Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت مکار، بنیادی حقوق بھی چھین لیے اب جینےبھی نہیں‌دے رہا ، یورپی یونین

    نئی دہلی :یورپی یونین نے بھارت کو مکار کراردیتے ہوئے کشمیریوں‌کے بنیادی حقوق کا نہ صرف ڈاکو قرار دیا ہے بلکہ کہا کہ بھارت ایک ہی وقت میں کشمیریوں‌کاقتل عام بھی کررہا ہے اور ڈھٹائی بھی دکھا رہا ہے ،

    آزادی کی منزل قریب ،کشمیریوں کو تنہا نہیں‌چھوڑیں گے، فردوس عاشق

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنے اہم اجلاس میں کشمیرکی صورت حال پر بہت زیادہ تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ، اپنے اہم اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کے کے اراکین نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھیننے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے رہا ہے جس کو توثیق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اپنے فیصلوں میں دے چکی ہے بلکہ اپنی جارحیت کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے

    پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک اورشاہکار

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کونسل آف یورپی یونین کی سربراہ ٹتی ٹپرانین نے5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی جارحیت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں کو جینے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 370 اے کو ختم کرکے بھارت نے انسانی حقوق کے سارے تقاضوں کو بھی ختم کردیا ہے، اب یہ برداشت نہیں‌، بھارت پر دباو بڑھایا جائے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے دے

    ایک لاکھ کشمیری شہید،11ہزارخواتین کی عصمت دری،دنیا پھربھی خاموش،بہت افسوس

  • آزادی مارچ کا آغاز، کافلوں‌ کا سلسلہ چلنے لگا

    جمعیت علمائے اسلام نے آزادی مارچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے ہو رہا ہے،
    کراچی ٹول پلازہ جلسے کا نقطہ آغاز ہے، جہاں افتتاحی جلسے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے جب کہ کوئٹہ سے جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ سہہ پہر تین بجے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں روانہ ہوگا۔
    پھر یہ آزادی مارچ حیدرآباد ، سکھر ، گھوٹکی، روہڑی سے گزرتا ہوا پنجاب میں داخل ہو گا.کوٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے گزرتا ہوا ، ڈیرہ غازی خان، ملتان،  اور پھر اسلام آباد داخل ہو گا.

    اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام اور حکومت کے مابین آزادی مارچ کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق اپوزیشن جماعتیں پشاورموڑپرریلی کاانعقاد کریں گی، ریلی شرکا کے راستے اورکھانےکی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ہوگی،

    معاہدے کے مطابق جلسےکی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یوآئی کی اپنی ہوگی، ریلی شرکااس بات کویقینی بنائیں گے کہ شہریوں کےحقوق سلب نہ ہوں،ریلی کےشرکا مختص مقام سےباہرنہیں جائیں گے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی،

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

  • صدر مملکت وطن پہنچ گئے

    صدر مملکت وطن پہنچ گئے

    صدر مملکت عارف علوی  اسلام آباد پہنچ گئے.صدر مملکت عارف علوی جاپان کے 5روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں.صدر مملکت عارف علوی خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے،

    صدرمملکت عارف علوی5روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں.

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    یاد رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی صدر کا عہدہ سنبھالتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

  • استعفیٰ لیکر احتجاج ختم کریں گے – جمعیت علماء اسلام بلوچستان.

    جمعیت علمائے اسلام ف کا بلوچستان سے آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ کل صبح روانہ ہوگا، جے یو آئی ف کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی نہ کی گئیں تو پُرامن طریقے سے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر واپس آجائیں گے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ کل کوئٹہ سے روانہ ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے گوادر، تربت، چاغی، نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں کارکنوں کو مرکزی قافلے میں شامل ہونے سے روکا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو خبردار کررہے کہ وہ اپنے نمبرز بنانے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے، رکاوٹوں سے رکنے والے نہیں، گاڑی نہ ہوئی تو پیدل جائیں گے، مگر ہر صورت اپنی منزل پر پہنچیں گے جے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں، مگر عہد کر رکھا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائیں گے مولانا عبدالواسع نے واضح کیا کہ کارکنوں سے کہہ دیا کہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کی پرواہ نہ کریں، جہاں بھی روکا جائے وہیں دھرنا دے دیا جائے، ہماری جماعت شخصیات کی نہیں نظریہ کی جماعت ہے، وزیراعظم سے استعفیٰ لیکر احتجاج پُرامن طور پر ختم کردیں گے۔

  • نواز شریف کا علاج کس ہسپتال میں ہوگا، خبر آ گئی

    نواز شریف کا علاج کس ہسپتال میں ہوگا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا
    نواز شریف کا مزید علاج سروسز یا پرائیویٹ اسپتال سے کرانے پرمشاورت ہوگی،شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے اسپتال کی تبدیلی کافیصلہ کرےگا.مریم نواز بھی نوازشریف کی تیمار داری کے لیے سروسزاسپتال میں موجود ہیں.سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال لاہورمیں 6روزسےزیرعلاج ہیں.نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اتاوَ چڑھاوَکے ساتھ انجائناکی تکلیف کا بھی سامنا ہے..

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

  • بلاول نے بھی دیا کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان

    بلاول نے بھی دیا کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان

    بلاول نے بھی دیا کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان میں کوئی دو رائےنہیں ہیں،،مسئلہ کشمیرکاحل مقامی آبادی کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہیے،کشمیریوں سمیت اقلیتوں پرمودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیا، بھارت خطےمیں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاوَن نےعالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا، شہیدبھٹو،شہیدبی بی اور آصف زرداری نےمسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا،

    پیپلزپارٹی کی بنیادہی مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی،حق خودارادیت کی جدوجہدکےشہدااورکشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانےوالی ہیں،کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک ہرسطح پرحمایت کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیرکاحل مقامی آبادی کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہیے،
    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

  • بھارت نے کشمیر کو عملا جیل بنا دیا، یوم سیاہ پر وزیر خارجہ کا  پیغام

    بھارت نے کشمیر کو عملا جیل بنا دیا، یوم سیاہ پر وزیر خارجہ کا پیغام

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم سیاہ پر پیغام دتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملاً سب جیل میں تبدیل کر دیا.بھارت کے دوست اور دشمن اس کی تنقید اور مذمت کررہے ہیں،3ماہ سے کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں
    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملاً سب جیل میں تبدیل کر دیا.بھارت کے دوست اور دشمن اس کی تنقید اور مذمت کررہے ہیں،
    انہوں‌نے کہا کہ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

  • جے یوآئی کے اہم رہنما کوگرفتار کر لیا گیا

    جے یوآئی کے اہم رہنما کوگرفتار کر لیا گیا

    جے یوآئی کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیاگیا
    اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان کو ان کےاسلام آباد سےصبح 4 بھےگرفتار کیا گیا ہے ، مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی ان کے گھر والوں نے تصدیق کی ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ نفرت پھیلانے اور اشتعال دلانے والی تقریر اور بیانات دیتے ہیں. جس سے امن امان کی صورت حال کو خطرہ ہے، مفتی کفایت اللہ جے یو آئی کے ضلع مانسہرہ کے امیر ہیں ، ان 3 ایم پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا، ہری پور پولیس نے گرفتار کر کے مانسہر ہ منتقل کر دیا ہے.

  • بحیرہ عرب میں آنے والا طوفان کراچی کےلیے کتنا نقصان دہ…؟

    بحیرہ عرب میں آنے والا طوفان کراچی کےلیے کتنا نقصان دہ…؟

    بحیرہ عرب میں آنے والا طوفان کراچی کےلیے کتنا نقصان دہ..؟
    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننےوالاطوفان "کیار”شدت اختیارکرگیا،طوفان کراچی کےجنوب مشرق میں 950 کلومیٹر کےفاصلےپر ہے.کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں 28سے30اکتوبر تک آندھی اور بارش کاامکان ہے.سمندری طوفان "کیار” شمال مغرب کی جانب تیزی سےبڑھ رہاہے،طوفان سےبراہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کوکوئی خطرہ نہیں،

    امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر

    ادھر جاپان میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی.لینڈ سلائیڈنگ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.جاپان کے علاقے شیبا اور فوکو شیما میں مسلسل بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا،

  • جاپان میں طوفان اور سیلاب نے کتنی تباہی مچادی، ہلاکتیں بڑھ گئیں.

    جاپان میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی.لینڈ سلائیڈنگ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.جاپان کے علاقے شیبا اور فوکو شیما میں مسلسل بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.ریسکیو اداروں نے سینکڑوں افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کردیا،متاثرین کو پینے کے پانی اور خوراک کے فقدان کا سامنا ہے.طوفان اورسیلاب کے باعث بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے.

    ٹوکیو کے مشرق میں ، چیبا ، اور دارالحکومت کے شمال مشرق میں فوکوشیما کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، جس سے چھ ہفتوں میں تیسری بارش نے طوفان سے تباہی مچا دی ۔ کچھ جگہوں پر ، کم پریشر کے نظام کے ذریعہ ایک مہینے کی قابل قدر بارش آدھے دن میں گر گئی۔

    امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر