Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان فورسز کی فائرنگ پر پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چوکیوں‌ کو شدید نقصان

    افغان فورسز کی فائرنگ پر پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چوکیوں‌ کو شدید نقصان

    پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گن سےفائرکیے، افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کے گاؤ ں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، افغان فورسزکی فائرنگ سے 6 فوجی اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے افغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کوخاصا نقصان پہنچا،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فوجی سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی،

  • یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

    یورپی وفد کی آمد کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ عام دنوں میں دکانیں چند گھنٹوں کے لیے کھلتی ہیں تاکہ کشمیری ضرورت کی اشیاء خرید سکیں۔ لیکن یورپی وفد کی آمد پر آج کوئی دکان نہیں کھلی۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا یہ مطالبہ

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکانیں نہ کھولنے کا مقصد کشمیریوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف غم وغصہ کا اظہار تھا۔ اس موقع پر سڑکیں اور بازار سنسان نظر آئے۔سڑ ک کے کنارے کسی بھی کشمیری نے سٹال تک نہیں لگائے۔

    دریں اثنا یورپی وفد کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔صرف سری نگر میں 40مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائر نگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

    کس ملک کا وفد کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گا؟

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت دووال نے نئی دہلی میں یورپی پارلیمان کے 28 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کشمیر کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت کی گئی۔یورپی پارلیمان کا وفد کل مقبوضہ کشمیر جائے گا۔

    اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

  • جھوٹی اور بے بنیاد خبروں‌ کا حکومت کیسے کرے گی تدارک؟ بڑی خبر آ گئی

    وفاقی کابینہ نے بے نامی ٹرانزیکشن (ممانعت )ایکٹ2017ءکے تحت ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے ممبران ،داسو ہائیڈرو پراجیکٹ (اسٹیج ون) کے لئے زمین کے حصول کے لئے اراضی کی نظر ثانی شدہ قیمت کی ادائیگی اور دیگر تخمینوں ،کراچی ، لاہور، پشاور اور ملتان کے بعض مخصوص علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی اجازت دینے اور وزیر برائے اقتصادی امور کو نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی جنرل کمیٹی کے ممبرز کے طورپر شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایات پر ہر ہر وزارت عام شہریوں کی زندگیوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،پاور ڈویژن میں سردیوں میں بجلی کے نرخ کم کرنے کی ایک تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، وزارت ہوابازی نے ملک بھر کے تمام ائیر پورٹ پر بچوں کے لئے ” پلے ایریاز” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،احساس پروگرام کے تحت 50ہزار انڈر گریجویٹس کو سکالرز شپ دی جائے گی ،120یونیوسٹیاں اس سکیم سے مستفید ہوسکیں گی،فروری2020 تک اپنی معیشت کو بہتر ،منی لانڈرنگ کو روکنے اورکالے دھن کو ریگولیٹ کرنے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن شیئرنگ کی جائے گی ، وزیراعظم نے ہدایات دیں ہیں کہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضہ واگذار کر اکے ہسپتالیں ،سکول اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بنائیں جائیں، وزارت اطلاعات و نشریات نے غلط ،بے نیاد اور جھوٹی خبروں کے تدارک کے لئے ای۔ نیوز لیٹر کے اجراءکی تجویز پیش کی ،ہر ہفتہ ای نیوز لیٹر کا اجراءہوگا جس میں فیک نیوز پر حقائق سامنے لائے جائیں گے ،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے آغاز میں وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کی ہمیشرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔کراچی ، لاہور، پشاور اور ملتان جیسے ملک کے بڑے شہروں میں کثیر منزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کابینہ نے کراچی ، لاہور، پشاور اور ملتان کے بعض مخصوص علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی اجازت دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دی ۔کابینہ نے ہدایت کی کہ اس عمل کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہوابازی ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملک کے ہوائی اڈوں کا انتظام بہتر طور پر چلانے کے لئے حکومتی پالیسی کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ جہاں ہوائی اڈوں کا انتظام بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے وہاں ان سے آمدنی حاصل ہو اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم آئیں۔ کابینہ کو سکردو ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور تعمیر نوکے کام میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔کابینہ نے ہوائی کمپنیوں کے لائسنس کی تجدیدکا اختیار متعلقہ وزیرِ کو تفویض کرنے کی منظوری دی۔ اس اقدام کا مقصد ہواباز کمپنیوں کو سہولت پہنچانا ہے اور لائسنس کی تجدید کے عمل کو تیز کرنا ہے ۔

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    کابینہ نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کابینہ ڈویژن سے وزارتِ اطلاعات و نشریات کو منتقل کرنے کی تجویز پر فیصلہ موخر کر دیا ۔کابینہ نے وزیر برائے اقتصادی امور کو نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی (کی جنرل کمیٹی کے ممبرز کے طورپر شامل کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل سنٹرل دائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی خالی آسامی کو پر کرنے کی منظوری دی ۔کابینہ نے پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان (خیبر پختونخواہ)، پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خان (پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر جئیمل دھانانی (سندھ) ، برگیڈئیر محبوب احمد بٹ کو پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔ یہ شخصیات وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز منیجمنٹ ایکٹ 2019کے مسودے کی منظوری کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی میں اس کو پیش کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کابینہ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی نو تشکیل کی بعد از وقوئی ( ایکس پوسٹ فیکٹو) منظوری دی ۔ بورڈ آف دائریکٹر ز ڈاکٹر شمشاد اختر ، محمد رضی الدین مونم ، ڈاکٹر فیصل بنگالی، ندا رضوان فرید، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری (سی ایف)، جوائنٹ سیکرٹری ( اے ۔سی اے)، ڈاکٹر سہیل رضی پر مشتمل ہوگا ۔کابینہ نے پاکستان ایل این جی لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے راحت کونین (چئیرمین)، سہیل احمد متین (سندھ)، سید مقصود شیر (سندھ)، ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) پٹرولیم ڈویژن، سیکرٹری خزانہ (یا ان کا نمائندہ)، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایل ممبر ہونگے ۔ کابینہ نے گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے عائلہ مجید کو(چئیرمین) جبکہ ڈاکٹر سجاد احمد، حسیب شکور پراچہ، سیکرٹری پٹرولیم ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) پٹرولیم ڈویژن، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، جوائنٹ سیکرٹری ( آئی اینڈ جے وی) پٹرولیم دویژن ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ( سی ایف ٹو) فنانس ڈویژن ، منیجنگ ڈائریکٹر گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمٹیڈ ممبر ہونگے ۔کابینہ نے پاکستان ایل این جی لمٹیڈکے سابق چیف ایگزیکیٹو /منیجنگ ڈائریکٹر عدنان گیلانی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی بعد ازوقوئی منظوری دی ۔کابینہ نے چئیرمین متروکہ املاک کو ایم پی ون (منیجمنٹ پے سکیل ون(کے سکیل کے تحت تنخواہ و مراعات دینے کی منظوری دی ۔وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متروکہ املاک کی زمینوں کو ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کے لئے بروئے کار لایا جائے گا،

    کابینہ نے دلاور باجوری کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ملک احمد خان کو متبادل امیدوار کے طور پر تصور کرتے ہوئے تعینات کیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بیرون ملک مقیم اہل اور قابل پاکستانی بین الاقوامی اداروں کی نوکریاں ترک کرکے ملک کی خدمت کے لئے پاکستان کے اداروں میںشمولیت اختیار کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ وہ نئے پاکستان کے خواب کی تکمیل میں عملی حصہ لے سکیں۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کابینہ کو “احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ سکیم”پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس سکیم کا اجراءنومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ اس سکیم کے تحت ملک بھر کے پچاس ہزار طالبعلموں کو وظیفے دیے جائیں گے۔یہ وظیفے ان طلبہ کو دیے جائیں گے جو نہ صرف اہل ہیں بلکہ حقدار ہیں اور جن کے خاندانوں کی ماہانہ آمدنی پینتالیس ہزار سے کم ہے۔ اس سکیم کے تحت تمام شعبوں میں وظیفے دیے جائیں گے تاہم جدید اور سائنسی علوم کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کا اطلاق تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں ہوگا۔ اس سکیم کے تحت پچاس فیصد کوٹہ خواتین کے لئے جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلبہ کے لئے مخصوص ہوگا۔ ان وظیفوں میں ٹیوشن فیس اور رہائش، ٹرانسپورٹ ، کتابوں اور دیگر ضروریات شامل ہوں گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سال2012سے 2018تک 29000طلبہ کو سکالرشپ دیے گئے جبکہ اس پروگرام کے تحت پچاس ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لئے اس سکیم کے تحت احساس پروگرام کے بجٹ سے چھ ارب روپے کے وظائف دیے جائیں گے ، کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال حکومت اعلیٰ تعلیم پر تقریبا پینتیس ارب روپے خرچ کررہی ہے

    کابینہ نے گورنمنٹ آف پاکستان اور گورنمنٹ آف رشیئن فیڈریشن کے درمیان زیر التوا مالی معاملات طے کرنے کی منظوری دی۔ اس منظوری کے تحت روس میں پاکستان کے سفیر کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ روسی حکومت سے ان مالی معاملات کو طے کرنے کے لئے باقاعدہ معاہدہ کریں۔ کابینہ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ (اسٹیج ون) کے لئے زمین کے حصول کے لئے اراضی کی نظر ثانی شدہ قیمت کی ادائیگی اور دیگر تخمینوں کی منظوری دی۔ کابینہ کی جانب سے منظور کی جانے والی تجویز کے تحت اراضی کے حصول کے لئے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ہزارہ ڈویژن کے تحت قائم کی گئی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے ۔ہر قسم کی اراضی کو مذاکرات کے تحت حاصل کیا جائے گا اور پہلے سے لگائے گئے تخمینوں پر نظر ثانی کرکے ان میں چالیس گناتک اضافہ کرنے کی تجویز ہے ۔ اس میں زمین کی قیمت اور اراضی پر قائم شدہ عمارات کا تخمینہ شامل ہے۔ یہ منصوبہ پانچ سو دس ارب روپے کا منصوبہ ہے جو ورلڈ بنک کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ داسو ہائیڈرومنصوبہ ہائیڈرو پراجیکٹس کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی پیداواری استعداد 4320میگا واٹس ہے۔ یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل ہونا تھا۔ یہ منصوبہ دریائے سندھ پر ضلع کوہستان میں بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 2160میگا واٹس کا کارخانہ لگایا جائے گا۔ اس منصوبے میں اراضی کا حصول ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی، دفاتر کی تعمیر اور پراجیکٹ سے منسلک دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ منصوبے کا دوسرا مرحلہ دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے نے2019میں مکمل ہونا تھا تاہم زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے 2017سے یہ معاملہ زیر التوا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تیتیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے،

