Baaghi TV

Author: +9251

  • چینی وزارت خارجہ کا مسئلہ کشمیر بارے اہم بیان

    چینی وزارت خارجہ کا مسئلہ کشمیر بارے اہم بیان

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدہےپاکستان بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام اختلافات مذاکرات سےحل کرینگے،خطے کےدیگرممالک ،عالمی برادری کو پاکستان بھارت سے یہی توقع ہے،ترجمان نے کہا کہ امیدہےپاکستان بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام اختلافات مذاکرات سےحل کرینگے..
    وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں‌جہاں آرمی چیف سمیت پورا وفد ان کے ہاں موجود ہے اس سے پہلے وزیر اعظم اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کادوسرامرحلہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولےگا، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے، آئل اینڈگیس، سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانےپربات چیت کی گئی، چینی وزیراعظم نے گوادرمیں سی پیک منصوبوں کے لیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا، دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے بعد عشایئے کا اہتمام بھی ہوا،

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

  • فرشتے اتریں گے تیری نصرت کو      ،تحریر:  عشاء نعیم

    فرشتے اتریں گے تیری نصرت کو ،تحریر: عشاء نعیم

    فرشتے اتریں گے تیری نصرت کو

    تحریر۔ عشاء نعیم

    اس وقت ملکی صورت حال انتہائی نازک حالت میں ہے ۔الحمداللہ امن تو ہے دہشت گردی پہ قابو پا لیا ہے لیکن کشمیر میں بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے اس کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا کرفیو لگائے ۔
    نہ صرف کرفیو بلکہ دنیا سے کشمیر کے اصل حالات چھپانے کے لئے انٹرنیٹ سروس بھی تمام عرصے میں بند ہے ۔
    انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی وجہ بھارت کے وہ ظلم و ستم اور قتل و غارت ہے جو چھپانے کے باوجود بھارت کو لے ڈوبے گی ان شا اللہ ۔
    اس وقت کشمیر کی صورت حال یہ ہے کہ انڈین آرمی گھروں میں جا کر کشمیر یوں کو زود وکوب کرتی ہے لڑکیوں اور لڑکوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے ۔بہنوں کی عزتیں تار تار ہیں ۔سڑکیں لہو لہان ہیں ۔ کھانے پینے کی چیزیں تقریبا ختم ہو چکی ہیں۔ کشمیری بھوکوں مر رہے ہیں ۔ بیماروں کے لیے ادویات نہیں ہیں ۔زخمیوں کی مرہم پٹی نہیں کر سکتے ،بچوں کے لیے دودھ نہیں ہے ۔سکول بند ہیں سو تعلیمی سلسلہ بھی بند ہوگیا پے۔
    اور مرنے والوں کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں ہے وہ انھیں گھروں میں دفن کر رہے ہیں ۔
    پاکستان کے وزیر اعظم نے دنیا کو جھنجوڑا ہے لیکن دنیا بے حس بنی ہوئی ہے ۔
    ان تک صرف کشمیر کو متنازعہ علاقہ مانا گیا ہے ۔
    دنیا عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی کیوں کہ دنیا والوں کا خیال ہے وہ ڈیڑھ ارب آبادی والے بھارت کی مخالفت کریں گے تو بہت بڑی تجارتی منڈی ہاتھ سے نکل جائے گی ۔
    جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کہ دنیا انسانیت پہ تجارت کو ترجیح دے رہی ہے یہ سوچے بغیر کہ ایک بھی گولی چلی تو کیسی تجارت کہاں کی تجارت ۔
