گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلع پولیس،ٹریفک پولیس اور الیٹ فورس کے چاکو چابند دستے نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے لہذا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں مزید کہا کہ جائز کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔
Author: +9251
-

ڈی پی او گجرات نے نوجوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے پریڈ کا انعقاد
-

معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
لاہور: پاکستان کےممتاز صحافی معروف اینکر مبشرلقمان کی آج وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات بنی گالہ میں ہوئی ، اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی ،معاشی اور عالمی منظرنامے کی صورت حال پر سیر حاصل گفتگوبھی ہوئی ، دورہ ایران اوردورہ سعودی عرب بھی زیربحث آئے
غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”
باغی ٹی وی کے مطابق معروف اینکر کھراسچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر اہم صلاح ومشورے بھی زیربحث رہے ، اطلاعات کےمطابق اس ملاقات میں عمران خان نے اپنے دورہ ایران کے نتیجے میں ہونی والی پیش رفت پر آگاہ کیا،وزیراعظم نے بتایا کہ ایرانی قیادت بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ،معروف اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب ، ایران ، امریکہ اور کئی اور ممالک نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خطے میںاہم کردار اداکرنے کے لیے درخواست کی تھی ، وزیراعظم نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان یمن کے معاملے پر بھی مصالحت کرانے کی کوشش کرے گا ، پھر شام کی خانہ جنگی بھی پاکستان ہی ختم کرائے گا
پروفیسرملک کے نئے صدر ، 72.53 فیصد ووٹ حاصل کیے
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کرنے سے نہیں روکا جائے گا ،یہ ان کا حق ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک بہت ہی اچھی مثال قائم کرتے ہوئےاس بات کے عزم کا اظہار بھی کیا کہ نہ تو وہ خود پسند کرتے ہیں کہ کوئی مولانا فضل الرحمن کی ذاتیات پر اتر آئے اور نہ ہی حکومت اور پارٹی کے کسی فرد کو اجازت ہوگی
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نہ صرف مولانا فضل الرحمن کی ذات پر بلکہ کسی بھی جے یو آئی ف کے کسی دوسرے فرد کی ذات پر کسی قسم دل آزاری والی بات گفتگو نہیں کرنے دوں گا، وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ بات اصل میں یہ ہے کہ اگلے چند دنوںتک ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے وہ اس پھندے سے جان چھڑانے کے لیے یہ مارچ کررہے ہیں ،وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ آزادی مارچ کے نام سیاست کریں مگر اگر کوئی شرارت کی گئی تو پھر ریاست کے ادارے بہتر انداز میں نبٹنا بھی جانتے ہیں ،وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بھی گفتگوکی اور اسے تسلی بخش قرار دیا
اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع
مبشر لقمان نے وزیراعظم سے اپنی گفتگو کی اہم اہم باتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی صدر سے بہت متاثر ہیں چینی صدر چینی قوم کے لیڈر ماو کے بعد دوسرے رہنما ہیں جو بہت زیادہ خوبیوں کے مالک ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ جس طرحچینی صدر نے معیشت کو کھڑا کیا وہ بھی قابل قدر ہے ،چین پاکستان کو معاشی طور کھڑے ہونے میںمدد دے گا ، مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے کہاکہ چین کی حکومت اس بات پر پریشان تھی کہ پاکستان میں کرپٹ حکومت تھی چین ان پر اعتماد نہیں کرتا تھا اب چین کا اعتماد بحال ہوا ہے
پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال جنوری فروری تک بہت بہتر ہوجائے گی ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، بلوچستان اور گردونواح میں100 بلین ڈالرز سونے کےذخائر ہیں،اس کے علاوہ اور بھی پاکستان میں ذخائر ہیں جن سے پاکستان مضبوط ترین معاشی ملک ہوگا
وزیراعظم سے ملاقات کی اہم باتیںشیئر کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کی باتیں ہورہی ہیںتو وزیراعظم نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں یہی پارلیمنٹ ہی کام کرے گی ٹیکنٹوکریٹس کا حکومت کرنا کیسے ممکن ہے، مبشر لقمان نے بتایا کہ ملک میںڈینگی کی موجودہ صورت حال پر بھی بات کی تو وزیراعظم نے کہا مشکل ضرور ہے لیکن بہت جلد اس پر بھی قابوپالیںگے
معروف صحافی مبشر لقمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر بھی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر مبشر لقمان نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا بھی کشمیریوں کی اس مشکل گھڑی میں نہ صرف ان کے ساتھ ہے بلکہ ان کی جدوجہد آزادی کے حصول کے لیے اپنا صحافتی کردار ادا کرتا رہے گا ، مبشر لقمان نے اس موقع پر ہر جمعۃ المبارک کے دن لاہو رمیں صحافیوں کی طرف سے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے بلاتعطل پروگراموں ، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں سے بھی آگاہ کیا
فیصل واڈا کو ترس آگیا
اس ملاقات کے دوران دونوں پرانے دوستوں کے درمیان کھل کی گفتگو ہوئی ، اس موقع پر مبشر لقمان نے وزیراعظم کو ملک میں ہونے والی مہنگائی پر جلد از جلد قابوپانے پر بھی زور دیا ، وزیراعظم نے بھی اس موقع پر سنیئر صحافی ، معروف اینکر مبشر لقمان کی تجاویز کو غور سے سنا اور انہیں مثبت قرار دیا ، وزیراعظم نے سنیئر صحافی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریاست کے لیے ان کی صحافتی خدمات قابل قدر ہیں
-

