Baaghi TV

Author: +9251

  • اب ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کی ہوگی ایکسپو میں نمائش

    ایکسپو آئندہ سال شروع ہوگی جس میں 200 سے زیادہ ممالک کے افراد کی شرکت متوقع ہے،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    دبئی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو دبئی آئندہ سال 20 اکتوبرشروع ہوگی جس میں 200 سے زیادہ ممالک کے 25 ملین افراد کی شرکت متوقع ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو دبئی 2020 میں پویلین اور اسٹالز کے لیے جگہیں الاٹ کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیئر احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ایکسپو میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں پہلی بار مہیا ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں سبز معیشت پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات جاری ہوں گی،

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    دبئی کے محکمہ پانی و بجلی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید محمد الطایر نے بتایا ہے کہ دبئی میں محمد بن راشدآل مکتوم شمسی توانائی کا ایک اہم ادارہ ہے اس کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی تنصیبات قائم کی گئی ہیں۔اسکائی نیوز کے مطابق ایکسپودبئی 2020 کے حوالے سے متعدد تقریبات منعقد ہوں گی۔

  • کون بنا ہے وائس چانسلر،گورنرپنجاب نے بتا بھی لگابھی دیا

    لاہور:پنجاب کے ایجوکیشن سسٹم میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے اکثروبیشتر ہوتے رہتے ہیں‌مگرآج تو گورنرپنجاب نے ایک لمبی فہرست بتاکر حیران ہی کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق آج گورنرپنجاب نے بطور چانسلر متعددسمریوں کی منظوری دےدی-

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نزیر پاشا کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی-

    گورنر پنجاب نے انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،وائس چانسلر، محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کوخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

    گورنرپنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور،وائس چانسلر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر نے کی منظوری دے دی –

    گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ذاکر زکریا، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو یونیورسٹی آف ساہیوال کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

  • عمرہ ویزے کی میعاد میں توسیع ہو سکتی ہے، سعودی نائب وزیر حج و عمرہ

    عمرہ ویزے کی میعاد میں توسیع ہو سکتی ہے، سعودی نائب وزیر حج و عمرہ

    سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح سلیمان مشاط نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کمپنی عمرہ ویزے پر آنے والے کے پروگرام میں توسیع کا حق رکھتی ہے،

    سعودی عرب نے گیس کی پیداواری صلاحیت پھر سے حاصل کر لی

    ریاض ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح سلیمان مشاط نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کمپنی عمرہ ویزے پر آنے والے کے پروگرام میں توسیع کا حق رکھتی ہے، توسیع عمرہ ویزا کی انتہائی میعاد کے دائرہ ہی میں ہوگی، عمرے پر آنے والا کمپنی سے مقررہ ایام کے حوالے سے پیکیج لیتا ہے، اس کی رقم سعودی عرب میں قیام اور پروگرام کے پیش نظر کم زیادہ ہوتی ہے، عمرہ پروگرام میں توسیع پر رہائش اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات الگ سے کرنا ہوں گے لہذا ایسی صور ت میں نئے پیکیج کی فیس میں خود بخود اضافہ ہوجائے گا،

    سعودی عرب کا خطیر رقم کا اقوام متحدہ کو عطیہ

    وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہوا ہے کہ 49 ممالک سے آنے والوں کی عمرہ فیس 300 ریال ہے جبکہ عمرے پر آنے والے سے ہیلتھ انشورنس کی مد میں 110 ریال مزید وصول کیے جائیں گے،

  • بھارت، ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری

    بھارت، ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری

    بھارت میں ہجومی تشدد کے ذریعے لوگوں کو سزا دینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    تازہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع پٹنہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو مویشی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا نے پولس کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ برہان پور کے رہائشی مقتول اور اس کے کچھ ساتھی سوموار کی رات چوری کی نیت سے مور گاوں میں گئے تھے۔ گاو¿ں والوں نے پولیس کو بتایا کہ جب چور کھونٹے سے بندھی گائے اور بیل کو کھول رہے تھے تو مویشی پروروں کی آنکھ کھل گئی اور لوگوں نے چوروں کو دوڑا دیا۔

    ہجومی تشدد پر خط لکھنے والوں کے خلاف مقدمہ، سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل

    تاہم ایک ملزم دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ دوسرا مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دیہاتیوں نے مبینہ ملزم کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے گاوں والوں کے چنگل سے زخمی نوجوان کو بازیاب کرایا اور اسے علاج کے لئے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

    بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ بھارتی ریاست بہار میں ہجومی تشدد کے ایک واقعہ میں ایک مزدور کی جان لے لی گئی تھی۔یہ واقعہ بھاگلپور میں پیش آیاجہاں 36سالہ افشار انصاری کو مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ جگدیش پور تھانہ حلقہ واقع چک فاطمہ کے قریب لوگوں کے ہجوم نے افشار کو بچہ چور سمجھ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    افشار دیہاڑی دار مزدور تھا اور ہفتہ کی شام جب وہ اپنے گھر واپس جارہا تھا تو کچھ لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر پیٹنا شروع کر دیا اور نیم مردہ حالت میں ندی کے کنارے پھینک کر چلے گئے ۔شدید زخمی افشارنے وہاں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی۔

  • نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی اور 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

    عمران خان کے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان سے متعلق اہم فیصلے

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر سماعت کررہا تھاجو اب 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے

    کون بنا ہے وائس چانسلر،گورنرپنجاب نے بتا بھی لگابھی دیا

    ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ روسٹرم پر آئے اور دلائل میں کہا سپریم کورٹ نےعلاج کیلئے 6ہفتے سزا معطل  کی تھی اور سزامعطلی پر کچھ پیرامیٹرزطےکئےتھے، جس پر جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بیمار قیدی کیلئے اختیارات موجود ہیں تو جہانزیب بھروانہ نے طبی بنیادپرضمانت کاسپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا ہم طبی معاملات کے ماہر نہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا عدالت کو ایک چیز بتائیں، کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل پنجاب ہیں، ان دونوں جیلوں کے قیدیوں  کافیصلہ کون کرے گا۔

    نیب نے نواز شریف کی ضمانت پر بیرون ملک علاج کی مخالفت کر دی

    نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کردی اور کہا نواز شریف کاعلاج بہترین ڈاکٹرز کررہےہیں، نیب کیس میں سزا پر426 لاگو نہیں ہوتا، جس پر جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ 401 کے اختیارات پرعملدرآمدکراناوفاق ،صوبائی حکومت کا کام ہے ، تو جہانزیب بھروانہ نے کہا دونوں کے پاس احتیارات ہیں

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی اور 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے 25نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو تحریری جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا

  • نواز شریف کی ضمانت منظور ہوگی یا نہیں‌ اہم فیصلہ ہوگیا

    نواز شریف کی ضمانت ہوگی یا نہیں‌ اہم فیصلہ ہوگیا
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
    عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کر رکھا تھاجن سے نواز شریف کی صحت کی سہولیات بارے جیل کی اصلاحات اور دیگر قیدیوں‌ کی صحت اور سہولیات بارے استفسار کیا گیا.اس کے بعد میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ پیش کی نیب نے ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیے ، اسی طرح‌ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ، ڈاکٹر ایک مرض کا علاج کرتےہیں تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے .ہمیں ڈاکٹروں کی لیاقت اور قابلیت پر شک نہیں لیکن انہیں ایسا ماحول دینا چاہیے جہاں سب بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر ہوں‌.ان کی صحت اتنی خراب ہے کہ صرف ایئر ایمبولینس پر باہر جاسکتے ہیں.ہم یہ نہیں‌کہتے کہ وہ باہر جائیں ، اگر یہ ناگزیر ہے تو ان کو باہر جانے کی سہولت فراہم کی جائے.
    جب کہ نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کی ہے .ہمیں انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، عدالت نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ دے تاکہ انتظامیہ عملدرآمد کر سکے.اس پر جسٹس عامر فاروق نےکہا کہاب ہمارے پاس 4آپشنز ہیں،ایک درخواست منظور کریں،دوسرا مختصر وقت دیں کہ علاج کروایا سکے،تیسرا دلائل سنتے رہیں اور چوتھا یہ کہ درخواست مسترد کردیں، ان دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  • نیب نے نواز شریف کی ضمانت پر بیرون ملک علاج کی مخالفت کر دی

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت میں نیب نے نواز شریف کی ضمانت پر بیرون ملک علاج کی مخالفت کر دی اور کہا نواز شریف کاعلاج بہترین ڈاکٹرز کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر سماعت کررہا ہے۔

    ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ روسٹرم پردلائل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےعلاج کیلئے6ہفتےسزامعطل کی تھی اور سزامعطلی پرکچھ پیرامیٹرزطےکئےتھے، جس پر جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بیمار قیدی کیلئے اختیارات موجود ہیں

    جہانزیب بھروانہ نے طبی بنیادپرضمانت کاسپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایا اور کہا ہم طبی معاملات کے ماہر نہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا عدالت کو ایک چیز بتائیں، کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل پنجاب ہیں، ان دونوں جیلوں کے قیدیوں کافیصلہ کون کرے گا۔

    نیب نے نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت کردی اور کہا نواز شریف کاعلاج بہترین ڈاکٹرز کررہےہیں، نیب کیس میں سزا پر426 لاگو نہیں ہوتا، جس پر جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ 401 کے اختیارات پرعملدرآمدکراناوفاق ،صوبائی حکومت کا کام ہے ، تو جہانزیب بھروانہ نے کہا دونوں کے پاس احتیارات ہیں۔

    عدالت نے کہا اسلام آباد میں سزا پانیوالا قیدی جیل جائے تو کسٹڈی کون ریگولیٹ کرےگا؟ اڈیالہ جیل اورکوٹ لکھپت دونوں ہی پنجاب میں ہیں، نیب ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا نواز شریف کےبیرون ملک جانے پر اعتراض ہے۔

  • میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت بارے کیا تشویشناک بات کہہ دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت کررہا ہے، عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
    میڈیکل بورڈنےعدالت میں سربمہر لفافے میں نئی رپورٹ پیش کردی جس پر عدالت نے کہا کہ یہ بند لفافے میں کیوں ہےکھول کےدیتے تا کہ سب کو پتہ چلے.کل میڈیکل بورڈ کاساتواں اجلاس ہواجس میں ڈاکٹرعدنان بھی شامل تھے، ڈاکٹر سلیم چیمہ نے کہا کہ نوازشریف کی موجودہ حالت تشویشناک ہے.نوازشریف کوپہلے سے بیماریاں اور جوڑوں کا درد ہے.نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزار ہیں.نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہیں رہی.ڈاکٹر عدنان کے مطابق پلیٹ لیٹس بہت کم تھے اس وجہ سے خون نکل سکتا ہے.نوازشریف کےپورے جسم کوا سکین کرنا پڑے گا،نوازشریف کی بون میرو آٹوپسی کرنی ہوگی،

  • کوئٹہ واسا حکام کی نااہلی۔

    کوئٹہ کے بیشتر علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور اوپر سے واپڈا والوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی
    تفصیلات کے مطابق پچھلے چند ماہ سے مختلف علاقوں کا آبنوشی کے ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کے لئے خوار ہوگئے ہیں. کوئٹہ کے بیشتر علاقوں کے ٹیوب ویلوں کی بجلی واپڈا والوں نے منقطع کردی ہے اور لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے. واپڈا والوں نے کوئٹہ کے تقریبا چالیس سے زائد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطہ کر دی. اب گھریلو صارفین تو تکلیف میں تھے اب ہسپتالوں, بچوں اور بچیوں کے اسکول بھی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہے کیونکہ اسکولوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ بچوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے.
    اوپر سے واسا اور ٹینکر مافیا کا گٹھ جوڑ سے عوام مزید رل گئی ہے. واسا عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے. اوپر سے واپڈا والوں نے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب عوام کو پانی سے بھی محروم کر دیا ہے. نچاری روڈ, غلزئئ روڈ, کاسی روڈ, میکانگی روڈ, علمدار روڈ, طوغی روڈ, سمندر خان روڈ, پیر محمد خان روڈ ،بلوچ اسٹریٹ ، سریاب روڈ ۔اسپنی روڈ ، منوجان روڈ ،بروری روڈ ، اور کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں پانی گزشتہ تین دنوں سے نہیں آرہا ہے اور اس وقت ٹینکر مافیا کی موجیں ہوگئی ہے. اہلیاں کوئٹہ واسا کے منسٹر حاجی نور محمد دومڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسلہ پر خصوصی توجہ دیں اور عوام کو اس عذاب اور ٹینکر مافیا کے عتاب سے بچا کر عوام دوستی کا ثبوت دیں اگر وہ کچھ نہیں کرسکتے تو پھر بلند بانگ دعوے کرنے سے گریز کریں. اہلیاں کوئٹہ اس اہم مسلہ پر وزیراعلی کی بھی خصوصی توجہ چاہتے ہے کہ وہ اس مسلہ پر بھی کابینہ اور محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کریں تاکہ عوام کا یہ اہم مسلہ جلد از جلد ہو سکیں.
    *اہلیان کوئٹہ*

  • حکومت مخالف مظاہرے، 18 افراد جاں بحق

    کربلا:امریکہ نے جس ملک میں‌بھی قدم رکھا وہاں‌ خون وکشت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، افغانستان ہویا شام ، عراق ہو یا ویتنام ،اطلاعات کے مطابق عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ابتر معاشی حالات ، بے روزگاری اور حکومت کی معاشی پالیسوں کے خلاف ہونے احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لیے فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔زخمی آہ وبکا کرتے رہے مگر حکام نے کسی کی آہ وبکا پر کوئی توجہ نہ دی

    عراقی حکام نے رات گئے سے ہونے والے ان مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے جاری ان پرتشدد مظاہروں میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے تجاوز کر چکی ہے۔