    کابینہ نے بے نامی ٹرانزیکشن (ممانعت )ایکٹ2017کے تحت یڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے ممبران کی منظوری دی۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ کو مختلف وزارتوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور پیش کی جانے والی تجاویزسے آگاہ کیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ غلط ، بے بنیاداور جھوٹی خبروں کا تدارک کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ایسی خبروں کو بے نقاب کرنے کے لئے ایسی خبروں پر مشتمل ای۔ نیوز لیٹر کا اجراءکیا جائے گا۔ ہوابازی ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت کے تحت مختلف محکموں اور عمارات بشمول ہوائی اڈوں پر پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرحلہ وار سولر انرجی کو فروغ دیا جائے گا۔ ائیر پورٹس پر بچوں کے لئے ” پلے ایریاز” کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی جانب سے ترک شدہ ہوائی روٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ مزید تجاویز میں کریم سروسز استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے کرایوں میں رعایت شامل ہے۔ ہوابازی ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ ہوا ئی اڈوں پر اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ لاہور میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موسمیاتی سٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ بھارت سے ماحولیاتی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان آتی ہے جس سے سموگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں اور سرکاری ملازمین کے درمیان رابطوں کے لئے وٹس ایپ کی طرز پر اپیلیکیشن تیار کی جا رہی ہے تاکہ کار سرکار کے ضمن میں جہاں سہولت میسر آئے وہاں اس عمل کو محفوظ بنایا جائے۔ اسی طرح پیشہ وارانہ افراد کو نوکریوں کی تلاش میں سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایک اپلیکیشن تشکیل دی جا رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قائم وزارت کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز میں اوورسیز وزارت کے زیر انتظام تمام اداروں میں معذوروں کے لئے تین فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، اس کے علاوہ معذور افراد کو وہیل چئیرز کی فراہمی اور کسی معذوری کا شکار بچوں کی فیس میں رعایت دے جانے کی تجویز ہے۔ وزیر برائے توانائی نے کابینہ کو بتایا کہ سردیوں میں بجلی کے نرخ کم کرنے کی ایک تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار کی استعداد تقریبا اکتیس ہزار میگا واٹ ہے ۔ سردیوں میں بجلی کا استعمال خاطر خواہ کم ہو جاتا ہے۔ اگر سردیوں کے موسم میں بجلی کے نرخ کم کر دیے جائیں تو اس سے جہاں صارفین مستفید ہوں گے اور وہ اپنی توانائی کی ضروریات بھرپور طریقے سے پورا کر سکیں گے وہاں ملک میں موجود پیداوار کو بھی برﺅے کار لانے میں مدد ملے گی۔

  • مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی پٹرول پارٹی پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا۔

    یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا یہ مطالبہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ دربگام میں واقع امتحانی سینٹر کے قریب کیا گیا۔ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ حملے کے فوراً بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تلاشی مہم جاری ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ کے دربگام میں نامعلوم حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسزکی گشتی ٹیم پر گولہ باری کی۔ دونوں جانب سے کچھ دیر تک آپس میں گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ حملے کے بعدحملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر، حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین پر کتنا انعام رکھا گیا؟

    قریبی کیمپوں سے مزید سیکورٹی فورسز کو بلاکر علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    واضح رہے کہ یورپی یونین کا 23 رکنی پارلیمانی وفد آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کئے جانے کے بعدمقبوضہ کشمیرکی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے یہاں پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی نامعلوم حملہ آوروں کے گرینیڈ حملہ میں 20افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • پانامہ سکینڈل کو منظرعام پرلانے والی صحافی کو کاربم کے ذریعے ماردیا گیا

    لندن :تحقیقات کرنے والوں ، گواہوں اور راز فاش کرنے والوں کو نہ صرف پاکستان میں منظرسے ہٹایا جاتا ہے بلکہ اب پتا چلا ہےکہ یہ تو یورپین کلچر ہے جسے پاکستان میں اپنایا گیا ہے ، ایان علی کیس کی طرح درجنوں ایسے واقعات ابھی تک دستک دے رہے ہیں‌ جن میں ماورائے قتل کیے گئے ،


    غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالٹا ملک کی ایک سنیئرصحافی ڈیفن کرینا غلیزیا کو اس وقت کارحادثے کے ذریعے ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب پہنچ چکی تھی ،مالٹا کی مشہور صحافی ڈیفن کریناغلیزیا کی گاڑی کو ایک بارودی دھماکے کے ذریعے تباہ کیا گیا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے

    مالٹا کی مشہورومعروف صحافی ڈیفن کرنیا غلیزیا نے حال ہی میں‌ایک تحقیقاتی رپورٹس پر مبنی سلسلہ شروع کیا تھا جس کا نام تھا “one-woman WikiLeaks”ان دستایزات میں مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقوط اور دو دیگر اتحادیوں کی کرپشن کے منہ بولتے ثبوت پیش کیے گئے تھے ، صحافی ڈیفن کرینا غلیزیا کی موت کے بعد اب ایک نئی بحث چھڑگئی ہے کہ اس کی ہلاکت میں وزیراعظم کاہاتھ ہے لٰہذا اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں‌

  • مشیر خزانہ سے مذاکرات کا کیا بنا؟ تاجر کل ہڑتال کریں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں پاکستان کا تاجر کاغذی کارروائی نہیں کر سکتا،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ آج مذاکرات میں شناختی کارڈ کی شق ختم کرنے کا حکومت نے منع کردیا، مشیر خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات ناکام رہے، کل بھی آج کی طرح ملک میں شٹر ڈاؤن رہے گا، ہماری قومی زبان اردو ہے لیکن ریٹرن فارم انگریزی میں ہے، عام آدمی انگریزی کا ریٹرن فارم نہیں بھر سکتا، ایف بی آر ہم سے بات طے کر کے پیچھے ہٹ جاتا ہے،

    واضح‌ رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا پیشگی اعلان یکم اکتوبر کو کردیا تھا، حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر کراچی کے تاجروں نے بھی مکمل شٹر ڈاون کا اعلان کیا، ادھر اسلام آباد میں انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہاہے کہ یکم جولائی سے ہم پریس کانفرنس اور ہڑتالوں میں لگے ہوئے ہیں، ایف بی آر اور حکومت اپنے وعدوں سے مکررہے ہیں ،سارے کا سارا مسئلہ آئی ایم ایف کا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چاہیے کہ سٹیک ہولڈرز سے بات کرے، قرضہ لینے کے لیے ایف بی آر آنکھیں بند کرکے مذاکرات کرتا ہے، وزیراعظم دنیا بھر کے تاجروں کو بلاتے ہیں، وزیراعظم صاحب ہمارے ساتھ بھی کاروبار کے لیے بات کرلیں،

  • رانا تنویر کے بیان سے ن لیگ میں خوشی کی لہر

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی ڈیل یا ڈھیل سے نہیں بلکہ عدالت نے انسانی بنیادوں پر کی ہے ا سوقت حکومت کی نا عاقبت اندیش پالیسیو ں اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے ایک طرف ملکی سلامتی خطرے میں ہے تو دوسری طرف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زندگی بھی خطرے میں ہے ملک کے طو ل و عرض سے آزادی مارچ کے قافلے چل پڑے ہیں دوسری طرف اس سے تبدیلی کی ہوائیں بھی چل پڑی ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں مسائل مشکلات سے نکالنے کا واحد حل وزیر اعظم کا استعفیٰ اور صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں 22کروڑ عوام وزیر اعظم عمران نیازی سے پوچھ رہی ہے کہ یو این او میں اس کی لچھے دار تقریر کے کیا نتائج برآمد ہوئے ہیں مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت اور ظالمانہ کاروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر نواز لیگ کے دور حکومت میں ہی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواز لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ملک نوید چوہان سمیت دیگر موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کااحتجاج زیادہ طویل نہیں ہوگا تاہم یہ بات طے ہے کہ موجودہ نا اہل نالائق اور ناتجربہ کار حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہد جاری رہے گی، آزادی مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی صحت تشویشناک ہے اور اس میں حکومت کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے معائنہ کے بعد ان کی صحت کے متعلق جورپورٹ جاری کی تھی ا س میں نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود حکومت ان کی بیماری کو ڈرامہ سے تعبیر کرتی رہی انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف موجودہ سیاسی حالات میں بڑے مدبرانہ انداز میں فیصلے کررہے ہیں جس کے بڑے دو رس نتائج برآمد ہوں گے۔

  • شیخوپورہ بائی پاس پر کوسٹر کو حادثہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کوسٹربس بے قابو ہو کر الٹ گئی

    تفصیل کے مطابق رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی

    جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-

  • شیخوپورہ پولیس ہوئی ناکام، ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئی تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ 129 سول لائن میں صحافی فیصل ملک کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات نا معلوم چور 6 تولہ زیور 1 لاکھ سے زائد نقدی ،لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے چور جاتے ہوئے cctv کیمروں کا ریکارڈ بھی ضائع کر گئے تھانہ اے ڈویژن پولیس سستی کا شکار ہوچکی ہے جبھی تو چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول نہ کر سکی صحافی برادری نے چوری کی واردات کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے

  • کمشنر گوجرانوالہ سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک-ایک ہی دن میں ڈی سی آفس، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میونسپل کارپوریشن اور سیالکوٹی پھاٹک کے قریب بنائے گئے انڈر پاس کا دورہ، کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پرو ایکٹیو اپروچ اپناتے ہو ئے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں اضافہ اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے – دفاتر سے بلا جواز غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہو گی اور ایسے افسران کی انہیں کو ئی ضرورت نہیں ہے – انہو ں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں متحرک، فرض شناس اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہی کام کر سکیں گے اور انہو ں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ خود اور ان کے افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
    ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈی سی آفس آمد پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر او ران کے سٹاف افسران نے کمشنر کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ہمراہ کمشنر نے ڈی سی آفس کے اندر قائم مختلف دفاتر اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – انہو ں نے بطور خاص بطور اے سی صدر اپنی گوجر انوالہ تعیناتی کے دوران زیر استعمال دفتر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام افسران خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں اور عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
    کمشنر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عتیق الرحمن کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرتے ہو ئے صفاءي ستھراءي کی صورتحال کو بہتربنائیں – انہو ں نے کہا کہ ان کے نامز د افسران ویسٹ میجنمنٹ کے عملہ کی حاضری اور صفائی کے حوالہ سے روزانہ رپورٹ کریں گے اور تساہل کے مرتکب سینٹری ورکرز اور عملہ کے خلاف کارواءي عمل میں لائی جائے گی – انہو ں نے ہدایت کی

    کہ 437 ملین کی لاگت سے خریدی جانے والی مشینری اور سامان کی خریداری کاعمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نومبر کے اختتام تک ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری واضح طور پر نظر آنی چاہیئے – انہو ں نے کہاکہ تمام سینٹری ورکرز ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیئں اور کمپنی کے پاس موجود مشینری مکمل طورپر آپریشنل بناءي جائے تاکہ صفاءي کے حوالہ سے عوامی شکایات اور مسائل کاخاتمہ ممکن ہو سکے –

    کمشنر نے گوجر انوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر میاں عمر سلیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی – ملکی معیشت میں تاجربرادری کے کردار اور اہیت کو سراہتے ہو ئے کمشنر نے یقین دہانی کراءي کہ تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حکومتی پالیسیوں کے حوالہ سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا- انہوں نے صدر گوجرانوالہ چیمبر کی نشان دہی پر سیالکوٹی پھاٹک کے انڈر پاس کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو موقع پر بلاتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ چیمبر کے ساتھ مل کر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے اس انڈر پاس کی حالت بہتر بنائی جائے اور حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں – انہو ں نے ہدایت کی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی کے لئے بھی گوجرانوالہ چیمبر کا تعاون حاصل کیا جائے تاکہ شہری مسائل کے حل کے لئے مدد مل سکے اور انڈر پاس کو پوری طرح سے فنکشنل کیا جاسکے-

    کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے دورہ کے موقع پر چیف آفیسر امجد ڈھلوں اور دیگر میونسپل افسران کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنی اور اپنے ماتحت افسران و اہل کاروں کی بر وقت حاضری کو یقینی بنائیں اورمیونسپل سروسز کی بہتری کے لئے تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے حکومتی واجبات کی وصولی سمیت دیگر انتظامی اقدامات کریں –