Baaghi TV

Author: +9251

  • ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    پیرس :امن وامان کی صورت حال دنیا بھر میں مخدوش ہورہی ہے، یہ پاکستان نہیں فرانس ہےجہاں‌کی کچھ پاکستانی مثالیں دیتے ہیں کہ یورپ میں بڑا امن ہے کبھی چوری نہیں ہوتی تو سنیئے اطلاعات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت میں چور جاپانی شہری کے ہاتھ سے لاکھوں یورو مالیت کی ہیرے جڑی ہوئی گھڑی لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک جاپانی شہری اپنے ہوٹل سے سگریٹ لینے کےلئے باہر نکلا تو تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرزمالیت کی ہیروں کی گھڑی ہاتھ میں نظر آنے کے بعد وہ چوروں کی نظروں میں آگیا۔پولیس کے مطابق جاپانی شہری نے جیسے ہی سگریٹ لینے کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو پہلے سے گھات لگائے چوروں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور قیمتی گھڑی چرا کر بھاگ نکلے ،

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرس اور نواحی علاقوں میں جنوری سے ستمبر تک چوری کی 71 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں اس طرح کی 4 قیمتیں گھڑیاں چرائی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔فرانسیسی پولیس کا مؤقف ہے کہ جاپانی شہری کے ساتھ واردات کے بعد چور بھاگتے ہوئے اپنا موبائل فون وہیں گراگئے جس کی مدد سے ان کی گرفتارکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    Comments

  • امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں درجنوں ری پبلیکنز ارکان نے اعلان کیا کہ وہ شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کے جواب میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قرار داد پیش کریں گے۔

    ریپبلکن ریپ لز چینی نے ایک بیان میں کہا کہ "صدر رجب طیب اردوآن اور ان کی حکومت کو شمالی شام میں ہمارے کرد اتحادیوں پر بے رحمانہ حملے کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا”۔

    جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم داعش کو 100 فی صد شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب شام میں ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا ہے! اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

    شام آپریشن سے ترکی کس بحران کا شکار ہو جائےگا، ترک اخبار کا انتباہ


    ادھر شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے نے ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ راس العین سے نقل مکانی کرنے والے افراد جنوبی علاقے الحسکہ کی طرف جنوب کی طرف جا رہے ہیں۔ جب کہ تل ابیض کے علاقے سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے بمباری کے خوف سے گھر بار چھوڑنا شروع کردیے ہیں۔شام جو کہ پہلے ہی ایک عشرے سے جنگ کی تبا کاریوں سے دو چار ہے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں اور ہزاروں موت کی وادی میں جا چکے ہیں.

    ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا

  • امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہےکہ ہم داعش کو 100 فی صد شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب شام میں ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا ہے! اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

    ترکی کا شام میں امن آپریشن، اسپین اور بھارت نے بھی اپنا موقف بتا دیا


    ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس تین میں سے ایک آپشن ہے’ ہزاروں فوج بھیجنا ، یا ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنا اور اس پر پابندیاں عاید کرنا ، یا ترکی اور کردوں کے مابین ثالثی کرنا!۔
    ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر نا چاہتا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    شام آپریشن سے ترکی کس بحران کا شکار ہو جائےگا، ترک اخبار کا انتباہ


    ادھر شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے نے ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ راس العین سے نقل مکانی کرنے والے افراد جنوبی علاقے الحسکہ کی طرف جنوب کی طرف جا رہے ہیں۔ جب کہ تل ابیض کے علاقے سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے بمباری کے خوف سے گھر بار چھوڑنا شروع کردیے ہیں۔شام جو کہ پہلے ہی ایک عشرے سے جنگ کی تبا کاریوں سے دو چار ہے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں اور ہزاروں موت کی وادی میں جا چکے ہیں.

    ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

  • مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا68 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    مقبوضہ وادی سے آنے والی اطلاعات کےمطابق بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، چپے چپے پر تعینات بھارتی فوج کی وجہ سے وادی اوپن ائیر جیل بن چکی ہے۔ کشمیری روز مرہ کی اشیاء کے لیے ترس کر رہ گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں صحافی، سیاسی رہنما سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 284 لوگ وادی کی صورتحال پر پٹیشن دائر کرچکے ہیں۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    مسجدیں 68 روز سے نمازیوں کے لیے بند ہیں، شہری دکانیں، بزنس، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں۔ سری نگر کے ہسپتال میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے مریض ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے، اب تک درجنوں بیمار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، ادویات کی قلت اور پابندیوں کی وجہ سے 50 فیصد آپریشن تعطل کا شکار ہیں۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    تعلیم میں سیاست برداشت نہیں،سیاست کرنے والے اساتذہ کے دن برےآگئے

    بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 6 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو 3 ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

  • 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

    111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

    کراچی : آخر مجرم پکڑا ہی گیا ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عبدالسلام کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ملزم عبدالسلام نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا کہ اس نے ڈاکٹروں، وکلا، سیاسی مخالفین، بھتہ نہ دینے والوں، تھانوں کے مخبروں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا کارکن ہے اور اس کی موجودہ حالت کے ذمہ دار بانی ایم کیو ایم ہیں۔ملزم عبدالسلام نے کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں مگر مجھے آج کوئی نہیں پوچھتا اور نہ ہی کوئی حالت پوچھنے کے لیے آتا ہے۔دوسری طرف مصباح قتل کیس کے ملزم نبی افغانی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    پولیس کے مطابق اس مجرم کی کافی عرصے سے ریکی کی جارہی تھی یہ بہت تیز،چالاک شخص ہے جو پولیس کو چکمےدے کر فرار ہوجاتا تھا ، تاہم اب سیکورٹی اداروں کے تعاون سے اس نامی گرامی مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم عبدالسلام نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

  • جس شہر میں آئی جی کی ساس لٹ جائے ، وہاں زندگی کیسی ہوسکتی ہے ،

    جس شہر میں آئی جی کی ساس لٹ جائے ، وہاں زندگی کیسی ہوسکتی ہے ،

    کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی میں میری اپنی ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو تو ازدواجی زندگی کیسی ہو گی۔کراچی میں پولیسنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ بڑی حد تک بڑے جرائم پرقابوپالیا ہے تاہم اب اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس کی وجوہات الگ الگ ہیں جن کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ اسٹریٹ کرائم کے پیچھے بے روزگاری کا بھی عنصر موجود ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ایک سال میں اچھے لوگوں کو تعینات کیا ہے اور اب سندھ پولیس میں 99 فیصد لوگ میرٹ پر لگے ہوئے ہیں لیکن کبھی اچھے کھلاڑی بھی اسکور نہیں کر پاتے۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نےکہا کہ پولیس والا بُرے لوگوں کو پولیس والا لگنا چاہے اچھے اور شریف لوگوں کو اچھا ہی لگنا چاہیے۔ پولیس افسران کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جاتا ہے جبکہ جرائم تو پوری دنیا میں ہی ہوتے ہیں۔کلیم امام نے کہا کہ پولیس تو بہت کام کرتی ہے لیکن بس کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے تنقید شروع ہو جاتی ہے۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

  • مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو کوچ کرجائیں گے، مفتی عبدالقوی نےدعویٰ کردیا

    مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو کوچ کرجائیں گے، مفتی عبدالقوی نےدعویٰ کردیا

    اسلام آباد: معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کردیا ہے کہ کہ 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن کوچ کرجائیں گے ، مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں۔

    بردار ، موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ورنہ ، بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں،مفتی عبدالقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 25 اکتوبر تک چندہ مانگیں گے، 26 اکتوبر کو بیمار ہوں گے اور 27 اکتوبر کے دن وہ بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گے۔۔

    بولڈ ڈانس،کشمیریوں سے بے وفائی ، مگر پھر بھی ایوارڈ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    مفتی عبدالقوی کے مطابق مولانا چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، پانچ دن بعد مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے خلاف ایک کمیٹی تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔ مولانا چندہ مانگ کر اپنے زرد رومال کی طرح چہرہ بھی زرد کررہے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

