Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی، خبرآگئی

    حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی، خبرآگئی

    حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی
    عوام پر تیسری دفعہ بجلی مہنگی کر کے بجلی بم گرنے کی تیاریا مکمل ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر رواں ماہ بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ متوقع ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا اور مزید اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

  • پیشی پر آئے نوجوان پر مدعی کی فائرنگ، ملزم پکڑا گیا

    ‏سرگودہا،قائدآباد(نمائندہ باغی ٹی وی) پیشی پرآئےعطاءاللہ پرعمران کی فائرنگ تفصیلات کے مطابق فائرعطااللہ کےپائوں پرلگااوردوسرافائرکرنےسےپہلےمضروب نےملزم کوخودپکڑلیا
    اورپولیس کےحوالےکردیا
    عطااللہ مضروب تاریخ پیشی بھگتنےکیلئےاپنےوکیل رانااعظم کےچیمبرمیں بیٹھاتھاکہ مدعی مقدمہ کے بھائی نےفائرکردیا
    عمران ملزم کےبھائی نےعطاللہ کےخلاف
    379چوری کامقدمہ درج کرارکھاھےاور آج اسکی تاریخ پیشی تھی زخمی عطاء اللہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ تکڑا ہونے لگا، ڈالر کتنی ریکارڈ سطح پر گرگیا ، اہم خبر

    ڈالر کے مقابلے روپیہ تکڑا ہونے لگا، ڈالر کتنی ریکارڈ سطح پر گرگیا ، اہم خبر

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چار ماہ کی کم سطح 155.78 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ پیر کے روز 156 روپے میں دستیاب تھا.اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی 155.85 روپے میں فروخت ہوا۔
    مشیر تجارت نے تاجروں کے لیے اہم بات کہہ دی
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 797 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  • تاجر تنظیموں کی ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال

    تاجر تنظیموں کی ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال

    تاجر تنظیموں کی ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال ، کاروبار زندگی مفلوج رہے گا.
    تاجروں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، مذکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، تاجر تنظیموں نے ملک بھر میں آج بھی شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس کوئی قابل عمل فارمولا نہیں، ایف بی آر ٹیکس کا آسان اور سادہ طریقہ کار لانے کو تیار نہیں۔

    تاجروں سے مذاکرات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں میں بہتری لا رہے ہیں، 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

    مشیر خزانہ سے مذاکرات کا کیا بنا؟ تاجر کل ہڑتال کریں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    واضح‌ رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا پیشگی اعلان یکم اکتوبر کو کردیا تھا، حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر کراچی کے تاجروں نے بھی مکمل شٹر ڈاون کا اعلان کیا، ادھر اسلام آباد میں انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہاہے کہ یکم جولائی سے ہم پریس کانفرنس اور ہڑتالوں میں لگے ہوئے ہیں، ایف بی آر اور حکومت اپنے وعدوں سے مکررہے ہیں ،سارے کا سارا مسئلہ آئی ایم ایف کا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چاہیے کہ سٹیک ہولڈرز سے بات کرے، قرضہ لینے کے لیے ایف بی آر آنکھیں بند کرکے مذاکرات کرتا ہے، وزیراعظم دنیا بھر کے تاجروں کو بلاتے ہیں، وزیراعظم صاحب ہمارے ساتھ بھی کاروبار کے لیے بات کرلیں

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

  • مقبوضہ کشمیر:لاک ڈاون کا87 واں دن،یورپی وفد کا دورہ مگرپھربھی ظلم ہے جاری

    سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 87 ویں روز میں داخل ہوگیا، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    YDAکے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزمعطل

    حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے ہیں۔بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بار بار دبانے کے کوشش کی ، مگر 1989 سے کشمیریوں نے اس تحریک کو اس نہج پر کھڑا کیا کہ ہر آنے والے دن یہ تحریک مضبوظ ہورہی ہے، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 1989 سےاب تک ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 3 دہائیوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدرکومبارکباد

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے 80 لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض سپتال۔

    وزیراعظم کوایک اورشکست،انتخابات کی باتیں‌ چلنے لگیں‌

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    برطانیہ نے10 ملین یادگاری سکے ضائع ، پاکستان نے جاری کردیئے

    امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

    دوسری طرف 5 اگست سے ،جب بھارت کی حکومت نے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ،کشمیر میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی)کے ابتدائی جائزے کے مطابق 5 اگست کے بعد سے عائد پابندیوں ، شٹ ڈاؤن اور مواصلات کی معطلی کی وجہ سے ، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کے سی سی آئی کے صدر ، شیخ عاشق نے بتایاکہ ہمارے تخمینے کے مطابق پچھلے تین ماہ کے دوران ملازمتوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے ۔

    سیاحت کا شعبہ جس سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کاروزگار وابستہ ہے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ سیاحت کے شعبے میں اب تک ملازمتوں میں پچاس ہزارکے قریب کمی کی اطلاع ملی ہے۔ اگر صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو تعداد بڑھ سکتی ہے۔ وادی میں1100 ہوٹلوں میں سے تقریبا 80 فیصد تین ماہ سے بند ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہاں تقریباً 300 ریسٹورانٹ، 900 ہاؤس بوٹ ، 600 شکارا کشتیاں اور 5000 ٹیکسیاں ہیں ، جن کا براہ راست انحصار سیاحت پر ہے۔

    اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب منیر اکرم کی عمران خان سے ملاقات

    کے سی سی آئی کے صدر نے مزید بتایاکہ سیاحت کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر نجی دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ مختلف کورئیر سروسز میں کام کرنے والے تقریباً 3000 لڑکے بیکار بیٹھے ہیں ، انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے ، تمام ای کامرس کمپنیوں نے وادی میں سروسز کی فراہمی بند کردی ہے۔ نجی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال ایسے ہی رہی تو انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔ نجی اسکول کی ایک استاد شازیہ نے بتایاکہ انہیں پچھلے دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

    جب نیوز ایجنسی نے اسکول کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے شکوہ کیا کہ طلبا پچھلے تین ماہ سے واجبات جمع نہیں کرواسکے ہیں ، جس وجہ سے وہ اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں۔ 5 اگست کے بعد سے ، کاروباری ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ ،تعلیمی ادارے اور دکانیں اپنے "اوپن اینڈ شٹ شیڈول” کے تحت بند ہیں۔ بیشتر دکانیں اورکاروباری ادارے صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کھلے رہتے ہیں ، لیکن دن میں بند رہتے ہیں ايک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2011 کی مردم شماری کے مطابق وادی کشمیر کی آبادی 70 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں معاشی شعبوں سے تقریباً20 لاکھ افراد اپنا روزگار کماتے ہیں۔

  • مقتدی صدر نے کس اہم شخصیت کا مطالبہ کر دیا

    عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نےشیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی طرف سے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے استعفے کا ایک شارٹ کٹ راستہ ہے۔ الصدر چاہتے ہیں تو وہ مختصر راستہ اپنا سکتے ہیں۔ مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ الصدر نے الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری سے تعاون کی درخواست کی ہے اور انہوں نے جواب میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

    عرا ق کا احتجاجی مظاہروں کا پہلا دور ہو یا اب چلنے والا دوسرا دور، دونوں ادوار میں جو ایک بات سوشل میڈیا پر واضح طور پر نظر آ رہی ہے وہ امریکہ و اسرائیل سمیت یورپی ممالک اور بالخصوص خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب سے حمایت کی جا رہی ہے جو واضح طور پر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ عراق میں موجود چند ایسے عناصر جو امریکہ، اسرائیل اور خطے کی عرب ریاستوں کے اشاروں پر عراق کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور امریکی ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر عراق کی سڑکوں پر معصوم او ر بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل و غارت کر رہے ہیں۔

  • برطانیہ نے10 ملین یادگاری سکے ضائع ، پاکستان نے جاری کردیئے

    لندن: ایک طرف برطانیہ میں یورپ سے طلاق ہونے کی وجہ سے 10 ملین یادگاری سکے ضائع کردیے گئے، تودوسری طرف پاکستان نے 50 روپے کے سکے جاری کرکے حساب برابر کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ان یادگاری سکوں کو بریگزیٹ کی تاریخ تبدیل ہونے پر ضائع کیا گیا، یہ سکے برطانیہ کی یورپین یونین سے دوستی کے فروغ کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

    تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکوں پر اکتیس اکتوبر کی تاریخ درج تھی جس کی وجہ سے سکوں کو ضائع کیا گیا، نئے سکے انخلاء کے بعد جاری کیے جائیں گے۔یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بینک آف انگلینڈ نے سکے ضائع کیے۔

    اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب منیر اکرم کی عمران خان سے ملاقات

    دوسری طرف پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرکے حکومت نے حیران کردیا ، لیکن بات یہ ہے کہ یہ سکہ کس کے نام پر جاری ہوا یہ اوربھی حیران کن بات ہے،یہ یادگاری سکہ برصغیر کی ایک اہم شخصیت کی یاد میں جاری کیا گیا ہے ، یہ اہم شخصیت کون ہوسکتی ہے ،آگے چل کربتاتے ہیں‌

    عثمان بزدار سے رات گئےاراکین پارلیمنٹ کی اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے پہلی بار جاری یہ یادگاری سکہ سکھوں‌ کے مذہبی رہنما بابا گرونانک کی یادمیں جاری کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ سکہ بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے،اس سکہ کے ایک جانب باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ لکھا گیا ہے ، سکھ کمیونٹی نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کی بہت تعریف کی ہے اور اسے پسند کیا ہے

    یورپی یونین مقبوضہ کشمیر کیوں جانے دیا، مودی سرکارپراپوزیشن کے وار

    ذرائع کے مطابق اس سکے کی دوسری طرف حسب سابق اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے اور نیچے سال 2019 لکھا گیا ہے، جس میں‌ وہی لوگولگایا گیا ہے جوپہلے سکوں پر لگایاجاتا ہے ، حکام کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے کہ اس ملک کی اقلیتیوں کو بھی عزت دی جاتی ہے اوراب یہ ذمہ داری اقلیتوں پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست کو عزت دیں اور اس کی سالمیت کے لیے وہی جزبہ رکھیں جو ریاست کے دوسرے شہری رکھتے ہیں‌

  • تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

    لاہور:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرکے حکومت نے حیران کردیا ، لیکن بات یہ ہے کہ یہ سکہ کس کے نام پر جاری ہوا یہ اوربھی حیران کن بات ہے،یہ یادگاری سکہ برصغیر کی ایک اہم شخصیت کی یاد میں جاری کیا گیا ہے ، یہ اہم شخصیت کون ہوسکتی ہے ،آگے چل کربتاتے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے پہلی بار جاری یہ یادگاری سکہ سکھوں‌ کے مذہبی رہنما بابا گرونانک کی یادمیں جاری کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ سکہ بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے،اس سکہ کے ایک جانب باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ لکھا گیا ہے ، سکھ کمیونٹی نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کی بہت تعریف کی ہے اور اسے پسند کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس سکے کی دوسری طرف حسب سابق اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے اور نیچے سال 2019 لکھا گیا ہے، جس میں‌ وہی لوگولگایا گیا ہے جوپہلے سکوں پر لگایاجاتا ہے ، حکام کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے کہ اس ملک کی اقلیتیوں کو بھی عزت دی جاتی ہے اوراب یہ ذمہ داری اقلیتوں پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست کو عزت دیں اور اس کی سالمیت کے لیے وہی جزبہ رکھیں جو ریاست کے دوسرے شہری رکھتے ہیں‌

  • یمنی وزیر دفاع پر ڈرون حملہ

    یمن کے وزیر دفاع ، جنرل محمد المقدیشی کو منگل کے روز مشرقی یمن کے صوبہ مارب میں وزارت دفاع کے صدر مقام پر حوثی باغیوں کی طرف سے ایک ڈرون سے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

    میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈرون کے ذریعے حوثی باغیوں نے مآرب میں آئینی حکومت کی وفادار فوج کے ایک اجلاس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں وزیر دفاع کے ڈرائیور سمیت دو فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

    واضح ہے کہ اس سے پہلے سعودی اور یمنی سپیشل فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے یمن میں شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابواسامہ المہاجر کو گرفتار کر لیا۔ کرنل الترکی المالکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سعودی عرب اور یمنی سپیشل فورس کا مشترکہ سکیورٹی آپریشن تھا ۔ داعش کے مالیاتی امور کے سربراہ اور ان کے کئی رفقائے کار کوکامیاب سکیورٹی آپریشن کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا