Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مودی کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بھاتری شوبز انڈسٹری کے کئی ستارے جو بھارتی وزیراعظم کی حمایت کرتے ہیں, ان کو ہمیشہ کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    بھارتی اداکار اکشے کمار جو مبینہ طور پر بی جے پی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت قریب ہیں اور کبھی بھی اس کی تعریف کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، ایک بار پھر ان کی حمایت پر سامنے تو آئے ہیں لیکن صارفین سمیتھ مختلف شخصیات نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اکشے کا مذاق اڑایا.

    ہفتے کے روز مودی نے ٹویٹر پر سمندر کا ساحل صاف کرنے کا ایک ویڈیو اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا، "آئیے یقینی بنائیں کہ ہمارے عوامی مقامات صاف و صاف ہیں!”

    تاہم، یہ کمار کا جواب تھا، جو کینیڈا کی شہریت (نیشنیلٹی) رکھتے ہیں، جسے بھارتی وزیر اعظم کو ٹویٹ کرنے پر صارفین کی جانب سے کڑا جواب ملا۔

    “ہاں وزیر اعظم نریندر مودی جی، بہترین قائدین وہ ہیں جو مثال کے ساتھ رہنمائی کرتے ہیں! اداکار نے ٹویٹ کیا، نیز فٹ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا بھی ایسی عمدہ سرگرمی ہے۔

    ایک ٹویٹر صارف نے جواب دیا ، "آپ کا قائد جسٹن ٹروڈو ہے مودی نہیں ہے۔”

    جبکہ ایک اور شخص نے کمار کو یاد دلایا کہ وہ کینیڈا کی نیشنیلٹی رکھتے ہیں تو اپنے کس ملک کی بات کر رہے ہیں.

  • پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    اسلام آباد: پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا اطلاعات کےمطابق یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کے لیے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈکپ آج سے یونان میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سلوانیہ کے ساتھ کھیلے گی۔

    ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    دوسری طرف پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کہ وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔ ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا لیکن ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

    رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیژر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔

    ۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    سری نگر: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 71 واں روز ہے، وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔اطلاعات کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بزدل قابض فوج نے کشمیریوں کو 71 روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض علاقوں میں بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے گھرروں سے نکال کر شناخت پریڈ کروا رہی ہے ، اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہےکہ فوج پر کشمیریوں کی طرف سے حملوں میں تیزی آگئی ہے

    ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    ذرائع کے مطابق آج بھی سارا دن مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ کشمیریوں نے بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بھرپور مزاحمت کی ہے، مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، تجارتی مراکز بند، ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔غدا کی قلت، بھوک سے بلکتے بچوں اور مریضوں کی اکھڑتی سانسوں سے مجبور کشمیری باہر نکلیں تو ان پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 3 ماہ سے کشمیریوں کو نمازجمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں د ی جا رہی۔

    مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کی جانب سے تمام کمشیری نوجوانوں کی یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ گھبرائیں نہیں منزل بہت قریب ہے بھارت نے جو ظلم کیا ہے وہ اسے برداشت کرنا پڑے گا ۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کی کوریج کر رہا ہے کشمیرکی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیری رہنماؤں ، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔

    رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رات میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے.ملیحہ لودھی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بند کیے گئے مواصلاتی نظام کی قیمت بیماروں کو کس طرح ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم کی شاندار سینچری بھی رائیگاں

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم کی شاندار سینچری بھی رائیگاں

    فیصل آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں سیٹرل پنجاب کی ٹیم نے 188 رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر شاندار سینچری اسکور کی، عمر اکمل نے 34 رنز بنائے ،

    جواب میں سندھ کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا، سندھ کی جانب سے کوئی کھلاڑی پچاس رنز بھی اسکور نہ کر سکا لیکن ہر کھلاڑی نے جیت کیلئے کچھ نہ کچھ کردار ادا کیا ، خرم منظور نے 43، کپتان اسد شفیق نے 49 اور سرفراز احمد نے 30 رنز اسکور کیے، آخر میں آل راونڈر انور علی نے 25 رنز کی مدد سے سندھ کو میچ جتوا دیا ، اسد شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،

    مزید پڑھیں
    آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

  • نواز نے شہباز کو خط میں کیا لکھا؟ باغی ٹی وی خط سامنے لے آیا

    نواز نے شہباز کو خط میں کیا لکھا؟ باغی ٹی وی خط سامنے لے آیا

    نواز شریف نے شہباز شریف کو خط میں کیا لکھا؟ باغی ٹی وی خط سامنے لے آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو جو خط آزادی مارچ کے حوالہ سے لکھا وہ باغی ٹی وی منظر عام پر لے آیا، شہباز شریف کو لکھا گیا خط آج ن لیگی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی دیا جسے مولنا فضل الرحمان نے پڑھا اور آزادی مارچ کی حمایت پر ن لیگی رہنماؤں اور نواز شریف کا شکریہ ادا کیا.


    نواز شریف نے خط میں شبہاز شریف کو لکھا کہ یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، یہی وقت ہے کہ ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوایا جائے،آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے،بات قومی غیرت ،خوداری تک آپہنچے تو دفاع میں اٹھ کھڑے ہونا چاہیے،رہنماوں،کارکنوں کو میرا پیغام دیں کہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنایا جائے،اب باہر نکلنے کا وقت ہے،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    خط کا ذکر اسوقت سامنے آیا جب نواز شریف کو چوھدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا، اسوقت نواز شریف کے داماد کیپٹن و صفدر نے کہا تھا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو خط لکھ دیا، بعد ازاں نواز شریف نے خود کہا تھا کہ مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں اس حوالہ سے شہباز شریف کو خط لکھا ہے

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نےمولانافضل الرحمان سے ملاقات کی،نوازشریف نےآزادی مارچ پرتجاویزکے لیے مولاناکوخط لکھا،نوازشریف نے خط میں انتخابات کے بعد مولانا کی تجویزنہ ماننے پرملال کااظہارکیا،مسلم لیگ ن مکمل طورپرمولانافضل الرحمان کاساتھ دے گی

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف نے مولانا کو خط میں کیا لکھا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

     

  • مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    اواگادوگو: افریقہ بھی خانہ جنگی کا شکار ، کبھی مسجد میں دھماکہ تو کبھی پبلک مقامات پر خودکش حملے ، ایسے ہی آج ایک مسجد میں فائرنگ سے بڑی تعداد مٰن نمازی شہید ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو میں مسلح شخص نے سلموسی مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    سیکورٹی اداروں کی طرف سے اس واقعہ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 5 نمازی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، یہ مسجد پڑوسی ملک مالی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے اور پے درپے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، عینی شاہدین کے بیان بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم حملہ آور شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    برکینا فاسو کے متعدد علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے سبب کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور فوج نے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی ہیں۔یاد رہےکہ بر کینافاسو کے علاقے میں بہت زیادہ دھماکے ، فائرنگ کے واقعات میں‌بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہورہےہیں اور ابھی تک اس صورت حال پر قابو نہیں پایا جاسکا

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

  • میر پور میں پھر زلزلہ، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے

    میر پور میں پھر زلزلہ، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے

    میرپور میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور میں قیامت خیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک نہ رکا سکا، زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے باسی پریشان ہیں، آج بھی میر پور و جہلم میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت3اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی،زلزلےکامرکزجہلم سے10کلومیٹرشمال مشرق تھا،آج زلزلے کے آنے والے آفٹر شاکس سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    زلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں،

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے

  • چودھری شجاعت سے ملنے کونسی ایسی شخصیت پہنچی کی سب کی نظریں ملاقات پر لگ گئیں

    چودھری شجاعت سے ملنے کونسی ایسی شخصیت پہنچی کی سب کی نظریں ملاقات پر لگ گئیں

    چودھری شجاعت سے ملنے کونسی ایسی شخصیت پہنچی کی سب کی نظریں ملاقات پر لگ گئیں,آزادی مارچ، حکومت نے بھی سر جوڑ لئے ، اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے،ملاقات چوھدری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہوئی، اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ، چودھری سالک حسین بھی موجود تھے

    ملاقات میں جہانگیر ترین نے چوھدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، چودھری شجاعت حسین نے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا.

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی، جہانگیر ترین اور چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کیا.جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مارچ کرتے تو بہتر ہوتا، چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا.

    آزادی مارچ…آخر میں مولانا "ڈیل” کس پر کریں گے؟ اہم خبر

    چودھری پرویز الہیٰ کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا کے آزادی مارچ کو حکومت کو کچھ نہیں ہو گا.

    قبل ازیں معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کے سیاسی اور کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا

    پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کی تاریخی فتح، بھارت کو ہوئی رسوائی

  • فیصل واڈا کو ترس آگیا

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    حاصل پور: آنکھوں کی عجیب بیماری میں مبتلا بچے کی سنی گئی ،وفاقی وزیرفیصل واڈا کو اس بیمار بچے کی کفییت نے پریشان کردیا جس کی تکلیف برداشت نہ کرکے فورا بچے کے علاج معالجہ کا حکم دے دیا ہے، اس بچے کو عجیب قسم کی آنکھوں کی بیماری ہے، جسے کوئی ہمت والا آدمی بھی نہیںدیکھ سکتا

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر اس بچے کی اس بیماری کی وجہ سے متاثر آنکھوں کی تصاویر اور والدین کی بے بسی کو دیکھ کر سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوفاقی وزیر فیصل واڈا کو ترس آگیا اور انہوں نے اس بچے کے علاج معالجہ کےلیے تمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    ذرائع کے مطابق حاصل پورکے لاچار والدین کی آواز بنا تو وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ایکشن لیتے ہوئے آنکھوں کے مرض میں مبتلا حاصل پور کے پانچ سالہ واجد کو علاج کے لیے واپڈا اسپتال لاہور منتقل کروادیا۔دوسری طرف بچے کے والدین وفاقی وزیر کو دعائیں دے رہے ہیں اور اپنے بچے کی صحت کےلیے پرامید ہیں‌

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

  • مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    لاہور : مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق 4 ہزارپاکستانیوں کے دھوکہ دہی سے اسمگل کرکے پاکستان سے باہر بھیجنے والا عالمی انسانی سمگلر ایف آئی اے کے شکنجے میں‌پھنس گیا ، اطلاعات کےمطابق گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ فیصل مالک کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رائے نصر اللہ کے مطابق ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں 6، گجرات میں 28 ، لاہور میں 14، اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی ایک، ایک مقدمہ درج ہے۔

    پریشانی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بعض قوتیں پاکستانی اداروں پر مسنگ پرسنز کا الزام لگاتی ہیں لیکن آج تک ان نام نہاد قوتوں نے اس صورت حال کا کبھی جائزہ نہیں لیا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان سے باہر بھیجا گیا ہے وہ کہاں ہیں ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گروہ میں ایرانی اور ترکش افراد بھی شامل ہیں، گرہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد کو مختلف ممالک میں اسمگل کرچکا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کئی عرصے سے بیرون ملک روپوش رہا اور اکثر ایف آئی اے افسران کو دھمکی آمیز کالیں بھی کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