Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان تب رہے گا جب کشمیر رہے گا …  تحریر عبدالواسع برکات !!

    پاکستان تب رہے گا جب کشمیر رہے گا …  تحریر عبدالواسع برکات !!

    پاکستانیوں نے اسلام میں جب پانچ کلو میٹر کا کشمیری پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تو اس کشمیر مارچ میں کشمیری بہادر خاتون آسیہ اندرابی کا بیٹا احمد بن قاسم اپنی درد بھری تقریر میں کہہ رہے تھے ’’ ہر کشمیری اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتا ہے اور یہ رشتہ تاریخی رشتہ اس رشتے کا تعلق ہمارے دین سے اس رشتے بڑا اور کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ کشمیر کے بچے سکول بیگ سے زیادہ اپنے عزیز و اقارب کے تابوت اٹھاتے ہیں ۔‘‘ بزرگ رہنما جو اس عمر میں اور انتہائی کمزور طبیعت کے باوجود کشمیری عوام کے ساتھ بھارت کے عزائم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں یٰسین ملک جیل کی زندگی برداشت کر رہے ہیں کشمیری ہر روز بچوں کے بوڑھوں کے عورتوں کے جنازے اٹھاتے ہیں ۔ کشمیری 72سالوں سے یہ رشتہ نبھارہے ہیں خون پیش کرکے قربانیاں دے کر بچوں کی قربانیاں بزرگوں کی قربانیاں اپنی مائوں بہنوں کی قربانیاں دے کر یہ تعلق یہ رشتہ مضبوط کر رہے ہیں ہندوستان کے ہر ظلم کو اپنے بدن پہ سہہ کر ہندوستان کی دہشت گردانہ کروائیوں کو اپنے سامنے ہوتا دیکھتے ہیں بھارت مودی کی وحشیانہ پالیسیوں کو اپنے اوپر زبردستی لاگو ہوتا دیکھ کر بھی یہ رشتہ کمزور نہیں ہونے دیا اور آزادی کے ارمان اور پاکستان کی محبت میں کمی نہیں آنے دی ان کو امید ہے کہ ایک دن آزادی کا سورج دیکھیں گے اور پاکستان کی پیار بھری ہوائوں کو کشمیر میں بھی پائیں گے۔ لیکن ہم ان کو کیا دکھا رہے ہیں ؟؟ کیا ہم کو اندازہ بھی ہے کہ جب کشمیری پاکستان کی طرف دیکھتا ہو گا تو اس کو سکرین پر صرف نواز شریف کی بیماری ہی نظر آتی ہو گی اس کو کشمیری کی لہولہان بیٹی کی تصویر نظر نہیں آتی ہوگی ۔۔۔۔ کشمیری جب امید بھری نظر سے پاکستان کی طرف دیکھتا ہو گا تو اس کو اپنے کشمیر سے بے پرواہ اور اقتدار کی کرسی کی خاطر جنگ لڑتے سیاستدان نظر آتے ہوں گے ۔۔۔ وہ کشمیری جو پاکستان کے پرچم کو اٹھائے گولیاں برداشت کر رہا ہے وہ جب پاکستان کی طرف دیکھتا ہو گا تو درجنوں شوگر ملوں کے مالک زرداری کی بیماری کا ڈھنڈوڑا بج رہا ہو گا ۔ وہ کشمیری جو پاکستان پہ قربان ہو رہے ہیں وہ جب پاکستان کی سکرین پہ دیکھتے ہوں گے کہ معمولی سے ہارٹ اٹیک کی بھي بریکنگ نیوز چل رہی ہیں اور کشمیریوں کے جنازوں کی بھی خبریں غائب ہیں ۔۔۔۔ کشمیری اسلام آباد کی طرف دیکھتے ہوں گے تو مولانا حضرات ڈی چوک کو فتح کرنے کی بحث کر رہے ہوں گے ۔۔۔ کشمیری وزارت خارجہ کو دیکھیں گے تو وہاں حریم شاہ کے چرچے نظر آتے ہوں گے ۔۔۔ عدالتوں اور ججوں کی طرف دیکھیں گے تو وہ بھی نواز شریف ، مریم نواز، زرداری ، شہباز شریف کی سزائوں کے بارے میں زیر بحث نظر آئیں گے ۔۔۔۔ کشمیری سیاسی جماعتوں کے وابستگان کی طرف دیکھيں تو ہر کارکن کو اپنے اپنے لیڈر کی فکر ستائے جا رہی ہے ہر کوئی چاہتا ہے میرا لیڈر ترقی کر جائے میرا لیڈر وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھ جائے اس کی خاطر میں اپنی جان بھي قربان کر دوں ۔۔۔کشمیری اس وزیر اعظم کو بھی دیکھتے ہوں گے جو اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد غائب ہیں اور دھرنے کو رکوانے میں مصروف ہیں۔۔ ۔ ۔ او میرے پاکستانیو!!!!!! کشمیریوں کو پاکستان کا پرچم اٹھائے آج 72سال ہو گئے ہیں کشمیریوں نے ایک دن بھی پاکستان کا پرچم گرنے نہیں دیا کرفیو کو 100 دن ہونے والے ہیں وہ تب بھی ثابت قدم ہیں ان کے ڈگمگائے نہیں ہیں مگر ہم شاید بھول رہے ہیں کشمیریوں کو پس پشت ڈال رہے ہیں ہمارے سیاستدان قصور وار ہیں ان کو اپنے اپنے اقتدار کی فکر ہے ۔۔ میڈیا کو ریکنگ کی فکر ہے جس خبر سے ریکنگ میں اضافہ ہو اسی خبر کو بریکنگ نیوز بنائیں گے۔۔۔ عوام تو میڈیا کے پیچھے اور اپنے قیادتوں کے پیچھے چلنے والے ہوتے ہیں جب کشمیر میڈیا سے اور قیادتوں کے دماغوں سے نکل جائے تو عوام کو کشمیر کہاں سے یاد آئے گا ۔۔۔ اس وقت نہ دھرنوں کا وقت ہے اور نہ ہی کسی اندرونی جنگ کا وقت ہے کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں پاکستان کے ہر حلقہ کو چاہیے کشمیریوں کو جواب دے ان کا دست و بازو بنے ان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو جائے ۔۔ کچھ دیر کے لیے بھول جائیں اپنے اقتدار کو ۔۔اپنے کالے کوٹ کو اتار دیں ۔۔ اپنی منسٹری کی سیٹ کی پرواہ نہ کریں کشمیر کی پراہ کریں کشمیر رہے گا تو پاکستان رہے گا اور پاکستان رہے گا تو تمہارا اقتدار بھي رہے گا تمہارے ملین مارچ بھی تبھی ہوں گے تمہاری عدالتوں میں فیصلے تبھي چلیں گے تمہارے دفتروں میں کاروبار تبھی چلے گا تمہارے سیاسی و مذہبی لیڈر کی ترقی تبھی ہو گی جب پاکستان رہے گا اور پاکستان تب رہے گا جب کشمیر رہے گا … !

