Baaghi TV

Author: +9251

  • "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    راولپنڈی :پاکستان کی تاریخ میں اکتوبر کے مہینے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ مہینہ بہت سے تاریخی واقعات سے بھراپڑا ہے، ویسے تو اور بھی بہت سے واقعات اس مہینے سے جڑےہیں مگر آج کےدن کا اہم ترین واقعہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی شہادت کے حوالے سے اہم ترین ہے ،

    تاریخ شاہد ہےکہ آج کے دن 16-اکتوبر 1951, کو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا۔مورخین بتاتے ہیں‌کہ قائد ملت لیاقت علی خان شام کو تقریباً پونے چار بجے کمپنی باغ راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کرنے کے لیے پہنچے۔ ہزاروں افراد کی تقریر سننے کے لیے پہلے ہی سے جلسہ گاہ میں جمع تھے۔

    شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    تاریخ شاہد ہے کہ سب سے پہلے تلاوت ہوئی اور تلاوت کلام پاک کے بعد شیخ مسعود صادق‘ چیئرمین بلدیہ راولپنڈی نے سپاسنامہ پیش کیا۔ سپاسنامہ کے بعد راولپنڈی مسلم لیگ کے صدر جناب محمد عمر نے وزیر اعظم کو خطاب کی دعوت دی۔ نوابزادہ لیاقت علی خان نے ڈائس پر پہنچ کر ابھی برادران ملت کے الفاظ ہی اپنی زبان سے ادا کیے تھے کہ سید اکبر نامی شخص نے ان پر ریوالور سے گولیاں برسانا شروع کردیں۔ دو گولیاں وزیر اعظم پاکستان کے سینے میں اترگئیں اور وہ ڈائس پر گرگئے۔

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    وزیر اعظم کو فوری طور پر فوجی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان کے آخری الفاظ تھے ’’خدا پاکستان کی حفاظت کرے۔‘شہید ملت لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کو پولیس کے ایک سب انسپکٹر محمد شاہ نے گولیوں سے اڑا دیا اور یوں شہید ملت کے قتل کا راز ہمیشہ کے لیے راز ہی بن کر رہ گیا۔ اگلے روز 17 / اکتوبر 1951ء کو شہید ملت لیاقت علی خان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں دفن کردیا گیا۔

    وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں‌ہوں گے،قرآن کا فرمان اور ایف اے ٹی ایف کااعلان

  • آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ

    آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ

    لاہور:آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان نے اپنے قیام کے 6 سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر عالمی برادرری سے رشتے داری جوڑ لی ، کرکٹ کی تاریخ بتاتی ہے کہ 67 سال پہلے 16 سے 19 اکتوبر 1952ء کے درمیان دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔

    شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    پاکستانی ٹیم کی قیادت عبدالحفیظ کاردار نے کی جب کہ بھارتی ٹیم کے قائد لالہ امرناتھ تھے جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی گیند پھینکنے کا اعزاز خان محمد کو حاصل ہوا جب کہ بھارتی اوپنر پنکھج رائے کو بولڈ کرکے پہلی وکٹ بھی انہی نے حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا کیچ نذر محمد نے لیا۔

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 372 رنز بنائے اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز کے اسکور پرڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا رن بنانے کا اعزازبھی نذرمحمدنے حاصل کیا۔ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی فقط 152 رنز بنا سکی۔ یوں بھارت نے یہ پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز 70 رنز سے جیت لیا

    وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں‌ہوں گے،قرآن کا فرمان اور ایف اے ٹی ایف کااعلان

  • انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    لاہور:پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پرپریشانی کااظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدارنے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی ہے ، عثمان بزدار نے ان خطرات کااظہار ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنےوالے عمائدین سے ملاقات میں کیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عمائدین کو بتایا کہ وہ اس ملک اور خاص کر صوبے میں‌ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا تباہ ہوئی ہے، تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے،

    ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے ک اس ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام ہے۔

  • یوسف رضا گیلانی کےمشیر کے خلاف  فیصلے کی تاریخ کا اعلان

    یوسف رضا گیلانی کےمشیر کے خلاف فیصلے کی تاریخ کا اعلان

    یوسف رضا گیلانی کےمشیر کے خلاف فیصلے کی تاریخ کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ‌ : یوسف رضاگیلانی کے مشیر میاں خرم رسول کے خلاف اسکریپ ریفرنس کی سماعت ہوئی. کیس کی سماعت21اکتوبر تک ملتوی کردی گئی.احتساب عدالت نے ملزم کے خلاف دونوں ریفرنس کا فیصلہ سنانے کیلئے تاریخ مقرر کر دی.احتساب عدالت 29 اکتوبر کو ریفرنسز پر فیصلہ سنائے گی،

    اس سے پہلے قمر زمان کائرہ نے نیب پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی سیاسی شخصیت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تمام جماعتیں خورشیدشاہ کی خدمات کی معترف ہیں،خورشیدشاہ پرایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،قمرزمان کائرہ

    آج پھر 1970سے2012تک کے سوالات پوچھے جارہےہیں، اب 500ارب ہے نہ ہی 5ارب کے الزامات ہیں.

    اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

     

  • سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اچھی خبر

    سمندر پار پاکستانیوں کی املاک کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے تمام محکمے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے املاک واگزار اور سمندر پار پاکستانیوں سے فراڈ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جس سکے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر،چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ اورسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین معسود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر آفیسر ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی رانا محمدعرفان رسول، ممبران اوورسیز کمیٹی (احور طفیل وڑائچ،بلال مہر) اور متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے شریک تھے۔

    اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کی املاک پر ناجائز قبضوں اور فراڈ کیسز اور سرکاری محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کی عدم فراہمی سمیت دیگر کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حقائق کی روشنی میں پولیس،ریونیو، میونسپل کارپوریشن،اسسٹنٹ کمشنرزو ایڈمنسٹریٹرز، نادرا،ایف آئی اے سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ کرتے ہوئے انہیں قانونی حق و ریلیف فراہم کریں۔اجلاس میں سول کورٹس میں زیر التواء کیسز کے متعلق تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اوورسیز کمیشن کی طرف سے فراہم کیے گئے پرفارمے کے ذریعے کیسز کی نوعیت،عدالت آئندہ پیشی سمیت دیگر ضروری تفصیلات ضلعی اوور سیز کمیٹی کو فراہم کریں تا کہ شکایت کنندگان کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے سمیت مزید کاروائی کی رہنمائی کی جا سکے تا کہ انہیں ان کا قانونی حق دلایا جا سکے۔
    اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیش بور ڈ پر585کیسز موصول ہو ئے جن میں سے 371 کیسز نمٹا دیئے گئے،78کیسز مزید کاروائی کے لیے سول کورٹس کو بھجوائے گئے جبکہ136 درخواستوں پر محکمانہ کاروائی جاری ہے- ضلعی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی طرف سے اب تک سائلین کی ا ربوں روپے مالیت کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کروائے جا چکے ہیں اور انہیں اس پلیٹ فورم پر ریلیف مہیا کیا جا چکا ہے۔

  • بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار

    بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد
    سیمینار کا انعقاد فیملی میڈیسن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے اشتراک سے کیا گیا
    سیمینار سے یو ایچ ایس پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر شکیلہ زمان ،
    کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر ہما مجید، ڈاکٹر رومانہ اخلاق نے خطاب کیا.
    یو ایچ ایس فیملی میدیسن ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر حنا نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے اعداد و شمار بیان کیے
    کیا آپ کو بریسٹ کینسر ہے خود سے معائنہ کریں
    اس موقع پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے سٹال بھی لگایا گیا
    یو ایچ ایس کی جانب سے کالا شاہ کاکو چک 44کے بنیادی مرکز صحت میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد
    سیمینار میں عمران حمید خالق، یاسین عبداللہ اور خدیجہ عاصم کی بھی شرکت
    ایچ ای سی اور پنک ربن کی جانب سے اکتوبر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے "پنک ٹوبر”کے عنوان سے منایا جارہا ہے

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم

     

  • پاکستان ، سعودیہ اور ایران بارے کہی فردوس عاشق اعوان نے اہم بات

    پاکستان ، سعودیہ اور ایران بارے کہی فردوس عاشق اعوان نے اہم بات

    پاکستان ، سعودیہ اور ایران بارے کہی فردوس عاشق اعوان نے اہم بات

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اورسعودی عرب میں اخوت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتاہے.امت مسلمہ کاباہمی اتحادواتفاق خطےمیں امن اورمعاشی استحکام کا ضامن ہے.وزیراعظم نےسعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا.
    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر
    وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا،دورے سے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم کےدورےسےپاکستان اورسعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا.کشمیر میں کرفیو کو 73 روز ہوگئے،80 لاکھ سے زائد شہری محصور ہیں

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

  • دوبھارتی کھلاڑیوں نے کیا حرکت کرڈالی ؟

    دوبھارتی کھلاڑیوں نے کیا حرکت کرڈالی ؟

    نئی دہلی : بھارتیوں کی بھی زندگی کی آخری خواہش بالی ووڈ میں جاتے جاتے نام پیدا کرنا اور کمائی کا متبادل حل تلاش کرنا ہوتا ہے ، یہ تو اب بھارتی کلچر کا 70 فیصد ٹرینڈ بن چکا ہے ، عام بھارتی اپنی جگہ مگر ممتار بھارتی بھی اس دوڑ سے پیچھے نہیں رہے جیسے کہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2 معروف سابق فاسٹ بالرز ہربھجن سنگھ اورعرفان پٹھان کھیل کے بعد اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیارہیں۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ بالی ووڈ کے بجائے تامل سینما سے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ عرفان خان فلم ’’وکرم 28 ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جبلکہ ہربھجن سنگھ کی پہلی فلم کا نام ’’ڈکک لونا ‘‘ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعرفان خان نے اپنے مداحوں کیلئے لکھا ’’ نئے کام اور نئے چیلنج کیلئے تیار ‘‘۔ کھلاڑی نے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کرکٹ کیرئیر کے دوران بنائے جانے والے اپنے ریکارڈ کی تفصیلات بھی بتائیں۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’’تامل سینما سے میرا ڈیبیو ہورہا ہے، پروڈکشن ٹیم کا شکریہ۔ میرے پاس ان رشتوں کو بیان کرنے کے لیےالفاظ نہیں ‘‘یہ بھی یار ہےکہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے یہ دونوں پہلے کرکٹرز نہیں، اس سے قبل بھارتی اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر، کرکٹر سید کرمانی، ونود کامبلی، اجے جڈیجا، بطور مہمان اداکار کپل دیو اور شری شانتھ بھی بڑے پردے پراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں۔

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

  • اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    صدر مملکت نے کہا ہےکہ اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے جدید طریقے سے ہو گی.

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علم کا کوئی کاپی رائیٹ نہیں ہونا چاہیے. ہر شخص کو علم تک مفت رسائی ہونی چاہیے. یونیورسٹیوں کو بیوروکریسی کی مداخلت سے آزاد ہونا چاہیے. بیوروکریسی فائل ورک کو الجھا کر تاخیری حربے استعمال کرتی ہے. یونیورسٹیوں کو آن لائن کورسز کا اجرا کرنا چاہیے. علم کو عملی طور معاشرے میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیں.

    صدرمملکت نےکہا کہ بیوروکریسی کی وجہ سے یونیورسٹیاں اپنے نئے کورسز بروقت فائنل نہیں کرپاتیں. کسی بھی نئی قانون سازی کے لئے بل اسمبلی تک بھیجنے میں چھ ماہ لگ جاتے ہیں. یونیورسٹیوں کی سطح پر ایک جیسا نظام تعلیم نافذ نہیں کیا جاسکتا. فاصلاتی نظام سے تعلیم کی ترویج آسان بہتر اور تیز تر ہے
    فاصلاتی نظام کے باوجود فزیکل سڑکچر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے. آرٹیفیشل انٹیلیجنس اپنا کر ہم صحت کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں

    محکمہ تعلیم کااعلیٰ‌افسرقتل، ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل ائے


    لاہور. ٹیکسٹ بک کی تیاری میں تین سے چار سال لگتے ہیں مگر اس وقت تک مزید جدت آجاتی ہے. پاکستان میں ٹیبلٹ کی مینوفیکچرنگ کے لئے بات چیت چل رہی ہے.مقامی طور پر تیار ہونے والا ٹیبلٹ 26 ڈالر میں ملےگا. پرنٹنگ پریس اور ٹیکنالوجی کے باعث صرف تعلیم پر استاد کی اجارہ داری نہیں رہی. پاکستان میں بعض این جی اوز بہتر کام کررہی ہیں. جو قومیں علم کے میدان پیچھے ہوتی ہیں وہاں غربت اور جہالت ڈیرے جمالیتی ہے. کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں علم کو بنیادی فوقیت حاصل ہوتی ہے شطرنج کی بساط پر ہر مہرے کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے

    جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    پولیس نےتعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے کتنے منشیات فروش گرفتار کر لیے. اہم خبر

  • کرپشن کی کینسر کی سرجری کا وقت آگیا، چیئرمین کا بڑا علان

    کرپشن کی کینسر کی سرجری کا وقت آگیا، چیئرمین کا بڑا علان

    چیئرمین نے بڑا علان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرپشن کی کینسر کا سرجری کا وقت آگیا ہے،
    باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا.اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز،انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے. چیئرمین نیب نےکہا کہ بدعنوانی ایک کینسر کی مانند ہے جس کی سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے.میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے.نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کےریفرنسز دائرکیے،بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں.
    کرپشن شکایات،انکوائریز،انوسٹی گیشنزکومقررہ وقت پرمنطقی انجام تک پہنچایاجائے.احتساب سب کےلیےکی پالیسی پرسختی سےعمل کررہےہیں،بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں،

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس


    نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کےریفرنسز دائرکیے،ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل،آپریشنزاورپراسیکیوشن حکام کی بھی شرکت ہوئی.

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی