Baaghi TV

Author: +9251

  • پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

    پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی ان کا یہ موقف ان کے ذو معنی اور ڈھکے چھپے بیانات اور الفاظ کی صورت میں سامنے آیا ہے جو انہوں نے ایک دو روز میں میڈیا سے انٹرایکشن کرتے ہوئے کیا.
    باغی ٹی وی رپورٹ : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے.بلاول بھٹو چاہتے ہیں اپنا پیغام پورے ملک میں پہنچائیں.بلاول بھٹو کراچی سے تحریک کا آغاز کریں گے.حکومت عوام کے بنیادی حقوق پامال کررہی ہے.

    انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف نے خوددھرنا سیاست شروع کی.پیپلزپارٹی2013میں بھی دھرنے کے خلاف تھی.ہم چاہتے تھے عوامی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں.گھوٹکی انتخابات کے بعد کسی نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایاالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے.سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں.پیپلزپارٹی کے ووٹرز کی تعدادبتدریج بڑھی ہے،

    مولانا کا دھرنا، نواز شریف نے خود کیا اعلان


    مرتضی وھاب کا کہنا تھا کہ بہت لوگوں نے پیپلزپارٹی کےخلاف سازشیں کرنے کی کوشش کی،ماضی میں اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا تھا،ایک وزارت کی خاطر عوامی مفادات کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،ماضی میں جو پی ٹی آئی نے کیا اب انہی کے خلاف ہورہا ہے.

    آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں، مولانا عبدالغفور حیدری


    اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنمانثار کھوڑو نے جے یو آئی پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا وہ سندھ لاڑکانہ (پی ایس 11) میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کیوں کر رہی ہے. واضح رہے کہ انتخابات میں ، پی پی پی کے امیدوار جمیل سومرو کا مقابلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور لاڑکانہ عوامی اتحاد (ایل اے آئی) کے مشترکہ امیدوار معظم علی عباس کے خلاف ہوگا ، جس کو پی ٹی آئی اور جے یو آئی-ایف کی حمایت حاصل ہے۔

    پیپلز پارٹی جے یو آئی سے کیوں نالاں ؟

  • بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات ہراسمنٹ کیس میں اب ہوا کیا

    بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ پر
    ایف آئی اے کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایک منظم منصوبے کے تحت طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے بعض شکایات پر از خود نوٹیس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ ہماری سائبر ونگ نے اس حوالے سے کارروائی کی ہے۔ یہ یقینا ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ اس حوالے سے اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر طلبا اور خاص کر طالبات کو سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا رہا ہے۔‘‘

    ایف آئی اے اہلکار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں چھاپوں کے دوران مختلف موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کو قبضے میں لیا گیا ہے، جن کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جارہا ہے.

  • نیب نے خورشید شاہ کےخلاف اہم شواہد حاصل کر لیے

    نیب نے خورشید شاہ کےخلاف اہم شواہد حاصل کر لیے

    نیب نے خورشید شاہ کے بینک اکاؤنٹس کے متعلق اہم شواہد حاصل کر لیے

    باغی ٹی وی :سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. خورشید شاہ کےاہلخانہ اور فرنٹ مین کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی.نیب نے سندھ ہائی کورٹ پیش رفت رپورٹ پیش کردی.عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کوعارضی طورپرحاضری سے استثنیٰ دےدیاہے اور ملزمان کو تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے.مرکزی ملزم خورشید شاہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں تحقیقات جاری ہیں.نیب نےدعوی کیا ہے کہ خورشید شاہ کے بینک اکاؤنٹس اور اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں.ملزمان میں خورشید شاہ کی اہلیہ بی بی گلناز اور بی بی طلعت شامل ہیں اور خورشید شاہ کے بیٹے زیرق شاہ، سید فرخ شاہ، پہلاج، اعجاز بلوچ اوراجیت کمار شامل ہیں.فرنٹ مین قاسم علی شاہ، آفتاب سومرو سمیت دیگر ملزمان نیب کو مطلوب ہیں.

    حمزہ شہباز کو ملی عدالت سےا گلی تاریخ

    کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

  • آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    نئی دہلی:بابری مسجد کے متعلق بھارت سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ کس قدر اہم ہوگا یہ تو آنے کے بعد ہی پتہ چلےگا تاہم ہہ بات طے ہے کہ آج کےفیصلےسے بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کا مستقبل بھی وابستہ ہے ، امکان یہ ہےکہ چالیس دن سے جاری بابری مسجد کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں آج ختم ہونے کا امکان ہے۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجن گگوئی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے سے متعلق کیس میں فریقین 18 اکتوبر تک دلائل مکمل کرلیں، تاہم اب سماعت آج ختم ہونے کا امکان ہے۔بھارتی مسلمان اس فیصلے کے منتظر ہیں‌

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    بھارتی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بابری مسجد، رام مندر زمینی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس راجن گگوئی کر رہے ہیں۔راجن گگوئی کی مدت ملازمت 17 نومبر میں ختم ہونے جا رہی ہے اور ایسی صورت حال میں ان کی جانب سے دی گئی کیس کی ڈیڈ لائن بہت زیادہ اہمیت کی حامل تھی۔

    سیٹھوں کی ہڑتال —-از…حفیظ اللہ سعید

  • حمزہ شہباز کو ملی عدالت سےا گلی تاریخ

    حمزہ شہباز کو ملی عدالت سےا گلی تاریخ

    حمزہ شہباز کو ملی عدالت سےا گلی تاریخ

    احتساب عدالت لاہورمیں حمزہ شہباز کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی . عدالت نے حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 30اکتوبر تک توسیع کر دی.احتساب عدالت لاہورکے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی.حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا جائے گا آج

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

  • شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    چترال :پاکستان میں‌آئے برطانوی شاہی خاندان کے چشم وچراغ شہزادی لیڈی ڈیانا کی اولاد اس وقت پاکستان کے اہم ترین مقامات کی سیروسیاحت کرنے کے لیے مختلف مقامات پر پہنچ رہے ہیں ، اسی سلسلے میں کچھ دیر پہلے برطانوی شہزادہ و پرنسز ڈیانا نے بھی 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    چترال پہنچنے پر مقامی لوگوں‌کی طرف سے شاہی جوڑی کا شاندار استقبال کیا گیا ، شاہی جوڑے کو روایتی ٹوپی اور چغہ پہنایا گیا، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال میں بروغل اور ویلج بمبوریت کا دورہ کریں گے۔یہ بھی یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی برطانوی شہزادہ چترال گیا ہواس سے پہلے شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز ڈیانا نےبھی 1991 میں چترال کادورہ کیاتھا۔

    سیٹھوں کی ہڑتال —-از…حفیظ اللہ سعید

    ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر جمعرات کو لاہور کا دورہ کرے گا، جہاں 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات طے ہیں، جس کے بعد وہ ایس او ایس چیلڈرن ویلج جائیں گے۔آج چترال میں وہ اپنا مصروف ترین دن گزارا گیں

  • گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا ۔بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ۔آگ شاپنگ مال کے گروانڈ فلور میں لگی ہے،نجی مال میں دھواں زیادہ ہونے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تو تا حال ابھی تک سامنے نہ آ سکی لیکن آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی ہوا ۔ ریکسو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا ۔

  • کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    کیا ہوگا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    کیا ہو گا لائحہ عمل ، عمران خان نے آج اجلاس بلا لیا

    وفاقی وزیر شیخ رشید نےکہاہے کہ وزیراعظم نے تین بجے اجلاس بلایا ہے جس میں لائحہ عمل طے کیاجائےگا.دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر تک سامنے آئےگی.فضل الرحمان سے بات چیت کرنے والے کررہے ہیں ابھی نیتجہ نہیں نکلا.یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا یہ اتنا آسان کام نہیں.دھرنے پر ناخوشگوار واقعہ ہواتو قانون حرکت میں آئےگا،وزیراعظم عمران خان کوئی مذاکرات نہیں کررہے.

    دینی طلبااور مدرسوں کے امیج بارے شیخ رشید نے کیا بات کہہ دی


    آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    قبل ازیں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اکتوبر کو بتاؤں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،عمران خان جیلوں میں موجود6افراد کو کو این آر او دے دیں تو تحریکیں ٹھس ہو جائیں،4 گرفتار ہیں 2 اندر ہونے والے ہیں ،ان میں ایک فضل الرحمان کا بندہ ہے ،گرفتار سیاستدانوں کیخلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے،عمران خان مقدمات بنائیں گےتو درودیوار ہل جائیں گے

    پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان

  • نہر سے نعش برآمد،معاملہ پراسرار

    نہر سے نعش برآمد،معاملہ پراسرار

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) سے گزرنے والی نہر سر نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد سے گزرنے والی نہر لوئر باری دوآب سے نومولود بچی کی نعش شہریوں نے پانی پر تیرتی ہوئی دیکھی۔شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

  • شہبازشریف کی کمر پھر آڑے آگئ

    شہبازشریف کی کمر پھر آڑے آگئ

    شہبازشریف نے پھر عدالت حاضری سے بہانہ تلاش کر لیا
    باٹی ٹی وی : امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آشیانہ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے.وہ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے،ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جائے گی، وکیل نےشہباز شریف کی کمر میں درد ہے پیش نہیں ہو سکتے

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، شہباز شریف نے کمر درد کے بعد ایک اور بہانہ تلاش کر لیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کمر درد کا بہانہ بنا کر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی تھی، آج بھی شہباز شریف عدالت پیش نہیں ہوئے اور درخواست دے دی، شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مسلسل کم از کم پانچوٰیں تاریخ پر پیش نہیں ہوئے

    آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے ، شہباز شیریف

    شہزاد اکبر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ شہباز شریف منہ چھپانے لگے