  • خورشید شاہ کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی،

    خورشید شاہ کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی،

    خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر این آئی سی وی ڈی میں داخل کرلیا گیا،میڈیکل رپورٹ میں خورشید شاہ کا بلڈ پریشر180آیا ہے،اس سے پہلے نیب نے انہیں اپنی حراست سے ہسپتال منتقل کیا تھا .وجہ یہ بتائی جارہی تھی کہ ان کا طبی معائنہ کرانا ہے.خورشید شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر این آئی سی وی ڈی میں داخل کرلیا گیا،پی پی رہنماخورشیدشاہ کا این آئی سی وی ڈی سکھر میں معائنہ مکمل ہوگیا.
    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے جرم میں قید ہیں اس کے علاہ ان پر ایک اور کیس بھی نیب کی جانب سے ہیے۔ نیب نے گریڈایک سے15تک کے ملازمین کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیاہے،نیب کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،

  • عراق میں احتجاجی مظاہروں کی حقیقت!—از—صابرابومریم

    حالیہ دنوں عراق میں احتجاجی مظاہروں کا دوسرا دور شروع ہو اہے اس سے قبل شروع ہونے والا احتجاجی مظاہروں کا دور بیس اکتوبر سے ایک ہفتہ قبل اس لئے روک دیا گیا تھا کیوں کہ ختمی مرتبت حضرت محمدمصطفی (ص) کے نواسہ جناب امام حسین کے چہلم کے ایام کی وجہ سے دنیا بھر سے کروڑوں افراد کی کربلا و نجف جیسے مقدس شہروں میں آمد و رفت تھی۔البتہ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ چہلم امام حسین کے بعد 25اکتوبر سے ان مظاہروں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مظاہروں کے پہلے دور میں بھی درجنوں افراد مارے گئے تھے جو کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ہینڈ گرنیڈ جیسے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔

    بہر حال حالیہ دنوں میں عراق میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر عراق سے موصول ہونے والی سیکڑوں ویڈیوز اور تصاویر تک سب کی رسائی ہے۔ہم اس مقالہ میں کوشش کریں گے عراق میں ہونے والے ان مظاہروں کے پس پردہ عوامل کو آشکار کریں۔

    یہ مظاہرے کیوں شروع ہوئے اور ان کی قیادت کون کر رہا ہے؟ اس سوال کا آسان سا جواب یہی ہے کہ مہنگائی، کرپشن جیسے دیرینہ مسائل ان مظاہروں کی بنیاد بنے ہیں جبکہ ان مظاہروں کی قیادت کے عنوان سے تاحال کوئی بھی سیاسی قیادت کھل کر سامنے نہیں آ رہی ہے کہ جو علی الاعلان یہ کہہ سکے کہ ان مظاہروں کی قیادت کر رہی ہے۔جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام جمع ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ کی کرپشن اور بد عنوانیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بظاہر اگر ان باتو ں کو مان لیا جائے تو یقینا کوئی بھی سمجھدار انسان یا سیاسی سوج بوجھ رکھنے والا انسان ان باتوں کو رد نہیں کر سکتا لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے جو کہ پردے کے پیچھے ہے۔

    حقیقت میں مظاہرین جو بغیر کسی قیادت کے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مسلسل ایسی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں کہ جس میں سرکاری عہدیداروں کو مارا پیٹا جا رہاہے۔حتیٰ یہاں تک کہ کربلا میں ایک رضا کار کو ایمبولینس سے نکال کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ایمبولینس کے دیگر عملہ کو بھی اس کے ساتھ ساتھ قتل کیا گیا یہ مناظر آج سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔اسی طرح ایک اور منظر میں بغداد کی گلیوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس وین کو روک کر پولیس والوں کو اتار کر انہیں چند شر پسند عناصر گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں جبکہ ان پر بہیمانہ تشدد بھی کیا جا رہاہے۔ایسی کئی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے اندر چھپے ہوئے شرپسند عناصر ہینڈ گرنیڈ جیسے ہتھیار بھی استعمال کر رہے ہیں۔بصرہ میں کچھ ایسے مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو مظاہرین کے اندر رہتے ہوئے مظاہرین اور پولیس والوں پر گولیاں چلا رہے تھے اور انہیں خفیہ انداز میں قتل کر رہے تھے۔

    بہر حال ان مظاہروں کے احوا سے ہٹ کر جو اصل مدعا ہے وہ یہ ہے کہ رفتہ رفتہ ان مظاہرین کے مطالبات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جن میں مہنگائی اور کرپشن سمیت حکمرانوں کی بد عنوانی جیسے الزامات کہیں دور دور بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔اب ان مطالبات میں ایران کے خلاف نعرے بازی، داعش کے خلاف جدوجہد اور جنگ کرنے والی رضا کار فورس کے خلاف نعرے، عراق کے بزرگ علمائے کرام کی تصاویر کو نذر آتش کرنے سمیت ان کے خلاف نعرے لگانا سمیت ایسے نعرے لگائے جا رہے ہیں کہ جو خود ان احتجاجی مظاہروں کی جڑ اور بنیاد کا پتہ دیتے ہیں۔

    عرا ق سے امریکی افواج کا انخلاء او پھر یہاں داعش کی حکومت قائم ہونے سے داعش کے خاتمہ کے بعد تک عراق اور اس کا نظامکافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے۔ایک عرا ق جو امریکی سرکار کا محتاج تھا آج امریکی فوج کو عراق میں قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔دوسری طرف امریکہ چاہتا ہے کہ عراق کے ایران سمیت چین اور روس اور دیگر ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو بھی ضرب لگائی جائے،حالیہ مظاہرو ں میں لگائے جانے والے نعروں میں اس سازش کی کھلی تصویر نظر آ رہی ہے۔

    امریکی صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ نے عراق اور شام پر تسلط حاصل کرنے کے لئے سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں اب ٹرمپ یہ کہتے ہیں کہ ان سات ٹریلین ڈالرز کی واپسی وہ عراق کے تیل کو دنیا بھر میں فروخت کر کے حاصل کریں گے۔یعنی مقاصد صاف نظر آرہے ہیں کہ عرا ق کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔جیسا کہ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ یورپ میں کسی ایک دکاندار سے ایک سو ٖڈالر نکلوانے سے کہی زیادہ آسان سعودی عرب کے حکمرانوں سے ملین ڈالرز نکلوانا ہے۔یہی فارمولا وہ عراق میں لا گو کرنا چاہتے ہیں لیکن عراق کی حکومت اور اکثریت اس فارمولہ کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔امریکی سرکار کا عراق میں حال یہ ہے کہ اب صرف ساڑھے چھ ہزار امریکی فوجی سفارتخانوں اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی کے نام پر عرا ق میں موجود ہیں جن کے بارے میں بھی عراق نئی منتخب حکومت کہہ چکی ہے کہ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    دراصل امریکہ عراق و شام اور لبنان و فلسطین سمیت پورے غرب ایشیاء میں تنہا اور بد ترین شکست خوردہ ہو چکا ہے اور اس شکست کا اعتراف اکشر اوقات ٹرمپ کی تقاریر میں بھی سننے کو ملتا ہے۔عراق کو غیر مستحکم کرنے اور سیاسی بھونچال پیدا کرنے کے لئے امریکی و صہیونی اسکیم نے کرپشن اور بد عنوانی کو آلہ کار بناتے ہوئے چند شر پسند گروہوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سڑکوں پر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم عراق حکومت اور اس کے ادارے مسلسل اس فتنہ سے نمٹنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں۔

    راقم نے ان احتجاجی مظاہروں کو شرپسند عناصر اس لئے کہا ہے کہ اگر یہ مظاہرے عوامی ہوتے تو پھر ان کے نعرے بھی عوامی ہوتے نہ کہ ایسے نعرے جو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت میں لگائے جا رہے ہوں۔اگر واقعی یہ مظاہرے عراق کے عوام کے ہیں تو پھر ان کو ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی خلاف ورزی جیسے مسائل پر نعرے لگانے چاہئیں کہ جہاں متعدد مرتبہ صہیونی اسرائیل نے ڈرون حملوں میں عراقی افراد کو قتل کیا ہے۔سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ مظاہروں کی خفیہ قیادت اور مظاہرین نے تا حال کسی قسم کا کوئی ایسا پلے کارڈ نہیں اٹھا یا ہے کہ جس میں داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہویا عراق کی سیکیورٹی کے خلاف صہیونی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہو۔

    خلاصہ یہ ہے کہ عرا ق کا احتجاجی مظاہروں کا پہلا دور ہو یا اب چلنے والا دوسرا دور، دونوں ادوار میں جو ایک بات سوشل میڈیا پر واضح طور پر نظر آ رہی ہے وہ امریکہ و اسرائیل سمیت یورپی ممالک اور بالخصوص خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب سے حمایت کی جا رہی ہے جو واضح طور پر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ عراق میں موجود چند ایسے عناصر جو امریکہ، اسرائیل اور خطے کی عرب ریاستوں کے اشاروں پر عراق کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور امریکی ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر عراق کی سڑکوں پر معصوم او ر بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل و غارت کر رہے ہیں۔

    ایسے کسی بھی احتجاج کو جمہوری احتجاج نہیں کہا جاتا لہذا ہر عقل مند جو عرا ق کی سیاسی صورتحال سے آشنا ہو گا وہ یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ عراق میں جاری مظاہرے در اصل امریکی خلفشار ہیں جس کا مقصد امریکی ناپاک عزائم کی تکمیل کے سوا کچھ بھی نہیں۔امریکہ اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے عرا ق میں نئے انداز سے وارد ہو رہاہے تا کہ اپنی شکست کو چھپا سکے اور اس کام کے لئے امریکی حکومت پر اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کتنے بے گناہوں کا خون بہاناپڑے گا۔کیونکہ امریکہ پہلے ہی نائن الیون کے بعد افغانستان او ر عراق میں لاکھوں انسانوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے

    عراق میں احتجاجی مظاہروں کی حقیقت!
    تحریر:صابرابومریم
    سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی

  • شہباز شریف نے پاک فوج کے متعلق بھارت کو بڑ ی بات کہہ دی

    شہباز شریف نے پاک فوج کے متعلق بھارت کو بڑ ی بات کہہ دی

    شہباز شریف نے پاک فوج کے متعلق بھارت کو بڑ ی بات کہہ دی

    تفصیلات کے مطابق بھارت سن لےکہ پاکستان صبر سے کام لے رہا ہے،5اگست کو مودی نے کشمیرپر ایک اور وار کیا،پاک فوج بھارت کو وہ سبق سکھائے گی کہ دنیا یاد رکھے گی
    انہوں نےکہ کہ کل لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے منگل تک نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے اور لاہورہائیکورٹ سےنوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظورہوئی ہے،قوم سے اپیل ہے نوازشریف کی صحت یابی کےلیے دعا کریں

    انہوں نےمزید کہا کہ ملکی معیشت بہتر،مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ کریں گے،ملک میں دال روٹی بھی مہنگی ہوچکی ہے،عمران خان نے ملک کی معیشت برباد کردی،وہ دن جلد آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے،عمران خان کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے،دوغلی پالیسی اپنا کر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا ،
    حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ دوغلی پالیسی نہ اپنائیں،

    وزیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں ،چیف جسٹس

    جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں‌ ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے ، ملیحہ لودھی

    مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں کشمیر کو آزاد کرائے گی،آپ ملک سے باہر صلح اور اندرلڑائی کراکرکشمیر فتح کرنا چاہتے ہیں،شمیر حاصل کرنے کےلیے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،

    کشمیربنےگاپاکستان کےلیےہمیں جدوجہدکرنی ہوگی،آج تمام پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لیے یک زبان ہیں،مقبوضہ کشمیر کو پاکستانیوں نے آزاد کرانا ہے،

  • کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج بھارتی جابرانہ قبضےکےخلاف یوم سیاہ منارہےہیں.کشمیریوں کےساتھ مکمل یکجہتی،غیرمتزلزل حمایت کےعزم کااعادہ کرتےہیں.کشمیری بھارتی ظلم اوربربریت کاجرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں،حق خودارادیت کےلیےکشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں.مودی سرکار کا شدت پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،27اکتوبرکادن دنیاکی تاریخ میں پایاجانےوالاسیاہ ترین دن ہے،بھارت جان لے حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.

    پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.

    پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.ایک ہفتےکےدوران20کلوتھیلا100روپے،85کلوتھیلاساڑھے5ہزارروپےمہنگا ہو گیا ، پشاورمیں 20کلوکاتھیلا980روپےمیں فروخت ہونےلگا.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نےگزشتہ روزفلورملزکوکوٹہ بڑھانےکاحکم دیاتھا.
    حکومت اس وقت یہ دعوے کر رہی ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جا رہے دوسرے بد انتظامی کی یہ صورت حال ہے کہ آٹا اہل پشاور کے سوہان روح بنا ہوا ہے ..
    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
    اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ پاکستان ٹاپ ٹین اصطلاحات کرنے والے ممالک میں شامل پاکستان دنیا میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک کی رینکنگ میں چھٹے نمبر میں آگیا۔

    پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کے بعد پاکستان کا رپورٹ میں درجہ 108 ھوگیا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 136 واں تھا۔

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ ،مختلف تنظیموں کی طرف سے ریلیاں

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)جموں و کشمیر پر بھارت کے 72 سال سے جاری غاصبانہ قبضہ ظلم وستم کے خلاف ٹھٹھہ صادق آباد میں سیاسی وسماجی عوامی صحافتی تاجر کسان تنظیموں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی پل 135 سے شروع ہوکر ویگن اسٹینڈ ٹھٹھہ صادق آباد پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی کیا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور کشمیریوں سے اظہاریکجتی کیا گیا، اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، مسعود احمد نظامی،فریاد اختر چوہدری، چوہدری ساجد علی، رانا شبیر نمبردار، چوہدری زاہد شہزاد، نوید احمد، لطیف شہزاد، نصیر فوجی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفیٰ سںنگھیڑا کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے،

  • چین زلزلے سے لرزاٹھا،ہنگامی صورت حال کا اعلان

    بیجنگ:چین زلزلے سے لرزاٹھا،زلزلے کی شدت 5 درجہ کی بتائی جارہی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکام نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے، یہ زلزلہ مسلم علاقے سینکیانگ میں آیاہے ،موسم سخت خراب ہے اور ماہرین نے سخت بارشوں کی پشین گوئی کردی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ابھی ابھی چین کے شمال مغربی صوبے سینکیانگ میں شدید زلزلہ آیا ہے، چینی حکام کے مطابق یہ 11 کلومیٹر زیرزمین اس کا مرکز تھا ، اس علاقے میں‌یغور مسلمان آباد ہیں‌

    بیجنگ سے جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے ، لوگوں کو مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے ، بجلی کا نظام درہم برہم ہے ، اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں‌مگرجانبحق افراد کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں‌بتایا گیا

  • داعش کو سب سے بڑا دھچکا

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔
    نیوز ویک جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ایک ہفتہ قبل صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد شام میں داعش کے گڑھ پر بمباری کی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے.تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ بڑ اکیا ہونے والا ہے .


    جریدے نے امریکی کارروائی سے متعلق آگاہ پنٹاگان کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ شمالی مغربی شام کے شہر ادلب میں کی جانے والی اس کارروائی کا نشانہ ابوبکر البغدادی تھے جس میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

  • خورشید شاہ کو  نیب نےکہاں پہنچا دیا ، اہم خبر

    خورشید شاہ کو نیب نےکہاں پہنچا دیا ، اہم خبر

    خورشید شاہ کو نیب نےکہاں پہنچا دیا

    تفصیلات کے مطابق آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں گرفتارہ امراض قلب اسپتال سکھرمنتقل کردیا گیا. پیپلز پارٹی لیڈر کو سخت سیکیورٹی میں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیاگیا.خورشیدشاہ کواحتساب عدالت کےاحکامات پرطبی معائنےکےلیےاسپتال منتقل کیاگیا. اس معانے کے بعد رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی.

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے جرم میں قید ہیں  اس کے علاہ ان پر ایک اور کیس بھی نیب کی جانب سے ہیے۔ نیب نے گریڈایک سے15تک کے ملازمین کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیاہے،نیب کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،