Baaghi TV

Author: +9251

  • ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

    لاہور:ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی اہل اسلام میں خوشی کی لہر،12ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔واضح رہے ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی فرزندان اسلام نے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

    ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا جس میں مفتی انتخاب نوری اور مفتی مصطفی ثاقب سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اس ماہ مقدس میں‌ بہترین انتظامات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں تمام لوگ امن وامان کا مظاہرہ کریں‌

    صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ بج کر انیس منٹ پر شروع ہو کر ساڑھے چھ بجے تک جاری رہا۔ اس دوران کمیٹی ممبران نے چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم مطلع گرد آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہو سکی۔ ملک کے دیگر علاقوں سے شہادتیں موصول ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

  • کس طرح امن وامان بہتر ہوسکتا ہے ، بزدارنے بلا کرپوچھ لیا

    لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس-اطلاعات کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی –

    اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں –

    اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی- شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے-اجلاس میں مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

  • نوجوان نے نوکری چھوڑکرندی نالوں اورجھیلوں کی صفائی شروع کردی

    چینائی :بھارتی نوجوان نے اچھی خاصی نوکری چھوڑکرندیوں اور جھیلوں کی صفائی کرنا شروع کردی ، اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان بھارت کی 14 ریاستوں کے 93 ندیوں اور جھیلوں‌ سے گندگی دورکرکے انہیں صاف کرکے تازہ بنا چکا ہے

    ذرائع کے مطابق ارون کرشنا مرتھی ایک بین الاقوامی ادارے گوگل میں ایک بہترین نوکری کررہا تھا . لیکن جب اس نوجوان نے بھارت میں ندیوں اور جھیلوں کی گندگی کے واقعات عالمی فورموں پر سنے تو اس نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اب اپنے ملک کی گندی اور آلودہ جھیلوں کو صاف کرکے ان کے پانی کو شفاف کرکے دم لے گا

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 سالہ ارون کرشنا مرتھی کا کہنا ہےکہ اسے اپنی ملازمت کے کھوجانے کا کوئی غم نہیں‌بلکہ اس نے خود استعفیٰ‌دیا ہے تاکہ میں‌ اپنے ملک کے باسیوں کےلیے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکوں ، دوسری طرف چینائی کے اس علاقے کے لوگ اس نوجوان کے اس عمل سے بہت متاثرہیں اور وہ بھی اب اس کے ساتھ مل کر ندیوں اور جھیلوں کی صفائی کررہے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام ریلی

    فیصل آباد(محمد اویس )مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام جنرل بس سٹینڈ میں ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے کی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرجنرل بس سٹینڈرانا حبیب اللہ اور دیگر کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت طاقت کے زور پر انہیں آزادی سے محروم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم واستبداد اب ختم ہونے والا ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے اورکشمیر کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی

  • حکومت پنجاب متبادل انرجی کے لئے سولر ائزیشن کلچر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے

    فیصل آباد(محمد اویس )وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب متبادل انرجی کے لئے سولر ائزیشن کلچر کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہمہ جہت اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں پنجاب کے 15ہزار سکولوں کو سولر انرجی پرمنتقل کیا جارہا ہے جبکہ صوبہ کی پبلک یونیورسٹیز میں بغیر سرکاری فنڈزکے اپنی مدد آپ کے تحت دو،دو میگا واٹ کے سولر انرجی پلانٹس قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کیس آڈیٹوریم میں شعبہ انرجی سسٹم انجینئرنگ کے زیراہتمام گرین انرجی ٹیکنالوجیز پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف،ایڈیشنل رجسٹرارپاکستان انجینئرنگ کونسل ڈاکٹر ناصر محمود،چائنیز سائنس دان ڈاکٹر چاؤچینگ،ایم پی اے سعید احمد سعیدی،ممبر سینڈی کیٹ چوہدری اشفاق احمد اوردیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے ہونیوالی بچت تعلیمی سرگرمیوں پر خرچ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں ”بجلی بچائیں اپنے لئے قوم کیلئے“ کا نعرہ لگاتی تھیں لیکن ان کی حکومت ”بجلی بنائیں اپنے لئے قوم کیلئے“ کا سلوگن متعارف کروا رہی ہے تاکہ ہر گھر سولر پینلز کے ذریعے اپنی توانائی ضروریات پورے کرنے کو رواج دے سکے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی مخلص‘ دیانتدار اور ویژنری قیادت میں 9بڑے ہسپتال اور 6نئی جامعات قائم کر رہی ہے جبکہ 31منی ہائیڈرل پوائنٹس سمیت تونسہ بیراج پر 135میگاواٹ بجلی منصوبے کیلئے ٹینڈرجاری کر دیئے گئے ہیں جس سے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 8ہزار سکولوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا عمل دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور سمیت صوبے کی 9میونسپل کارپوریشنزسالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے جا رہے ہیں جس سے ایک طرف کچرے کو زمین میں دبانے سے زیرزمین پانی کی آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا ہونے سے توانائی کے مسائل بھی کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے توانائی بحران ختم کرنے کیلئے ماحول دوست اور قابل تجدید منصوبوں کے بجائے ملک میں فرنس آئل اور برآمدی کوئلے سے حاصل ہونیوالی مہنگی بجلی کے منصوبے لگاکر عوام اور حکومت کو اربوں روپے کے گردشی قرضے کے چنگل میں پھنسادیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جرمنی 80ہزار میگا واٹ بجلی سولر سے پیدا کر رہا ہے لہٰذا ہمیں بھی اپنی چھتوں اور کھلے میدانوں میں سولر پینل نصب کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب توانائی کے متبادل منصوبوں کے قیام کے لئے نجی شعبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کہاکہ توانائی‘ ماحولیات‘ موسمیاتی تبدیلی‘ فوڈ سیکورٹی ایسے معاملات ہیں جن پر ہر بین الاقوامی فومرز پر بات ہوتی ہے اور پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے دواران پیدا ہونیوالے توانائی بحران کی وجہ سے آج ہزاروں سکول‘ کالجز اور جامعات کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرکے توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں شہروں کے سیوریج فضلہ سے بائیو گیس پلانٹس چلائے جا رہے ہیں لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بھی اس ٹیکنالوجی کو ترجیحی طو رپر اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سولرتوانائی کے مواقع دنیا کے بیشتر ممالک سے زیادہ ہیں کیونکہ یہاں سورج کی روشنی کی شدت فی کس 1600سے 1700مائیکرومول پر میٹرسکوائرموجود ہے جسے بروئے کار لاکر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوبل انعام کے ممکنہ اُمیدوار ڈاکٹر ڈینئل کسیرا نے ایسا مصنوعی پتہ تیار کیا ہے جو ہائیڈروجن اور سن گیس کی تیاری کی بنیاد بنے گا اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ اگر اس ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا تو توانائی کے شعبہ میں نئی جہتیں متعارف ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم زمین کی ذرخیزی کیلئے انتہائی ضروری گوبر کھادسے بائیو گیس پلانٹس چلا کر زمین میں نامیاتی مادوں کی کمی کو بڑھا رہے ہیں لہٰذ ہمیں چین کی طرز پر بائیو گیس چلانے کیلئے سیوریج فضلہ کو بروئے کار لانا چاہئے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ایڈیشنل رجسٹرار ایکریڈی ٹیشن ڈاکٹر ناصر محمود خاں نے کہا کہ ہرچندپاکستان گزشتہ تین دہائیوں کے دوران توانائی کے بحران کا شکار رہا ہے تاہم اس چیلنج کی وجہ سے ہمیں سولر سمیت دوسرے قابل تجدید ذرائع توانائی پر تحقیق کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات میں انرجی سٹم انجینئرنگ کے ڈگری پروگرام شروع کرکے باصلاحیت افرادی قوت بھی تیار کر لی ہے جو آنیوالے مہینوں میں ملک سے توانائی بحران کوہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارہ نے جائیکا سے 300ملین ڈالرمالیت کے پراجیکٹ کے ذریعے سولر توانائی کا منصوبہ تکمیل کو پہنچایا جو قابل تجدید توانائی کے طلبہ اور ریسرچرز کی تحقیق کیلئے ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جامعات میں آؤٹ کم بیسڈ لرننگ چاہتے ہیں تاکہ نئے علم اور تجربے سے سوسائٹی کی مشکلات کم کرنے یا لوگوں کیلئے سہولت پیدا کرنے کا کام لیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن ایکارڈ کا حصہ بننے سے پاکستانی جامعات ے مارکیٹ کا حصہ بننے والے انجینئرز امریکہ‘ کینیڈا اور برطانیہ کے ہم پلہ قرار پائے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو ترقی پذیر ممالک‘ ا فریقہ اور او آئی سی ممالک میں انجینئرزکی تربیت کیلئے مقرر کیا جا رہا ہے۔ چینی سائنس دان نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں ہائیڈروجن مستقبل قریب میں توانائی کا بڑا ذریعہ بن کر سامنے آئے گا جس سے روایتی ذرائع توانائی پر انحصار کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیوماس گیسی فی کیشن اور فوٹوالیکٹرولیسز کے ذریعے ہائیڈروجن پیدا کرنے میں مددلی جا رہی ہے جس سے مستقبل میں توانائی کے شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا سکیں گی۔ کانفرنس سے ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر اللہ بخش نون‘ انجینئر سید محمد علی بخاری نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل صوبائی وزیر توانائی نے زرعی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی سسٹم انجینئرنگ کا بھی دورہ کیا اور سولر انرجی سے چلنے والے کولڈ سٹوریج،ملک چلراورڈیری کی مشینوں کے ماڈلز دیکھے اور ڈیپارٹمنٹ کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا۔بعدازاں صوبائی وزیر نے ایکسپو سنٹر میں نمائش کا دورہ کیا اورزرعی یونیورسٹی کی تیار کردہ اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • بے نظیربھٹوکی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کس نے کیا اورمخالفت کس نے کی ؟

    مہوش حیات کا پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندی پر فلم بنانے کااعلان ،جبکہ خاندان کی طرف سے فلم بنانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا پیغام بھی سامنے آگیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ فلم کوئی غیرملکی تنظیم بنارہی ہے

     

    ذرائع کے مطابق مہوش حیات کی طرف سے اس اعلان کے بعد جب چیئرمین بھٹو لیگیسی فاونڈیشن بشیرریاض سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایسے کوئی حقیقت نہیں‌ہے ، دوسری طرف مہوش حیات کا کہنا ہےکہ یہ فلم چونکہ ایک بین الاقوامی تنظیم بنا رہی ہے اور اس تنظیم کی طرف سے یہ پابندی عائد کہ قبل ازوقت اس فلم کی نمائش کی قبل از وقت اجازت نہیں‌دی جائے گی

    عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا

    اس بات کی تصدیق کے حوالے سے ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے جب اس فلم کے حوالے سے محترمہ بے نظیر بھٹوکی چھوٹی صاحبزادی سے رابطہ کیا تو آصفہ بھٹوکا کہا تھا کہ ہم نے اپنی والدہ محترمہ کی زندگی پر فلم بنانے اجازت نہیں دی اور اگر کسی نے اپنی مرضی کی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی

    پہلےآوٹ ڈور اب انڈور ہڑتال، ڈاکٹرزکی ہٹ دھرمی، مریضوں کا براحال

  • مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف مشن ٹیم کے وفد سے ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف مشن ٹیم کے وفد سے ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام کے اطلاق پر توجہ مرکوز رکھی ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام کے اطلاق پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاںآئی ایم ایف مشن ٹیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹیم کی قیادت رامریزریگوارنسٹوکررہے تھے۔ اس موقع پرگورنرسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، سپیشل سیکرٹری فنانس عمر حمید خان، وزارت خزانہ کے سینئر حکام اور آئی ایم ایف کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حسابات جاریہ اورمالی خسارے کو محدود رکھنے اورشرح مبادلہ کے استحکام سے اس حقیقت کا اظہارہوتاہے کہ حکومت نے ملک کے دیرپاءاقتصادی استحکام اورپائیدار بڑھوتری کیلئے جو پالیسیاں اپنائی ہیں وہ درست ہیں اوران کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن کو بتایا کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور ان کے حالیہ دورہ واشنگٹن اور وہاں آئی ایم ایف کے سینئر انتظامی اہلکاروں سے مفید ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی مالی معاونت کی قدر کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود معیشت کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن ٹیم کے سربراہ نے معیشت میں عدم توازن کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حکومت کے اقدامات اور ان کے نتائج کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ میں اضافے پر قابو پایا گیا ہے اس کے علاوہ زری اور مالیاتی استحکام میں بھی کامیابیاں ملی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن مارچ تک ایڈجسٹمنٹ ضروریات اورتقاضوں کے مطابق ایک بامقصد اورپیداواری جائزہ بالخصوص پاورسیکٹر اورمختلف دوطرفہ اورکثیرالجہتی ذرائع سے زرمبادلہ میں اضافہ کیلئے چشم براہ ہے،

  • آزادی مارچ کے شرکاء نے یہ کام کیا تو حکومت سخت کاروائی کرے گی؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    آزادی مارچ کے شرکاء نے یہ کام کیا تو حکومت سخت کاروائی کرے گی؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے،

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ عوام کے جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کریں اور اگر وہ پر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہیں تو تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق غصب نہیں کرسکتی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کرتی تھی تو ماضی کی کرپٹ حکومت نے ہماری پارٹی کے ممبروں کو گرفتار کیا اور دھرنا مظاہرین کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن اب پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی اور انہیں پرامن آزادی مارچ کی اجازت دے گی۔ وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نام نہاد آزادی مارچ کا آغاز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو مناسب انداز میں اجاگر کررہے ہیں جو ملکی دشمنوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر مولانا اسلام آباد میں پر امن آزادی مارچ کریں گے تو پی ٹی آئی کی حکومت ان کی مدد کرے گی۔

  • علی امین گنڈاپور کی کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد

    علی امین گنڈاپور کی کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے، منگل کو فورم کے نومنتخب صدر زاہد عباسی اور سیکرٹری عقیل انجم اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ نئی منتخب ہونے والی باڈی فورم کے ممبران کی فلاح وبہبود اور صحافتی استعداد کار بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے قیام کے بنیادی مقصد کشمیر کے مسئلہ کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،

  • وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سکھ قوم کے محسن ہیں، سردار گوپال سنگھ

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سکھ قوم کے محسن ہیں، سردار گوپال سنگھ

    پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردارگوپال سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنا اور بابا گرو نانک یونیورسٹی کا قیام سکھوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردارگوپال سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنا اور بابا گرو نانک یونیورسٹی کا قیام سکھوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سکھ قوم کے محسن ہیں، کرتار پور راہداری کا کھولنا دنیا بھر کی سکھ قوم کے خوابوں کی تعبیر اور پاکستان مخالف قوتوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔ ”اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے سردار گوپال سنگھ نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان میں رہنے والے سکھ خوش اور مطمئن ہیں ۔ بابا گرونانک ہمارے مذہب کے بانی اور دنیا میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ان کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اقدام حکومت پاکستان کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان بابا گرونانک کی کتنی تعظیم اور عزت کرتا ہے اور سکھ قوم کی اس کے نزدیک کتنی زیادہ اہمیت اور وقار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور میں دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بننے جارہا ہے جس پر حکومت پاکستان اربوں روپے خرچ کررہی ہے، اس طرح بابا گرونانک کے نام پر دنیا میں پہلی یونیورسٹی بھی پاکستان میں بن رہی ہے۔ 2019ء کا سال سکھ قوم کی خوشیوں، مسرتوں اور خوابوں کی تعبیر کا سال ہے اس کے لئے ہم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشکور ہیں، وہ سکھوں کے محسن ہیں،

    سردار گوپال سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ گزشتہ 70 سال سے ہر روز دن میں دو دفعہ دعا کر رہے تھے کہ ہمیں بابا جی گرونانک کے تمام گوردواروں تک آسانی سے رسائی ہوجائے اور اب ہماری ہر دعا عمران خان کے دور میں قبول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان دشمن قوتیں جو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، بابا گرونانک کے نام پر یونیورسٹی کا قیام پاکستان دشمن قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