Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بہت جلد آزادی ملنے والی ہے ، گھبرائیے نہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے حریت رہنماؤں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب، جاوید اقبال سمیت دیگر شامل تھے، حریت وفد نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

  • خواجہ سعد رفیق کوپیرول پررہا کردیا گیا

    لاہور:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو آج پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق خواجہ سعد رفیق کوان کی ساس کے انتقال کے سبب تین دن کیلئے رہا کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطا بق خواجہ سعد رفیق نے اپنی ساس کے انتقال پر جنازے میں شرکت کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ انہیں 29 اکتوبر کو واپس جیل بھجوا دیا جائے گا۔

    خواجہ سعد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پیرول.پر رہائی دی جائے تاکہ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کر سکوں۔وا ضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار،  تحریر : صالح عبداللہ جتوئی

    27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار، تحریر : صالح عبداللہ جتوئی

    27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار تحریر : صالح عبداللہ جتوئی

    27 اکتوبر کو تمام کشمیری کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس میں وہ شہداء اور آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارت کے سفاک چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

    گزشتہ سات دہائیوں سے شہ رگ پاکستان پنجہ استبداد میں ہے اور نت نئے طریقوں سے اس جنت نظیر وادی پہ ظلم و بربریت کا طوفان برپا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں کشمیری جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی اس سعادت کو حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں.

    27 اکتوبر وہ دن ہے جس دن بھارتی ناپاک بھارت نے رات کے اندھیرے میں کشمیر میں اپنی فوج اتار دی اور نہتے کشمیریوں پہ حملہ کر کے کشمیر پہ قبضہ جما لیا لیکن کشمیریوں کی جدوجہد اور مجاہدین کے حملوں نے کشمیر کا آدھا حصہ چھین لیا اور کامیابی کی راہ پہ گامزن ہی تھے کہ نہرو نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک لئے اور اس مسئلہ کو 2 نومبر کو اقوام متحدہ لے گیا اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کو استصواب راۓ سے حل کرے گا اور جس طرح کشمیری چاہیں گے ویسا ہی ہو گا اور وہ جس کے ساتھ الحاق کرنا چاہیں گے ان کو نہیں روکا جاۓ گا اس کی اقوام متحدہ میں کی گئی یہ تقریر آج بھی آن ریکارڈ موجود ہے لیکن بعد ازاں اس پہ عمل نہ کر کے اس کو ردی کی ٹوکری کی زینت بنا دیا گیا اور اس پہ بالکل بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا.

    72 سال گزر چکے ہیں اور کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن تمام عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں کسی کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی یہاں کتوں کے مرنے پہ ماتم ہوتا ہے لیکن کشمیریوں کے قتل عام ہونے کے باوجود سب نے آنکھیں پھیری ہوئی ہیں شاید ان کا یہ جرم ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور مسلمان پہ ہونے والے ظلم سے کافروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا.

    گذشتہ 3 ماہ سے سفاک مودی نے بھارت میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور معصوم کشمیریوں کی زندگی دوبھر کر دی ہے ان کا کھانا پینا انٹرنیٹ سروس سب کچھ معطل ہے اور کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں کا اپنے رشتہ داروں سے رابطہ بھی نہیں ہو پایا اور حریت قیادت بھی مذموم سازشوں کا شکار ہے اور بلاوجہ پابند سلاسل ہے اور ان کو اپنے خاندان والوں تک سے بھی صحیح طرح بات نہیں کرنے دی جاتی اور انہیں ذہنی طور پر ٹارچر بھی کیا جاتا ہے جس کی واضح مثال آپا آسیہ اندرابی کے بیٹے ابن قاسم جنہوں نے حال ہی میں کشمیر ملین مارچ میں بتایا کہ 30 منٹ بات کرنے کا وقت دیا جاتا ہے لیکن ہر 5 منٹ بعد شور مچانا شروع کر دیتے ہیں کہ بس کریں بہت وقت ہو گیا ہے اب فون بند کر دیں لیکن اقوام متحدہ نے حریت قیادت کی بلاوجہ کی گرفتاریوں پہ کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی بھارت کو تجارتی و معاشی لحاظ سے تنہا کرنے کی دھمکی دی ہے حالانکہ عمران خان صاحب نے 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں بڑے زبردست انداز میں پاکستان اور کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے اور اپنی تقریر میں انہوں نے بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور بھارتی مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کیا کہ بھارت کس طرح تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور الٹا پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے.

    بھارت نے 27 فروری کو اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں بکھیر کر پاکستان پہ حملہ کیا اور بدلے میں منہ کی کھا کے ذلیل و رسوا ہوا لیکن اقوام متحدہ نے اس پہ کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی اسے دہشتگرد ملک قرار دیا اور بھارت نے لائن آف کنٹرول پہ ہزارہا دفعہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں اور دنیا کو بھارت کا گھناؤنا چہرہ دکھانے کے لیے پاکستان عالمی مبصرین اور سفیروں کو بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کروا چکا ہے لیکن ابھی تک اقوام متحدہ نے نظریں پھیر رکھی ہیں اور سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود اس پہ کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ہی بھارت کو تنہا کرنے کی دھمکی لگائی گئی۔

    کیا یہ قوانین اور چارٹر صرف پاکستان اور مسلمانوں پہ ہی لاگو ہوتے ہیں؟؟؟
    کیا مسلمان انسان نہیں ہیں؟؟؟
    کیا ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں؟؟؟؟
    یا کفر ملت واحدہ کے ایجنڈے پہ کام کر رہا ہے اور ان کی سازشیں صرف پاکستان اور دوسرے مسلمانوں کے لیے ہی ہیں؟؟؟؟
    کیونکہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان سب کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے.

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے بھی برملا کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو اس کی ناکامی کا سہرا اقوام متحدہ کے سر پہ سجے گا اور یہ اس کی بہت بڑی ناکامی ہو گی اور اس کے بعد دنیا میں جو حالات کشیدہ ہوں گے اس کا ذمہ دار بھی اقوام متحدہ اور عالمی برادری ہو گی کیونکہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے اور سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود کوئی بھی اس پہ بولنے کو بھی تیار نہیں ہے

    میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
    پورے شہر نے پہن رکھے ہیں دستانے

    یہی وجہ ہے کہ کشمیری گن اٹھانے پہ مجبور ہو چکے ہیں اور قلم سے عاری ہو گئے ہیں ایسے کئی نوجوانوں کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم چھوڑ کے بندوق اٹھائی اور اس تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی.

    بھارت سن لے کشمیر پہ جتنا ظلم ڈھاؤ گے آزادی کی تحریک اتنی ہی تیز ہو گی اور ان شاء اللہ ایک دن ضرور آۓ گا جب کشمیری یوم سیاہ کی بجاۓ یوم نجات منائیں گے اور بھارت کے کئی ٹکڑے ہوں گے.
    اور بحیثیت مسلمان اور پاکستانی اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے لیے کس حد تک آواز بلند کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے کس طرح کفر کے ایوانوں کو لرزا سکتے ہیں تاکہ دنیا میں اس دور کے فرعون سے مظلوم قوم کو چھٹکارہ مل جاۓ اور ہم بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخرو ہوجائیں۔

    اللّہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

    پاکستان زندہ باد
    کشمیر پائندہ باد

  • پاکستان میں‌ ہی پاکستانیوں سےافغان سفارتخانے کاتضحیک آمیزسلوک

    اسلا م آباد :پاکستان میں پیداہونے والے ،لکھ پڑھ کر جوان ہونے والے جب واپس افغانستان گئے تو پرائے ہی ہوگئے ، جب اقتدار ملا تو دشمن بن گئے مگر پھر بھی پاکستان اور پاکستانیوں نے ہمیشہ پیار دیا ،افغان رویوں کی تازہ مثال افغانستان نہیں پاکستان میں‌ ہی پیش آگئی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں واقع افغان سفارت خانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کےلیے آنے والے پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویّہ پیش کیا جا رہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے کے عملے کی جانب سے پاکستانیوں کے نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے جس کے باعث پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 300 افراد نےویزے کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ افغانستان نے پشاور قونصلیٹ بند ہونے کا سرکلر جاری کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد آنے والے افراد کو 2 ہفتے سے ایمبیسی کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفارت خانے کے رویے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کےساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائے،شدیداحتجاج پرجلدویزہ دینےکی یقین دہانی کرائی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے آزادی کشمیر کا پودا لگا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے آزادی کشمیر کا پودا لگا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے آزادی کشمیر کا پودا لگا یا ہے .وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور دیگر موجود تھے.وزیراعظم عمران خان نےآزادی کشمیر کاپودا لگا کر دعابھی کی،

    اس سے پہلے وزیر اعظم نے کشمیروں کے لیے اپنا پیغام بھی دیا اور بھارت کے جابرانہ تسلط کی شدید مزمت کی.وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان،کشمیریوں اورمسلم امہ نے بھارتی اقدام کومستردکیا، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 3ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا،مقبوضہ کشمیردنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا، عالمی برادری،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کانوٹس لیں،

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

  • مودی  کی سوچ بارے وزیرا عظم آزاد کشمیر نے کیا بات کہہ دی

    مودی کی سوچ بارے وزیرا عظم آزاد کشمیر نے کیا بات کہہ دی

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارا جھگڑا مودی کی سوچ کے ساتھ ہے،مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ اختلاف نہیں،مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں،ہمیں پاکستان کی حکومت اورعوام پراعتمادہے،مسئلہ کشمیرزمین کےٹکڑے کاتنازعہ نہیں،خودارادیت کامسئلہ ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کشمیریوں میں نظریاتی اختلاف پیدا ہو،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے،بھارت اور پاکستان کی افواج میں فرق ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا،مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت ہے،

  • وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملےگا، علی امین گنڈاپور

    وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملےگا، علی امین گنڈاپور

    علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملےگا،

    وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی اعلیٰ قیادت جیلوں میں ہے..کشمیری عوام گزشتہ84روز سے گھروں میں قید ہے،ہمیں تعین کرنا ہوگا مسئلہ کشمیر پر کون پاکستان کے ساتھ ہےوہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملےگا،اپنے دور حکومت میں کشمیریوں کو ان کا حق دلا کررہیں گے،کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے شرمندہ ہوں، ہم نے جنگیں ایمان اور جذبے کی بنیاد پر لڑی ہیں،پاکستان کا ہر مرد،عورت اور بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے،بھارت اور پاکستان میں کشیدگی سے پوری دنیا متاثرہوگی، اقوام متحدہ سے اپیل ہے مسئلہ کشمیر حل کرے،بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی پرواہ نہیں کررہا،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    انہوں نےکہا کہ اسلامی ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی، پاکستان کا ساتھ دینے والے ممالک کے مشکور ہیں، مسئلہ کشمیر پرجوہمارے ساتھ رہےگا ہم بھی اس کا ساتھ دیں گے،

  • انگریز بھی پھیپھڑوں کے علاج کے دیسی نسخے کا معترف

    ناش ویلی:دیسی طریقہ علاج کو ولایت والے بھی مان گئے ، حکماء کے تجویزکردہ نسخوں کی براعظم ایشیاسے براعظم آسٹریلیا تک مشہوریاں ، اطلاعات کے مطابق ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر دہی کا مسلسل استعمال کیا جائے تو اس سے پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے، اگر اس میں ریشے دار (فائبر) غذائیں بھی استعمال کی جائیں تو مزید بہتری پیدا ہوتی ہے۔

    بھارت مکار، بنیادی حقوق بھی چھین لیے اب جینےبھی نہیں‌دے رہا ، یورپی یونین

    ناش ویلی، ٹیننسی میں واقع وینڈربلٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ریشے دار غذائیں اور ایک کپ دہی کا روزانہ استعمال کیا جائے تو اس سے کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دہی میں خاص قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو سرطان کو روکتے ہیں اور اندرونی سوزش کم کرتے ہیں۔ دہی میں پروبایوٹکس بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ناش ویلی، ٹیننسی میں واقع وینڈربلٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ڈیری مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس میں کیلشیئم، پوٹاشیئم، میگنیشیئم، وٹامن کے ون اور کے ٹو اور زندہ بیکٹیریا یعنی پروبایوٹکس بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزا مل کر صحت مند غذا کی تشکیل کرتے ہیں ایک اور تحقیق کے مطابق دہی اور پنیر کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    امریکہ اور چین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کا امکان

    اب جرنل آف امریکن میڈیسن آنکولوجی میں دس ایسے سروے کی تفصیلات شائع ہوئی ہیں جن میں 14 لاکھ سے زائد افراد شامل تھے۔ ان میں دہی اور ریشے دار غذائیں کھانے کا رجحان اور آگے چل کر پھیپھڑوں کے سرطان کی تفصیل بھی نوٹ کی گئی ہیں۔

    جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں‌ ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے ، ملیحہ لودھی