ڈی پی او گجرات کا انقلابی قدم
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکا انقلابی قدم،میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلشن شپ مزید بہتر بنانے کیلئے سرکل لیول پر پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر نے گجرات کے تمام سرکل ہائے میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے ہیں۔ اسسٹنٹ پی آراوز سٹی سرکل،صدرسرکل،لالہ موسیٰ،کھاریاں اور سرائے عالمگیرسرکلز میں تعینات کئے گئے ہیں۔جو مقامی میڈیا کے نمائندوں سے قریبی رابطہ میں رہیں گے ۔سٹی سرکل میں بلال اقبال ، صدر سرکل حامد علی،کھاریاں سرکل میں فیصل مسعود،لالہ موسیٰ سرکل میں غلام فریداور سراۓعالمگیر سرکل میں مبشر احمد کو اسسٹنٹ پی آراوز تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ سرکل لیول پر پڑھےلکھے اور ایماندار اسسٹنٹ پی آر اوز کی تعیناتی کا مقصد میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلیشن شپ کومزید بہتر کرنا ہے۔ اگلے مرحلہ میں تھانہ لیول پر اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کئے جائیں گے جو میڈیا سے روابط کے ساتھ ساتھ تھانہ میں آنے والے شہریوں کی راہنمائی اور مدد بھی کریں گے۔ -

ڈاکٹر یاسمین راشد ناکام ہوگئیں۔محکمہ صحت کے اپنے ہی ذیلی ادارے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
شہباز اکمل جندران۔۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ناکام ہوگئیں۔محکمہ صحت کے اپنے ہی ذیلی ادارے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے تمام تر دعوں کے باوجود صوبے میں سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بتدریج بگڑنے لگی ہے۔
اور خود محکمہ صحت کے آپ ے ہی ادارے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے اس کا بھونڈا پھوڑ دیا ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے لیے سروس اور معیار کا کم از کم پیمانہ مقرر کیا گیا ہے۔جسے ایم ایس ڈی ایس یا منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کا نام دیا گیا ہے۔یہ سٹینڈرڈ محکمہ صحت پنجاب کے منظورکردہ ہیں۔اور ان کے لیے کم از کم معیار مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق صوبے میں23بڑے ٹیچنگ ہسپتال،34ڈسڑکٹ و ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال،88تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال،293دیہی مراکز صحت جبکہ دو ہزار 4سو 61بنیادی مراکز صحت ہیں۔ تاہم صرف ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کو 100میں سے 72نمبر دیئے گئے ہیں۔اور یہی وہ واحد ہسپتال ہے جو پی ایچ سی سی کی طرف سے سروسز کی فراہمی کے کم از کم پیمانے پر پورا اترتا ہے۔اور شیخوپورہ کا یہ ہسپتال بھی ن لیگ ہے دور سے ہی ایم ایس ڈی ایس کا معیار حاصل کر چکا ہے۔

اور بدقسمتی سے ڈاکٹر یا سمین راشد اپنی کارکردگی اور قابلیت کی بنیاد پر عملی طور پر لاہور ، گوجرنوالہ ، راولپنڈی، ملتان ،سرگودھا،بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان،رحیم یارخان،جھنگ، حافظ آباد، یالکوٹ،گجرات،نارووال،جہلم،اٹک،بہاولنگر،اوکاڑہ، قصور، وہاڑی، لودھراں،مظفر گڑھ،خانیوال،منڈی بہاوالدین،ساہیوال،لیہ، راجن پور،چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک نگھ، چکوال،پاکپتن،خوشاب،بھکراورمیانوالی سمیت تمام اضلاع میں کوئی ایک بھی سرکاری ہسپتال منی مم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈزلاگو نہیں کرسکیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزارت میں محکمہ صحت کا پہلے سے بھی بدتر ہے۔ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔مریض خوار ہورہے ہیں۔مفت علاج کی سہولت چھینی جارہی ہے۔ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی مسائل روز بروز بڑھنے لگے ہیں۔اور سینئیر و جونئیر ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف بھی احتجاج کناں نظر ۤآتا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کے دوران ڈصرف ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کو 70فیصد مارکس دیئے گئے ہیں۔پبلک سیکٹر میں دیگر کوئی بھی ہسپتال اس قدر نمبر حاصل نہیں کرسکا۔اور ڈی ایچ کیو شیخوپورہ بھی سابق دور حکومت میں یہ اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ -
فروکہ ،سلانوالی روڈ پر حادثے میں دو افراد جاں بحق
فروکہ/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) فروکہ سلانوالی روڈ پر شوگر مل کے قریب موٹر سایئکل سواروں اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق سلانوالی روڈ S W شوگر مل کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ایک شدید زخمی
جانبحق ہونے والوں میں نذر محمد جسکی عمر 55 سال حاجی نواز جسکی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے زخمی محمد صفدر کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا، -

فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے
اسلام آباد:بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو صدرمملکت دیا ہے وہ تعلیم کےمیدان کا ماہر ہے اور اپنی قوم کے ہونہاروں کی تعلیم وتربیت کے متعلق فکر مند بھی اور اچھی تعلیم فراہم کرنے کے حوالےسے کوشاں بھی ہے، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔
ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کیا ہوا؟
ذرائع کےمطابق یہ ا ہم گفتگو اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔صدرمملکت نےکہا کہ بڑی خوشی کی بات ہےکہ پاکستان میں 100 سے زائد جامعات انجینیئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں، جامعات میں تعلیم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دی جانی چاہیئے۔
پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا
پاکستانی میں بے روزگاری کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرنگ کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے انجینیئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نوجوان پڑھ لکھ کر بیکار نہیں رہےگا بلکہ جونہی تعلیم سے فارغ ہوگا روزگار مل جائے گا
مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری
-

اسدالدین اویسی نے دیا آرایس ایس کو کرارا جواب
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے آر ایس ایس رہنما کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت ایک ہندو راشٹریہ ہے۔
بھارتی مسلمانوں کی جانیں کیسے بچائی جا سکتی ہیں، اویسی نے بتا دیا
اسدالدین اویسی نے بھاگوت کے جواب میں کہا کہ بھاگوت ہندوستان میں میری تاریخ کو مٹا نہیں سکتے اور انہ ہی اس کا نام تبدیل کر کے ہندو رکھ سکتے ہیں۔ایسے نہیں چلے گا۔وہ اس بات پر اصرار نہیں کرسکتا کہ ہماری ثقافت ، عقائد ، مسلک اور انفرادی شناخت سبھی کو ہندو مذہب کے ذریعہ اختیار کیا جانا چاہئے۔
اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ بھارت نہ کبھی ہندو راشٹریہ تھا، نہ ہے اور نہ بنے گا۔ ان شاءاللہ
بھارت، اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آرایس ایس سربراہ نے بھارتی ریاست اڑیسہ کے بھونیشور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایک ’ہندو راشٹر‘ ہے۔موہن بھاگوت نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ بھارت میں خوش ہیں، ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ ہم ہندو ہیں۔
اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے. اسدالدین اویسی نے ایسا کیوں کہا؟
یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہے۔2002میں بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیاتھا۔ اب ہجومی تشدد کی آڑ میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
-

جب بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والا پاکستان پہنچا تو کیسا ہوا استقبال
حافظ آباد:مالدیپ میں کھیلے جانے والی ساؤتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئین شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیت لی،گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حافظ آباد کے رہائشی کھلاڑی کا گھر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،رشتہ دار اور دوست احباب خوشی سے جھوم اٹھے۔
ساؤتھ ایشئین بیڈ منٹن چیمپئین شپ مالدیپ میں کھیلی گئی،چیمپئین شپ میں پاکستان سمیت سات مما لک نے حصہ لیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا
چیمپئین شپ جیتنے والے کھلاڑی راجہ ذوالقرنین حیدر کا گھر پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا۔پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر دوست اور رشتہ دار جھوم اٹھے،،
راجہ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی باریہ اعزاز حاصل کیا ہے،،میں اپنی اس جیت کو پاکستان اور کشمیریوں کے نام کرتا ہوں
راجہ ذوالقرنین کی والدہ اور بھائی بھی اسکی جیت پر خوشی سے سرشار ہیں،،کہتے ہیں حکومت کھلاڑیوں کی مزید سر پرستی کرے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیںپاکستان نے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئین نیپال کوہرانے کے بعد فائنل میں بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ساؤتھ ایشئین چیمپپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا راجہ ذوالقرنین حید ر کے دونوں بھائی بھی قومی سطح کے کھلاڑی ہیں،،تینوں بھائیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کئی ایونٹس جیتے ہیں،،،بیڈ منٹن کھیل کے فروغ کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی سطح پر کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے اکیڈمیاں قائم کی جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کی تربیت دی جا سکے
-
باغی پر قارئین کون سی خبریں پڑھنا پسند کرتے پول نتائج آگئے
باغی پر قارئین کون سی خبریں پڑھنا پسند کرتے پول نتائج آگئے،
نئے پول کے نتائج آ گئے. اس دفعہ پوچھے گئے سوال "باغی ٹی وی پر آپ سب سے زیادہ کونسی خبریں پڑھنا چاہتے ہیں ؟” قارئین نے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اپنی ترجیحات کا اظہار کیا ہے ان ترجیحات کے مطابق 29 فیصد سیاسی خبروں کو پڑھنا پسند کرتے ہیں.60 فیصد شوبز کی خبریں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیںِ. 6.2 فیصد سپورٹس کی خبریں پڑھتے ہیں . جبکہ تعلیم وصحت کی خبریں4.6 فیصد قارئین پڑھتے ہیں.انگریزی ویب سائٹ میں قارئین 25 فیصد سیاسی خبریں پڑھنا پسند کرتے ہیں. 50 فیصد انٹرٹینمنٹ کو پسند کرتے ہیں اور 25 فیصد تعلیمی خبریں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں.
-

موسم کیسا رہےگا…؟
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔سوموار کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ قبل بارش کی وجہ سے خنکی بڑھ گئی تھی جبکہ اب پھر مسلسل دھوپ کی وجہ سے سردی کم ہو رہی ہے .برطانوی شہر لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کے حوالے سے احتجاج کا آج تیسرا دن ہے۔ احتجاج کا آغاز پیر کو لندن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں ہوا۔ یہ مظاہرے ایکسٹنکشن ربیلین نامی گروپ کی طرف سے جا رہے ہیں۔دھرنوں کا موسم، ٹھیکیداروں کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا وجہ کیا بنی