Baaghi TV

Author: +9251

  • اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب منیر اکرم کی عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان سے مستقل مندوب منیر اکرم کی وزیراعظم سے ملاقات ، وزیراعظم نے منیر اکرم کو گائیڈ لائن اور اہداف بھی دے دیئے ہیں‌ اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں ، س موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وژن بھی پیش کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے منیر اکرم کو ملیحہ لودھی کی جگہ مستقل مندوب مقرر کردیا تھا۔واضح رہے کہ اسسے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے جارج ٹاون یونیورسٹی میں اسلامی تاریخ کی پروفیسرڈاکٹر تمارا سون کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں اسلام کی تاریخ، اسلامی تہذیب و تمدن، اسلام کی تعلیمات ، خصوصاً شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی دین اسلام کی تعلیمات ، شاعری اور فلسفے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ نوجوان نسل میں اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوفی تعلیمات کا ان کی حقیقی روح کے مطابق ادراک اور نئی نسل کی صوفیائے کرام کے فلسفے سےآگاہی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کے اصل تشخص اورصوفیائے کرام کی شخصیات جبکہ انکی تعلیمات سے نوجوان نسل کو روشناس کرایا جائے۔وزیراعظم نے منیر اکرم کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے نمائندے ہونے کا حق ادا کریں

  • عثمان بزدار سے رات گئےاراکین پارلیمنٹ کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی شامل تھے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے پنجاب میں ترقیاتی و دیگر فلاحی منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات اور قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جاری کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہےاور ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

  • اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی کے محافظوں پر تشدد، ایک گرفتار

    قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ  کے باب الرحمہ پر دھاوا بولنے کے بعد مسجد کے محافظوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

    قابض اسرائیلی فوج نے کتنے فلسطینی اغوا کیے

    مرکز اطلاعات فلسطین نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ کی عمارت پر دھاوا بول کر محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور باہر نکال دیا۔ جبکہ مسجد اقصیٰ کے محافظ ایھاب ابو غزالہ کوگرفتار کر لیا۔

    اسرائیلی پولیس کے افسروں نے ابو غزالہ کو شہر میں پولیس اسٹیشن لے جاتے ہوئے بھی اس پر تشدد کیا۔

    فلسطین: اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم سے ہوئے متاثر فسلطینی بچے

    یاد رہے کہ ابو غزالہ نے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ باب الرحمہ میں جوتوں سمیت داخل ہورہے ہیں۔

    شام خانہ جنگی ، کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

    مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

  • سانپ کا کام ڈسنا!بھارت نے سابق وزرائے اعلیٰ‌کشمیرسے بنگلے بھی چھین لیے

    نئی دہلی :سانپ کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اس سے پیارکرنے والے کو بھی ڈنگ ماردیتا ہے ، جس طرح کا ڈنگ مودی سرکارنے ہمیشہ بھارت کا ساتھ دینے والے کشمیری وزرائے اعلیٰ کو مارا ہے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے

    بھارتی ریاست منی پورہ الگ ملک ،لندن میں اعلان کردیا گیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے جب جموں و کشمیر تنظیمِ نو بل 2019 نافذ العمل ہوگا۔

    پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات

    بھارتی حکومت نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو یکم نومبر تک اپنے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ اب تک وہ جموں وکشمیر اسمبلی اراکین پنشن ایکٹ 1984 کی وجہ سے اس پراپرٹی میں رہ سکتے تھے ۔ ان کو حاصل یہ سہولیات یکم نومبر کو ختم ہوںگی ، جب جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 نافذ العمل ہوگا۔

    ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

    مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے واضح کیا تھا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • وفاقی وزیر مذہبی امور سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان کی ملاقات

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں بدھا اور گندھارا تہذیب کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ مت مذہب اور گندھارا تہذیب کا آغاز پاکستان سے ہوا، پاکستان میں بدھ مت مذہب کی بہت سی مقدس جگہیں ہیں، پاکستان کا آئین تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی دیتا ہے، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد تمام مذاہب کیلئے احترام کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یا سوات میں بدھا یونیورسٹی کے قیام کی سنجیدہ کوشش کی جائے گی، پاکستان میں بدھا ویک منایا جائے گا، پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تھائی لینڈ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام مذہبی اور تاریخی مقامات اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین مذہبی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان مذہبی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرے گا،

  • بھارت، ٹیپو سلطان کو نصاب سے ہٹانے پر غور

    بھارتی ریاست کرناٹک کی ریاستی حکومت ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پر غوروخوض کر رہی ہے۔

    بھارتی ریاست منی پورہ الگ ملک ،لندن میں اعلان کردیا گیا

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ اس حوالے سے پرائمری اور مڈل تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے حال ہی میں اس تعلق سے محکمہ تعلیم سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔

    قبل ازیں بی جے پی کے رکن اسمبلی اَپَّاچو رنجن نے ٹیپو سلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزارت تعلیم کی جانب سے اس پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    بی جے پی کے رکن اسمبلی رنجن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ تاریخ کے نصاب میں ٹیپو سلطان کی خوب مدح سرائی کی گئی جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

    بھارت، پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کیوں کیا؟

    واضح رہے کہ ٹیپوسلطان نے 19 ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔ یاد رہے کہ رواں سال کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ بھی نہیں منائی گئی تھی۔

  • کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست فلائٹس کا آغاز، ڈپٹی سپیکر نے کیا افتتاح

    کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست فلائٹس کا آغاز، ڈپٹی سپیکر نے کیا افتتاح

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست فلائٹس بلوچستان کے عوامی کا دیرینہ مطالبہ تھا،

    کوئٹہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست فلائٹس بلوچستان کے عوامی کا دیرینہ مطالبہ اور بنیادی حق تھا جس کے افتتاح پر بلوچستان کے عوام اور عمرے پر جانے والوں کی خوشی دیدنی ہے ہم جہاں بھی رہے ہمیں اپنے ووٹ اور مٹی کا حق ادا کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیڑیٹ کے مطابق یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کوئٹہ سے ڈائریکٹ جدہ فلائٹس کی افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ ، سیکرٹری جنرل باری بڑیچ ، سید بسم اللہ آغا ،نوابزادہ شریف جوگیزئی، سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید میر علی آغا ، غفار کاکڑ ، سیف اللہ کاکڑ ، اختر مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے عمرہ ادا کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہوں جو تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سے براہ راست جدہ بغیر کسی تکلیف اور پریشانی کے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جنہیں پچھلے ادوار میں لاوارث اور محروم رکھا گیا ان کے ازالے کے لئے ہم قائد انقلاب عمران خان کی قیادت میں ہر فورم پر اس کے سفیر بن کر اس کا مقدمہ لڑیںگے اور آج کی اس کامیابی کی طرح ہر میدان میں سرخرو ہوں گے۔

    قاسم خان سوری نے پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر بلوچستان خلیل احمد کھوسہ ، کوئٹہ ائرپورٹ کے مینیجر قاسم خلجی ، چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف مقبول احمدو دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں یہ انتظامی بنیادوں پر بلوچستان کے عوام کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کا ر لا کر آسانیاں پیدا کریں گے جو ان کا دیرینہ اور بنیادی حق ہے۔ اس موقع پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین نے قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جو بلوچستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں کے لئے آسانی کا سبب ہوگا جو نہ صرف بلوچستان کے باشندوں کے لئے باعث خوشی ہے بلکہ اس سے پاکستان تحریک انصاف کا عوامی خدمت کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،

  • یورپی یونین مقبوضہ کشمیر کیوں جانے دیا، مودی سرکارپراپوزیشن کے وار

    نئی دہلی :5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 27 یورپی یونین کے پارلیمنٹیرینز کے وفد نے منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

    ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

    نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کویورپی پارلیمنٹیرینز کے وفد کوکشمیر جانے کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پرشدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس میں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    برسراقتدار قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی ، جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ممبر ہیں ، نے اس اقدام کو "قومی پالیسی کی غلطی” اور "غیر اخلاقی” کہہ کر تنقید کی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں بھارتی رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی رہنماؤں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں لیکن یوریپین پارلیمنٹرینز کو یہ اجازت دے جارہی ہے۔

    پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات

    بھارت کی مرکزی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس اقدام کو "ہندوستان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی صریح توہین” قرار دیا ہے۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر جانے کی اجازت دینے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) (سی پی آئی ایم)نے الزام لگایا کہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے غیر سرکاری گروپ ، جس کے بی جے پی سے روابط ہیں ، کو بھارتی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم مودی ، جنہوں نے پیر 28 اکتوبر کو نئی دہلی میں وفد سے ملاقات کی ، کہا ، ان کے دورے سے انہیں "خطے کے ثقافتی اور مذہبی تنوع” کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    بھارتی ریاست منی پورہ الگ ملک ،لندن میں اعلان کردیا گیا

    آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد نئی دہلی نے ہندوستانی سیاسی رہنماؤں کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت سے انکار کردیا تھا ۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری ستارام یچوری اور کانگریس کے رہنما اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔

    نئی دہلی نے مبینہ طور پر امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہولن کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت سے بھی انکار کیا تھا ۔گذشتہ ہفتے ، عدالت عظمی نے وفاقی حکومت سے جموں و کشمیر میں پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے ٹائم لائن کے بارے میں پوچھا تھا۔ عدالت نے کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق متعدد درخواستوں پر غور کرنے کے بعد ، حکومت سے کہاتھا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے

  • برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا، ذوالفقار بخاری

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ذوالفقار بخاری نے کہا ہے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں،

    انہوں نے کہا کہ تھامس ڈریوکی تعیناتی کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میںوسعت آئی اور مختلف جہتوں کو فروغ حاصل ہوا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

  • مقبوضہ کشمیر،یورپی پارلیمانی وفد کے دورہ کا پہلا دن

    یورپی پارلیمانی وفد منگل کے روز مقبوضہ کشمیر پہنچا جہاں اس نے پہلے روز فوجی قیادت کے علاوہ بھارت نواز پندرہ وفود سے ملاقات کی۔ پارلیمانی وفد کو عوام سے دور رکھا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

    بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمانی وفد نے سونہ وار علاقہ میں واقع بادامی باغ فوجی چھاونی میں سینئر فوجی عہدیداروں بشمول فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلون سے ملاقات کی۔

    دریں اثنا وفد نے پنچایتی اراکین اور کچھ بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے رہنماوں بالخصوص بی جے پی سمیت قریب پندرہ وفود سے ملاقات کی’۔بی جے پی کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے مطابق بی جے پی کے آٹھ اراکین پر مشتمل ایک وفد نے یورپی پارلیمانی وفدکے ساتھ ملاقات کی۔

    مقبوضہ کشمیر، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا نوٹس

    یورپی پارلیمانی وفد کو کشمیری عوام سے ملاقات یا گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ علاوہ ازیں وفد حریت قیادت سے بھی نہیں مل سکے گا۔

    دوسری طرف یورپی پارلیمانی وفد میں شامل رکن پارلیمان کرس ڈیوس نے کشمیری عوام سے براہ راست ملاقات و گفتگو کی اجازت نہ دینے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔کرس ڈیوس کے مطابق میں صحافیوں کے ہمراہ فوج، پولیس یا سکیورٹی فورسز کے دستے کے بغیر جہاں چاہوں وہاں جانا چاہتا ہوں، میں کشمیری عوام سے براہ راست ملاقات کا خواہاں ہوں، لیکن مجھے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

    یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    دریں اثناء یورپی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر دینے کی اجازت دینے پر مودی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس نے یورپی وفدکے دورہ کشمیر پر سوال اٹھائے ہیں۔کانگریس کے مطابق جب ملکی سیاستدانوں کو جموں وکشمیر میں لوگوں سے نہیں ملنے دیا جارہا تو یورپی پارلیمانی وفد کو اس کی اجازت کیونکر دی گئی۔ کانگریسی لیڈر جے رام رمیش نے تو دورہ کشمیر کو ملک کی پارلیمان اور جمہوریت کی توہین قراردیا ہے۔

    اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی رہنما محبوبہ مفتی نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ امریکی اراکین پارلیمان کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ۔ اپنے ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انہیں (وفد کے ممبران) کو لوگوں ، مقامی میڈیا ، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملنے کا بھی موقع ملے گا۔

    محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور دنیا کے مابین آہنی پردے اٹھانے کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کو بحرانوں میں دھکیلنے کے لئے حکومت ہند کو جوابدہ ہونا چاہئے۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا یہ مطالبہ

    علاوہ ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی ، جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ممبر ہیں ، نے اس اقدام کو "قومی پالیسی کی غلطی” اور "غیر اخلاقی” کہہ کر تنقید کی ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی وفد نے گذشتہ روز نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔

    یاد رہے کہ یورپی پارلیمانی وفد مبینہ طور پر انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے حامل اراکین پارلیمان پر مشتمل ہے۔ وفد 27 یورپی اراکین پارلیمان پر مشتمل تھا۔ لیکن چار ممبران کے اپنے وطن واپس جانے کی وجہ سے وفد کی تعدادکم ہو کر 23ہو گئی ہے۔یورپی پارلیمانی وفد کی اکثریت کا تعلق یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں سے ہے۔ وہ مبینہ طور پر اسلام مخالف بیان بازی کے لئے بھی مشہور ہیں۔