Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کی قیمت کتنے ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی؟

    ڈالر کی قیمت کتنے ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی؟

    انٹربینک میں ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر، امریکی کرنسی روپے کے مقابلے 8 پیسے سستی ہو گئی۔

    پاکستان میں تجارتی ماحول کی بہتری کا اعتراف برطانیہ نے بھی کرلیا


    مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر گر گیا، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 155 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
    ماہر معیشت کے مطابق ڈالر لی حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے.جب کہ حکومت پاکستان کو روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا عام کرنا ہوگا اور تاجروں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی.سرمایا کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا. تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور منجمد تجارتی سرگرمیاں بحال رہیں.

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

  • 55ملین ڈالرز کمانے والی فلم "جوکر” ابھی بھی سب سے آگے

    55ملین ڈالرز کمانے والی فلم "جوکر” ابھی بھی سب سے آگے

    نیویارک : امریکہ میں‌فلم انڈسٹری کامیابی کی طرف رواں دواں ، اطلاعات کےمطابق ہولی ووڈ کی سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ نے سینما گھروں پر قبضہ جما کر رکھا ہے۔ فلم اپنی ریلیز سے اب تک 55 ملین ڈالر کما چکی ہے ، امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم دوسرے ہفتے بھی کمائی کی دوڑ میں سب سے آگے رہی۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    اینی میٹڈ فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ باکس آفس پر دوسرے اور ایکشن سے بھرپور فلم ’جیمنی مین‘ تیسرے نمبر پر رہی۔فلم جوکر میں آرتھر فلیک نامی ایک شخص کی کہانی بتائی گئی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ایک کامیڈین ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کے باعث وہ جرم کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    دوسری طرف اس فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایک پرتشدد شخص کو قابل ستائش انداز میں پیش کیا ہے، تاہم انہوں نے اور فلم کے مرکزی کردار کوائین فیونکس نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس کے ذمہ دار نہیں کہ لوگ اس فلم کا کیا اثر لیتے ہیں۔

  • پروفیسرملک کے نئے صدر ، 72.53 فیصد ووٹ حاصل کیے

    پروفیسرملک کے نئے صدر ، 72.53 فیصد ووٹ حاصل کیے

    تیونسیا:ویسے تودنیا بھر میں ملکوں کے سربراہ سیاسی اور علم دوستی سے عاری ہوتے ہیں مگر دو اسلامی ملکوں کے نئے حکمران پڑھے لکھے اور علم سے دوستی رکھنے والے انسان ہیں ان میں ایک پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ایک ماہرن ڈاکٹر ہیں اور بہت زیادہ علوم پردسترس رکھتے ہیں اور دوسرے تیونس کے نو منتخب صدر جو کہ ریٹائرڈ پروفیسر ہیں

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    ذرائع کے مطابق تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دیکر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدارتی امیدوار قیس سعید نے 72.53 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    صدارتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں گذشتہ ماہ منعقدہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صرف دو امیدواروں قیس سعید اور میڈیا ٹائیکون نبیل القروی کے درمیان مقابلہ تھا،دوسرے مرحلے کی پولنگ میں تیونس کے رجسٹرڈ ووٹروں نے پہلے مرحلے کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ نو منتخب صدر پروفیسر قیس سعید نے اپنی صدارتی مہم میں کوئی زیادہ خرچہ نہیں کیا لیکن انھیں بائیں بازو اور اسلام پسندوں دونوں کی حمایت حاصل تھی،وہ اپنے حریف کے مقابلے میں صدر کے عہدے کے لیے ایک مختلف نقطہ نظر کے حامل ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تیونس براہِ راست جمہوریت کا تجربہ کرے۔

  • شام میں ایک اور فورس لڑنے آرہی ترکی افواج کے خلاف

    شام میں ایک اور فورس لڑنے آرہی ترکی افواج کے خلاف

    شام میں‌ اب بشار کی فوج بھی ترکی شام سرحد کے پاس تعینات ہونے جارہی ہے .اس بات کا اعلان شام کے اندر کرد انتظامیہ نے کیا جو کہ ایک معاہدے کی صورت میں سامنے آیا ہے.شام کے اس اقدام سے ترکی نے باخبر کیا ہے کہ اگر بشار الاسد کی فوج کرد علاقے میں تعینات ہوئی تو اس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہو سکتی ہیںِ.

    کرد انتظامیہ نے اپنے پیج پر جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ معاہدہ ترکی اور اس کے ہمنوا مسلح گروپوں کے حملے کو روکنے کے واسطے طے پایا ہے تا کہ شامی فوج شام اور ترکی کی سرحد پر تعینات ہو جائے اور ان علاقوں کو آزاد کرایا جا سکے جہاں ترکی اور اس کے اجرتی جنگجو داخل ہو چکے ہیں۔

    اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع


    ترکی کی افواج کی جانب سے پہلے سے قبضہ کی گئی شامی اراضی اور اس کے شہروں کو بھی آزاد کرا لیا جائے۔ ان میں حلب کے شمال مغرب میں واقع عفرین کا علاقہ شامل ہے۔واضح رہے کہ عفرین کے علاقے کے متعلق شام اور ترکی کے درمیان اختلاف ہے عفرین کا علاقہ ترکی کے کنٹرول میں‌ ہے جبکہ شام کا دعوی ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے اور ترکی نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے.

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

  • غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق

    غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق

    کراچی : ڈاکٹرز کی قابلیت کے بھی کیا کہنے ایک طرف حکومتوں کےخلاف احتجاج کرکے زبردستی مراعات لیتے ہیں‌تو دوسری طرف مریض کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ، اور اگر مریض کو دیکھنے کا موقع مل جائے تو پھر دھیان اور توجہ نہیں رہتی جس کی وجہ سے مریض صحت مند ہونے کی بجائے ڈاکٹر کی نااہلی کا شکار ہوجاتے ہیں

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    ایسے ہی ڈاکٹرز کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلط انجکشن لگنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی ، طلاعات کےمطابق لیاقت آباد کی 13سالہ کائنات کو معمولی بخار کےباعث قریبی کلینک لے جایاگیا ,ہفتےکی رات بچی کوانجکشن لگایا،اتوارکوہاتھ میں انفیکشن ہونےپراسپتال لےجایاگیابچی کےہاتھ سےشروع ہونے والاانفیکشن سینے تک پھیل گیا تھا ،

    جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟

    اس سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے بچی کی جان چلی گئی ، دوسری طرف بچی کے ورثا کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے بے رغبتی اور سستی کا مظاہرہ کیا ہے اور بچی کائنات کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی وادی میں اتار دیا ہے ، والدین نے حکام سے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

  • 12 کروڑکی 6 کنال اراضی،سبزہ زارلاہورمیں،اہم پیش رفت

    12 کروڑکی 6 کنال اراضی،سبزہ زارلاہورمیں،اہم پیش رفت

    لاہور : سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم کی زیر نگرانی آپریشن میں بارہ کروڑ مالیت کی چھ کنال اراضی وگزار کرالی ۔اراضی پر غیر قانونی اصطبل اور گھر کو مسمار کردیا گیا

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    ذرائع کےمطابق آج ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے سبزہ زار میں گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم خود آپریشن کی نگرانی سبزہ زار اے بلاک میں چھ کنال قیمتی اراضی واگزار کرائی جارہی ہے۔ اراضی پر غیر قانونی اصطبل اور گھر کو مسمار کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے 12 کروڑ روپے مالیت کی چھ کنال اراضی واگزار کروالی ۔

    جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟

    ایل ڈی اے حکام نے اس قطعہ اراضی کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ اس سکیم پلان میں اس اراضی پر 12 مرلے رقبے کے 10 رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے قابضین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ازخود غیر قانونی قبضہ ختم کردے ورنہ آپریشن کے لیے تیار رہے۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

  • اسٹاک مارکیٹ کا مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ کا مثبت رجحان

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رہا.

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 475 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 555 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

    آڑو پاکستانی معیشت میں مٹھاس بھر سکتا ہے


    گزشتہ روز بھی مارکیٹ کا رجحان مثبت تھا . اور پچھلے کافی دنوں‌سے ممجبوعی طور پر اسٹاک مارکیٹ کا رجحان مثبت ہی جارہا ہے .واضح رہے کہ پچھلےکچھ عرصے سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

    ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

  • 6 چیزوں  میں ہے علاج تیزابیت کا ،ماہرین طب

    6 چیزوں میں ہے علاج تیزابیت کا ،ماہرین طب

    لاہور : معدے میں گیس ، تیزابیت ہر دوسرے انسان کا مسئلہ ، اس مسئلے کے حل کے لیے مریض ہر قسم کا علاج اور ٹوٹکا استعمال کرتا ہے، غیر متوزن غذائیں، جنک فوڈ، غیر معیاری اور تیز مصالحہ جات اور تیل کا استعمال ہر عمر کے افراد کو تیزابیت میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ماہرین طب نے اس کے حل اور علاج کے لیے انسان کے عام استعمال کی چیزوں کے ذریعے علاج کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہے

    غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    اسی طریقہ علاج کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین طب نے ایک چارٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق اگر ہم اپنی خوراک کھانا پینا کرلیں تو اس بیماری سے جان بھی چھوٹ جائے گی اور صحت بھی بہتر ہوجائے گی آج ہم آپ کو اس عام شکایت پر قابو پانے کے لیے کچھ غذائیں بتا رہے ہیں جو اس تکلیف کو خاصی حد تک کم کر سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کا روزمرہ یا باقاعدہ استعمال تیزابیت میں کمی کرسکتا ہے۔

    ادرک
    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ادرک تیزابیت کے لیے بہترین غذا ہے، ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ادرک تیزابیت کے ساتھ ساتھ سینے کی جلن، بدہضمی اور پیٹ کے دیگر امراض میں بھی مفید ہے۔

    اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع

    جو کا دلیہ
    جوکا دلیہ تو بہت سی بیماریوں کے لیے اکثیر کی حیثیت رکھتا ہے ، معدے کی تیزابیت کے حوالےسے ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ناشتے میں جو کا دلیہ تیزابیت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمے میں معاون ہوتا ہے۔جو پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال تیزابیت کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔

    ہرے پتوں کی سبزیاں
    ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک، پودینہ، دھنیہ، میتھی، بند گوبھی وغیرہ تیزابیت میں کمی کے ساتھ ساتھ اور بھی بے شمار فائدوں کی حامل ہیں۔ یہ جسم کے تمام اعضا کو فعال رکھتی ہیں اور خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں۔
    دہی
    دہی سینے میں جلن اور تیزابیت کی فوری اور اکسیر دوا ثابت ہوسکتا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال تیزابیت کے مسئلے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    کیلا
    فوری توانائی پہنچانے والی شے کیلا ایتھلیٹس کی غذا کا لازمی جز ہے۔ کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لیے یہ تیزابیت کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

    خربوزہ
    خربوزہ بھی کیلے کی خاصیت رکھنے والا پھل ہے، خربوزہ پیٹ کے لیے نہایت مفید ہے۔ یہ پانی کی کمی دور کر کے جسم میں خون اور پانی کی روانی بحال رکھتا ہے جبکہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  • "زندگی تماشا”نے جنوبی کوریائی اعزاز حاصل کرلیا ،

    "زندگی تماشا”نے جنوبی کوریائی اعزاز حاصل کرلیا ،

    لاہور : پاکستانی فلمیں بھی بین الاقوامی معیار کی ہونے لگیں، پاکستانی کی تازہ ترین فلم "زندگی تماشا”بہت بڑا کوریائی اعزاز اپنے نام کروا لیا فلم انڈسٹری سے وابستہ شارحین کا کہنا ہےکہ ’کم جسوئک‘ ایوارڈ بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا سب سے معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو کہ ہر سال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے،

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    بوسان فلم فیسٹیول کا یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے ہرسال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے۔اس فلم میں معروف اداکارسرمد کھوسٹ نے فلم میں اندرون لاہورکی زندگی کوانتہائی قریب سے دکھایا ہے ۔ پاکستان میں فلم کا ٹریلر29 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جو ریلیز ہوتے بہت مقبول ہوا۔

    ٹریلرریلیز کے ساتھ ہی یہ بتایا گیا تھا کہ فلم اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ فلم کو بوسان فیسٹیول میں ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔جس میں‌انسانی زندگی کے تلخ حقائق اورنشيب و فرازلیے گلی محلوں میں بسنےوالے عام کرداروں کے گرد گھومتی اس فلم ميں روایتی موسیقی کو اچھوتے انداز میں فلم بينوں کے لئے پيش کيا گيا ہے ۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    فلم زندگی تماشا کی زیادہ شوٹنگ پنجاب میں ہوئی ہے۔ مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔سرمد کھوسٹ نے فلم کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کی ہے جبکہ فلم کی کہانی نرمل بانو کی ہے۔فلم جنوری 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

  • ماحولیاتی آلودگی اور شاپر بیگ کے خاتمہ کے لیے سول سوسائٹی بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آگئی

    ماحولیاتی آلودگی اور شاپر بیگ کے خاتمہ کے لیے سول سوسائٹی بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آگئی،ابتدائی مرحلہ میں سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ساتھ مل کر 8ہزار ماحول دوست بیگز کی مفت تقسیم کا آغازکر دیا۔

    ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے تین ماہ قبل شاپر بیگ کے خاتمہ اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شاپر بیگز کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اس دوران شہریوں میں مفت کپڑے کے بیگز (دوبارہ قابل استعمال)تقسیم کیے گئے تا کہ شہری شاپر بیگ کا استعمال ترک کر کے اس کے متبادل(کپڑے کے بیگ،برتن)استعمال کریں۔تقریباً دوماہ کی آگاہی مہم کے بعد شاپر بیگ کے خلاف پابندی عائد کر کے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کاآغاز کیا گیا جسے شہری و سماجی حلقوں کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔اب اس اہم اقدام میں سول سوسائٹی(ایچ۔این کیئر اینڈ کیور سینٹر) بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آ گئی ہے جس نے ابتدائی مرحلہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے ساتھ مل کر 8ہزار ماحول دوست کپڑے کے بیگز کی مفت تقسیم کا آغازکر دیاہے جو شہر کی مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور عوامی مقامات پر مفت دیے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے دیگر سماجی اور عوامی حلقوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بنیں۔

    اس موقع پر (ایچ۔این کیئر اینڈ کیور سینٹر)،اپیکس فاؤنڈیشن کے عہدیداران ،میاں ڈاکٹر عمران، میاں احسان، سجاد مسعود چشتی صدر نجی سکولز اسوسی ایشن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