  • بیت الخلاء میں‌سیلفی لوانعام پاو، نئی سکیم متعارف کروادی گئی

    بیت الخلاء میں‌سیلفی لوانعام پاو، نئی سکیم متعارف کروادی گئی

    بھوپال: بھارت جہاں کروڑوں افراد کھیتوں ، چوراہوں اور چوکوں میں کھلے عام قضائے حاجت کرتے ہیں وہاں اصل مسئلہ بیت الخلاکا نہ ہونا ہے، جس پر دنیا بھر کا میڈیا چیخ رہا ہےکہ بھارت ایک طرف جنگی جنون رکھتا ہے مگر وہاں کے شہریوں کے لیے بیت الخلاء جیسی سہولیات تک نہیں ہیں بھارت پہلے ی کام کرلے پھر جنگ کی دھمکیاں دے ، ویسے تو بہت سے دلچسپ واقعات ہیں مگر تازہ واقعہ میں‌بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں شادی کے دن دلہا کی بیت الخلاء میں سیلفی لینے پر دلہن کو انعام دیا جائے گا۔

    بچوں سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں‌،اداکارہ حرامانی نے بڑی بات کہہ دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ انوکھی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت میں دی جاسکتی ہے جب دلہن یہ ثابت کردے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے۔باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں‌بہت زیادہ کمی ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہیں جس کے باوجود سرکاری افسران ہر گھر میں باتھ روم چیک نہیں کرسکتے لہٰذا وہ دلہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مدھیا پردیش میں دلہن اگر یہ ثابت کردیتی ہے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے تو حکومت کی جانب سے اسے 51 ہزار روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔

    بردار ، موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ورنہ ، بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے

  • سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن بھتہ لینے لگا ، اہم رپورٹ آگئی

    سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن بھتہ لینے لگا ، اہم رپورٹ آگئی

    کراچی:سندھ کے حکمرانوں کی طرح سندھ کے ادارے بھی کرپشن کے رنگ میں رنگے جارہے ہیں . اطلاعات کے مطابق سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن بھی بھتہ لینے میں‌ملوث پایا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے کمیشن ایف ٹی سی آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی نے کہا کہ کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن آفس سمیت سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ضمیر عباسی کے مطابق چھاپے کے دوران تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کا کہنا ہےکہ مزید پیش رفت کی توقع ہے

    ہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسربدعنوانی میں بھی ملوث ہیں۔ متعلقہ تمام افسروں کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ملوث افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

    بچوں سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں‌،اداکارہ حرامانی نے بڑی بات کہہ دی

  • رینجرز ان ایکشن، 22 ملزمان گرفتار، حالات سدھرنے لگے

    رینجرز ان ایکشن، 22 ملزمان گرفتار، حالات سدھرنے لگے

    کراچی:پولیس کی ناکامی کے بعد اب پھر کراچی میں رینجرزحرکت میں آگئی ہے، اطلاعات کےمطابق شہرمیں جرائم کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق حالیہ کارروائیاں ماڈل کالونی، کورنگی، گلشنِ معمار، بریگیڈ اور پی آئی بی کالونی میں کی گئیں۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزکے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد فاروق، راشد عرف موٹا، عرفان عرف چِٹّا، محمد کاشف عرف انّا، بسم اللہ عرف وقار، رمیز، محمد عمار، مجیب الرحمان، مبشر احمد، اکمل، محمد نبی، بابر عرف بھورا، عرفان عرف کوئی، مححمد اکرم عرف خارشی اور بلال کے ناموں سے ہوئی۔اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

    بچوں سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں‌،اداکارہ حرامانی نے بڑی بات کہہ دی

    ذرائع کے مطابق کراچی میں رینجرز نے ماڈل کالونی، پاپوش نگر،گلشنِ معمار,گارڈن اور بریگیڈ کے علاقوں سے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی میر عبدالحئی عرف لطیف،زبیر مصطفٰی،ثنااللہ عرف سانو، جمیل خان عرف باندی، کامران عرف کامو، زیت اللہ خان اور نوروز کے ناموں سے ہوئی۔رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد ہوئی۔ تمام افراد کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