Baaghi TV

Author: +9251

  • چیئرمین نیب کی طبیعت ناساز، فالج کا حملہ

    اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی اچانک طبیعت بگڑ گئی ہے اور اطلاعات یہی ہیں‌کہ ان پر فالج کا حملہ ہوگیا،چیئرمین نیب کوپمز ہسپتال داخل کروادیا گیا ہےاوران کا ہنگامی بنیادوں‌پرعلاج جاری ہے

    ذرائع کے مطابق پہلے بھی چیرمین نیب کو ہلکی سی تکلیف تھی لیکن انہوں نے زیادہ تردفتری کام پر توجہ دی اور اپنی بیماری کی پرواہ نہیں‌ ، لیکن اب جب فالج کی بیماری کا سخت حملہ ہوا ہے تو چیئرمین نیب کو پمز ہسپتال لایا گیا ہے اوران کا علاج شروع ہوچکا ہے

    دوسری طرف پمز ہسپتال کے ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی طبیعت اب پہلے سے بہترہے اور ان کی بہتر انداز سے دیکھ بھال کی جارہی ہے.ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہےکہ چند دن تک چیئرمین نیب کی طبیعت سنبھل جائے گی

  • کرکٹر فریحہ محمود کون سے کورس کو خود کے لیے سنگ میل سمجھتی ہے

    کرکٹر فریحہ محمود کون سے کورس کو خود کے لیے سنگ میل سمجھتی ہے

    کرکٹر فریحہ محمود کون سے کورس کو خود کے لیے سنگ میل سمجھتی ہے

    باغی ٹی وی : قومی خاتون کرکٹر فریحہ محمود نے اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کو خود کے لیے سنگ میل قرار دے دیا،فریحہ کا کہنا تھا کہ کورس میرے لیے خامیوں پر قابو پانے اور جونیئر کرکٹرز کو سیکھانے میں معاون ثابت ہوگا، اپنے کالج میں زیرتعلیم طالبات کو کرکٹ کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہوں، اسکول کے دوران ہی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کردیا تھا،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کی صلاحیتوں کی معترف ہوں،ویمنز کرکٹ میں آئیڈیل کرکٹر سدرہ امین ہیں،

  • ترک خاتون نے برفیلے پانی میں تیراکی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    ترکی کی 34 سا لہ قومی اتھلیٹ ساہیکاارکومین نے برفیلے پانی میں تیراکی کا ریکارڈ قائم کیا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    انقرہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کی 34 سا لہ قومی اتھلیٹ ساہیکاارکومین نے برفیلے پانی میں ایک سانس میں 120 میٹر تیر کر اپنا نام گینز ورلڈریکارڈ میں شامل کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک خاتون نے 35 سینٹی میٹر برف سے ڈھکی جھیل کے نیچے جس میں پانی کا درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اپنی سانس روک کر 1 منٹ 47 سیکنڈ میں120 میٹر تیرنے کا ریکارڈ بنا کر سب کے دل جیت لیے،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    ترک خاتون غوطہ خور نے اپنا نام گینز ورلڈریکارڈ میں شامل کرنے کے ساتھ تیراکی کے پرستاروں کو بھی بڑا چیلنج دے دیا،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

  • یورپی ہوں یا امریکی سب کوکشمیریوں‌ سےملاقات بھی اوربات بھی کرنی چاہیئے،محبوبہ مفتی

    سری نگر:جو بھی کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سن کر آئے تو پہلے کشمیریوں سے بات کرے ، نئی دہلی سے ملاقات کرکے واپس جانا یہ کوئی مسئلے کا حل نہیں ، کشمیری عزت واحترام دیتے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ریاست میں آنے والے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کو مقامی لوگوں سے بات چیت کا موقع ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےاپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ یورپی وفد کو مقامی لوگوں، مقامی میڈیا، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے ممبران سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔بیرونی دنیا کو حقائق کا علم ہوگا تو ان کے دل میں درد پیدا ہوگا ، اب کشمیری کسی خیالی پلاوکے متحمل نہیں کچھ کرنا ہوگا

    سابق وزیراعلٰی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر اور دنیا کے مابین آہنی پردے اٹھانے کی ضرورت ہے اور جموں وکشمیر کو بحرانوں میں دھکیلنے کے لیے بھارتی حکومت کو جوابدہ قرار دیا جانا چاہیے۔یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گا، وفد کے ممبران نے آجبھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی۔

    یاد رہے کہ امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

  • کشمیر یوتھ الائنس کی نومنتخب باڈی کب حلف اٹھائے گی اور کون حلف لے گا, اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد:تنازعہ کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوان تنظیموں کے اتحاد پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کی نئی منتخب مرکزی باڈی کے ارکان31اکتوبر (جمعرات)کو حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب صبح گیارہ بجے کشمیر ہاؤس میں منعقد ہو گی،جہاں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق نو منتخب مجلس عاملہ سے حلف لیں گے۔نئی مرکزی مجلس عاملہ میں شائستہ صفی بطور سینیئر وائس چیئرپرسن ، کاشف ظہیر کمبوہ وائس چیئرمین ، مرکزی صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، نائب صدر عثمان رضا جولاہا سیکرٹری جنرل رضی طاہر، سینئر نائب صدر طہ منیب، نائب صدر ڈاکٹر اسامہ ظفر، نائب صدر حنان ملک، ترجمان شہاب الدین مخدوم، ڈائریکٹر میڈیا آصف خورشید، کوآرڈینیٹر میڈیا نوید احمد اور ڈاکٹر عبداللہ خلیل بطور ڈائریکٹر ایونٹ مینجمنٹ حلف لیں گے۔

  • نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی۔اس سے پہلے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب طبی بنیاد پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی ہے.

    عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کر رکھا تھاجن سے نواز شریف کی صحت کی سہولیات بارے جیل کی اصلاحات اور دیگر قیدیوں‌ کی صحت اور سہولیات بارے استفسار کیا گیا.اور طویل بحث کے بعد فیصلہ سنایا .

  • داعش سربراہ کی ہلاکت ہوئی یا نہیں؟ اقوام متحدہ کا بیان بھی آ گیا

    اقوام متحدہ کا داعش سربراہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

    اقوام متحدہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے امریکی بیان کی تصدیق نہیں کی ہے جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہا کہ ایسی اطلاعات کی زمینی سطح پر متعدد حکام کی طرف سے تصدیق کیا جانا باقی ہے،

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    فرحان حق نے بغدادی کی ہلاکت کے اعلان کے حوالے سے کہا ، ”ہم ذاتی طور پر اس کی درستگی کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

  • سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

    سعودی عرب سرمایہ کاری ماحول کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے بے تاب ہے،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    ریاض۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ترغیب دے کر مسابقت کا مثالی ماحول قائم کر رہا ہے، اخبار الشرق الاوسط کے مطابق عالمی بینک گروپ میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمن ینکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب 2020 میں مزید اصلاحات لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاری ماحول کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے بے تاب ہے،

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    ڈاکٹر ینکوف نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے جو تدابیر اپنائی ہیںان سے نجی اداروں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔ ویزوں کے اجراء میں آسانی، شرائط میں نرمی اور نئے قوانین نے نوجوانوں کے روزگار اور ملازمت کے عمدہ مواقع مہیا کیے ہیں، ڈاکٹر ینکوف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غیر معمولی تبدیلیاں لانے میں سنجیدہ نظر آرہا ہے،

  • فرانس، مسجد کے باہر فائرنگ

    فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں ایک شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کر دی۔

    فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

    جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد نے ایک شخص کو مسجد کو آگ لگانے سے روکنے کی کوشش کی۔ مشتبہ شخص نے فائرنگ کر کے دونوں افراد کو شدیدزخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 74اور 78سال بتائی جا رہی ہیں۔

    فرانسیسی حکام کے مطابق مشتبہ شخص نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے سے قبل ایک کار کو بھی آگ لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کی عمر 84 برس ہے۔

    ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

    دوسری طرف فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میںمسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نفرت انگیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور مسلم آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

    ہالینڈ: مسجد پرحملہ، ہالینڈ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ، خبر آ گئی

    اگرچہ پولیس نے مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر 84 برس ہے اور وہ مارین لے پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کا سابق امیدوار بھی ہے۔ جماعت کے ایک ترجمان نے فرانسیسی میڈیا کی درست کہتے ہوئے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو 2015ءمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔

  • عمران خان کے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان سے متعلق اہم فیصلے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں لاہور،ملتان،کراچی اور پشاورکے متعلق اہم فیصلے کردیئے ہیں‌جس کے وہاں کی باسی کافی دیرسے منتظر تھے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی کابینہ کے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جب کشمیر کی صورت حال پر وفاقی وزیرداخلہ سے پوچھا تو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کےحالات کے بعد سےپورے ملک میں ہائی الرٹ ہے، دارالحکومت سمیت پورے ملک میں امن کےمؤثر اقدامات کررکھے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے معاہدے پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے17 میں سے 14 نکات کی منظوری دے دی اور 3 نکات مؤخر کردیئے جبکہ لاہور،ملتان،کراچی اورپشاور میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی پالیسی کی منظوری دی۔کابینہ نے سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ اداروں کو فوری ایس اوپیزتیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایس او پیز میں سی اےاےاپنےاعتراضات بھی دور کرے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر فوری بھرتی کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی گئی اور ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ بنانے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا ، وفاقی وزیرحماد اظہر ایف اےٹی ایف سیکرٹریٹ کےسربراہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آج کے فیصلوں میں‌اداروں کی مضبوطی کی بار بار بات کی اور کہا کہ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے ، اسی تناظر میں اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسلیٹیز منیجمنٹ ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری، سوئی سدرن کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔پاکستان اورروس میں مالیاتی کلیمز کا کئی دہائی پرانا تنازع ختم کرنے کے معاہدے، داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ اسٹیج ون حصول اراضی کی لاگت میں نظرثانی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں‌وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، رپورٹ کے نکات میں کہا گیا تھا کہ آزادی مارچ ایک معاہدے کے تحت ہورہا ہے، رہبرکمیٹی میں تمام جماعتوں سے رابطے ہوئے، آزادی مارچ والوں کو معاہدے کے نکات کی پابندی کرنا ہوگی۔پرویز خٹک کی رپورٹ کے نکات میں بتایا گیا کہ حکومت نے آزادی مارچ میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، معاہدے کے تحت آزادی مارچ جلسہ گاہ تک محدود رہے گا۔