Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈینگی کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے

    کراچی:ایک طرف ملک میں بے چینی کی کیفیت تو دوسری طرف ڈینگی کے حملے جاری وساری ، اطلاعات کے مطابق ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے ہیں

    ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے مزید چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ان ہلاک ہونے والوں میں 82 سالہ سرفراز اور 35 سالہ افشاں کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جب کہ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں بھی ڈینگی کی زیرعلاج 2 خواتین دم توڑ گئیں۔

    پانامہ سکینڈل کو منظرعام پرلانے والی صحافی کو کاربم کے ذریعے ماردیا گیا

    ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں 22 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ صورت حال کافی بہتر ہوچکی ہے اور اگے چند دنوں تک ڈینگی کے حوالے سے پریشانی کافی حد تک ختم ہوچکی ہوگی

    پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات

    ترجمان کے مطابق ماہ اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 5490 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے 5137 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال کراچی سے ڈینگی کے 8181 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال سندھ کے دیگر اضلاع سے 526 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 8707 ہے۔

    بھارتی ریاست منی پورہ الگ ملک ،لندن میں اعلان کردیا گیا

  • حکومت کی معاشی پالیسیوں‌ کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے، مومنہ وحید

    چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاح اور طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں،

    لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاح اور طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کا نتیجہ میں 2019ء میں3.3 فیصد کی مناسب معاشی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسی کے باعث افراط زر پر قابو پانے، معاشی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مالیاتی و تجارتی خسارے میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے،

    انہوں نے کہاکہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے ، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت، صنعت اور خدمات سمیت کئی محاذوں پر مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن کو طویل عرصے سے ٹھیک نہ کرنے کی روش اور ایک عرصے سے لٹکی ہوئی سٹرکچرل اصلاحات جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومت کو فوری پالیسی ایکشن لینا پڑا اور حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں اور مالی سال2019ء میں 3.3 فیصد کی معاشی نمو کا حصول اس کی واضح مثال ہے،

  • صدر مملکت کی تھائی لینڈ کے بدھ مذہبی رہنما آریا وانگسو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی کثیر الثقافتی ورثہ کا مالک ہے اور ملک بھر میں گندھارا تہذیب کے ورثہ کے متعدد آثار موجود ہیں،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی کثیر الثقافتی ورثہ کا مالک ہے اور ملک بھر میں گندھارا تہذیب کے ورثہ کے متعدد آثار موجود ہیں، حکومت مذہبی زائرین و سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے۔ وہ تھائی لینڈ کے بدھ مذہبی رہنما آریا وانگسو کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے 15 رکنی وفد کے ہمراہ منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے موجودہ حکومت کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے اور مذہبی زائرین و سیاحوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا،

    وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ سے تھائی لینڈ اور دیگر ممالک سے سیاحوں کے پاکستان کے دورے اور اس کی قدیم گندھارا تہذیب کا مطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ تھائی راہب 15 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے 5 روزہ دورہ پر آئے ہیں۔ یہ وفد تخت بھائی، پشاور عجائب گھر، ٹیکسلا عجائب گھر اور ہری پور میں تاریخی ورثہ کے حامل سیاحتی مقامات کا دورہ کرے گا۔

  • رواں مالی سال موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟ اہم خبر

    رواں مالی سال موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟ اہم خبر

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2019ء کے دوران ملک میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات کا مجموعی حجم 269.051 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.05 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات پر199.224 ملین روپے کا زرمبادلہ صرف ہواتھا،

    اعدادوشمارکے مطابق ستمبر میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 69.43 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے تجارتی خسارہ میں کمی کا تناسب 34.85 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔ پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے کا حجم 5.72 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 8.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.75 فیصد اضافہ ہواہے۔

  • بھارتی ریاست منی پورہ الگ ملک ،لندن میں اعلان کردیا گیا

    لندن : بھارتی ریاست منی پور کے مہا راجہ کے نمائندوں نے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے منی پورہ کوباقاعدہ ایک آزادریاست کے اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، ہماری ریاست کو الگ ملک تسلیم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے جلاوطنی میں ریاست کے قیام کا اعلان کردیا، مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر وزیراعلٰی ریاست منی پور کونسل یامبین بائرن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہوگا۔مہاراجہ منی پور کے نمائندوں نے اپیل کی کہ ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے، یامبین بائرن نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ملکہ برطانیہ کو قراردار پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ریاست منی پور کونسل کے وزرا کے ڈیکلریشن آف انڈیپینڈینس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔دوسری طرف بھارت میں‌صف ماتم بچھا ہواہے بھارت نے مزید افواج کو منی پورہ بھیج دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کا حکم دے دیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 27 یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا یہ مطالبہ

