Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی نے شام میں اپنی جنگ کے لیے کن گروپوں سے مدد مانگ لی

    ترکی نے شام میں اپنی جنگ کے لیے کن گروپوں سے مدد مانگ لی

    ترکی نے شام میں اپنی جنگ کے لیے اتحادی بنانا شروع کرد یے، جنگجو گروپوں‌کو کہا ہے کہ ایس ڈی ایف سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف لڑے
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے مشیر اور حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن یاسین اقطائی نے شام میں القاعدہ تنظیم کی شاخ "ہیئۃ تحرير الشام” (سابقہ نام النصرہ فرنٹ) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں جا کر سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے خلاف لڑے اور اس کے علاوہ الرقہ، حمص، دمشق اور لاذقیہ میں بھی لڑائی میں شریک ہو۔

    شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی


    یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    شام پر حملہ ،ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا

  • پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  بچوں کی ریلی

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کی ریلی

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کی ریلی ، ریلی میں پنجاب یو نیورسٹی لیبارٹری ہائی سکول کے بچوں کی شرکت کی

    ریلی میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدم اساتذہ اور انتظامی افسران کی شرکت بچوں نے وائس چانسلر آفس کے باہر آزاد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا

    وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حالیہ دورہ چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کارگر ثابت ہو گا،

    لاہور میں مال روڈ پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگوں کی ریلی


    کشمیری چاہتے ہیں کہ انہیں حق خود ارادیت دیا جائے،اقوام متحدہ سے درخواست ہے کہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس جمعہ کو پھر ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا


    5 اگست سے وادی میں کرفیو ہے، لوگ گھروں میں مردے دفنا رہے ہیں، عبادات نہیں کر سکتے،
    بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی مشکلات ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہیں،
    وزیر اعظم اور فوجی افسران دیگر ممالک کا دورہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے کر رہے ہیں،
    مسئلہ کشمیر پر ہماری بھرپور سفارتی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں،

    شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  • پیڈا ایکٹ کی تلوار لٹکنے لگی ،نااہلی اور بے حسی برداشت نہیں‌

    پیڈا ایکٹ کی تلوار لٹکنے لگی ،نااہلی اور بے حسی برداشت نہیں‌

    لاہور: ایک طرف سرکاری ملازمین میٹرک نجکاری کے خلاف لیکن دوسری طرف کام کرنے کو دل نہیں کرتا ، یہی وجہ ہے کہ اداروں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ، دوسری طرف ایک ایسی ہے سستی اور نااہلی سامنے آئی ہے، اطلاعات کے مطابق عملی امتحانات میں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کا ڈیوٹیوں سےغائب ہونےکا انکشاف ،لاہور بورڈ نےڈیوٹی سے غائب ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کے ڈیوٹیاں نہ دینے سے عملی امتحان کی سیکریرسی متاثر ہونے کا خدشہ تھا، بورڈ نے ڈیوٹیوں سے غائب ڈی آئی کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا، ڈیوٹی سے غیر حاضری کا ڈیٹا بنک عملے سے لیا جائے گا۔سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کا کہنا ہےکہ ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا، ڈی آئی کی عدم دستیابی کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

  • مظفرگڑھ کےڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کےخلاف ریلی

    بچیوں کے عالمی دن کے موقع پرمظفرگڑھ میں کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی میں کشمیری بچیوں پر بھارتی ظلم وستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی.بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ریلی نکالی گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاظم نے کی.ریلی میں ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری بچیوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم اور انکی عصمت دری کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،اقوام عالم کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے.ریلی ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.

  • پاکستان کی معیشت کے سمبھلنے کی نوید

    پاکستان کی معیشت کے سمبھلنے کی نوید

    پاکستان کی معیشت کے سمبھلنے کی نوید آنے لگی، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہونے لگا

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایٹما) کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور پالیسیوں کی بدولت صنعت علاقے کے دیگر ممالک سے مقابلے کے قابل بنی۔ 10 سال تک نقصان میں رہنے والی ٹیکسٹائل صنعت سے بالآخر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔16 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ 2.8 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئیں.

    حماد اظہر نے معیشت بارے وہ بات کہہ دی کے عام آدمی سن کر ہنس پڑے


    اعلامیے کے مطابق سستی بجلی کی فراہم کی وجہ سے گزشتہ سال پاکستانی کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا تاہم عالمی منڈی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث آمدنی میں اضافہ نہیں ہوسکا۔
    گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا،استحکام کوکسی صورت بھی قربان نہیں کریں گے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں.مدرسوں کےبچوں کوسیاسی ہتھکنڈوں کےلیےاستعمال نہیں کرناچاہیے،فضل الرحمان کے ساتھ کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہیں،مذہبی طبقہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے،

    ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے ، اسد عمر

    بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی


    جبکہ بھارت کے زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطح ہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی

  • شام پر حملہ ،ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا

    شام پر حملہ ،ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا

    شام پر حملہ ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا
    ناروے نے ترکی کے لیے ہتھیاروں کی کسی بھی نئی کھیپ کی برآمد معلق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹو اتحاد کے رکن ملک کی جانب سے جمعرات کے روز یہ اعلان شام کے شمال مشرق میں ترکی کے فوجی آپریشن کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

    شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی


    ترکی کے اس آپریشن میں شمال مشرقی شام میں کئی قصبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

    امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں


    یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

  • مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    مہوش حیات کو خواتین کے حقوق کے لئے وزارت انسانی حقوق نے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

    مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت اہم اعلان کرنے جا رہی ہوں اور یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے مجھے خواتین کے حقوق کی لیے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

    مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان میں خواتین کو ان کے حقوق کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہوں. میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں خواتین کو تیلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں.

    مہوش حیات نے مزید کہا کہ اس مقصد میں آپ سب بھی میرا ساتھ دیں کیونکہ میرے خیال سے اگر خواتین کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں.

    https://www.instagram.com/p/B3cGWKEhRXD/?igshid=13oxi51m7oq6v

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت

    پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت کی

    تین روزہ سی پاور کا نفرنس میں 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت اور امیرالبحر کی مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان سے اہم گفت و شنید ہوئی

    یہ کانفرنس انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپوزیشن کے سلسلے کی ایک سرگرمی ہے۔کا نفرنس کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آ سٹریلیا ، برونائی اور فلپائن کی بحریہ کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

    ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
    پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد
    نیول چیف نے ملاقاتوں کے دوران عالمی بحری افواج پر مشتمل کمبائنڈ میری ٹائم فورسزمیں پاک بحریہ کے کردار اورپاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائشیا کی امن مشقوں میں شرکت

    سربراہ پاک بحریہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیا ۔

    جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

  • علی ظفر میشا شفیع کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    علی ظفر میشا شفیع کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس سالوں سے عدالت میں چل رہا ہے. عدالت نے پہلے بھی کیس برخاست کر دیا تھا لیکن میشا شفیع نے پھر سے کیس فائل کیا اور آج پھر عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کا کیس برخاست کر دیا ہے.

    اگست 2018 میں دائر اپیل میں، شفیع نے پنجاب کے گورنر کے ظفر کے خلاف اپنی شکایت خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر انہوں نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    واضح رہے یہ علی ظفر اور ان کی اہلیہ کی بہت بڑی جیت ہے اور علی ظفر کے مداحوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے.

  • دبئی کیا لے جارہا تھا پشاور کا رہائشی کہ پکڑ اگیا

    دبئی کیا لے جارہا تھا پشاور کا رہائشی کہ پکڑ اگیا

    دبئی کے لیے کیا لے جارہا تھا پشاور کا رہائشی کہ پکڑ اگیا . پولیس نے ایک ایسے شخص کو پکڑ اہے جو دبئی ممنوعہ چیز سمگل کر رہا تھا. علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورپرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی. پشاور کے رہائشی کامران فاروق کے سامان سے دوران تلاشی منشیات برآمد ہوئی ہے .انسداد منشیات فورس نے دبئی جانے والے مسافر کو گرفتارکرلیا.

    دل کے امراض سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہر امراض قلب نے بتا دیا


    اس سے قبل رینجرز نے کراچی کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلاگروپ سے ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سعیدآباد سے دو ملزمان محمد نعمان اورطاہرحسن کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد

    منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار