Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،

    ڈیرہ غازی خان(تنویراحمد) بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم غیرملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،چیک پوسٹ راکھی گاج پر دوران چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا جسے ملزمان ڈیرہ غازی خان کے راستے پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرناچاہتے تھے بی ایم پی پولیس کے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایاہے کہ ملزمان ایک عرصہ سے اس دھندہ میں ملوث تھے اور سمگلنگ کیلئے مختلف راستوں کااستعمال کرتے تھے جنہیں اس راستہ سے سمگلنگ کی کوشش پر پکڑلیاگیا انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے غیرملکی سگریٹ گاڑی نمبری TKW-406کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھاتھاجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

    اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

    ڈھاکہ :غصہ اچھا نہیں ہوتا خاص کر بہت زیادہ غصہ کرنا یا ناراض ہونا فائدے کی نہیں‌نقصان کا پیش خیمہ ہے، بیوی گرمی ہویاسردی ہو، بیمار ہویا تکلیف میں وہ ہر حال میں اپنے خاوند اور اپنے بچوں کی خوشی کے لیے تمام امور سرانجام دیتی ہے، اور اگر اس محنت اور خدمت کےدوران اس سے کوئی غلطی کا ہوجانا بعید از قیاس نہیں ،مگر اگر ہم اس کو ہر چھوٹی موٹی بات پر اپنا غصہ اور ناراضگی دکھائیں گے تو اس کا دل ٹوٹ جائے گا ،

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    بیویوں سے ناراضگی کے عجیب و غریب واقعات اور قصے سنتے ہیں مگر جو حکر ایک بنگالی خاوند نےکی ایک معمولی سی بات پر وہ بہت تکلیف دہ ہے، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ناشتے میں بال نظر آنے پر شوہر نے غصے میں آ کر زبردستی اپنی بیوی کا سر مونڈ ڈالا۔جس کی اطلاع لوگوں نے پولیس کو دی جس پر پولیس نے شمال مغربی ضلع جو پورہات کے ایک گاوں پر چھاپہ مارا اور 35 سالہ ببلو منڈل کو گرفتار کرلیا۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی…

    پولیس چیف شہریار خان نے بتایا کہ ملزم کو چاول اور دودھ کے ناشتے پر ایک انسانی بال ملا جس پر اس نے غصے میں آ کر زبردستی استرا لیکر اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پر رضاکارانہ طور پر شدید تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گی اور اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کی سزا ہوتی ہے۔

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

  • وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر  سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خطے میں‌ قیام امن اور اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
    چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟
    پاک چین دوستی نئی ڈگر پر، تعلقات مضبوط تر، سی پیک منصوبہ پاکستان کی خوشحالی کا ذریعہ قرار، وزیراعظم عمران خان چین میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے۔ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہو ئی جس میں مسئلہ کشمیر، اقتصادی امور اور خطے میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال


    اس سے پہلے چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی .دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

  • "بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

    "بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

    لاہور :شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، بولڈ ڈانس کرنے سے مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا، مہوش حیات کی اداکاری بھی فنکاری نکلی ثابت ہوئی ، اطلاعات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان اسٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں ہیں،

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی…

    ذرائع کےمطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی، مہوش حیات نے اپنے بولڈ ڈانس کی یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی اس بولڈ ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات خان احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے، ریہرسل کے دوران مہوش حیات کے بولڈ ڈانس اسٹیپس اور ان کا گلابی ٹرازر شرٹ زیب تن کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ پر برس پڑے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    مہوش حیات کے بولڈ ڈانس مداحوں کا اچھا نہ لگا ، مداحوں کی جانب سے تنقید کی زد میں نہ صرف مہوش حیات آئیں، مداحوں نے احسن خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک چیز کو رکھ لیں یا رمضان المبارک کی مبارک گھڑیوں میں ہونے والے پروگراموں کو زندگی کا حصہ بنالیں یا پھر مہیوش حیات کے ساتھ بولڈ اور بیہودہ ڈانس کو اختیارکرلیں

  • موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    شہر قائدکاموسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
    کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے بتادیا.
    اس وقت 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سینٹی گریڈ تک رکارڈ کیا جاسکتا
    شہر قائد میں صبح کے وقت درجہ حرارت25سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا .شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے.ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    کوئٹہ میں موسم سرد.


    کل وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

  • اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے پربلاول نے کیا بات کہہ دی

    اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے پربلاول نے کیا بات کہہ دی

     

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑا ہے،عہدیداروں و کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،

    نیب کارروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا عمل دخل ہے، اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں،

    پیپلزپارٹی عہدیداروں و کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا عمل دخل ہے، عمران خان کے ایما پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چایئے،نیب عدالتوں کو مانتا ہے نہ ملکی قانون کو،

    واضح‌رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب)نے چھاپہ مار کر کئی اہم فائلز قبضے میں لے لیں۔نیب سکھر کی 5 رکنی ٹیم نے کئی گھنٹے تک ڈیفنس کراچی میں واقع اعجاز جاکھرانی کے گھر کی تلاشی لی اور اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔
    اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اہم دستاویزات ہاتھ لگ گئیں‌

    نیب کی طرف سے اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا،تفصیل جانیے رپورٹ میں

  • وہاڑی : ڈکیتی کی واردات ناکام

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ دانیوال وہاڑی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پی ٹی آئی ضلعی رہنما میڈیم صائمہ نورین سے گاڑی چھیننے کی واردات
    تاہم صائمہ نورین اور ان کی فیلمی محفوظ رہی
    ضلع وہاڑی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سیاسی ، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار.

  • ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے، 500 گرفتار

    ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے، 500 گرفتار

    لندن:لندن کی سڑکیں‌بھی مظاہرین کے احتجاج پر رنگ برنگی ہوگئیں‌، برطانوی پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 500 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وسطی لندن کی سڑکیں بلاک کیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین نے ویسٹ منسٹر، ٹریفالگراسکوائر، پکڈلی سرکس سمیت متعدد سڑکیں بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقدامات نہ کرنے پر حکام سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    پولیس نے مظاہرین کی جانب سے شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کی اور پہلے مرحلے میں تین سو نوجوانوں کو حراست میں لیا بعد ازاں جب مظاہرین نے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کی تو مزید 200 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

  • گٹکے مافیا کے  خلاف کریک ڈاؤن ، بڑے بڑے پکڑے جائیں‌گے

    گٹکے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، بڑے بڑے پکڑے جائیں‌گے

    کراچی: پاکستان بھر میں‌گٹکے کی بڑھتی ہوئی لت نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ، گٹکے کے خلاف عوامی ردعمل پر عدالتی حکم پر سندھ بھر میں گٹکا اور ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گٹکا فروخت کرنے والوں پر دفعہ 337 جے کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کے بعد سندھ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔تمام مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337 جے شامل کی گئی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام کیسز نا قابل ضمانت ہوں گے اور 10 سال کی سزا ہوگی۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    ذرائع کےمطابق آج سندھ بھر میں گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 211 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایسٹ زون میں 40، ساؤتھ میں 23، حیدر آباد میں 57 کیسز درج کیے گئے، جب کہ شہید بینظیر آباد میں 65 اور میر پور خاص میں 4 مقدمات درج کیے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 66 واں دن ، مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 66 واں دن ، مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر :مقبوضہ وادی میں کرفیو کا66 واں روز ہے عالمی ضمیر کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    ذرائع کے مطابق روکنے کی کوشش پر ساٹھ سالہ والد کو لاتوں اور گھوسوں سے مارا۔ گرفتار احمد کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا ہائی ڈوز پر تھا جسے ریگولر چیک اپ کی ضرورت ہے۔ اس کی ایک مرتبہ سرجری بھی ہو چکی ہے۔ متاثرہ کشمیری نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ پرویز کو سونے سے قبل جلد پر ٹیوب لگانی ہوتی ہے ورنہ اس کی کھال اترنے لگتی ہے۔

    کینسر میں مبتلا پرویز کے والد نے بتایا کہ بڑی مشکل سے پیسوں کا انتظام کرکے بیٹے کی دوائیاں لے کر سینکڑوں کلومیٹر دور اتر پردیش گیا، مگر کے گھر والوں کو اس کی زندگی موت کی کوئی خبر نہیں ہے۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

    بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو پانچ ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیںمقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل370کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو دو ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