    جان لے دنیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر یوں پہ ستم پاکستانیوں پہ ستم ہیں اور یہ ڈیڑھ ارب کی آبادی پاکستان کے ایٹمی بم کے نیچے ہے ۔
    کوئی بھی انسان ایک حد تک ہی برداشت کرتا ہے کشمیریوں کی تو برداشت کی تمام حدیں پار ہو چکی ہیں ۔
    اب وہ بھوک پیاس گولی سب سے مارے جارہے ہیں ۔
    کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل میں بدل دیا گیا ہے ۔کشمیریوں کی واحد اللہ کے بعد آس پاکستان ہے۔
    کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دیا ہے ۔
    کشمیری الحاق پاکستان کے لئے بہتر سال سے جانیں دے رہے ہیں ۔ بھارت کے تمام قسم کے پروپیگنڈے کو انھوں نے خون کی بازی لگا کر ناکام کیا اور برستی گولیوں میں بھی پاکستان کے جھنڈے لہرا کر ،اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم کا کفن پہنا کر دنیا کو اپنی رائے بتائی ،اپنا الحاق کا فیصلہ سنایا اور آزادی کی خواہش بتائی جو وہ کسی صورت بھی چھوڑنے کو تیار نہیں ۔
    کشمیر میں لگنے والا کرفیو دنیا کا سب سے بڑا کرفیو ہے ۔
    کرفیو وہ چیز ہے
    جس سے عام حالات میں بھی چند دن میں زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے ۔
    کشمیر کا کرفیو بھی عام کرفیو سے ہٹ کر ہے کیونکہ عام کرفیو میں عوام کو صرف باہر نہیں نکلنے دیس جاتا ۔سکول و کالج اور بازار وغیرہ بند ہوجاتے ہیں دریں اثناء آزاد ملکوں میں کرفیو کا پہلے سے معلوم ہوتا ہے جس سے لوگ گھروں میں کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی چیزوں کا ذخیرہ کر لیتے ہیں ۔
    لیکن کشمیر چونکہ مقبوضہ ہے وہاں اچانک آرٹیکل 370 ختم کرنے کے ساتھ ہی کشمیر یوں کے اس کے خلاف اٹھنے کے ڈر سے لا محدود مدت کے لئے کرفیو لگا دیا گیا ۔
    ایک طرف یہ کرفیو دوسری طرف کشمیر یوں کے گھروں پہ حملے شروع کردئیے گئے ان کو مار کٹائی کر کے لڑکیوں کو اٹھا کر لے جانا ،ان کی عزتیں لوٹنا، لڑکوں کو تشدد کر کے معذور کردینا ،کسی کو غائب کردینا کسی کو پھر مردہ دے جانا ،
    پیلٹ گن سے آنکھیں اندھی کر دینا ،جسم چھلنی کردینا ،شہداء کو دفنانے کی بھی اجازت نہ دینا ،کشمیری اہنے شہداء کو گھروں میں دفن کر رہے ہیں ۔
    بیماروں کو دوائیاں نہیں مل رہیں وہ بھی مر رہے ہیں ۔
    یہی نہیں انٹرنیٹ سروس بند کر کے دنیا کو حالات سے بے خبر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تو کشمیری ایک دوسرے سے رابطہ کر کے ایک دوسرے کی ضروریات اور مشکلات کا پتہ نہیں لگا سکتے ۔
    کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیری اپنے کسی رشتہ دار کا پتہ بھی نہیں کر سکتے کہ وہ کن حالات میں ہیں زندہ ہیں یا شہید ہوگئے ۔وہ ماہی بے آب کی طرح دن رات تڑپ رہے ہیں ۔
    دہشت گرد انڈیا کسی بھی آسانی حقوق کی تنظیم کو کشمیر میں جانے نہیں دے رہا ۔
    نہ ہی کشمیر یوں کو کوئی امداد پہنچانے دے رہا ہے ۔
    اس وقت کشمیریوں کی بڑی تعداد شہید ہو چکی ہے یا زخمی ہے ۔
    کھانے پینے کا سامان تقریبا ختم ہو چکا ہے اور سر پہ بندوقیں تنی ہیں ۔
    لیکن دنیا صرف زبانی کلامی بیان بازی سے کام چلا رہی ہے ۔
