Baaghi TV

Author: +9251

  • دفترخارجہ نے بھارتی  ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

    دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

    بھارتی افواج کی طرف سے ایل و سی پر معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر دفتر خارجہ کا شدید احتجاج
    باغی ٹی وی ڈی جی ساوَتھ ایشیاو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا.بھارتی افواج کے بے گناہ شہریوں کوجان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدید مزمت کی ہے. ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا.بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوسیزفائرکی مسلسل خلاف ورزیوں پراحتجاجی مراسلہ تھمایاگیا،
    دفتر خارجہ نےکہا کہ بھارتی افواج کا بے گناہ شہریوں کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت کی جانب سے 2017سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے،

    علامہ اقبال نےکس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مراد علی شاہ نے بتا دیا


    بھارتی افواج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی افواج کی فائرنگ سے 8 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ شہری اور بچی شہید ہوئے،بھارتی افواج نےایل اوسی کےنیزہ پیرسیکٹرپرشہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

  • چوہدری کاشف ریاض گجر واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ کے صدر منتخب ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    چوہدری کاشف ریاض گجر واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ کے صدر منتخب ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) واپڈا ٹاؤن لاہور روڈ سرگودہا کے انتخابات 2019-2020 میں چوہدری کاشف ریاض گجر بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے الیکشن کو آپریٹیو سوسائیٹیز کے تحت منعقد کیا گیا اہل علاقہ نے چوہدری کاشف ریاض گجر کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس کو واپڈا ٹاؤن کی تعمیر و رقی کیلیے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر صدر واپڈا ٹاؤن کاشف ریاض گجر کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے واپڈا ٹاؤن کی ترقی سے پورے بھاگٹانوالہ کی ترقی و خوشحالی منسوب ہے موجودہ حکومتی نمائندوں اور اعلی حکام کی توجہ اس طرف دلائیں گے اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے ملاقات کر کے انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے اس سلسلے میں حکمت عملی دوستوں سے مل کے ترتیب دے دی ہے اور جلد میڈیا پہ بھی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے

  • بابری مسجد کیس، بھارتی چینل ’نیوز18‘ کا بڑا دعوی

    بابری مسجد کیس، بھارتی چینل ’نیوز18‘ کا بڑا دعوی

    بابری مسجد معاملہ کو لے کر بھارتی ہندی نیوز چینل ’نیوز18‘ نے بڑا دعوی کر دیا تاہم اس دعوی کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اس دعوی کا کوئی ذکر نہیں۔

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’نیوز18‘نے دعوی کیا تھا کہ سنی وقف بورڈ نے ایودھیا معاملہ پر اپنا دعویٰ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں حلف نامہ بھی پیش کر دیا ہے۔اس وقت سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت آخری مراحل میں ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آج سماعت کاآخری دن ہے۔ سنی وقف بورڈ کا یہ فیصلہ حیران کن ہے۔

    دوسری جانب میڈیا ذرائع نے حلف نامہ داخل کیے جانے کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بھی سنی وقف بورڈ کے کسی حلف نامہ کا ذکر نہیں کیا گیا ، اس لیے کئی طرح کی غلط فہمی کا بازار گرم ہے۔

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    قبل ازیں نیوز 18کے مطابق سنی وقف بورڈ نے ثالثی کونسل کے ذریعہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کروایا ہے کہ وہ اس کیس کو چھوڑنا چاہتا اور اپنے دعویٰ سے پیچھے ہٹنا چاہتا ہے۔ نیوز 18کا مزید کہنا تھا کہ سنی وقف بورڈ کا یہ فیصلہ بہت بڑاہے اور اس سے بابری مسجد کیس پر بہت زیادہ اثر پڑے گا ۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

    واضح رہے کہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کو پچھلے کئی دنوں سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور سپریم کورٹ نے انھیں سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یوپی حکومت ظفر احمد کے خلاف سی بی آئی سے انکوائری کرا سکتی ہے۔ ظفر احمد کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہیں۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    اسلام آباد : پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان ورلڈ سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی ویزاعظم عمران خان کے مشیر بن گئے ، شاہد آفریدی نے پہلی بارہی ایسے مفید مشورے دیئے کہ وزیراعظم کے باقی مشیروں کو پیچھے چھوڑگئے،باغی ٹی وی کے مطابق ،شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو کامیاب ہونے کیلئے چند مفید مشورے دیئے ہیں‌

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    شاہد آفریدی نے مشیر ہونے کا حق اداکرتے ہوئے عمران خان کی حکومت کو تین بنیادی مشورے دیئے ، شاہد آفریدی نے سب سے پہلا مشورہ جو حکومت کو دیا ہے وہ ہے کہ حکومت سب سے پہلے کرپشن پر قابو پائے ، شاہد آفرید نے کرپشن پر قابوپانے کی شرح بھی بتادی اور کہا کہ اگر حکومت 50 فیصد تک کرپشن روک لیتی ہے تو وہ کامیاب ہوجائے گی

    شاہد آفرید ی نے اپنا دوسرا مفید مشورہ جو حکومت کو دیا ہے وہ یہ ہے کہ حکومت ملک سے جلد از جلد بے روزگاری کا خاتمہ کرے ،بے روزگاروں کو روزگار دے ، حکومت لوگوں کو ملازمتیں‌دینے کی بجائے نوکریوں سے نکال رہی ہے یہ حکومت کے لیے اچھا نہیں ہے، ویسے بھی لوگ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں

    قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

    شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلم ہی ان تمام مسائل کا حل ہے اس قوم کے ہونہاروں کو تعلیم دی جائے ان کے لیے اعلیٰ تعلیم کےمواقع پیدا کیے جائیں‌،تعلیم عام ہوگی تو معاشرہ بھی ترقی کرے گا اور حکومت کے لیے عوام الناس کی طرف سے گڈ گورننس کے الفاظ سننے کو ملیں‌گے

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

  • علامہ اقبال نےکس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مراد علی شاہ نے بتا دیا

    علامہ اقبال نےکس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مراد علی شاہ نے بتا دیا

    علامہ اقبال نے اس پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا، مراد علی شاہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے لیاقت علی خان کے مزار پرحاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے.انہوں‌نے کہا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان نہیں چاہاتھا جو آج ہے،علامہ اقبال نے اس پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا.گورنر سندھ کا انتظامی معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں،

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں کتے کےکاٹنے کی ویکسین موجود ہے،70،75فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹس میں ہے جہاں ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کام نہیں کررہا تھا،صوبائی حکومت کےپاس 6ڈسٹرکٹس ہیں.ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرے میں صرف 15ہزار ٹن کچرا پہنچایاگیا.
    مراد علی شاہ پھرسندھ پولیس کو سیاسی بنانے کے چکروں میں ، آئی جی نے کام کر دکھایا
    لگتا ہے میں وزیراعظم عمران خان کو پسند نہیں‌، مراد علی شاہ نےمحبت بھری داستان چھڑگئی
    وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ لینڈفل سائٹ پرکچرےکاوزن کیاجاتا ہے.دعویٰ کیا گیا تھا کہ صفائی مہم میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھایا ہے.کچھ دن پہلےوفاق کی طرف سے مہم چلی تھی3لاکھ ٹن سے زائد کچرا لینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکاہے.ستمبر کےپہلے ہفتے سے صفائی مہم سے متعلق سوچ رکھا تھا.21ستمبر سےصفائی مہم شروع کی تھی،جوآئین توڑنے کےلیے بضدہیں انہیں سزا بھی ملےگی،یہ لوگ آئین توڑنے کے لیے بضد ہیں،آئین توڑنے کی سزابھی ملےگی،ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونےدیں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا

    وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

     

  • وفاقی دارالحکومت میں‌ڈینگی نے کیا کردیا ، اہم خبر آگئی

    وفاقی دارالحکومت میں‌ڈینگی نے کیا کردیا ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت جہاں‌ ایک طرف شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اہم سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے وہاں‌ دوسری طرف ڈینگی بھی اہم مشن پر مصروف عمل ہے ، وہ اہم مشن کیا ہے محکمہ صحت نے اس کے بارے میں آگاہ کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 146 افراد ڈینگی وائرس کا شکار بن گئے۔

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    محکمہ صحت کے مطابق مزید 146 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 636 ہوگئی۔دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کا یہ کہنا ہےکہ دونوں جڑانواں شہروں میں اب تک ڈینگی وائرس سے 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ شہر میں موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہیں آ رہی۔اس کی وجہ شاید کہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ موسمی تبدیلیاں خطے کے ماحول کو بہت متاثر کررہی ہیں، محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی کے وائرس کے حملہ آور ہونے میں کوئی شک نہیں مگر ہر اب تو ہرمرض کو اس سے جوڑ کی خبرین پھیلائی جارہی ہیں‌

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

  • مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی

    مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی

    لاہور:مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی، تین ماہ ہونے کو ہیں‌مگر ایک غریب الیکٹریشن کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ، اس کے تو پسینے خشک ہونے کے بعد اب پسینے چھوٹ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق محمد رفیق الیکٹریشن جسے شاہدرہ لاہور کی ایک امام بارگاہ میں مُحرم الحرام کے پروگرام میں پنکھے لگانے کے لئے بلایا گیا لیکن مزدوری نہ دی گئی

    قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

    ذرائع کے مطابق اس غریب آدمی کو مزدوری کے لیےامام بارگاہ کی انتظایہ ایک مہینے تک چکر لگواتے رہی، دو دن پہلے رفیق ایک بار پھر اپنی مزدوری مانگنے گیا تو امام بارگاہ کے نگراں نے اپنا پالتو شیر رفیق پر چھوڑ دیا، ایف آئی آر درج ہوچکی مگر کروڑ پتی بااثر مُلزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، دوسری طرف اس دردناک واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد غریب مزدور پر "صُلح” کے لئے شدید دباؤ ھے

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    دوسری طرف سائل محمد رفیق قانون اور قانون کے پاسدرانوں سے پوچھ رہا ہےکہ کیا وہ غریب ہے اور پولیس غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتی ، محمد رفیق کے علاوہ اور بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں درویش وزیراعلیٰ‌ جس کو پتہ ہی نہیں کہ اس کی نگری میں کیا ہورہا ہے، بہر کیف یہ تو حیقیقت ہے کہ کمزور اور طاقتور کے مابین صُلح نہیں "سمجھوتے” ہوتے ہیں کیونکہ ایک بے بس، کمزور اور غریب انسان کے پاس صُلح کے "لولی پوپ” کے سوا کوئی آپشن ہوتا ھے نہ چوائس….!!

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

  • رینٹل پاور منصوبہ کیس، عدالت نے کون سی تاریخ دے دی

    رینٹل پاور منصوبہ کیس، عدالت نے کون سی تاریخ دے دی

    احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاور منصوبہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکریٹری شاہد رفیع پیش نہ ہو سکے.عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی.

    نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟


    واضح رہے کہ پرویزاشرف پرریشماں پاورپلانٹ میں 38 کروڑاورگلف پاورپلانٹ میں 49 کروڑکرپشن کاالزام ہے ۔ رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق سی ای او پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر اور دیگر گیارہ ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

    رینٹل پاورکیس، راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

  • مظفرگڑھ کے 4ہزار سکولوں میں سہولیات ناپید!صاف پانی توکیا پانی پینےکے گلاس تک موجود نہیں

    ضلع مظفرگڑھ کے4ہزارسےزائدسرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کافقدان کےباعث طلباوطالبات کومشکلات کاسامناہے ۔سکولوں میں پینےکےلئےصاف پانی تودورکی بات گلاس تک موجودنہیں ہیں بچےزیرزمین واٹرپمپ سےنکلنےوالےگندےپانی کوٹوٹیوں سےمنہ لگاکرپینےپرمجبورہیں۔ضلع بھرکے98فیصدسکولوں میں بچےآلودہ اورمضرصحت پانی پینےپرمجبورہیں اکثرسکولوں کی عمارتیں بوسیدہ ہوچکی ہیں توکئی اداروں میں بجلی کی سہولت تک میسرنہیں ہیں،کہیں نان سیلری فنڈزہڑپ توکہیں ہیڈماسٹرزوہیڈمسٹریس اپنی تنخواہیں بھی اداروں پرلگانےلگی ہیں۔ہزاروں روپےفیسوں کی مدمیں وصول کرنےوالےپرائیویٹ اداروں میں مضرصحت پانی،ناقص اورباسی اشیاءکھانےسےبچےپیچیدہ امراض کاشکارہورہےہیں۔ایک سرکاری ادارےمیں توکرنٹ لگنےسےبچےکی موت تک واقعہ ہوچکی ہے ۔انتہاتویہ ہےکہ سرکاری سکولوں کےاساتذہ سےڈپٹی ڈی ای اوواش روم تک صاف کراتےہیں ایسی ایک ویڈیوگزشتہ دنوں منظرعام پرآچکی ہے۔اس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرڈاکٹراحتشام انورجواپنےآپ کوتعلیم دوست شخصیت کہلوا تے ہیں انہو ں نے ایک بار بھی سر کار ی سکو لو ں کا دور ہ بھی کر نا گوارا نہیں کیا ۔ تفصیل کے مطا بق ضلع مظفر گڑ ھ میںخو اتین کے کل 681 سر کار ی پرا ئمر ی سکو لو ں جبکہ 702بو ائز پرا ئمر ی سکو لز ہیں۔اسی طر ح 109گر لز مڈ ل جبکہ 113بو ائز مڈ ل سکو لز ہیں،46گر لز ہا ئی سکول جبکہ 90بوا ئز ہا ئی سکو ل ہیں اور 5گر لز ہا ئر سیکنڈر ی سکو ل جبکہ 11بو ائز ہا ئر سیکنڈر ی سکول کا م کر ر ہیں .۔اگر با ت کی جا ئے پرا ئیو یٹ ر جسٹرڈ تعلیمی ادار و ں کی مظفرگڑھ میں 138پرا ئمر ی، 405مڈ ل ، 252سیکنڈر ی ،50ہا ئر سیکنڈری ہیں جبکہ ضلع میں374غیر ر جسٹرڈ ، 150انڈر پرا سس،336پی ایس پی سکو لز سمیت ایک ہزار سے زا ئد پیف سکو لز کا م کر ر ہے ہیں ۔ ان سکو لز میں سے 98فیصد میں سہو لیا ت کا شد ید فقدا ن ہے ۔ضلع مظفر گڑھ کے سکو لو ں کو نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لے فنڈزکی ما لیت 10کروڑ رو پے سا لا نہ کے لگ بھگ ہے اس سب کے با وجو د سر کار ی سکو لز میں سہو لیا ت نا ہو نے کے برا بر ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لی رقم کا بڑا حصہ محکمہ تعلیم کے افسرا ن اور ہیڈ ما سٹرو ہیڈ مسٹر یس خورد برد کر لیتے ہیں اس حو الے سے گز شتہ دنو ں گور نمنٹ گر لز سکو ل خور شید آ با د کی ہیڈ مسٹر یس پرانکو ائر ی کے دورا ن کر پشن ثا بت بھی ہو ئی ہے اور انہیں نا ن سیلر ی بجٹ فنڈکی رقم سے ہڑ پ کئے گئے سا ڑھے 4لا کھ رو پے جمع کروا نے کا حکم بھی دیا گیا تاہم انہو ں نے ابھی تک یہ رقم جمع نہیں کروا ئی ۔ سکو لز میں سہولیا ت کا یہ حا ل ہے کہ آ ج کے اس تر قی یا فتہ دور میں بھی مظفر گڑ ھ کے 98فیصد سکو لز میں پینے کا صا ف پا نی تک میسر نہیں ہے زیر زمین وا ٹر پمپ سے نکلنے والے مضرصحت پا نی کو پینے کے لئے سر کار ی سکو لو ں میں گلا س تک نہیں بچے بچیا ں ٹو ٹیو ں کو منہ لگا کر پا نی پینے پر مجبو ر ہیں ۔مضر صحت پا نی پینے سے ہما ر ے مستقبل کے معمار ہپا ٹا ئٹس ،معدہ،گردو ں اور دیگر بیمار یو ں میں مبتلا ہو ر ہے ہیں ۔ ضلع کے سر کار ی سکو لو ں میں درجہ چہارم کے ملا زم نہ ہو نے کی وجہ سے پڑ ھے لکھے اسا تذہ کو سکو لز کی صفا ئی ستھرا ئی کا کا م بھی خو د کر نا پڑتا ہے اس حو الے سے گز شتہ دنو ں مظفرگڑ ھ کے ڈپٹی ڈی ای او کی جانب اساتذہ سےسکول کاواش روم صاف کروانےکی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپرگردش کرچکی ہےاورناقص انتظام کی وجہ سےماہڑہ کےعلاقہ میں ایک گورنمنٹ سکول کابچہ بھی کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوچکاہےاس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ ڈاکٹراحتشام انوراورمحکمہ تعلیم سرکاری اداروں کی بہتری کےحوالےسےزبانی جمع خرچ سےآگےنہ بڑھ سکے ۔

  • قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

    قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

    درینتے : قیامت کب آئے گی یہ تو اللہ تعالیٰ‌ بی بہتر جانتے ہیں ، دوسری بات اہم یہ ہےکہ اس دنیا کے خاتمے کا یقین مسلمانوں کےعلاوہ دیگر مذاہب میں بھی پایا جاتا ہے ، ایسے ہی ڈچ پولیس نے نیدرلینڈ کے ایک گاؤں میں 6 نوجوانوں کو فارم سےبازیاب کرایا ہے جو گزشتہ 9 برس سے تہہ خانے میں قید دنیا کے ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

    سفیرکشمیر، وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر ریاض پہنچ گئے

    تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کے صوبے درینتے کے ایک گاؤں رائنر ولڈ میں ایک دیہی فارم سے ڈچ پولیس نے 58 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے 6 بچوں کو کئی برسوں سے تہہ خانے میں قید کرکے رکھا ہواتھا۔ پولیس نے بازیاب بچوں کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ ان کی حالت کیسی ہے بس پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    مذکورہ واقعہ اس وقت پولیس کے علم میں آیا جب ایک لڑکا عجیب و غریب حالت میں ایک شراب خانے پہنچا جو بہت الجھن کا شکار تھا۔شراب خانے کے مینیجر نے الجھن کا شکار لڑکے سے بات کرنے کی کوشش کی تواس نے بتایا کہ وہ ایک قید خانے سے بھاگ کر آیا ہےاور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے جس پر مینیجر نے پولیس کو مطلع کیا۔

    مینیجر نے بتایا کہ وہ کسی بچے کی طرح بات کررہا تھا جبکہ اس کے بال اور داڑھی بہت گرد آلود اور کپڑے بھی پرانے تھے، نوجوان نے بتایا کہ وہ اس کے باقی بہن بھائی 9 سال سے ایک فارم کے تہہ خانے میں قید ہیں اور وہ وہاں سے کسی طرح بھاگ کرنکلا ہے اور چاہتا ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کو بھی بچائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بچوں کا رابطہ باقی دنیا سے کئی برسوں سے منقطع تھا اور پڑوسیوں کو بھی ان کی موجوددگی کا کوئی علم نہیں تھا جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ یہ فارم درختوں سے چھپا ہوا ہےجو شاہراہ سے نظر نہیں آتا۔ چھ بچوں کی عمریں 18 سے 25 برس ہیں جبکہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ان کا باپ نہیں ہے اور وہ شخص فالج کا بھی شکار ہے۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    گاؤں کے میئر نے بتایا کہ کچھ بچوں کی تو سرکاری رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی ہے جبکہ ان کی ماں مذکورہ فارم میں منتقل ہونے سے قبل بھی انتقال کرچکی تھی۔میئر کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ فارم کے فارنسک ٹیسٹ کیے جائیں معاملے کی حقیقت تک پہنچا جاسکے۔