Baaghi TV

Author: +9251

  • ایرانی سپریم لیڈر خامنائی نے پاسداران انقلاب کو کون سا نیا حکم دے دیا، اہم خبر

    ایرانی سپریم لیڈر خامنائی نے پاسداران انقلاب کو کون سا نیا حکم دے دیا، اہم خبر

    ایرانی سپریم لیڈر خامنائی نے پاسداران انقلاب کو کون سا نیا حکم دے دیا، اہم خبر
    تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئےایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی نے کہا کہ انقلابی گارڈز کے پاس جدید ترین ہتھیار ہوناوقت کی ضرورت ہے ۔واضح رہے ایرانی سپریم لیڈر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔ جب کہ خطے میں امریکا نے بھی اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
    واضح رہےکہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران اور سعودی عرب سمیت امریکا و یورپ کے درمیان کشیدگی کافی عروج پر ہے جس وجہ سے دونوں ممالک جنگی تیاریاں کرنے اور اسلحے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں.

    ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کی دھمکی دے دی


    یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوں‌سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں‌طرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوں‌پر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.

    ترکی کی طرح ایرانی عوام بھی ڈالر کو سڑکوں‌ پر رکھ کر آگ لگا دیں. سپاہ پاسداران انقلاب کی اپیل

    امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

  • ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    پیرس: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پیرس کے دورے کے بعد واپس تو آگئیں مگر اپنی یادیں وہاں چھوڑ آئیں جس کے چرچے یورپ سے لیکر مغرب اور پھر پاکستان تک پہنچتے ہیں ، ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کیا ہوا؟ وہ بھی ایک ایسی کہانی ہےکہ بیان کرنے سے اس میں‌ اوربھی رنگ نکھر آتے ہیں ،
    https://www.youtube.com/watch?v=CK6u02ZyFNw
    ذرائع کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی ایفل ٹاور کے سامنے جو ادائیں تھیں وہ ابھی تک مداحوں کے عصاب پر سوار ہیں ، اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان کی تو ہر ادا ہی سپر ہٹ ہے، جب ہی تو ایفل ٹاور کے سامنے ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس بھی مداحوں نے خوب پسند کیا۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے ايفل ٹاور کے باہر لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کيا

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے ماہرہ خان کی ویڈیو کو خوب داد دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوبصور ماہرہ خان بغیر کسی میک اپ کے جامن رنگ کی لمبی فراک میں خوبصورت قدم اٹھا کر ہلکا پھلکا سا ڈانس کر رہی ہیں، جب کہ ان کے ساتھ موجود لبنانی اداکارہ نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ویڈیو کے پس منظر میں غالباً یہ کوئی لبنانی ہی گانا ہے جس کے سر پیرس کی فضاؤں میں بکھر رہے ہیں۔

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

  • غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    خضدار :غیرت کے نام پر ابھی قتل کا سلسلہ نہ رکا ، کہیں‌ غیرت آڑے آجاتی ہے تو کہیں غیرت کی آڑ میں دشمنی کی جاتی ہے اور اس ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے بدلہ اور انتقام لیا جاتا ہے ، یہ مسائل ان علاقوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں جہاں حکومتی عملداری نہ ہونے کے برابر ہو

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ رات کو بلوچستان کے ضلع قلات میں پیش آیا جہاں ایک نواحی گاؤں میں ایک مرد اور عورت کو غیرت کے نام پر مبینہ پھانسی دے دی گئی۔اس واقعہ کے متعلق لیویز فورس کا کہنا ہےک بلوچستان کے ضلع قلات میں غیرت کے نام پر قتل کا حالیہ واقعہ ضلع کے چھپر گیاوندرا یونین کونسل میں پیش آیا۔

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    لیویز فورس کے عہدیداران نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے شخص کا نام امداد علی ہے لیکن انہوں نے خاتون کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ایک عہدیدا ر نے گاؤں کے رہائشیوں کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے‘، انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کے پس پردہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

