Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : سٹریٹ کرائم سے عوام لٹنے پر مجبور

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون گلشن رحمان ڈکیتی کی واردات.
    تفتفصیلات کے مطابق قیصر رضا قوم جٹ سکنہ گلشن رحمان اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے باہر جارہا تھا کہ 2 نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر اڑھائی تولا طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے.

    جبکہ ڈکیتی کی اس واردات کی فوٹیج قریبی کیمرے سے مل گئی ہے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے

  • وہاڑی : زمیندار کا پولیس سے ملی بھگت ناجائز قبضہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ساہوکا کے معروف زمیندار غلام عباس خان ولد فیض خان ساہوکا نے اپنے چھوٹے بھائی غلام یٰسین خان ساہوکا کی 22ایکڑ 2کنال زرعی اراضی ایس ایچ او تھانہ ساہوکا کی آشیر باد سے ہڑپ کرلی ہے.
    متاترہ غلام یٰسین اور اسکی بیوی بچے روروکر چیخ وپکار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کررہے ہیں۔

  • وہاڑی : اجتماعی زیادتی کیس کی حقیقت سامنے آ گئی

    وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع وہاڑی کے علاقے تھانہ لڈن کی حدود میں گزشتہ دنوں بلیک میلنگ مافیا کی جانب سے پٹرولنگ پولیس اہکاروں پر اجتماعی زیادتی کے الزام کے کیس میں تفصیلی تفتیش کے بعد نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں مکمل کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مسماۃ کرن شبیر نے بلیک میلنگ کی نیت سے خود کو کنواری ظاہر کرکے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچایا جسکا میڈیکل ڈی ایچ کیو وہاڑی سے کرایا گیا تو ایم ایل سی نمبر75/19 کے صفحہ نمبر 5 کالم نمبر 2 کے مطابق سردست ریپ سے متعلق کوئی شواہد موجود نہ ہیں اور خاتون ماضی میں بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔
    دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے سامنے آئی کہ مسماۃ کرن شبیر کا بھائی محمد شکیل ولد شبیرمقدمہ نمبر 531/06 بجرم 9 اے سی این ایس اے, 748/10, 717/13, 724/13, 253/18 اور132/19تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے. اس طرح کرن شبیر کی والدہ آمنہ شبیر مقدمہ نمبر571/10 اور134/19تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکی ہے. جبکہ مدعیہ مقدمہ کا دوسرا بھائی محمد وکیل مقدمہ نمبر 249/18 میں چالان ہو چکا ہے. تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے کہ مدعیہ کی فیملی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر چالان ہو چکی ہے

    اور یہ مافیا معصوم شہریوں کو اپنے دام میں پھنسا کر بلیک میلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔پولیس ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مزکورہ گینک کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • شمعون عباسی کی فلم "درج” کو اجازت مل گئی

    شمعون عباسی کی فلم "درج” کو اجازت مل گئی

    کراچی: پاکستان سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی فلم درج کو چند متنازع سین ہٹائے جانے کے بعد پاکستان بھر میں نمائش کی جازت دے دی گئی ہے

    آدم خور بھائیوں کی غیر انسانی کاروائی پر مشتمل شمعون عباسی کی فلم درج کو 18 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا مگر پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ کیساتھ مرکزی سنسر بورڈ نے بھی فلم کے چند مناظر پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی تھی ، تاہم اب چند سین ہذف کرنے کے بعد سنسر بورڈ نے پابندی اٹھا لی ہے ،

    درج کی کہانی کا مرکزی خیال پاکستان کے علاقے بھکر سے پکڑے گئے دو آدم خور بھائیوں سے لیا گیا ہے جو قبر سے مردہ لاشیں نکال کر ان کا گوشت پکا کر کھا جاتے تھے، ان بھائیوں کو پاکستان میں آدم چوری کے متعلق قوانین نہ ہونے کے باعث صرف دو سال کی سزا دی گئی تھی، فلم میں ایک اور کہانی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے دونوں کہانیوں میں گہرا تعلق بھی ہے،


    سنسر بورڈ سے کلین چٹ ملنے کے بعد شمعون عباسی نے "درج” فلم کی ریلیز ہونے کی نئی تاریخ بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتائی ، فلم اب 25 اکتوبر کو پاکستان بھر کے سینماوں کی زینت بنے گی

  • مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے پہلا باضابطہ رابطہ کر لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عبدالغفور حیدری کو ٹیلی فون کر کے ملاقات کا وقت طے کر لیا۔یہ بھی خبر موصول ہوئی ہےکہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کر لیا ہے، مذاکراتی کمیٹی کل رات 8 بجے عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی، یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں عبدالغفور حیدری کی رہایش گاہ پر ہو گی۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم آتی ہے تو ان سے بات کرنے کو تیار ہیں، دیکھیں گے کہ حکومت کہاں تک ہماری بات سنتی ہے۔

  • صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد: راتوں رات تبدیلی آگئی ، اطلاعات کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پاکستان کے صدر بن گئے ہیں اور ان کا بطور صدر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹیفکیشن کےبعد صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ پانچ روز تک تمام امور انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی5روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوگئے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، صادق سنجرانی 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔اطلاعات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی صدر کا عہدہ سنبھالتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا اور عدم موجودگی میں عہدے پر ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

    اسلام آبادہائی کورٹ نےدلائل سننے کے بعد 18 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔ جس کے بعد فیصلہ سنایا کہ چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں اور اس سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔

  • امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کونسے امور زیر بحث آئے؟

    امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کونسے امور زیر بحث آئے؟

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انقرہ میں مذاکرات کے بعد اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کا دورہ کیا اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ملے۔

    بورس جانسن کے بیان نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں، ترکی خوش ہوگیا

    امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مورگن اورتاگس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ترکی اور امریکہ کے درمیان شمال مشرقی شام کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر غور کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نتن یاہو اور پومپیو کی ملاقات القدس میں ہوئی جس کے دوران دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔

    امریکہ نے کس وجہ سے ترکی کےساتھ فوجی مشقوں سے انکار کر دیا

    علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی سلامتی و شمال مشرقی شام کے دائرہ کار میں ترکی اور متحدہ امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

  • کشمیر کانفرنس، ملین مارچ کرکے بھارت کو پیغام کا وقت آگیا،ڈاکٹرسیدمجاہدگیلانی

    کشمیر کانفرنس، ملین مارچ کرکے بھارت کو پیغام کا وقت آگیا،ڈاکٹرسیدمجاہدگیلانی

    اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج ایف 10 اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کی طرف سے کشمیر ملین مارچ کے حوالے سے تفیصلات بتائی گئی ہیں ان کے مطابق اس میں 2ہزار کے قریب نوجوان شرکت کریں گے ،ذرائع کے مطابق اس میں ملک بھر کی 42 یونیورسٹیوں کے 1500سے زائد وفود شرکت کریں ، گللگت بلتستان اور کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے نمائندگی بھی ہوگی جس میں بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوں گے ، پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں گے ، کشمیر کے لیے امن ریلی بھی منعقد کی جائے

    جس میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم اور دو ماہ سے زائد کرفیو کی توجہ بے حس دنیا اور نام نہاد انسانی حقوق کے علم بردارون کی توجہ مبذول کرانے کے لئے 20اکتوبر دن ڈیڑھ بجے Dچوک اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک عظیم الشان‘‘کشمیر ملین مارچ’’کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کشمیر یوتھ الائنس، سول سوسائٹی، اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات شرکت کریں

  • چہلم امام حسینؓ کا جلوس صبح برآمد ہوگا

    چہلم امام حسینؓ کا جلوس کل صبح 8 بجے علمدار روڈ سے برآمد ہوگا, جلوس مختلف راستوں سے گزرتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختام پزیز ہوگا, جلوس کے روٹ اور اطراف کی تمام دکانیں سیل کر دی گئی، شہر میں صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک سروس بھی معطل رہے گی چہلم امام حسین کے سلسلے میں مرکزی جلوس کل صبح 8 بجے عملدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داود آغا کریں گے جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شام کو بحشت زینب قبرستان پہنچے گا جہاں مختلف علماء کرام خطاب کریں گے اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین اور انکے اصحاب کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے جس کے بعد جلوس اختتام پزیز ہوجائے گا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلوس کے روٹ اور اطراف کے تمام روڈ اور دُکانیں سیل ہونگی جبکہ ایف سی، بلوچستان پولیس، RRG, بی سی، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے، جلوس کے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے موبائل سروس صبح 7بجے سے رات 9 بجے تک بند رہے گی۔

  • اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    فلسطینی علاقہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔

    فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

    مرکز اطلاعات فلسطین نے غزہ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 70فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ ان میں سے نصف تعداد بچوں کی بتائی جا رہی ہے۔

    یہ مظاہرے غزہ کے مشرقی علاقوں میں ہوئے تھے جن پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ طبی عملے کے چار کارکنوں سمیت  درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

    فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا

    عینی شاہد نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 70 فلسطینی شہر زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسطینیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 26 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