Baaghi TV

Author: +9251

  • جرمنی نے ایک سال میں دنیا کو کتنے یورو کے ہتھیار بیچے ؟

    جرمنی نے ایک سال میں دنیا کو کتنے یورو کے ہتھیار بیچے ؟

    برلن(این این آئی)جرمنی اپنے ہتھیاروں کی برآمدات کے حوالے سے ممکنہ طور پر اس سال ایک نیا ریکارڈ قائم کر دے گا۔
    جرمن اسلحے کی برآمدات میں پچھلے برس کے مقابلے میں سال رواں کے پہلے نو ماہ کے دوران پچھہتر فیصد اضافہ دیکھنے میں آ چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن حکومت کی طرف سے وفاقی پارلیمان میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں بتائی گئی۔ اس سال جنوری سے ستمبر تک دفاعی شعبے میں جرمن برآمدات کی مالیت تقریباً چھ اعشاریہ چار بلین یورو ہو چکی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس سال ایسی برآمدات کی مجموعی مالیت کا وہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، جو2015میں قائم ہوا تھا۔ تب ان برآمدات کی سالانہ مالیت سات اعشاریہ نو بلین یورو کے قریب رہی تھی۔

  • فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص انتظامات پر گھی بنانے والے 12 یونٹس سیل

    فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص انتظامات پر گھی بنانے والے 12 یونٹس سیل

    لاہور :مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کو ہر صورت بننے اور مارکیٹوں تک پہنچے کے لیے روکیں گے ، فوڈ اتھارٹی کا دلیرانہ موقف، اطلاعات کے مطابق آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 213 دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 12 سیل، 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کھانے پینے والی اشیاء پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسی کئ فیکٹریوں‌کو بند کردیا

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آج چھاپوں میں ایک ہزار کلو خشک پاؤڈر ، 200 کلو بناسپتی گھی، 100 کلو ملاوٹی کھویا، 50 کلو سوجی اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ لاہور زون میں 130، راولپنڈی میں 23، ملتان میں 37 اور مظفرگڑھ زون میں 23 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ کی 213 یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 12 سیل اور 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ ناقص انتظامات پر 27 کو جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر 164 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیل کیے گئے یونٹس پر کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں بناسپتی گھی، مصنوئی فلیور اور خوشبو ڈال کر دیسی گھی تیار کیا جاتا ہے۔

  • 10 پاکستانی جاپان جانے کے چکروں میں‌جعل سازی کرتے پکڑے گئے

    10 پاکستانی جاپان جانے کے چکروں میں‌جعل سازی کرتے پکڑے گئے

    جاپانی ویزہ کے حصول کیلئے کراچی میں 10 پاکستانی شہریوں نے جاپان قونصلیٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرا دیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد کو تحریری درخواست دی گئی تھی کہ کراچی کے رہائشی ایک شہری حسنین الحسن نے جاپان کے تفریحی دورے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شہری نے ویزہ درخواست کے ساتھ دستاویزات میں خود کو ایک میڈیسن کمپنی کا سیلز ایگزیکٹو ظاہر کیا اور نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ کے 6 ماہ کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی دی جو چھان بین کے دوران مشکوک قرار دی گئیںقونصلیٹ نے مذکورہ دستاویزات کی مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے درخواست کی۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکیورٹی چیف کی جانب  اور قونصلیٹ کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق اس عرصے میں بعض دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے فراہم کی گئی اسی طرح کی دستاویزات کی بھی چھان بین کی گئی تو وہ جعلی نکلیں۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ بینک نے تمام اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس کو بوگس قرار دیا ہے، اسی طرح مذکورہ میڈیسن کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے بھی ان درخواست گزاروں کی ملازمت اور تجربہ کے سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دیا ہے۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    ایف آئی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں جاپانی قونصلیٹ حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران درخواست گزاروں کے خلاف جعلسازی کے واضح شواہد مل گئے ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

    شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

    ایران نے شام میں ترکی کے ممکنہ فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سب سے بہترین راستہ ’آدنا معاہدہ‘ ہے۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران شام میں ترک ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتاہے،ترکی شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے۔ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت ،استحکام اور سلامتی کےقیام پر بھی زور دیا۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    واضح رہے ترکی نے 1998 میں شام کو دھمکی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر شام نے اپنی سرزمین سے ترکی کے کرد باغی رہنما عبداللہ اوجلان کو بے دخل اور ترک کرد رہنماؤں کی مدد کرنا بند نہیں کی تو ترکی فوجی کارروائی کرے گا۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    اس دھمکی کے بعد ترکی کے اس وقت کے صدر سلیمان دیمرل اور سابق شامی صدر حافظ الاسد کے درمیان ترکی کے شہر آدنا میں معاہدہ طے پایا تھا جس میں دونوں ممالک نے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے پر اتفاق کیا تھا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں ترک فوج کا آپریشن عارضی ہوگا۔

  • اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اہم دستاویزات ہاتھ لگ گئیں‌

    اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اہم دستاویزات ہاتھ لگ گئیں‌

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب)نے چھاپہ مار کر کئی اہم فائلز قبضے میں لے لیں۔نیب سکھر کی 5 رکنی ٹیم نے کئی گھنٹے تک ڈیفنس کراچی میں واقع اعجاز جاکھرانی کے گھر کی تلاشی لی اور اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    اعجاز جاکھرانی پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب چھاپے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے مگر انہیں گھر سے باہر ہی روک دیا گیا۔سعید غنی نے چھاپے کو غیر قانونی اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    چھاپے کے دوران رینجرز کی بھاری نفری گھر کے باہر موجود رہی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کو جب گھر میں داخل نہ ہونے دیا گیا تو انہوں نے گھر کے باہر ہی دھرنا دے دیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیب کے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ سعید غنی نے چھاپے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا انداز ایسا ہے جیسے کسی دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہو۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم اعجاز جاکھرانی کے گھر کئی گھنٹے تک تلاشی لیتی رہی اور مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

  • آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

    سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3،3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے، جس کے لیے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بننے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری،

    آسٹن ایگر، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔نیشنل سیلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ ان دونوں سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ خود کو پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو سڈنی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔

  • تبدیلی آگئی : آن لائن ویزا سہولت سے 10 روز میں 24 ہزار افراد کی سعودی عرب آمد

    تبدیلی آگئی : آن لائن ویزا سہولت سے 10 روز میں 24 ہزار افراد کی سعودی عرب آمد

    ریاض : سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سیاحتی ویزا جاری کیے جانے کے 10 روز میں 24 ہزار سیاح عرب ریاست پہنچ گئے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اپنی معیشت کا انحصار تیل سے ہٹا کر سیاحت کی جانب لانے کے لیے گزشتہ ماہ 27 ستمبر سے ابتدائی مرحلے میں دنیا کے 49 ممالک کو آن لائن ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے سعودی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’10 روز میں 24 ہزار غیر ملکی سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر داخل ہوے۔27 ستمبر تک اسلامی ریاست کی جانب سے صرف مسلمان زائرین، نوکری کے لیے آنے والے غیر ملکیوں اور کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والوں کو ویزا جاری کیا جاتا تھا۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    6 اکتوبر کو سعودی حکومت نے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

  • ڈینگی ڈنگ مارنے سے باز نہیں‌آرہا ، مزید ایک مریض جانبحق

    ڈینگی ڈنگ مارنے سے باز نہیں‌آرہا ، مزید ایک مریض جانبحق

    لاہور: فیروز والہ کا رہائشی چالیس 40 افتخار میو ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 8 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔ ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں 129 نئے مریض سامنے آگئے۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی کئی افراد ہسپتال داخل، خیبر پختونخوا میں87نئے کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی محکمہ صحت کے لئے درد سر بن چکا ہے۔ لاہور میں ڈینگی شہریوں کو ڈنک مار رہا ہے۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    ادھر راولپنڈی میں ڈینگی قابو سے باہر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 129 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے جس کے بعد مجموعی تعداد 7 ہزار 105 تک جا پہنچی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی اب تک 32 جانیں لے چکا ہے۔ اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کے 150، پمز میں 350 اور سی ڈی اے ہسپتال میں 150مریض زیر علاج ہیں۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ شہرکراچی میں فوری طور پر مچھرمار سپرے مہم شروع کی جائے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 87 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 522 ہو چکی ہے۔ پشاور میں مزید 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

  • 19 سالہ لڑکی بال کھاتی ہے ، کیوں کھاتی ہے اور پھرکیا ہوا ، جانیئے اس رپورٹ میں‌

    19 سالہ لڑکی بال کھاتی ہے ، کیوں کھاتی ہے اور پھرکیا ہوا ، جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ماسکو: انسانوں کھانے پینے کےحوالے سے مختلف پسند اور ناپسند معیار ہوتے ہیں‌ مگر اس سے پہلے یہ کسی نے نہیں‌سنا ہوگا کہ کوئی انسان بال کر گزارہ کرتا ہو، ہاں ایسا ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق روس کے شہر اولن اوڈی کی 19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تو والدین اُسے لے کر ہسپتال پہنچے، لڑکی دن بہ دن کمزور ہوتی جارہی تھی جبکہ وہ کچھ بھی کھاتی تو الٹی کی صورت اُسے باہر نکال دیتی تھی۔

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    ڈاکٹرز نے لڑکی کو ہسپتال میں داخل کیا اور تین روز تک مسلسل نگرانی کی، بعد ازاں ماہرین کی ٹیم نے چند ٹیسٹ کرائے جس میں آیا کہ لڑکی کے پیٹ میں کچھ موجود ہے، یہ دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے پھر انہوں نے جب الٹراساؤنڈ کرایا تو معلوم ہوا کہ اندر گیند نما گولا موجود ہے۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    والدین رپورٹس دیکھ کر پریشان ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر فوری آپریشن کی رضامندی ظاہر کی۔ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے پیٹ سے تقریباً ایک کلو بالوں کا گچھا نکلا جس میں بالوں کی لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب تھی۔

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    لڑکی کے پیٹ میں بال بچپن کی عادت کی وجہ سے پہنچے، اُسے بال چبانے کی عادت تھی جس کا یہ نتیجہ نکلا اور آہستہ آہستہ کر کے پیٹ کے اندر ایک کلو کے قریب بال جمع ہوگئے‘‘۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی طبیعت بہتر ہے

  • روس کے اسٹیشن میں اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    روس کے اسٹیشن میں اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    ماسکو: جرمنی سے ماسکو آنے والی مسافر ٹرین کا بار بار خطرے کی گھنٹی بجانے پر معائنہ کیا گیا.

    4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز کے قیام کا اعلان، تبدیلی آگئی

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سے ماسکو آنے والی ٹرین نے بیلاروس کا بارڈر کراس کرتے ہوئے بار بار خطرے کی گھنٹی بجائی، جس کی وجہ سے ٹرین کو مکمل طور پر خالی کیا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی.

    https://twitter.com/izvestia_ru/status/1181628118135660544?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1181628118135660544&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.rt.com%2Frussia%2F470470-train-inspected-moscow-radioactive-reports%2F

    تلاشی لینے کے بعد معلوم ہوا کہ ٹرین میں موجود ایک گاڑی تھی جو بار بار ریڈیائی سگنلز پیدا کر رہی تھی، اسی وجہ سے ٹرین کی انتظامیہ نے بار بار خطرے کی گھنٹی بجائی. ٹرین کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس گاڑی کو کینسر کے مریض سفر کے دوران استعمال کرتے ہیں.

    امریکی جنگی جہاز ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ 

    ماسکو کے اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد ٹرین کو مکمل طور پر خالی کیا گیا اور اس کا معائنہ کیا گیا، آپریشن میں حکومت کی اسپیشل تحقیقاتی فورس نے حصہ لیا، معائنے کے بعد ٹرین کو محفوظ قرار دیا گیا.

    شہباز شریف نےلیگی ساتھیوں کو لاہور بلا لیا ، اہم فیصلے متوقع