    اس سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دہی کھانے سے پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ اگر پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس سے بھی سرطان اور پھیپھڑوں کے کینسر جسم سے دور رہ سکتا ہے تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ اگر دہی کے ساتھ ریشے دار غذائیں بھی شامل کی جائیں تو اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔

  • امریکی ریاست کیرولینا میں ایک شخص نے پھر تباہی مچا دی

    امریکی ریاست کیرولینا میں ایک شخص نے پھر تباہی مچا دی
    امریکی ریاست کیرولیناکے شہرگرین ویل میں فائرنگ جس وجہ سے فائرنگ سے2افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تقریب میں طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی،
    فائرنگ کے بعد پولیس نےعلاقے کوگھیرے میں لے لیا یہ فائرنگ کاواقعہ ہوم کمنگ تقریب کےدوران پیش آیا.
    اس سے پہلے امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئ لوگوں کو زخمی کر دیااور ایک شخص کو ہلاک کر دیا .پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھاے ، یہ واقعہ وائٹ ہاؤس سے تھوڑے فاصلے پر پیش آیا ہے. میٹرو پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے کا مقصد کیا تھا البتہ اس واقعے نے خوف و ہراس کا عالم پیدا کر دیا ، امریکا میں آئے روز ایسے واقعات امریکہ کی علامت بن چکے ہیں.دارالحکومت کےاتنے قریب اسلحے کا بے جا استعمال امریکی سیکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے.
    واضح‌رہے کہ امریکا میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں. اور ان واقعات سے عام شہریوں کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی تعداد بھی غیر معمولی ہوتی ہے..

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

  • PM&DC سےPMC؛آرڈینینس رنگ دکھا گیا

    اسلام آباد:حکومت ایک طرف صحت کے میدان میں نمایاں تدیلیاں لاکر نظام کو بہتر کرنے کا دعویٰ کرتی ہے ، حکومت اپنے دعوے میں کس حد تک مخلص ہے اس کا پتہ چلتا ہے اس کے اقدامات سے ، ایسے ہی حکومتی اقدامات کے متعلق معلوم ہوا ہےکہ حکومتِ پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان میڈیکل کمشن کے ارکان کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے.

    مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ارکان میں جس شخصیت کو اہم ذمہ داری دی گئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ پہلے نمبر پہ کشف فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر روشانے ظفر ہیں جو گلوکارہ ملکہ پکھراج کی پوتی ہیں اور ایک اچھی گلوکارہ اور ڈانسر ہیں.

    عراق میں احتجاجی مظاہروں کی حقیقت!—از—صابرابومریم

    دوسرے اور تیسرے نمبر پہ ایک ماہرِ قانون اور ایک آڈٹ فرم کے مالک ہیں جو عمران خان صاحب کے قریبی دوستوں میں سے ہیں.اس کے بعد ایک ایک نمائندہ آغا خان میڈیکل یونیورسٹی، حمید لطیف ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کا ہے جو ایک طرف پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالک ہیں اور دوسری طرف پرائیویٹ میڈیکل کالج چلا رہے ہیں.

    چین زلزلے سے لرزاٹھا،ہنگامی صورت حال کا اعلان

    اس کے بعد ایک نمائندہ اس ادارے کا ہے جس کا ہر ادارے میں ایک نمائندہ ہے. اور یہ سارا کھیل اسی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو نوکری دینے کے لیے رچایا جا رہا ہے.اس کے بعد ایک نمائندہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کا سربراہ ہے جو اپنی باقی ماندہ نوکری ختم کر کے خیریت سے ریٹائر ہونے کا خواہشمند ہے.

    بھارت مکار، بنیادی حقوق بھی چھین لیے اب جینےبھی نہیں‌دے رہا ، یورپی یونین

    محکمہ صحت کو اس کے اصل نمائندوں سے محروم کر کے اداکار، ڈانسر، پرائیویٹ مافیا اور جرنیلوں پہ مشتمل مندرجہ بالا ہستیوں کے ذریعے چلانے کا عظیم منصوبہ اس صدی کے سب سے ذہین اور عالی دماغ ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ہے. جس کی واحد کارکردگی یہ ہے کہ وہ عمران خان کا کزن ہے. اور بغیر کسی عہدے کے پورے ملک کا نظامِ صحت چلا رہا ہے.بلاشبہ ایسے وژنری لیڈر کی قیادت میں اس ملک اور محکمہ صحت کا مستقبل کیا ہو گا یہ سمجھنے کے لیے زیادہ محنت درکار نہیں ہے.