Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے کریں گے مختلف منصوبوں کا افتتاح

    وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے کریں گے مختلف منصوبوں کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار چکوال روانہ اہم منصوبوں کا ہو گا افتتاح

    وزیراعلیٰ چکوال میں چکوال اور جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔
    چکوال کے 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ضلع چکوال کی 29 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔
    جہلم کے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ضلع جہلم کی 27 فیصد آباد کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
    وزیراعلیٰ ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
    وزیراعلیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
    نئے بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
    وزیراعلیٰ چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
    یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔
    وزیراعلیٰ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
    11 کروڑ 18 لاکھ روپے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

  • پنجاب حکومت لاہور میں مزید کتنی بسیں لائےگی، جانیےتفصیل میں

    پنجاب حکومت لاہور میں مزید کتنی بسیں لائےگی، جانیےتفصیل میں

    شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت لاہور میں 350 نئی بسیںخریدنے کے لئے قرض لے گی۔

    ایشن ڈویلپمنٹ بینک پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قرض دینے پر رضا مند۔ایشن ڈویلپمنٹ بینک مشن نے پنجاب حکومت کو رضامندی کا مراسلہ لکھ دیا ۔

    خبردار ! کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ بھارتی گانے اور فلمیں وغیرہ نہ دکھائے ورنہ سخت ترین سزا ملے گی


    مشن کی پنجاب حکومت کو 31 دسمبر تک پلاننگ مکمل کرنے کی استدعا کی ہے.شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی استعداد کار بھی بڑھائی جائے گی ۔

    واہ سبحان اللہ ! ہر پاکستانی اپنی جگہ ، ملک بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیوں نے بھی کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کے اظہار کا اعلان کردیا

  • پی سی بی نے شائقین کو آج کے میچ میں پنک کپڑے پہن کر آنے کو کیوں کہہ دیا؟

    پی سی بی نے شائقین کو آج کے میچ میں پنک کپڑے پہن کر آنے کو کیوں کہہ دیا؟

    پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آج کے میچ میں شائقین گلابی رنگ کےکپڑے پہن کر آئیں.

    آج سری لنکا بمقابلہ T20 کا تیسرا میچ ہے جس میں سٹیڈیم میں گلابی ربن لگا دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بریسٹ کینسر پر آگاہی دی جائے.

    جہاں پر پورے پاکستان میں بریسٹ کینسر پر آگاہی دی جا رہی ہے وہی قذافی سٹیڈیم بھی پیچھے نہیں اور آج کے میچ میں ہزاروں لوگ اس سے آگاہی حاصل کریں گے.

    واضح رہے اس سے پہلے لاہور میں مینار پاکستان کے علاوہ کئی مقامات گلابی رنگ سے سجائے گئے اور پورے ملک میں یہ مہم جاری ہے.

    https://www.instagram.com/p/B3Y8WsNA9eW/?igshid=1461qiwprq74k

    https://www.instagram.com/p/B3ZO2Itgr9E/?igshid=gb8q65nu29lz

  • سری لنکن کھلاڑی کس پاکستانی مصنوعات کے دلدادہ  نکلے، دلچسپ خبر

    سری لنکن کھلاڑی کس پاکستانی مصنوعات کے دلدادہ نکلے، دلچسپ خبر

    سری لنکن کھلاڑی کس پاکستانی مصنوعات کے دلدادہ نکلے اہم خبر
    سری لنکن کھلاڑی پاکستانی لیدر کی بنی ہوئی اشیا کے دلدادہ نکلے.مہمان کھلاڑیوں نے خصوصی طور پر پاکستانی لیدر کی اشیاخریدیں.سری لنکن کھلاڑیوں نے خاص طور پر لیدر شاپ سے اشیا ہوٹل منگوائیں


    لیدر شاپ کے آنر عمران بشیر نے مہمان کھلاڑیوں کو لیدر کی اشیا فراہم کیں.سری لنکن کھلاڑیوں نے بیلٹ، پرس، بیگ اور کمپیوٹر بیگ خریدے.سری لنکن کھلاڑیوں ہینڈ بیگس کی مختلف ورائیٹیاں پسند کیں

    پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سری لنکن اوپنر

    عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریں‌گے، رمیش رتنائیکے

  • پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکان روشن، خبر آگئی

    پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکان روشن، خبر آگئی

    میڈیا سینٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور نے کہا ہےکہ پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکان روشن ہے.انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں
    انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ سطحی وفد کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ان مں‌برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے
    اسی طرح آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے چیرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد میں شامل تھے
    اس موقع پر پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی شریک تھے
    اعلیٰ سطحی وفود کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے.سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی بریفنگ دی.

  • کراچی میں ڈکیتی کی وحشت ناک واردات

    کراچی میں دن دھاڑے ڈکیٹی کا وارداتیں عام ہو گئی ہیں، یہ حال نہ صرف کراچی میں ہے بلکہ پورے پاکستان میں ہے.ایک ڈاکوؤں کا گینگ کسی دوکان میں داخل ہوتا ہے اور اندھا دھند فائرنگ کر دتا ہے.اور اس کے بعد وہاں موجود عملے کو بھی زدو کوب کرتا ہے . پھر تور پھوڑ کرتا نقصان کر کے قیمتی سامان اور پیسے وغیرہ لوٹ کر لے جاتا ہے یہ پورا گروہ اس دوران جو حیوانیت کر تا ہے اسکو کی فوٹیج اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر عام ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کے ذمہ دار کو پکڑنے سے قاصر ہے .
    ان دنوں چوری ڈکیٹی اور راہ زنی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں.اس یہ شرح موجودہ حکومت میں پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے.

    وہاڑی : ڈکیتی کی واردات ناکام

    181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی


    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے .کراچی میں امن وامان کی صورت حال کس قدر خراب ہےا س کے بارے میں کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمارتو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔

  • سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ 87 جنوبی کے رہائشی عارف کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب عارف کو گھر سے اغوا کر لیا گیا ، عارف کی زوجہ کے بیان کے مطابق عارف عرصہ دراز سے 87 جنوبی میں رہائش پذیر تھا،10 سے زائد نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے
    نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لےکر گئے
    اغوا ہوجانے کے بعد 15 پر کال کی اغواکاروں کے قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے عارف کو ٹریفک پولیسں کے حوالے کر دیا، اے ایس آئی ٹریفک پولیس ظفر وڑائچ عارف کو نامعلوم جگہ پر لے گیا ، عارف کی بیوی نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں اغواء کی درخواست دے دی آر پی او سرگودہا سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ

  • کس کو ہراساں کیاجا رہا ، سعید غنی نے کیا بات کہہ دی

    کس کو ہراساں کیاجا رہا ، سعید غنی نے کیا بات کہہ دی

    صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز جکھرانی کو گھر پر چھاپا مار کر ہراساں کیا گیا،
    پرویز خٹک،محمود خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف کیسز ہیں،

    حسنین مرزاکے خلاف40کروڑ کا ریفرنس ہے ان کو نہیں پکڑا جاتا،وزیراعظم اور چیئرمین نیب چاہتے ہیں ملک میں اپوزیشن کا نام و نشان مٹا دیا جائے،وزیراعظم اور چیئرمین نیب سعودیہ اور چین کے ماڈل کی خواہش کرتے ہیں،سعودی عرب اور چین میں اپوزیشن ہے ہی نہیں،

    اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے پربلاول نے کیا بات کہہ دی


    اعجاز جکھرانی صاحب نے الیکشن نتائج پر ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا،کل جس طرح اعجاز جکھرانی کے گھر پرچھاپا مارا گیا وہ قابل مذمت ہے،یک طرفہ احتساب کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے،

    اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے پربلاول نے کیا بات کہہ دی


    ایک کیس پر ضمانت لیں تو نیا الزام لگا کر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے،پیپلز پارٹی کےرہنماؤں کو الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا جارہا ہے،جو رہنما حکومت کی نالائقیوں کیخلاف بولتا ہے اس کے پیچھے نیب لگا دیا جاتا ہے،

    نیب چھاپے کے بعد اعجاز جاکھرانی مدد کے لئے کہاں پہنچے؟

  • افغانستان : بس حملے کی وجہ سے  ہوا شدید جانی نقصان

    افغانستان : بس حملے کی وجہ سے ہوا شدید جانی نقصان

    ننگرہار کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائیکل میں بم نصب تھا جس میں دھماکہ ہوا جب افغان سیکیورٹی فورسز کے لئے بھرتی کرنے والوں کی ایک منی بس گزر رہی تھی۔ ابھی تک فوری طور کسی طرف سے ذمہ داری کا دعوی نہیں کیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین اور عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کے روز مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں فوج کی بھرتی کرنے والی بس پر بم دھماکے میں ایک بچے سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

    افغانستان، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک


    ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل میں بم نصب تھا جس میں بس کے گزرتے ہی دھماکہ ہوا۔
    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فوج کے کتنے ہی بھرتی ہوئے ہیں یا اگر وہ عام شہریوں میں شمار کیے جارہے ہیں۔

    افغانستان، تعلیم بھی شدت پسندوں کے نشانے پر

  • بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،9اکتوبر2019(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ (گیاہوریں) کے سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔امتحان میں کےلیے 57311امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی اور 55575نے حصہ لیا جن میں سے 31263امیدوار کامیاب قرار پائے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 5625 فیصد رہا۔
    چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس نے سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات کےہمراہ ایک سادہ تقریب میں نتیجہ آن لائن کیا۔
    امیدوار گھر بیھٹے اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ اپنے موبائل فون سے اپنا رولنمبر پر 800290 ایس ایم ایس کر کے معلوم کر سکتے ہیں