Baaghi TV

Author: +9251

  • شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو  گئے، خبر آگئی

    شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی

    ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ جھڑپوں میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

    اس بات کا اعلان جمعے کو علی الصبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا۔ تاہم مذکورہ فوجی کی ہلاکت کے مقام اور وقت کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

    امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں


    ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا

    ترکی کا شام میں آپریشن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل بھی بول پڑے

  • وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

    وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

    لاہور : ماہرین طب نے وزن کم کرنے اور صحت کو برقرار رکھنے کی ایک جادوئی ترکیب متعارف کروا دی ، اس سلسلے میں طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ دن میں دو مرتبہ ورزش کی جائے تو اس سے وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور انسانی جسم کی فٹنس کے ساتھ ساتھ صحت بھی برقرار رہتی ہے.ویسے بھی جسمانی طور پر فعال رہنا مسلز کی نشونما اور میٹا بولک نظام کی بہتری میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ تحقیق سے پتا چلا کہ کہ وزن گھٹانے کے لیے اگر ورزش کرنی ہے تو پھر دن میں دو بار کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور جلد حاصل ہوں۔بظاہر یہ فائدہ مند بھی نظر آتا ہے، زیادہ سے زیادہ فعال رہنا جسم کو فٹ اور صحت مند رکھتا ہے، ماہرین کے مطابق آپ جسمانی طور پر جتنا زیادہ فعال رہیں گے اتنا ہی کم بیمار ہوں گے۔

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    ماہرین طب کے مطابق دن میں کئی بار ورزش مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس کرتے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ عام روٹین میں اس عمل کو اپنانے سے سب سے بڑا خطرہ نیورو مسکیولر سسٹم کو ہے اور اعصاب اس سے سخت متاثر ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ دن میں دو بار ورزش کرنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں ہلکا پھلکا رکھیں۔ صبح کے وقت جم میں ہلکی پھلکی ورزش کے بعد شام میں کم فاصلے کی جاگنگ یا یوگا بہترین رہے گا۔

    جس شہر میں آئی جی کی ساس لٹ جائے ، وہاں زندگی کیسی ہوسکتی ہے ،

    ماہرین طب کے مطابق ورزش کی بھی حد ہونی چاہیے زیادہ ورزش نقصان دہ ہوسکتی ہے، سخت ورزش سے رات میں نیند میں ڈسٹربنس بھی پیدا ہوسکتی ہے جس سے نیند پوری نہ ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق اضافی ورزش قوت مدافعت پر بھی دباؤ ڈالتی ہے۔ ورزش کے 2 ٹریننگ سیشنز کے درمیان جسم کو آرام کا موقع نہیں ملتا جس سے جسم اندرونی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس دوران اگر بھاری بھرکم ورزشیں کی جائیں تو ہارمونز کا توازن بگڑنے کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی دھمکی نےپی ٹی آئی کی ساری ہوا نکال دی..سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم

    ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کاآزادی مارچ کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ان کے احتجاج کی دھمکی نے پی ٹی آئی کی ساری ہوانکال دی ہے جبکہ کنٹینراور کھانے دینے والوں کی ساری ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں وہ یہاں ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کے نمائندوں گفتگوکررہے تھے اس موقع پر وفاقی مجلس شوری کے رکن شیخ عثمان فاروق،ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ،منیر احمد کلاچی،پروفیسر عطا محمد جعفری،شیخ عبدالستار،شیخ سعد فاروق اور غنا محمد گجر سمیت دیگر موجود تھے امیر العظیم نے کہا کہ دوسال قبل عمران خان کا جوموقف تھا وہی بیانیہ آج مولانا فضل الرحمن کا ہے جبکہ دوسال پہلے مولانا فضل الرحمن نے منتخب جمہوری حکومت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ احتجاج اور دھرنوں کے ذریعہ حکومت کے خاتمہ کے مخالف ہیں اور آج مولانا فضل الرحمن کا موقف بدل گیاہے تاہم جماعت اسلامی کل بھی جمہوری عمل کیساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت بغیر سوچے سمجھے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے اور حکومت نے عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا ہے عوامی سطح پر حکومت بارے کہیں بھی اطمینان دکھائی نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ پانامہ میں نوازشریف سمیت دیگر شریک 435 کرپٹ افراد کے احتساب سے متعلق اپنے مطالبہ پر آج بھی قائم ہیں اور اس حوالہ سے ہمارا مقدمہ سپریم کورٹ میں التواء کاشکار ہے امیرالعظیم کاکہناتھاکہ کہ کشمیریوں کی عملی اقدامات کے ذریعہ حمایت کی اشد ضرورت ہے حکومت تقریروں کے بجائے نہتے کشمیریوں کی عملی طور پر مدد کرے اور حکومت اقوام متحدہ سے کشمیر ریفرنڈم کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کروائے انہوں نے کہا پچھلے تیس سالوں سے کشمیر کو فروخت کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور عالمی طاقتیں پاکستان کو کشمیر کے ایشو پر چنداداور سے لولی پاپ دیتی چلی آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تیس سالوں کی نالائقیوں کیوجہ سے بھارت اوآئی سی کا رکن منتخب ہوا ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےچودھری نثارکےبیانات کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کردیں..چودھری نثارکی کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرتنقید اورسوشل میڈیا پر بحث اضافی دستاویز کا حصہ ہے
    وزارت قانون اورجوائنٹ ایسٹس یونٹ کی پریس ریلیز بھی اضافی دستاویزمیں شامل ہیں.جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاصدرکولکھاگیاخط بھی اضافی دستاویزکاحصہ ہے.
    اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ کافی عرصے کے بعد اب پھر سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں‌کیسز کی سماعت کریں گے .سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کےمطابق 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 6 بینچز ہوں گے, جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کردہ اس بینچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں. جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے بعد بینچز میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی، سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب 11 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اب آئیں گے حرکت میں ، سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس خارج

  • نظم و نسق کی وجہ سے تین میجرز کو ملی سزا

    نظم و نسق کی وجہ سے تین میجرز کو ملی سزا

    تین بڑے آفیسرز کو ملی سزا
    آئی ایس پی آر کے مطابق نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور بدانتظامی کی وجہ سے تین میجرز کو سزا دی گئی۔ ان الزامات کے مرتکب ہونے کی وجہ سے ان تینوں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا جبکہ دو کو دو سال کے لئے سخت قید کی سزا بھی سنائی گئی۔واضح رہے کہ الزامات میں اختیارات کا غلط استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

    بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کرفائرنگ کا نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


    آئی ایس پی آر چیف کے کتے کی بھی عہد وفا میں انٹری

  • وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت خوشخبری سنادی، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عربی میں شاہی معافی کے تحت 5 سو 79 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں‌۔

    111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

    ذرائع کے مطابق پاکستانی قیدیوں‌کی رہائی کے حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ کا کہنا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر متعلقہ محکمے کے نمائندے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ کو ان رہا ہونے والے قیدیوں کی معلومات فراہم کردی گئیں تاکہ اس کے اراکین اجلاس میں ان کا تجزیہ کرسکیں۔

    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے یہ بتایا گیا ہےکہ زیادہ تر افراد دھوکا دہی، منشیات اسمگلنگ، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے، چوری، جیب کاٹنے اور رشوت کے الزام میں قید تھے۔تاہم ان میں سے ایک شخص ریپ کیس میں بھی ملوث تھا جبکہ 579 میں سے رہا ہونے والے زیادہ تر افراد کو منشیات اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے الزام پر ایک سے 5 سال کی سزا ہوئی تھی

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    یاد رہےکہ رواں برس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد سے ان 579 افراد کے علاوہ مکہ مکرمہ، ریاض، دمام، تبوک اور جوف سے بے دخل کیے گئے مزید 3 ہزار 396 افراد کو ڈپورٹیشن کیمپوں سے بھی رہا کیا جاچکا ہے۔دوسری طرف سفارتی حلقوں کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے متوقع سعودی عرب کے اعزاز میں سعودی حکام نے یہ قدم اٹھایا ہے

  • مجبور صحافی نے جمعے کے بعد خودسوزی کا اعلان کرلیا

    مجبور صحافی نے جمعے کے بعد خودسوزی کا اعلان کرلیا

    چارسدہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی محمد باسط نظام سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
    محمد باسط خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ میں 92 نیوز چینل سے وابستہ ہوں۔ ملک بھر کے تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ جب سے میں نے عمرزئی تہرے قتل کیس کی نیوز چلائی ہے جس پر ڈی پی او چارسدہ نے میرا جینا حرام کردیا ہے۔ مجھے پہلے آفس میں بلاکر دھمکیاں  دے دی گئ اور اب تقریباً 10 دن سے میرے خلاف ایف آئی اے میں کیس بنارکھا ہے اور میں ہر دوسرے دن ایف آئی اے چکر لگا رہا ہوں۔ ایف آئی اے والو نے ایک رٹہ بنایا ہے کہ ڈی پی او سے معافی مانگنے کے سوا تمھارے پاس کوئی راستہ نہیں۔اور اگر ھائی کورٹ جانا ہے تو لاکھوں روپے خرچ کرنا ہونگے۔صحافی دوستوں میری آپ سے گذارش ہے کہ میری اس آخری احتجاج میں میرا ساتھ دیں۔خودسوزی کے سوا میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچا اور اللہ تعالی بڑا رحیم وکریم ذات ہے ڈی پی او چارسدہ سے میرا بدلہ اللہ تعالی لیگا۔ انشاءاللہ۔
    نوٹ۔کوئی دوست آج مجھ سے ملنے کی کوشش نہ کریں میں 2 بحے نامعلوم مقام سے آکر خودسوزی کرونگا۔

  • ملیحہ لودھی نے  اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری یاد دلا دی

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری یاد دلا دی

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری یاد دلا دی
    اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا.

    اقوام متحدہ کا فنڈ کتنی دیر کا باقی رہ گیا، اہم خبر


    عالمی برادری کو دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر بھی توجہ دینی چاہیے،پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی تمام عالمی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز کو غیرجانب دار ہونا چاہیے، دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نذرنہیں کرنا چاہیے،

    عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے : اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا


    ادھر اقوام متحدہ کے عراق تعاون مشنUNAMI نے عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی اپیل کی ہے۔بیان میں جینی نے مظاہروں میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "رپورٹوں کے مطابق 5 دن سے جاری مظاہروں میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد کا بند ہونا ضروری ہے”۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی، کس کے خطاب کا دورانیہ زیادہ، کس کا کم؟ رپورٹ میں‌ پڑھیئے

  • کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کی تحصیل کندیا میں مجموعی طور پر طالبات کے23 سرکاری اسکولز ہیں جو گذشتہ 15 اسالوں سے بند پڑے ہیں جس سے رضیہ جیسی سیکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    تحصیل کندیا سے اطلاعات کےمطابق کے پی صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا یہ حال ہے کہ ضلع کوہستان کی مجموعی آبادی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جہاں خواتین کے 278 سکولز ہیں جبکہ پورے ضلع میں طالبات کا صرف ایک ہائی اسکول قائم ہے، ضلع بھر میں کوئی ہائیر سکینڈری سکول موجود ہے نہ ہی کوئی گرلز ڈگری کالج ہے۔

    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    تنظیم الف اعلان سے وابستہ ریجنل کمپین آرگنائزر حفیظ الرحمن جن کا تعلق کوھستان سے ہے نے  کہا کہ تحصیل کندیا میں 2005 کے زلزے اور 2010 کے سیلاب نے ان اسکولوں کو تباہ کیا۔

    111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

  • روسی خاتون صحافی کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

    روسی خاتون صحافی کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

    روسی خاتون صحافی کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا .ایران نے روسی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتاری کے بعد رہا کردیا.یوزک نامی خاتون صحافی کو ایرانی سیکیورٹی حکام نے دو ہفتے پہلے گرفتار کیا تھا.
    ایران نے روسی صحافی یولیا یوزک کو رہا کیا ہے۔ یوزک کو ایرانی حکام نے دو ہفتے پیشتر تہران پہنچنے پر حراست میں لیا۔
    خاتون صحافی کی گرفتاری اور رہائی کی تصدیق تہران میں روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کی گئی ہے.

    سعودیہ نے ایران کے خلاف عسکری حصار بڑھا دیا


    سفارتخانے نے مزید کہا کہ روسی وزارت خارجہ اور تہران میں روسی سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایران نے روسی شہری یولیا یوزک کی رہائی کا فیصلہ کیا۔

    پاک ایران ٹرین سروس تین روز بعد بحال کردی گئی

    ایران کی کس پیشکش کو سعودیہ نے سستی سوداگری قرار دے دیا


    روسی صحافی جو کہ تہران سے روس کے لیے فارسی میں نشریات کرتی تھی اسے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور اس پر الزام تھا کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتی ہے.واضح‌رہے کہ اب یولیا یوزک کو واپس روس بھیج دیا گیا ہے.