    مودی حکومت کویورپی پارلیمانی وفد کوکشمیر جانے کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پرشدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس میں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    برسراقتدار قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی ، جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ممبر ہیں ، نے اس اقدام کو "قومی پالیسی کی غلطی” اور "غیر اخلاقی” کہہ کر تنقید کی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں بھارتی رہنماوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی رہنماوں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں لیکن یوریپین پارلیمنٹرینز کو یہ اجازت دے جارہی ہے۔

    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    بھارت کی مرکزی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس اقدام کو "ہندوستان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی صریح توہین” قرار دیا ہے۔
    کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر جانے کی اجازت دینے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

    ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) (سی پی آئی ایم)نے الزام لگایا کہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے غیر سرکاری گروپ ، جس کے بی جے پی سے روابط ہیں ، کو بھارتی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم مودی ، جنہوں نے پیر 28 اکتوبر کو نئی دہلی میں وفد سے ملاقات کی ، کہا ، ان کے دورے سے انہیں "خطے کے ثقافتی اور مذہبی تنوع” کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    کس ملک کا وفد کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گا؟

    آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد نئی دہلی نے ہندوستانی سیاسی رہنماو¿ں کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت سے انکار کردیا تھا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری ستارام یچوری اور کانگریس کے رہنما اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔

    نئی دہلی نے مبینہ طور پر امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہولن کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت سے بھی انکار کیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر،بھارت نواز سیاسی جماعتوں پر بڑی پابندی عائد

    گذشتہ ہفتے ، عدالت عظمی نے وفاقی حکومت سے جموں و کشمیر میں پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے ٹائم لائن کے بارے میں پوچھا تھا۔ عدالت نے کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق متعدد درخواستوں پر غور کرنے کے بعد ، حکومت سے کہاتھا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس کا متحرک گینگز خلاف ایکشن جاری،222 گینگ کا سرغنہ گرفتار، ملزم سے اسلحہ پسٹل و روند برامد، ملزم وجاہت پر تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ روات میں جائیداد پر قبضہ کے مقدمات درج ہیں اور یہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے، گینگ میں شامل اوباش نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعےعوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ایس ایس پی پوٹھو ہار کے مطابق ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ترغیب دیتے اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے، ملزم نے گرفتاری کے بعد توبہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس گھناؤنے کام سے باز رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ایسے گھناؤنے کاموں سے باز رہیں،

  • پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات

    پاکستانی انٹرنیٹ یوزرز کو پریشانی کا سامنا، پاکستان کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنےوالے ماہرین کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ کے ٹیکنیکل فالٹس IMEWE اور SEAMEWE-4 کی وجہ سےیوزرز مسائل کا شکار ہیں

    پروپاکستانی نام کے ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کافی دیر سے اس مشکل کا سامنا کررہے ہیں ، دوسری طرف مذکورہ کمپنیوں‌کا کہنا ہے کہ ابھی تک خرابی والی جگہ کی نشاندہی نہیں‌ہوسکی ،

    دوسری طرف انٹرنیٹ یوزر کوحوالے سے یہ خبریں‌بھی گردش کررہی ہیں‌کہ ہوسکتا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مزید دقت کا سامنا کرنا پڑے جس کی ایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہےکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ اس قدر کم ہوکہ جس سے کام کرنے والوں کےلیے مشکلات پیدا ہوں

  • مقبوضہ کشمیر، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس

    مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دے دیا گیا جب جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 نافذ ہوگا۔

    مودی حکومت کی نظربند کشمیریوں کو دھمکی ، محبوبہ مفتی کی بیٹی نے بتا دی

    بھارتی حکومت نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ اب تک وہ جموں وکشمیر اسمبلی اراکین پنشن ایکٹ 1984 کی وجہ سے اس پراپرٹی میں رہ سکتے تھے۔

    ان کو حاصل یہ سہولیات یکم نومبر کو ختم ہوںگی ، جب جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 نافذ العمل ہوگا۔

    محبوبہ مفتی نے پارٹی وفد سے ملنے سے انکار کیوں کیا؟

    مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے واضح کیا تھا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا یہ مطالبہ