Baaghi TV

Author: +9251

  • ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    کراچی : ابھی ایمانداری بھی زندہ ہے اور ہمارے معاشرے میں نیک اور ایماندار لوگ موجود ہیں ، مہنگائی کے اس دور میں ایک پریشان حال کے ہاتھ میں 11 لاکھ کی رقم لگ جائے اور اسے اللہ کے علاوہ کوئی دیکھ بھی نہ رہا اور وہ پھر وہ اصل مالک کو لوٹا دے تو اس بڑھ کرخوشی کا مقام اور کیا ہوسکتا ہے،

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سی اے اے کے عملے نے دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی سے بھرا بیگ مسافر کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں سول ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اہلکار عارف نے ایک ہینڈ بیگ پڑا دیکھا۔بیگ میں 6900 امریکی ڈالر اور دیگرغیر ملکی کرنسی موجود تھی جس کی پاکستانی روپے میں گیارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا تی ہے۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    سی اے اے کے عملے نے بیگ ڈی ٹی ایم کے آفس میں جمع کرا دیا، امریکی پاکستانی نژاد مسافر ہمایوں درانی غیر ملکی ائیر لائن سے کراچی پہنچا۔مذکورہ مسافر غیر ملکی پرواز ای کے چھ سو سے کراچی پہنچا تھا، بعد ازاں مسافر ہمایوں درانی اپنے بیگ کی تلاش میں سی اے اے کے آفس پہنچ گیا۔عملے نے بیگ کے مالک ہمایوں درانی سے ضروری تصدیق کرانے کے بعد اسے بیگ لوٹا دیا، مسافر نے ائیرپورٹ پر مامور سی اے اے کے عملے کی دیانتداری کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

  • مسافروں کو چھریوں سے قتل کرنے والا رکشا ڈرائیور گرفتار

    مسافروں کو چھریوں سے قتل کرنے والا رکشا ڈرائیور گرفتار

    کراچی : مسافروں کو سواری کا جھانسہ دیکر اورپھر بے دردی سے قتل کرنے والا گمنام رکشا ڈرائیور پکڑاگیا ، اطلاعات کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کردیا، سرجانی ٹاؤن سیکٹر51ڈی میں رکشہ ڈرائیور شہزاد نے45 سالہ یاسمین کو پہلے نشہ آور دوا کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ ملزم بہت چالاک اور ہوشیار ہے ، چالاک ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کے لئے خود کو بھی زخمی کرلیا تھا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی عائشہ نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے رکشہ ڈرائیور کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس دینے سے منع کردیا تھا، آفس سے گھر آئی تو ملزم شہزاد ماں کو قتل کر چکا تھا۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    شور مچانے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری کے وار سے خود کو بھی زخمی کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے واردات کو ڈرامائی رنگ دینے کی کوشش میں گیس سلنڈر سے گھر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس اس ملزم کے بارے میں مزید تحقیقات اور تفتیش کررہی ہے اور جائزہ لے رہی ہے کہ کہیں یہ نامی گرامی مجرم ہی تو نہیں

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور دو سال سے مقتولہ کی بیٹی کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتا تھا جبکہ مقتولہ کا شوہر جنید کام کے سلسلے میں پنجاب گیا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

  • کب اور کیسے ڈینگی نے قہرام برپا کیا ، رپورٹ نے ہلچل مچادی

    کب اور کیسے ڈینگی نے قہرام برپا کیا ، رپورٹ نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈینگی کی طرف سے جو تباہی اور نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کے بارے میں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈینگی کنٹرول سیل کی وائرس کیس اسٹڈی رپورٹ تیار کر لی گئی، ذرائع وزارتِ صحت کا کہنا ہے یہ کیس اسٹڈی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی، رپورٹ این آئی ایچ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ڈینگی کنٹرول سیل نے ایک کیس اسٹڈی تیار کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی وائرس کا پہلا کیس 1994 میں سامنے آیا، ملک میں ڈینگی نے وبائی صورت 2005 میں کراچی میں اختیار کی، جب کہ پنجاب میں ڈینگی نے 2011 میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق2011 میں پنجاب میں 22 ہزار ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 350 اموات ہوئیں، 2017 میں خیبر پختون خوا میں 25000 ڈینگی کیس اور 70 اموات ہوئیں، رواں سال جڑواں شہروں میں 16 ہزار ڈینگی کیس سامنے آئے جب کہ 24 اموات ہو چکی ہیں، رواں سال ملک میں تا حال 34 ہزار ڈینگی کیسز اور 50 اموات ہو چکی ہیں۔

    ڈینگی کنٹرول سیل کی وائرس کیس اسٹڈی رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کی دنیا میں 4 اسٹیریو ٹائپ اقسام ہیں، ملک میں ڈینگی وائرس ٹائپ وَن، ٹو، تھری کیس سامنے آئے ہیں، پاکستان میں ڈینگی اسٹیریو ٹائپ فور وائرس تاحال سامنے نہیں آیا، رواں برس ملک میں بیش تر افراد ڈینگی اسٹیریو ٹائپ وَن کا شکار ہوئے، بلوچستان میں ڈینگی اسٹیریو ٹائپ ون وائرس سرگرم ہے، کے پی، پنجاب، اسلام آباد میں ڈینگی اسٹیرو ٹائپ ون، ٹو وائرس سرگرم ہیں۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    کیس اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، لسبیلہ، گوادر اور کیچ ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، سندھ میں کراچی کے ضلع وسطی و جنوبی ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، آزاد کشمیر کا ضلع مظفر آباد، اپر و لوئر چھتر ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، لیہ، اٹک، خیبر پختون خوا میں سوات، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور اور صوابی ڈینگی سے متاثر ہیں، جب کہ ضلع پشاور کی 8 یونین کونسلز شیخ محمدی، دیہ بہادر، سربند، شیخان، بڈھ بیر، بازید خیل، اچھنی، ماشو گگر ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے ترلائی، کورال، بہارہ کہو، سوہان، اسلام آباد کے رہایشی سیکٹر جی سکس اور سیون ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو آئندہ کے لیے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرلینی چاہیے تاکہ اگلے سال مون سونی بارشوں کے نتیجے میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

  • اسلام آباد پرسکون ہے، وفاقی وزیرنے خبر دے دی

    اسلام آباد پرسکون ہے، وفاقی وزیرنے خبر دے دی

    اسلام آباد:اسلام اور اسلام آبادکوکوئی خطرہ نہیں الحمد للہ دونوں ہی محفوظ ہیں، ہمیں آزادی مارچ کا خوف نہیں مسئلہ یہ ہےکہ پاکستان میں مذہب کے نام پر جو سیاست اور پھر سیاست کے نام پر جو شرارت ہے ہوتی ہے اس سے پاکستانی کی بدنامی ہوتی ہے اور ہمارے بارے میں مغرب میں اچھا خیال نہیں کیا جاتا. بس اسی وجہ سے پریشان تھے کہ مولانا ذرا ہوش کے ناخن لیں ،

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سنیں گے اور جائز چیزوں پر غور کیا جائے گا،پرامن دھرنا یا احتجاج والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

    اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا، کچھ لوگ آگ اورشعلے، کچھ پھول اور شہد کی باتیں کرتے ہیں۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، بات چیت کر کے مولانا کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

  • ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

    ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

    ٹورنٹو: ٰایک طرف جہاں مقبوضہ کشمیر ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کشمریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے، جلسے اور جلوس جاری ہیں ایسے ہی مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مودی جارحیت کو بےنقاب کیا گیا۔ ٹورنٹو میں ہونے والے مظاہرے میں مقبوضہ وادی میں کرفیوہٹا کر انسانی حقوق کے نمائندے بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    مظاہرین نے مودی دہشت گرد اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگائے، شرکا نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر، گلوبل کونسل اور کینیڈین کونسل فارجسٹس نے کیا، ریلی سے کین اسٹون، سوزین ویز، ظفربنگش اور حوریہ رفیق نے خطاب کیا۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں سکھ فار جسٹس اور کشمیری رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مشترکہ مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں اسکول، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔

    اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

    وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

    سری نگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 77واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔11 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔لیکن مودی کی ظالم سرکار نے ان کی درخواست سننےکی بجائے اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا

    خط میں کہا گیا تھا کہ تقریباََ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 8ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

    بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں‌، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں‌ 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 7 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 480 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 213 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 32 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، 6 خواتین کو بیوہ کیا، 25 بچے یتیم ہوئے، 9 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے،77 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

     

    ادھر آج وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ملین مارچ ہورہا ہےہیں جہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگ ڈی چوک جمع ہونے شروع ہوچکے ہیں، سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طالب علم بھی اظہاریکجہتی کررہے ہیں، اس کشمیر ملین مارچ میں دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بھی لہرایا جارہاہے، جو کہ کم از کم 5 کلومیٹر لمبا ہے،

     

     

  • مودی نے پاکستان کے بعد اب ترکی کو بھی بڑی دھمکی دے دی

    مودی نے پاکستان کے بعد اب ترکی کو بھی بڑی دھمکی دے دی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے اور ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا ۔

    کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    بھارت نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی مجوزہ دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سعودی عرب میں ایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے 27,28اکتوبر کو سعودی عرب جا رہے ہیں ۔ بعد ازاں مودی نے ترکی کا دورہ بھی کرنا تھا۔ لیکن اب مودی نے ترکی کا دورہ کینسل کر دیا ہے۔

    ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    پی ایم مودی نے27-28 اکتوبرکوایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں اور انہیں وہاں سے ترکی جانا تھا لیکن اب اب مانا جارہا ہے کہ پی ایم مودی ترکی کا دورہ نہیں کرینگے۔ترکی اور بھارت کے تعلقات میں پہلے بھی کبھی گرمجوشی نہیں رہی لیکن اب دورے کی منسوخی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

    مودی نے پاکستان کو کون سی دھمکی دے دی

    واضح رہے کہ مودی کے دورہ انقرہ کے دوران دیگر امور کے ساتھ ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہونی تھی۔بھارتی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔تاہم ایک ذرائع کے بقول’دورے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لہذا، اس کی منسوخی جیسا کچھ نہیں ہے‘۔

  • اگرآپ کو رونا نہیں‌آتا تو پھرماں کی محبت کا یہ واقعہ ضرور پڑھ لیں‌

    اگرآپ کو رونا نہیں‌آتا تو پھرماں کی محبت کا یہ واقعہ ضرور پڑھ لیں‌

    روم:ماں کی محبت کی ہزاروں مثالیں ، اولاد اپنی ماں کی محبت کے اکثر واقعات بیان کرکے ان ک خراج تحسین پیش کرتی ہے، کوئی یاد کرکے روتا ہے تو کوئی یادکرکے ماں کی محبت کے دردبھرے واقعات سنا کر باقیوں کو بھی رلاتا ہے ، یہ تو عموما سننے میں آیا ہے ،لیکن جو واقعہ میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں اس سے پہلے تاریخ انسانی میں شاید رونما نہ ہوا ہو،

    یہ واقعہ ایک ایسی ماں کا ہے جو اپنے وطن سے نکالی گئی ، جنگلوں اور صحراوں کے سفرطئے کرکے کے جب کشتی پر بیٹھ کر سمندرپارکرنے لگی تو سمندر کی لہروں نے مشکلات کا یہ سفر ہی سمیٹ دیا ، کشتی الٹ جاتی ہے اور سمندر کی تہہ میں ماں کے اپنے شیر خوار بچے کو سینے سے چمٹائے 10 دن پرانی لاش برآمد ہونے پر غوطہ خور رو پڑے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں تیونس سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی 10 روز قبل بحیرہ روم میں ڈوب گئی تھی۔ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کو سمندر میں 60 میٹر گہرائی میں کشتی کے ملبے سے ایک خاتون کی لاش ملی۔

    غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ ماں نے اپنے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے اپنے سینے سے چمٹائے رکھا ہوا تھا اور دس دن بعد بھی ماں بچہ اسی حالت میں مردہ پائے گئے۔ اس منظر نے انہیں رلا دیا۔ غوطہ خور ماں اور بچے کی لاش کو بہ مشکل ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ یہ واقعہ ماں کی اپنی اولاد سے لازوال محبت کی ایک مثال ہے۔

    غربت سے پریشان اپنے اور بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے تارکین وطن غیر قانونی طور پر خوشحال ممالک کا رخ کرتے ہیں اور اس دوران کشتی الٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ساحل پر مردہ پائے گئے شام کے ایلان، میکسیکو کے باپ بیٹی جو ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے اور اب بحیرہ روم کے اس واقعے نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 10 روز قبل تیونس سے اٹلی جانے کی کوشش میں کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے 22 کو بچالیا گیا تھا جب کہ 28 مسافر ڈوب گئے تھے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین شامل ہیں۔

  • 37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

    37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

    لاہور:پنجاب کی موجودہ حکومت نے بہت اچھی منصوبہ بندی کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اب سرکاری کالجز میں صحت کے متعلق خصوصی تعلیم بھی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں 36 وبائی امراض کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی لیکچر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو سرکاری کالجز میں صحت سے متعلق کتاب ” صحت تعلیم سے” پڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں، کتاب میں ڈینگی ، ملیریا، سمیت 36وبائی امراض سے بچاواور حفاظتی اقدامات کے متعلق معلومات کو نصاب شامل کیا گیا ،

    محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم دونوں اہم اداروں کے درمیان کوارڈینیشن پیدا کرنے کے لیے اہم معاملات بھی طئے پاگئے ہیں‌ کتاب کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے، کتاب کو روزانہ زیرو پیریڈ کے دوران پڑھایا جائے گا

  • اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

    اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

    قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر طولکرم میں جبارہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماردیں۔

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    مرکز اطلاعات فلسطین نے فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبارہ چوکی کے قریب سے گذرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    فلسطینی نوجوان کو طبی امداد دینے کی بجائے سڑک پر بے یارو مدد گار پھینک دیا گیا اور امدادی کارکنوں اور طبی عملے کوبھی اس کے قریب جانے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ وہیں پرخالق حقیقی سے جا ملا۔

    فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

    دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے گولیاں ماری گئیں۔

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

    عبرانی ٹی وی 13 نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کارکا چاقو سے حملہ ناکام بنا دیا ہے اور اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