  • امریکی نائب صدر کا بیٹا چینی کمپنی کیوں چھوڑنے جا رہا …

    امریکی نائب صدر کا بیٹا چینی کمپنی کیوں چھوڑنے جا رہا …

    امریکی نائب صدر کا بیٹا چینی کمپنی کیوں چھوڑنے جا رہا …

    سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک چینی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے یں۔ اگر ان والد سنہ 2020ء میں صدر منتخب ہوئے تو وہ کسی غیر ملکی کاروبار میں حصہ نہیں لیں گے۔

    واشنگٹن میں اخبار’دی ہیل’ نے وکیل جارج میسیسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان جوبائیڈن کے صاحب زادے ہنٹر بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ اس کے والد امریکی پالیسی کے قائم کردہ معیارات سے پوری طرح اور غیر واضح طور پر رہ نمائی حاصل کریں گے، قطع نظر اس کے کہ اس پالیسی سے ہنٹر کے پیشہ ورانہ مفادات پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں۔

    گوادر: چینی کمپنی 23 سال کیلئے ٹیکس سے مستثنٰی،یہ فیصلہ کس نے اور کیوں کیا ؟

    ہنٹر بائیڈن نےوضح کیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں چینی سرکاری ملکیتی اداروں کے تعاون سے نجی ایکویٹی فنڈ سے استعفیٰ دیں گے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا، امریکی نائب صدر

    اس سے قبل ایران کے بارے جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔

    امریکا ایران میں نئی سازش کیا کرنے جارہا، جانیے اس رپورٹ میں

  • اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع

    اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع

    اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی منافقت اور مخاصمت کے پیش نظر اپنے راستے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت میں پائی جانے والی کشیدگی کے پیش نظر کیا جارہا ہے،

    اسلام آباد سے حکام کے مطابق بھارت میں پاکستانی مریضوں پر ویزا پابندیوں کے باعث قابلِ دسترس علاج کے لیے پاکستان نے ترکی سے امید باندھ لی۔پاکستانی حکام کو امید ہےکہ یہ معاہدہ طئے پاجائے گا جس کے تحت ترک صدر رجب طیب اروان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    یہ بات تو اکثر پاکستانیوں کو معلوم ہی ہے کہ اس سے پہلے پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ علاج بالخصوص جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت جاتے تھے لیکن 5 اگست کے متنازع اقدام کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ویزہ دینا بند کردیا جبکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت روک دی تھی۔

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    تاہم اب پاکستانی مریضوں کے ترکی کو زیرِ غور لایا جارہا ہے جہاں علاج کی غرض سے آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ترکی خود بھی دنیا بھر سے طبی سیاحت کے لیے آنے والوں کو حوصلہ افزائی کررہا ہے۔اس کا عملی مظاہرہ اس وقت ہوگا جب ترک صدر پاکستان آئیں گے اور اس سلسلے میں معاہدہ کریں گے

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

  • 14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے

    14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے

    تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے،آج 2019 ہے اور اکتوبر کی 14 تاریخ ، یہ پہلی مرتبہ نہیں‌بلکہ جب سے شمسی مہینوں کا نظام شروع ہوا ہے ہر سال آتی ہے ، اسی 14 اکتوبر کوعالم اسلام کے ایک بہت بڑے مدبر حکمران نظام الملک طوسی اس دنیا فانی سے کوچ کرتے ہیں اور ایک تاریخ چھوڑ جاتے ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے رقم ہوگئی

    قبل اس کے کہ نظام الملک طوسی کی سنہری زندگی کے اوراق کھولے جائیں ہارون الرشید کا دور برامکہ کے تذکرے کے بغیر نامکمل ہے اسی طرح سلجوقیوں کا عہد نظام الملک طوسی کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے۔ نظام الملک کا اصل نام حسن بن علی اور لقب نظام الملک تھا۔ وہ طوس کے ایک زمیندار علی کا بیٹا تھا۔ 408ھ میں پیدا ہوا اور بچپن سے ہی بہت ذہین اور کئی خوبیوں کا مالک تھا۔ اپنی ذہانت سے انتہائی کم عمری میں کئی علوم پر عبور حاصل کیا۔ سلجوقی عہد میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    اس عہد کے تمام کارنامے نظام الملک کے تیس سالہ دور وزارت کے مرہون منت ہیں۔ یہ عہد سلجوقیوں کا درخشاں عہد کہلاتا ہے۔ الپ ارسلان جو ایک مجاہدانہ صفت رکھنے والا بادشاہ تھا نے اپنے کمسن بیٹےملک شاہ کو نظام الملک کے سپرد کردیا تا کہ وہ اسکی تربیت کرے اور عصری علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حکومت کرنے کے ڈھنگ بھی سکھائے۔ انہی دنوں گرجستان کی مہم پیش آئی جس کیلئے فوج کو نظام الملک کی سربراہی میں بھیجا گیا ۔ گرجستان والوں نے ہتھیار پھینک دئے اور مسلم فوج کی شرائط پر صلح کرلی۔ جارجیا کے بادشاہ بقراط کی بھتیجی ہیلینا جو ایک حسین و دلکش دوشیزہ تھی مگر راہبانہ زندگی گزاررہی تھی۔

    خواجہ حسن نظام الملک اس سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا مگر حالات کے برعکس اس شہزادی ہیلینا کو الپ ارسلان سے نکاح کیلئے مخصوص کرلیا گیا اور شرائط میں اس شرط کو بھی شامل کیا گیا جس پر عیسائی آبادی میں غم و غصہ پایا جانے لگا جبکہ دوسری طرف گرجستان کے اعلیٰ و شاہی خاندان کے نوجوان بھی شہزادی کے طالب تھے مگر اسکی راہبانہ زندگی کے پیش نظر اس سے مدعا بیان نہ کرسکتے تھے۔

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    شہزادی کوالپ ارسلان کے نکاح میں دے دیا گیا۔ کچھ عرصے بعد ایک گرجستانی شاعر جو الپ ارسلان کے دربار میں آیا ہوا تھا نے ایک قصیدہ موزوں کرکے گوش گزارنے کی اجازت طلب کی۔ الپ ارسلان نے اجازت دے دی تو اس گرجستانی شاعر نے انتہائی واہیات انداز میں شہزادی ہیلینا اور نظام الملک طوسی کی کردار کشی کی جس کے بعد الپ ارسلان نے اس شرط پر شہزادی ہیلینا کو طلاق دے دی کہ نظام الملک اس سے شادی کرے یا شہزادی گرجستان واپس چلی جائے مگر شہازدی نے واپس جانے سے اس بنا پر انکار کیا کہ اب میری وہاں پہلے والی عزت نہیں رہے گی اور یہ کہ وہ خود کو مسلمانوں میں محفوظ و مامون محسوس کرتی ہے لہذا اس نے نظام الملک سے شادی کرلی سلجوقی سلطان الپ ارسلان نے نظام الملک کی صلاحیتوں کا اندازا لگاتے ہوئے وزارت کا منصب اس کے سپرد کردیا۔

    اس نے الپ ارسلان کے عہد میں ایسے جوہر دکھائے کہ تہذیب و تمدن اور علوم و فنون کی ہزاروں شمعیں روشن ہوگئیں۔ اس نے ملک کو گوشے گوشے میں مدارس کا جال بچھا دیا اور سب سے بڑا اور اہم مدرسہ بغداد کا مدرسہ نظامیہ تھا جس کی تعمیر پر بے پناہ روپیہ صرف کیا گیا۔ اس کے علمی و ادبی کارناموں کی طویل فہرست کے ساتھ مذہبی اور دینی خدمات بھی بے شمار ہیں اور رفاہ عامہ کے کارنامے تاریخ پر انمٹ نقوش ثبت کرتے ہیں۔ اس کی تحریر کردہ کتاب “سیاست نامہ” کو انتہائی شہرت حاصل ہوئی اور اس سے آج بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ یورپ کی مختلف زبانوں میں ہوچکا ہے۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    عروج کی انتہائی بلندیوں تک پہنچنے کے بعد برامکہ کی طرح اس کی قسمت کا ستارہ بھی زوال میں آگیا اور ملک شاہ اول نے اسے وزارت سے علاحدہ کردیا۔ زوال کے اسباب بھی برامکہ کے اسباب کی طرح تھے۔ بہرحال اس کے کارنامے سلجوقی حکومت کے لئے لاتعداد ہیں بلکہ اس درخشاں دور کی کامیابیاں سلجوقی سلاطین کے علاوہ اس کی مرہون منت بھی ہیں۔وہ 1063ء تا 1072ء الپ ارسلان کے دور حکومت اور 1072ء تا 1092ء ملک شاہ اول کے دور حکومت میں وزارت کے عہدے پر فائز رہا۔

    نظام الملک نے اپنی مشہور تصنیف “سیاست نامہ” میں سلطنت کو قانونی شکل دینے کے لئے ایک جدید نظریے کی بنیاد رکھی اور سلطان کو نئے معنی سے مدلل کرنے کی کوشش کی۔ مصنف نے سلطنت کی ابتدا اور سلطان کے معنی پر بحث کی ہے۔
    علاوہ ازیں اس نے اپنے بیٹے ابو الفتح فخر الملک کے لئے ایک کتاب “دستور الوزراء” بھی تحریر کی۔ نظام الملک 10 رمضان 485ھ بمطابق 14 اکتوبر 1092ء کو اصفہان سے بغداد جاتے ہوئے حسن بن صباح کے فدائین “حشاشین” کے ہاتھوں شہید ہوا۔ مؤرخوں کیمطابق ملک شاہ اول جو خواجہ حسن نظام الملک کو خواجہ بزرگ اور پدر معنوی جیسے القاب سے نوازتا تھا اور خواجہ حسن کو خاص مقام حاصل تھا کہ وہ بادشاہ کےکمرہء خاص یا آرام کرنے کے کمرےمیں بھی آمد و رفت رکھتے تھے۔

    چونکہ وہ ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے اور انکو علوم خاص و عام میں رسوخ حاصل تھا۔ ملک شاہ اول کی شادی سلجوقی خاندان کی ایک خاتون جن کا نام زبیدہ خاتون تھا سےہوئی اور انکے بطن سے ملک شاہ اول کا سب سے بڑا بیٹا تولد ہوا۔ ملک شاہ اول نے ایک شادی خانان قاراخانی یا قاراخانی شہزادی سے بھی کی تھی جس کا نام ترکان خاتون تھا۔ کہتے ہیں کہ ملک شاہ اول کے دو بڑے بیٹوں داوود اور احمد جن کا بالترتیب 1082 اور 1088میں انتقال ہوا۔

    انکے انتقال کے بعد ترکان خاتون اپنے بیٹےمحمود جو سب سے کم سن تھا کو ولی عہد نامزد کروانا چاہتی تھی جبکہ خواجہ حسن نظام الملک طوسی نے ترکان خاتون کی مخالفت کی اور زبیدہ خاتون کے بڑے بیٹے برکیارق کو ملک شاہ اول کا جانشین و ولی عہد نامزد کرنے پر اصرار کیا جس پر ترکان خاتون کی نظام الملک کے ساتھ سرد جنگ شروع ہوگئی اور اس نے اپنے معتمد خاص تاج الملک االمعروف بہ المزرزبان کے ساتھ جوڑ توڑ کرکے نظام المک کو ان کے عہدہء وزارت سے ہٹانے کی سازشیں شروع کیں مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    خواجہ حسن نظام الملک کی وفات کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔ بہت سوں کا کہنا ہے کہ ایک دن ملک شاہ اول جو پہلے ہی وزیر مملکت کے خلاف ہونے والی محلاتی سازشوں سے دلبرداشتہ ہورہا تھا کو وزارت سے معزول کردیا اور معزولی کا حکم سننے کے بعد نظام الملک واپس اپنی جاگیر یا بغداد جارہے تھے ۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ ملک شاہ اول کے حکم پر ضروری کام سے بغداد جارہے تھے کہ اچانک ایک درویش نے ان سے دادرسی چاہی ، شفیق و مہربان نظام الملک نے دادرسی کرنے کی خاطر اس درویش کو قریب بلایا مگر وہ درویش کے روپ میں قلعہ الموت کی طرف سے بھیجا گیا ایک فدائی تھا اسکا وار خواجہ حسن نظام الملک کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    خواجہ حسن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے انکی وفات پر پورا عالم اسلام اور بالخصوص رے غمزدہ و اداس ہوگیا۔ نوحہ گروں نے نوحہ کیا اور مرثیہ لکھنے والوں نے مرثئے لکھے۔ بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ ان دنوں شیعہ سنی مناظرے منعقد ہوا کرتے تھے جن میں ملک شاہ اول اور نظام الملک طوسی بھی بہ نفس نفیس شریک ہوتے تھے خواجہ حسن بزرگ نظام الملک طوسی کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا اور جس دن ان پر حملہ ہوا اسی دن ملک شاہ اول کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا مگر ملک شاہ اول پر حملہ کامیاب نہ ہوسکا۔

  • ‌اسرائیلی ڈرون جب لبنان داخل ہوا تو کیا ہوا

    ‌اسرائیلی ڈرون جب لبنان داخل ہوا تو کیا ہوا

    لبنانی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے گڑھ کی جاسوسی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنانی فوج نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں دو ماہ پیشتر اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں کو جاسوسی کی کوشش کے دوران مار گرایا گیا تھا۔

    تفصیلات بتاتےہوئے لبنانی فوج نے کہا کہ اسرائیلی جاسوس طیارے نے ہفتہ کی رات لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس نے جنوبی لبنان کے معوض کے مقام پر حزب اللہ کے مرکز پر نچلی پرواز کے دوران اس کی جاسوسی کی ہے۔

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی


    لبنان اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہیں، اسرائیل لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام لگاتا ہےکہ وہ فلسطین میں حماس مزاحمتی تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران لبنان کا علاقہ بھی اسرائیل کے قبضے میں ہے اسرائیل اس کو اپنا حصہ بنانے کے لیے اب قانونی چارہ جوئی بھی کرنے جا رہا ہے جس پر لبنان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا.

    جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی پراوازیں ،حالات کشیدہ ہوگئے.

    اسرائیلی طیارہ لبنان کی سرحد کی خلاف ورزی کر کے لوٹ گیا کوئی جواب نہ دیا گیا

  • ترک فوج نے شام کے کون سے اہم شہر پر کنٹرول سمبھال لیا

    ترک فوج نے شام کے کون سے اہم شہر پر کنٹرول سمبھال لیا

    ترکی کی فوج نے شام کے کون سے اہم شہر پر کنٹرول سمبھال لیا
    ترکی نے شام میں اہم سٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر راس العین می پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوٰی کیا ہے.
    ترکی کے فضائی حملے میں شہریوں اور صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔دوسری طرف ترکی فورسز کردوں کے خلاف کارروائی میں اسٹریٹجک ہائی وے پر اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    واضح رہے کہ یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔
    ذرائع کےمطابق اس وقت ترکی کی طرف سے شام کے اندر کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں کرد علیحدگی پسندوں کو مار دیا ہے، ترکی کی طرف سے کرد دہشت گردوں کےخلاف مسلسل کارروائی کررہاہے جو ترکی کے اندر آکر ترکی کے سولین کو مارتے ہیں نقصان پہنچاتے ہیں،

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

  • ایف اےٹی ایف کااجلاس آج ، پاکستانی وفد کی کون کر رہے سربراہی ، خبر آگئی

    ایف اےٹی ایف کااجلاس آج ، پاکستانی وفد کی کون کر رہے سربراہی ، خبر آگئی

    .ایف اےٹی ایف کااجلاس آج ، پاکستانی وفد کی کون کر رہے سربراہی ، خبر آگئی
    وفاقی وزیر حماداظہرکی سربراہی میں 5رکنی وفد اجلاس میں شریک ہوگا.ایف اےٹی ایف کااجلاس 18اکتوبرتک جاری رہےگا.ایف اےٹی ایف کااہم اجلاس آج سےپیرس میں شروع ہوگا.اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پہنچا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 15اور 16 اکتوبر کو منعقد ہو گا جبکہ اس اہم ترین اجلاس کا اختتامی سیشن 18اکتوبر کو ہو گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان سے متعلق فیصلہ 19 اکتوبر کو کیا جاسکتا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے حالیہ اجلاس کے حوالہ سے پاکستان سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی گئی اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے کوئی رپورٹ اس سلسلہ میں پیش کی جائے گی،

    ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق فیصلہ کب سنائے گا؟ اعلان کر دیا گیا


    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے12 ارکان کی حمایت درکار ہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے.

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان نے پلان بی تشکیل دے دیا

    ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو

  • پنجاب کی کتنی یونیورسٹیز غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگریاں دے رہیں ، اہم خبر

    پنجاب کی کتنی یونیورسٹیز غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگریاں دے رہیں ، اہم خبر

    پنجاب کی کتنی یونیورسٹیز غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگریاں دے رہیں ، اہم خبر
    صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف ہوا جن میں ہزاروں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان اٹھارہ میں سے 15 یونیورسٹیز صرف لاہور شہر میں موجود ہیں.

    ان یونیورسٹیز میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی غیر قانونی ڈگریاں کرائی جارہی ہیں جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہر یونیورسٹی کو الگ الگ وارننگ لیٹرز جاری کیے ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگریوں کی تفصیلات یوں ہے;

    پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری


    یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور:

    اس یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز میں بی ایس سائیکالوجی، ایم ایس سائیکالوجی اور پی ایچ ڈی سائیکالوجی کی ڈگری غیر منظور شدہ ہے۔ فیکلٹی آف سائنسز میں بی ایس زوالوجی، بی ایس باٹنی، بی ایس کیمسٹری، بی ایس ریاضی اور بی ایس فزکس، بی ایس شماریات کی ڈگریاں بھی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہیں.

    یو سی پی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کا ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری، مائیکروبائیولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور:

    اس یونیورسٹی کے بی بی اے پروگرام کو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ قرار دیا گیا ہے اور اس ڈگری میں داخلوں سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    لاہور گیریژن یونیورسٹی:

    اس ادارے کے بائیولوجی، زوالوجی، جغرافیہ اور شماریات کے شعبہ جات غیر قانونی ہیں۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ آف ماس کیمونیکیشن، اسلامک اسٹڈیز، پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشن، ایجوکیشن، ہوم اکنامکس، مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ اکنامکس کے ڈیپارٹمنٹس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے.

    ڈیپارٹمنٹ آف اُردو، کمپیوٹر سائنس، بی ایس اینوائرنمنٹل سائنسز، مائیکروبائیولوجی، باٹنی، زوالوجی، بائیو کیمسٹری اور بی ایس بائیو ٹیکنالوجی کی ڈگریاں غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہیں۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی میں ایم فل مائیکروبائیولوجی اور زوالوجی کی ڈگریاں بھی ایچ ای سی سے منظور شدہ نہیں ہیں.

    کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سرگودھا یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا


    یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء لاہور:

    اس یونیورسٹی میں بیچلرز آف سول انجینئرنگ، الیکڑیکل انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف فزیوتھراپی، ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی، مائیکروبائیولوجی، اینوائرنمنٹل سائنسز، مالیکیولر بائیولوجی، بائیو انفارمیٹکس، بائیو کیمسٹری اینڈ مائیکروبائیولوجی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے.

    یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن ریسورس، ڈیپارٹمنٹ آف میوزیکالوجی، لینگوئج، لینگوئج اینڈ لٹریچر، انگلش، اُردو اور ڈیپارٹمنٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے.

    ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی میں کیے جانے والے داخلوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے.

    سپیرئیر کالج لاہور:

    اس کالج کی فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف فزیو تھراپی، میڈیکل لیبارٹری سائنسز، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی، بی ایس بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، مائیکروبائیولوجی، مالیکیولر بائیولوجی، فیکلٹی آف فارمیسی، ایم اے ماس کیمونیکیشن مینجمنٹ اور بی ایس ماس کیمونیکیشن مینجمنٹ کی ڈگریاں بھی غیر قانونی قرار دی گئی ہیں.

    سپیرئیر کالج میں بی ایس سی کمپیوٹر انجینئرنگ، بی ایس ایویونکس انجینئرنگ، بی ایس الیکڑیکل سسٹم، ایم ایس الیکٹریکل انجینئرنگ اور پی ایچ ڈی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگریاں غیر منظور شدہ ہیں.

    بی ایس کمپیوٹیشنل فزکس، بی ایس میڈیکل فزکس، بی ایس انجینئرنگ فزکس، بی ایس الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ڈگریاں غیر منظور شدہ ہیں.

    کیا یہ تبدیلی والی سرکار کی گڈ ایجوکیشن مینجمنٹ ہے، جسے پتا ہی نہیں‌،ٹیچریونین


    یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور:

    اس یونیورسٹی میں بی ایس آرکیٹیکچر، بی ایس سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، ڈاکٹر آف فزیو تھراپی، ڈاکٹر آف نیوٹریشن سائنسز، بی ایس میڈیکل لیبارٹری سائنسز، بی ایس میڈیکل امیجنگ۔ بی ایس فوڈ ٹیکنالوجی، بی ایس ڈیری ٹیکنالوجی، بی ایس ایگریکلچر مینجمنٹ، بی ایس اسلامک بنکنگ اینڈ فنانس کی ڈگریاں بھی غیر منظور شدہ ہیں.

    نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور:

    اس یونیورسٹی میں بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، بی ایس اینیمل سائنسز، بی ایس سپیچ اینڈ لینگوئج تھراپی، بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس بائیو ٹیکنالوجی اور بی ایس اکنامکس کی ڈگریاں غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہیں.

    منہاج یونیورسٹی لاہور:

    اس یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف لاء، ڈیپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اکنامکس، بنکنگ اینڈ فنانس، ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی ، زوالوجی، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، انٹرنیشنل ریلیشن، ماس کیمونیکیشن، ایجوکیشن، لائبریری اینڈ کریمنل جسٹس سسٹم، بیہوریل سائنسز، پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم ، ریلیجن اینڈ فلاسفی، سوشیالوجی اینڈ اپلائیڈ سائیکالوجی کے شعبہ جات کو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ قرار دیا گیا ہے.

    لاہور لیڈز یونیورسٹی:

    اس ادارے میں میں بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس اسلامک فنانس، بی ایس ریاضی، ایم ایس سی ریاضی، ایم فل ریاضی، بی ایس سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن، ایم اے سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آف لاء، فارم ڈی اور تمام ٹیکنالوجیز سے متعلقہ ڈگریوں کو غیر قانونی و غیر مںظور شدہ قرار دیا گیا ہے.

    یونیورسٹی آف لاہور:

    اس یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ، میکنیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، لاء کالج، ڈیپارٹمںٹ آف پروفیشنل ٹیکنالوجیز، سپورٹس سائنسز، نرسنگ، ریڈیولوجیکل سائنسز اینڈ میڈیکل امجنگ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل تھراپی، انسٹیٹیوٹ آف بپلک ہیلتھ، ڈائیٹ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، ڈاکٹر آف میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ایم بی بی ایس، ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر اینڈ سکول آف کریٹو آرٹس کی ڈگریاں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہیں.

    لاہور یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز لاہور سکول آف مینجمںٹ، لاہور سکول آف ایوی ایشن، لاہور سکول آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان:

    اس ادارے میں ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز اینڈ اُردو، ڈیپارٹمنٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سول انجینئرنگ، الیکڑیکل انجینئرنگ اور میکنیکل انجینئرنگ کی ڈگریاں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہیں۔ انٹرنینشل ریلیشن کی ڈگری کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور:

    اس ادارے میں سائیکالوجی، سوشیالوجی، اسلامک سٹٰڈیز، تاریخ، پولیٹیکل سائنس، ماس کیمونیکیشن، جغرافیہ، لاء، انگریزی، ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن اور ایم ایس سی اینوائرنمنٹل مینجمنٹ کی ڈگریاں غیر قانونی ہیں۔

    ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا:

    اس ادارے میں بی ایس سی میڈیکل الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی، بی ایس وائرولوجی، بی ایس مالیکیولر پتھالوجی، پوسٹ پروفیشنل ڈاکٹر آف آپٹومیٹری، بیچلر آف آرکیٹیکچر، بیچلر آف فائن آرٹس، بیچلر آف فیشن ڈیزائن، بیلچر آف ٹیکسٹائل ڈیزائن، بیلچر آف انٹریئر ڈیزائن، بیچلر آف پراڈکٹ ڈیزائن اور بی ایس انگلش کی ڈگریاں غیر قانونی ہیں.

    اکنامکس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، انگلش، اُردو، اسلامک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، لاء، ایوی ایشن مینجمنٹ، ٹیکنالوجی پروگرامز، میڈیا سٹڈیز اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروگرامز کی ڈگریاں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہیں۔

    ہجویری یونیورسٹی لاہور:

    اس یونیورسٹی میں ایم ایس سی میڈیا سٹڈیز، بی ایس انجینئرنگ، الیکڑونکس اینڈ ٹیلی کام، بی ایس ٹیکنالوجی، فارمیسی کی ڈگریاں غیر منظور شدہ ہیں۔

    یونیورسٹی آف واہ کینٹ:

    اس ادارے میں سول، کیمیکل، ایم ایس انجینئرنگ پروگرامز، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور ٹیکنالوجیز کی تمام ڈگریاں غیر مںظور شدہ ہیں۔

    یونیورسٹی آف فیصل آباد:

    اس ادارے میں بی ایس انٹریئر ڈیزائن، بی ایس انجیںئرنگ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، ڈاکٹر آف ہیلتھ اینڈ سپورٹس مینجمنٹ، ڈاکٹر آف فرانزک سائنسز، نرسنگ، ریڈیالوجی، پتھالوجی، کیمونٹی میڈیسن اور ڈینٹل سائنسز کی ڈگریاں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہیں۔

    گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور:

    اس ادارے میں ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ، بیچلر ان سول ٹیکنالوجی مینجمنٹ، الیکڑیکل ٹیکنالوجی مینجمنٹ، میکینیکل ٹیکنالوجی مینجمنٹ الیکڑونکس ٹیکنالوجی مینجمنٹ، بی ٹیک، بی ایس آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، ایم آئی ٹی کی ڈگریاں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ہیں.

    مذکورہ یونیورسٹیز نے اپنے ڈگری پروگرامز شروع کرنے سے پہلے ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چانسلر سے منظوری ہی نہیں لے رکھی.

    محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ یونیورسٹیز 26 ستمبر تک اپنے غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز سے متعلق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کریں اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اُنہیں بھی یونیورسٹیز دور کریں.

    طلباء کو ہدایات جاری کی گی ہیں کہ وہ مذکورہ ڈگریوں میں داخلے لینے سے گریز کریں.