    امریکہ جو کہ پاکستان میں قندیل بلوچ کے قتل پہ تڑپ اٹھا تھا ،آسیہ مسیح پہ ٹرینڈ چلاتے تھے کہ پانچ بچوں کی ماں ہے آج اسی لاکھ لوگوں کے قتل عام پہ بس زبانی خرچ سے کام چلا رہا ہے ۔
    دنیا شاید اس انتظار میں ہے کہ کشمیری بھوک پیاس سے نڈھال ہو کر ،بہتے خون ،اور کٹتے پیاروں کے سامنے بے بس ہو کر انڈیا کا قبضہ تسلیم کر لیں گے پھر وہ بھاگے جائیں گے اپنے منصوبوں کے ساتھ خوراک و راشن لے کر ۔
    لیکن بہتر سال سے بیٹے گنوا کر ،سر کے سہاگ لٹا کر ،بھائیوں کے سائے گنوا کر کشمیر کی بیٹی بھارت کے سامنے نہ ہاری،
    کشمیر کا جوان معذوری سہہ کر ،قید و بند کی صعوبتیں اٹھا کر ،تشدد میں بھی نہ ہارا
    تو اب بھی آخری کشمیری تک تم ناکام ہی رہوگے ان شا اللہ ۔
    لیکن جان لو اے کافرو !
    تاریخ گواہ ہے ہر جبر کی رات مٹنے کو ہوتی ہے ،ہر رات کی صبح ہوتی ہے ،یر فرعون ڈوب جاتا ہے ،ہر نمرود سر پہ جوتے پڑوا کر مرتا ہے ۔ جتنا ظلم بڑھتا ہے اتنا ہی ظالم کا زوال قریب آتا ہے تمہارا زوال بھی قریب ہے ان شا اللہ ۔
    اور ہماری ریاست پاکستان کے جری حاکم سے درخواست ہے تمہیں رب کا واسطہ کچھ عملی کرو۔
    آپ کے تمام منصوبے بہت زبردست ہیں ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن کشمیری کیا اتنا عرصہ مرتے رہیں؟
    جب تک کہ دنیا کا ذہن نہ بدلہ کیا وہ یوں ہی قید رہیں گے ؟
    دنیا کچھ نہیں کرنے والی آپ خود مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں اس دنیا سے جنھوں نے کشمیر یوں ہے لیے ووٹ تک نہیں دیا وہ کشمیر یوں کو کیا دیں گے ؟
    جو کرنا ہے آپ نے کرنا ہے
    کشمیر کی مائیں اللہ کو پکارتی ہیں یا خان کے اعلان کا انتظار کرتی ہیں ۔
    پانی تو سر سے بھی گزر چکا ہے ۔اب اٹھو! اور مظلوم کی نصرت کا اعلان کر دو، فتح تمہاری ہوگی ان شا اللہ ۔
    مظلوم کی مدد کرنے والے کے لشکر میں رب کے فرشتے اترتے ہیں ۔یاد کرو جنگ بدر جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالی بس چھڑی اٹھاتے تھے اور مشرک کی گردن کٹ جاتی تھی ۔تمہاری نصرت کو بھی فرشتے اتریں گے ۔
    رزق کے دروازے وہ کھول دے گا عزت اور ذلت اس کے ہاتھ میں ہے وہ عزت بھی دے گا اور کامیابی بھی۔ ان شا اللہ ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم کوعیاں کرتی  بی بی سی کی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم کوعیاں کرتی بی بی سی کی رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بی بی سی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں.
    مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاوَن پر بی بی سی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس میں‌اہم انکشافات کیے گئے ہیں.رپورٹ کے مطابق لاک ڈاوَن کےباعث 4لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث 7لاکھ افراد کا روزگارتباہ، انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا،
    رپورٹ کے مطبق مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو ایک ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے
    مقبوضہ وادی میں صنعتوں،فصلوں اورکاروبار کو نقصان،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 2 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں،

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال


    واضح رہے کہ دو ماہ سے محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔حتی کہ کشمیری اب جنازے بھی اپنے گھروں میں پڑھا رہے ہیں.

    موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیںمقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

  • یورپ میں‌کسی سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا؟

    یورپ میں‌کسی سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا؟

    جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ 2015 کی طرح ایک بار پھر مہاجرین کا انتشار پھیلا دینے والا سیلاب سامنے آ سکتا ہے جس نے یورپی یونین کو حیران و پریشان کر دیا تھا۔ ادھر یونان اور قبرص نے بھی ترکی سے آنے والوں کی تعداد میں نئے اضافے کے حوالے سے خطرے کا بگل بجا دیا ہے۔جرمنی ایک بارپھر خطرے کا ظہار کی ہے کہ یورپ میں‌مہاجرین کا سیلاب آ سکتا ہے.

    اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق اب تک 45600 افراد سمندر کے راستے ہجرت کر کے پہنچ چکے ہیں۔
    مہاجرین کہ یہ سلسلہ سب کو درپیش ہے ،کچھ روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر مزید کہا تھا کہ کہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد سے داخل ہونے والے امریکی فوج پر حملہ کرنے والوں پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

    میکسیکو سرحد بند،مہاجرین کا داخلہ روک دو ،وائٹ ہاوس کا حکم


    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ میکسیکوسے متصل سرحد پر5 ہزارسے زائد فوج تعینات ہوگی، سرحد پرفوجیوں کواسلحہ، ہیلی کاپٹراوردیگرآلات کی فراہمی جاری ہے
    ۔

  • پنجاب حکومت کی بے بسی، پانچ سو سکول بھی ہاتھ سے گئے۔

    پنجاب حکومت کی بے بسی، پانچ سو سکول بھی ہاتھ سے گئے۔

    شہباز اکمل جندران۔۔۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

    پنجاب حکومت کی بے بسی، پانچ سو سکول بھی ہاتھ سے گئے۔


    قبضہ مافیا نے صوبے میں 5سو سے زائد چھوٹے بڑے سرکاری سکولوں میں قبضہ مافیا نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر پنجے گاڑھ لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بن گئے۔

    پنجاب بھر کے5سو سے زائد چھوٹے بڑے سرکاری سکولوں کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر غیر قانونی قابضیننے جزوی طورپر پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ لاہور میں 50سے زائد پرائمری ، مڈل اور ھائی سکولوں پر مکمل اور جزوی طورپر۔

    گوجرانوالہ میں 65سے زائد چھوٹے بڑے سکولوں پر مکمل اور جزوی طورپر، بھکر میں 30، بہاولپور میں 20، وھاڑی میں 15، خانیوال میں 12،ملتان میں 20، لودھراں میں8، سرگودھا میں 14، میانوالی میں 13،خوشاب میں 10، بہاولنگر میں 7،

    رحیم یارخان میں 20،راولپنڈی میں 40، اٹک میں 30، شیخوپوری میں 29، قصور میں 20، ننکانہ صاحب میں 10، جہلم میں 10، چکوال میں 35، ڈی جی خان میں 8، لیہ میں 10، راجن پور میں 3، اوکاڑہ میں 14، ساہیوال میں 4، پاکپتن میں 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں12،

    فیصل آباد میں 25،منڈی بہاوالدین میں 8، نارووال میں 5اور سیالکوٹ میں 8پرائمری ، مڈل اور ھائی سکولوں پر قبضہ مافیا نے مکمل یا جزوی طورپر قبضہ کررکھا ہے۔قبضہ مافیا متاثرہ سکولوں میں آزادانہ آمدورفت رکھتے ہیں۔ اور ان پر کسی قسم کی پابندی اوررکاوٹ نہیں ہے

  • تاجروں کی احتجاجی ریلی پشاورسےاسلام آبادروانہ. وجہ کیا؟

    تاجروں کی احتجاجی ریلی پشاورسےاسلام آبادروانہ. وجہ کیا؟

    ٹیکس کے نئے نظام کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی پشاورسےاسلام آبادروانہ ہو گی تاجررہنماملک مہر الہٰی نے کہا کہ ایف بی آر کے ناجائز ٹیکسوں سے کاروبار ختم ہورہا ہے،ٹیکس کے نئے نظام کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ،

    تاجروں نے فیصلہ کر لیا ،اسلام آباد جائیں گے


    انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار اورتاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔شناختی کارڈ کی شرط اور دیگر ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروباری حلقوں اور تاجروں کو سخت مایوس کیاہے اورمسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت تاجربرادری کو درپیش مسا ئل،خدشات وتحفظات دور کرنے میں ناکام ہے۔

  • ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

    ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

    ترکی فوج شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے اس بارے ترکی میں صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن فخر الدین التون نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج "کچھ دیر بعد” شامی جیشِ حُر کے ساتھ شام کی سرحد عبور کرنے والی ہے. اس آپریشن کا مقصد شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں‌کو ختم کرناہے.

    اس سے پہلےصدارتی ترجمان نےکہا ہےکہ "وہاں موجود کرد جنگجوؤں کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنا ہوں گی . ورنہ ان کو داعش کی طرح سنگین نتائج کا سامنا کرنےپڑے گا.

    اس جنگ پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری سے مداخلت کرے ورنہ شام میں‌ انسانی جانوں کا ضیاع ہو گا.دوسری طرف امریکی ترجمان کے مطابق شام میں ترکی کے کسی بھی آپریشن کی نہ تو حمایت کی جائیگی اور نہ ہی اس میں کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جائیگا۔

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا


    جوناتھن ہوف مان نے تحریری اعلان میں کہا ” صدر ٹرمپ اورامریکی وزارت ِ دفاع بھی ترکی کے شمالی شام میں فوجی آپریشن کی حمایت میں نہیں ، امریکی مسلح افواج کا بھی یہی موقف ہے اور اس آپریشن میں امریکی فوج حصہ نہیں لے گی۔ ”

  • ہائیکورٹ کا میئر اسلام آباد کو اہم حکم

    ہائیکورٹ کا میئر اسلام آباد کو اہم حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جائیداد کی پرانی قیمتوں پر بل جاری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےمئیر اسلام آبادکو 3گنا اضافی پراپرٹی ٹیکس وصولی سےروک دیا.

    وکیل اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بیرسٹر قاسم نواز نےموقف اختیار کیاتھا کہ اسلام آبادکے پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافہ بلاجواز ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نےکیس کی سماعت کی مئیر اسلام آباد نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئےقانون کی خلاف ورزی کی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا پراپرٹی ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرنے کا حکم اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا گیا .

    پراپرٹی ٹیکس چالان شروع ، کون کون آئیں گے اس کے نرغے میں ، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

  • القاعدہ کو بڑا دھچکا

    القاعدہ کو بڑا دھچکا

    القاعدہ کو بڑا دھچکا
    القاعدہ کے بر صغیر کے سربراہ پاکستانی نژاد عاصم عمر کے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں اس بات کا دعویٰ افغان حکام نے کیا ہے جس کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی فوجی آپریشن میں سربراہ القاعدہ برصغیر مارا گیا.
    القاعدہ کماندر عاصم عمر کی زیر نگرانی آپریشن ونگ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور برما میں عسکری کارروائیوں کی نگرانی کرتا رہا ہے۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق 46 سالہ عاصم عمر کو اور بائیس اور تئیس ستمبر کی درمیانی شب امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں ہلاک کیا تھا۔
    ترجمان نے مزید کہا کہ ’’شمال مغربی شام القاعدہ کے لیڈروں کی بدستور ایک محفوظ جنت ہے اور وہ پورے خطے اور مغرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اسی علاقے سے فعال انداز میں مربوط بناتے ہیں۔ہم متشدد انتہا پسندوں کو شام کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے حملوں میں نشانہ بناتے رہیں گے۔‘‘

    شام کےشہر ادلب میں القاعدہ کے حمایتی گروپ پر حملےکی پینٹا گان نے تصدیق کردی

  • وزیر اعظم نے چینی صدر سے کیوں ملاقات کی ، وزیرخارجہ نے اہم بات کہہ دی

    وزیر اعظم نے چینی صدر سے کیوں ملاقات کی ، وزیرخارجہ نے اہم بات کہہ دی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ان سے ملاقات اہم تھی،چینی صدر شی جن پنگ بھارت کے مختصر دورے پر جارہے ہیں .

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیرخارجہ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا.معذور افراد سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے .واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ سے گوادر کو بھی فائدہ ہوگا،ملاقات میں واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا.چینی قیادت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،بیجنگ اور اسلام آباد میں تجارت ،سی پیک اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی مذاکرات میں شریک ہوئے ہیں.وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے جس میں‌آرمی چیف بھی شریک تھے.
    وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

    اس سے پہلے چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی .دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال