Baaghi TV

Author: +9251

  • عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا

    لاہور:عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ اب کینسر کے مریضوں‌کا مفت علاج کرے گی ، جس کے لیےبہت جلد رقم فراہم کی جائے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے تقریباً 7ارب روپے فراہم کرے گی۔یہ رقم اگلے پانچ برس کے لئے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فراہم کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کینسر کے مریضوں کے فری علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق دوا ساز ادارے نوارٹس فارما پاکستان کو1ارب 16کروڑ روپے کی واجب الادا رقم بھی جاری کرنے کی منظوری۔یہ رقم ضمنی گرانٹ کے تحت جاری کی جائے گی۔کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے دواساز ادارے کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ۔
    کینسر کے مریض کو جس کرب اورتکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اسکا اندازہ مریض اوراسکا خاندان ہی کرسکتا ہے۔

    اس اقدام سے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جاسکے گی۔ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت اورمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

  • مولانا کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اجیت دوول کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، میاں اسلم اقبال

    مولانا کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اجیت دوول کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، میاں اسلم اقبال

    پنجاب کے وزیراطلاعات میاں‌ اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات میں پاکستانیوں نے لٹیروں سے آزادی حاصل کرلی تھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے اپوزیشن کی معیشت خراب ہوگئی ہے، ملکی معیشت کو خراب کرنے کیلئے مارچ کئے جارہے ہیں، پرامن طریقے سے مارچ رہا تو درست وگرنہ قانون حرکت میں آئے گا، پاکستان میں مودی لابی کشمیر کا ایشو منظر عام سے ہٹا رہا ہے، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مارچ کیا جارہا ہے، تاجر احتجاج،،،ٹیکس نیٹ سے فرار ہونے والے تاجر ہڑتال پر ہیں، ہڑتال کرنے سے معاملات نہیں سلجھتے،،حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ٹیکس کے بغیر حکومتی نظام نہیں چلے گا، مارچ میں ڈنڈا بردار فورس کے خلاف ایکشن ہوگا، مولانا فضل الرحمان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جس کی حکومت اجازت نہیں دے گی، حکومت انکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی اگر دھرنے کی سمت تبدیل ہوئی تو ادارے حرکت میں آئیں گے، دھرنا والے شرارت کریں گے لیکن حکومت ہھر بھی ان کو سہولیات دے رہی ہے، حکومت ملک میں انتشار نہیں چاہتی، حکومت کسی ایسے اقدام کی طرف نہیں جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین خطرہ ہے،

    میاں‌ اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل اسلام کا ماما نہیں کسی کی جرات نہیں کہ وہ پاکستانی اسلامی دفعات کو چھیڑ سکے، سوچنے کی بات ہے کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مولانا اجیت دیول اور دوسرے شرپسند ایجنڈے پر کام کرریے ہیں، جب وقت آئے گا مولانا کی گرفتاری پر ایکشن ضرور لیا جائے گا،

  • پہلےآوٹ ڈور اب انڈور ہڑتال، ڈاکٹرزکی ہٹ دھرمی، مریضوں کا براحال

    لاہور: پہلےآوٹ ڈوراب انڈورہڑتال،ڈاکٹرزکی ہٹ دھرمی،مریضوں کا براحال ، حکومت پریشان مگرڈاکٹرز کے مطالبات بڑھتے ہی جارہے ہیں ، اطلاعات کے مطابق ،آج لاہور کے سرکاری ہسپتالوں‌ میں‌ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے انڈور ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق عملہ ہسپتالوں کے انڈور سے غائب ہوگیا،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انڈور وارڈز، آپریشن تھیٹر میں کام بند کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس کا کام سے انکارکردیا ہے ، دوسری طرف زیر علاج مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت ہڑتال کو ناکام بنانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سے 500 کی تعداد میں عملے کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی ،ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت مزاکرات میں غیر سنجیدہ ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ان بیس دنوں کی ہڑتال می‍ں لاکھوں مریض علاج سے محروم ہوگئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد تاحال سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہیں دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت انتقامی کاروائیاں بندکرے

    ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لے،اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہایم ٹی آئی آرڈیننس کی منسوخی تک انڈور اور آوٹ ڈور سروسز میں کام بند رہے گا

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادہ بجٹ دے کر صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی، ڈاکٹر یاسمین راشد

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادہ بجٹ دے کر صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی، ڈاکٹر یاسمین راشد

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا چھٹا اجلاس ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر اور سنڈیکیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر رجسٹرار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے سنڈیکیٹ اجلاس کے حاضرین کو ایجنڈا بارے آگاہ کیا، وزیر صحت نے یونیورسٹی میں ٹریننگ پروگرامز، کورسز اور مختلف ایس او پیز و ٹی او آرز کی منظوری دے دی، سنڈیکیٹ اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے دوسرے طبی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلیمی معاہدوں کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں سپیشل ڈرائنگ اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دی گئی،

    اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور لیبارٹری کے سامان کی خریداری کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں ہیماٹالوجی اینالائزر ایکویپمنٹ کی خریداری کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں کارڈیک مانیٹرایکویپمنٹ کی خریداری کی منظوری دی گئی، اسی طرح ہولی فیملی ہسپتال کی کارپارکنگ کے نئے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت پنجاب کو سب سے زیادہ بجٹ دے کر صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی ہے،

  • نواز شریف کا مرض شدت اختیار کر گیا، میڈیکل بورڈ سے متعلق کیا ہوا نیا فیصلہ؟ بڑی خبر

    نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ میں یوریا کیرٹینین معمول سے زیادہ پایا گیا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی ٹیم میں ایک اور ڈاکٹرکا اضافہ کر دیا گیا ہے کیونکہ نوازشریف کے گردوں کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے، سروسز ہسپتال کے نیفرولوجی کے ڈاکٹر زاہد رفیق کی خدمات طلب کی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو گردے کے ڈاکٹر نے ادویات دی ہیں، نوازشریف کا علاج آئی وی آئی جی انجکشن تھراپی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    نواز شریف کے علاج سے متعلق یہ فیصلہ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی وی آئی جی تھراپی کے80انجکشنزکاکورس مکمل ہوگیا ہے، ڈاکٹرطاہرشمسی نےآئی وی آئی جی تھراپی سے علاج شروع کروایا تھا،

  • کارکنان مٹھائیں تقسیم اور جشن نہ منائیں نواز شریف کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

    کارکنان مٹھائیں تقسیم اور جشن نہ منائیں نواز شریف کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےقائدنوازشریف کومکمل صحت یاب فرمائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قائدنوازشریف کی حالت تشویشناک ہے، قائد نوازشریف کے لیے دعا کریں، کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اورمٹھائیاں تقسیم نہ کریں، قوم اورکارکنوں سے نوازشریف کے لیےدعائیں جاری رکھنےکی اپیل کرتا ہوں، نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے،

    واضح‌ رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کی ہے جس پر ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے پہلے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب طبی بنیاد پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی ہے،

  • فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کی ضمانت کے بارے میں کیا کہہ دیا ؟

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بہت مثبت انداز میں‌ جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، چاہتےہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑے میں آئیں۔

    چیئرمین نیب کی طبیعت ناساز، فالج کا حملہ

    نواز شریف کی سزامعطلی اورضمانت منظور ہونے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئےمعاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، بیرون ملک علاج کےلیےابھی تک نوازشریف کی درخواست نہیں آئی، نوازشریف کےبیرون ملک علاج کیلئےعدالت پوچھےگی توجواب دیں گے۔

    یورپی ہوں یا امریکی سب کوکشمیریوں‌ سےملاقات بھی اوربات بھی کرنی چاہیئے،محبوبہ مفتی

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیدہےنوازشریف اپنےعلاج پرتوجہ دیں گے، آٹھ ہفتے کے بعد نوازشریف کی صحت دیکھ کر ہی فیصلے ہوں گے، ان کو صحت مند سیاسی حریف کے طورپردیکھنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑےمیں آئیں، کمزوراوربیمار نوازشریف سے سیاسی مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

    عمران خان کے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان سے متعلق اہم فیصلے

    معاون خصوصی نے کہا نوازشریف نےمیڈیکل رپورٹ کی بنیادپرریلیف حاصل کیا، مدعی سست اورگواہ چست والاحساب نہیں ہوناچاہیے، میڈیکل بورڈ کے حقائق سامنے آنے کے بعد ہی بات کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمرمیں اورایسےکیسزمیں سب بیمارہوجاتےہیں، شاہدخاقان صاحب کوبھی گردےمیں پتھری نکل آئی ہے، قانون کے دائرےمیں آتے ہی بیماریاں شروع ہوجاتی ہیں، اقتدارمیں توٹھیک اپوزیشن میں آتے ہیں اپنا درد شروع ہوجاتا ہے۔

  • بھارت، پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کیوں کیا؟

    بھارت، پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کیوں کیا؟

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے جنسا علاقے میں مقامی افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔

    بھارت، ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم بدمعاشو ں کو پکڑنے کے لیے گئی۔اس دوران کم سے کم 6 پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولس نے تقریباً 30 افراد کو گرفتا ر کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر سوموار کی رات جنسا علاقے کے ہرشاس گاو¿ں میں چھاپہ مار کر مطلوب ملزمان راجن بھاردواج اور راہل بھاردواج کو پکڑ لیا۔ دونوں ملزموں کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کے لئے گاو¿ں کے مقامی لوگوں نے کئی پولس اہلکاروں کو پکڑ کر ان پر حملہ کر دیا۔

    بھارت ، دیوالی تقریبات میں کتنے افراد کی آنکھیں زخمی ہوئیں؟

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ گاوں کے لوگوں اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ لوگوں نے پولیس پر اینٹ اورپتھروں سے حملہ کیا جس سے کم ازکم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقامی افرادنے کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑ کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے پستول بھی چھین لئے۔

    مبمران یورپی پارلیمنٹ دورہ مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارت پہنچ گئے

    سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کلکرنی نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کی اور تقریبا 30 افراد کوگرفتار کر لیا ۔

  • نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 8 ہفتوں کی ضمانت ملی ہے، نیب اور عدالتیں مکمل آزاد اور خود مختار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول ہے، نوازشریف کی فیملی ان کی صحت کی خرابی کامعاملہ عدالت میں لےکرگئی، آصف زرداری کےعلاج کےبارےمیں فیصلہ عدالتوں نےکرنا ہے، 8ہفتےبعد نوازشریف کی صحت کو دیکھ کرفیصلے ہوں گے، بیرون ملک علاج کیلئےنوازشریف کی ابھی تک درخواست نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب مدعی تھی اور انہیں سزا عدالت سے ہوئی، وزیراعظم بارہا یہ کہہ چکے کہ اس کیس میں حکومت پاکستان مدعی نہیں تھی، سزا عدالت دیتی ہے تو سزا معطلی کا اختیار بھی عدالت کو ہے، ہمارا کام نواز شریف کو بہترعلاج کی سہولت دینا تھا جو ہم نے دیا ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے نوازشریف اپنے علاج پر توجہ دیں گے، نوازشریف کو ایک صحت مند حریف کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کمزور نواز شریف سے سیاسی محاذ پر مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم چاہتےہیں نوازشریف تندرست ہوکرسیاسی اکھاڑےمیں آئیں، وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی سزامعطلی کےعدالتی فیصلے کوتسلیم کرتےہیں،

  • انڈونیشیا نے خام نیکل کی برآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

    انڈونیشیا نے آئندہ سال سے صنعتوں میں استعمال ہونے والی قیمتی دھات خام نیکل کی برآمد سے متعلق فیصلہ کیا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    جکارتہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) انڈونیشیا نے آئندہ سال سے صنعتوں میں استعمال ہونے والی قیمتی دھات خام نیکل کی برآمد روک دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ مقامی سطح پر اس کی پروسسنگ کے رجحان کو فروغ اور اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو دینا ہے۔ انڈونیشیا جس کا شمار معدنیات برآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے ،آئندہ سال کے شروع میںخام نیکل یا سفید دھات کی برآمد روک دے گا۔منگل کو انڈونیشی سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق میٹل انڈسٹری کی تین درجن سے زائد مقامی کمپنیوں کے مالکان نے حکومت سے ملاقات میں خام نیکل کی برآمد روک دینے کے فیصلے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مقامی سطح پر اس کی پروسسنگ کو وسعت دی جا سکے، مذکورہ اعلان کے بعد لندن مرکنٹائل ایکسچینج میں نیکل کے نرخ بڑھ کر 17,000 ڈالر فی ٹن پر آگئے،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    انڈونیشیا اس سے قبل نیکل کی ذخائر میں استحکام کے غرض سے 2014 میں نیکل کی برآمد پر پابندی عائد کر چکا ہے جس کو 2017 میں بحال کیا گیا تھا اس دوران حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کا مرکز بننے کے منصوبے کے تحت مقامی کمپنیوں کو خام نیکل کی پروسسنگ کے لئے اپنے سملٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نیکل الیکٹرک گاڑیوں کے لئے لیتھیم آئیون بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