیں ہوسکا، مریم نواز کو جائیداد کے ذرائع آمدن پیش نہ کرنے پرگرفتارکیا گیا، شمیم اورچودھری شوگرملزمیں اثاثوں کو بنیاد بنایاگیا، کرپشن اورغیرقانونی ذرائع سےآمدن کا الزام ہے،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • مجھے لندن کے طعنے دیئے گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا

    اسلام آباد: میرے اپنے ہی میرے دشمن بن گئے ، کبریٰ خان نے کس کی طرف اشارہ کردیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ادکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد شروع میں ان پر کافی تنقید کی گئی۔

    کبریٰ خان نے اپنے مخالفین کوآڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر پار سے چلے ہیں میرا کام چھیننے کے لیے لیکن وہ ناکام ہوں‌ گے ، وہ کبھی بھی نہیں گھبراتی ،کبریٰ‌ خان نے مزید کہا کہ بہت جلد اپنے مخالفین کی غلط فہمیوں کو دورکردیں‌گی ، ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیریئر کے شروع میں صحیح طریقے و تلفظ سے اردو نہیں بول سکتی تھیں جس پر بھی ان کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوںنے اداکاری کرنی شروع کی تو انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں نے کہا کہ وہ لندن سے ان کا کام چھیننے آئی ہیں اور انہوں نے ان کو خوش آمدید کہنے کے بجائے ان کے قد اور شکل کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے لاجواب کامیابی حاصل کر لی

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے لاجواب کامیابی حاصل کر لی

    باغی ٹی وی : پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا.تیسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش ویمن کو 28 رنز سے شکست دی.پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز کا ہدف دیا .جویریہ خان نے 54 رنز جبکہ عمیمہ سہیل نے 31 رنز بنائے.جہاں آرا نے تین اور رومانہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.جواب میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی .نگار سلطانہ نے 30 اور فرغانہ حق نے 27 رنز بنائے.انعم امین اور صبا نذیر نے دو جبکہ ڈیانا بیگ، کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں.
    اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 19 اسکور پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جویریہ خان نے7چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومانہ احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
    کرکٹر فریحہ محمود کون سے کورس کو خود کے لیے سنگ میل سمجھتی ہے

  • آزادی مارچ گوجرانوالہ کب پہنچے گا، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

    گوجرانوالہ: آزادی مارچ آج شام کو گوجرانوالہ پہنچے گا، ٹریفک پلان جاری

    گوجرانوالہ: آج شام کو اندرون شہر جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف آزادی مارچ کی گاڑیاں شہر میں داخل ہوسکیں گیں، راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بندہوگا۔ٹریفک کو جناح انٹرچینج سے سیالکوٹ روڈ اور دیوان روڈ بھجوایا جائیگا، آزادی مارچ کا قافلہ چناب ٹال پلازہ کراس کر جانے کے بعد ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر آنے کی اجازت ہوگی
    لاہور سے آنے والی ٹریفک کو گوناعور، واہنڈو اور تتلے عالی اور کامونکی ٹال پلازہ سے دیوان روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

    سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال سے بھی ٹریفک اہلکاران کو گوجرانوالہ طلب کرلیا گیا۔

  • پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں آن لائن  داخلے کے لیے مزید وقت مل گیا

    پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں آن لائن داخلے کے لیے مزید وقت مل گیا

    پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں آن لائن داخلے کے لیے مزید وقت مل گیا

    تفصیلات کےمطابق : پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ،پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے پورٹل 31 اکتوبر کو ایک دن کیلئے کھولا جائے گا

    وہ امیدوار جو پہلے درخواستیں جمع نہیں کراسکے وہ جمعرات کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے ،فیس چالان بنک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں 31 اکتوبر کو شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں .بلوچستان کے طلبہ بھی مخصوص سیٹوں کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں.

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر