Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    لاہور: پچھلے دس دن میں بہتر سے بہترین کاروباری سرگرمیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی ، سرمایہ کار اس مندی کی بنیادی وجہ ملک کے موجودہ سیاسی استحکام کو بتا رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، مسلسل سات سیشنز میں تیزی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس گرا جس کے باعث 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جو تیزی شروع ہوئی تھی اس کو آج بروز منگل بریک لگ گئی ہے، گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47، تیسرے روز 109.03، چوتھے روز 389، پانچویں روز 281 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اسی کا تسلسل گزشتہ روز بروز پیر کو بھی دیکھا گیا جب مارکیٹ کا میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور کردار ادا کیا اور انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ زبردست انداز میں تیزی کی طرف جانب گامزن تھی اور انڈیکس 33872.18 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور گراوٹ میں بدلتے ہوئے انڈیکس دوبارہ 33409.12 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس کم ہو کر 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران 33600 اور 33500 کی نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے کاروباری روز 0.48 فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

  • بھاگ نہیں رہا تھا،نیب چھاپے کے بعد پی پی رہنما بھی میدان میں آ گئے

    بھاگ نہیں رہا تھا،نیب چھاپے کے بعد پی پی رہنما بھی میدان میں آ گئے

    احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہورہا ہے ،پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کاررائیوں سے نیب کاچہرہ بے نقاب ہورہاہے

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ جوکچھ میرے ساتھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم قبائلی لوگ ہیں ،ہمارے ہاں بغیراجازت کے کوئی کسی کے گھرنہیں جاسکتا،میں کہیں بھی نہیں بھاگ رہاتھا،ہربارپیش ہوتا ہوں،ان کواگرکوئی چیزچاہیے تھی تومجھے بتاتے اس طرح گھرمیں نہیں گھستے،

    اعجاز جاکھرانی نے مزید کہا کہ میرےخلاف شکایات کرنے والےمیرے سیاسی مخالفین ہیں ،ہماری خواتین پردے دارہیں،اس طرح گھرمیں نہیں جانا چاہیے تھا،ڈھائی سال سے یہ میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،میرے کزن عباس جاکھرانی کوبھی بغیرنوٹس کے اٹھایا گیا ،مجھےکہا گیا کہ آپ دوبارہ گنتی کی پٹیشن واپس لیں توکیسزختم ہوجائیں گے،نیب والےمیرے گھرسے ساڑھے8لاکھ روپے اورکاغذات لےکرگئے

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    نیب کی ٹیم اعجازجاکھرانی کی رہائشگاہ سےروانہ ہو گئی،رینجرزکا ناکہ ہٹتے ہی پی پی کے کارکنان اعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،نیب کی ٹیم3گھنٹے کے بعداعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی ،

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے

  • آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کیا کرنے والی ہیں، خبر نے تحریک انصاف میں بھی ہلچل مچا دی، مارچ میں آنے والے بھی حیران ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 27 کو آئیں گے، بھول جائیں گے کہ نہیں آئیں گے، تمام لوگوں کے ساتھ آئیں گے، مدرسے کے نوجوان طالب علم آئیں گے،

    آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

    مولانا عطاالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 27 اکتوبرسے پہلے اگرعمران خان میں جرات ہے تومولانا فضل الرحمان کو پکڑ کر دیکھائیں 18سال سے اوپرعمر والے نوجوان طالب علم آئیں گے ہم نے سب طالب علموں سے کہ دیا ہے کہ شناختی کارڈ ساتھ لائیں زرتاج گل چیک کرے گی کہ کہیں چھوٹا بچہ تو ساتھ نہیں آگیا مارچ میں.

    مولانا عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ لاکھ کا عدد ہم محتاط اندازے سے کہہ رہے ہیں، ہمارے مارچ کے نکلنے کے بعد لوگ ایران کا انقلاب بھول جائیں گے، یہ اُس سے بھی زیادہ بڑا ہو گا۔

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

  • جو ڈینگی کنٹرول نہ کر سکے وہ آزادی مارچ پر کیسے قابو پائیں گے؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    جو ڈینگی کنٹرول نہ کر سکے وہ آزادی مارچ پر کیسے قابو پائیں گے؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    حکومت ڈینگی کنٹرول نہیں کر سکتی، آزادی مارچ کو کیسے کنڑول کرے گی؟ ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالہ سے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ جو حکومت ڈینگی کنٹرول نہیں کر سکتی وہ آزادی مارچ کو کیسے کنڑول کرے گی.

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

    حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ بات تو ریاست مدینہ کی کی جاتیں ہیں لیکن مثالیں ڈنمارک سویڈن ناروے برطانیہ کی دی جاتی ہیں،ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو درو شریف دعائے قنوت نہ پڑھ سکتا ہوجوخود اعتراف کرے میں نے آسیہ ملعون کوپاکستان سےباہر بیجا ایسے بےشرم لوگ بنائیں گےمدینہ کی ریاست ان کو شرم آنی چاہیےایسی باتیں کرتے ہوئے ،پچاس برس کی عمر میں دعائے قنوت پڑھنا نہ آتا ہو اور جج پوچھے تو کہے نہیں آتا،یہ مدینہ کی ریاست قائم کریں گے جو کہیں گے سینما کھولنے ہیں، مدینہ کی ریاست میں ایسا نہیں ہوتا،

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ آسیہ کی رہائی پر امریکہ میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں میری حکومت کی کارکردگی بہتر ہے کیا یہ ہے مدینہ کی ریاست،ان کی معیشت انڈے مرغیوں سے ہوتی ہوئی لنگر خانوں پر آگئی ہے ،اس سے ان کے ویژن کا اندازہ لگا سکتے ہیں،اس حکومت میں میری سیاست پر پابندی ہے، پوری عوام کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو جانا چاہیے

    آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

    حافظ حمداللہ نے کہا کہ جب انہوں نے دھرنا دیا تو وہ کمال جہہوریت تھا، وہ ملک کے مفاد میں بھی تھا، قوم کے مفاد میں بھی تھا ،اس دھرنے میں پارلیمنٹ کو دھوبی گھاٹ بنایا گیا، اس کو جمہوری حق کہا جاتا تھا ،آئینی حق کہا جاتا تھا آج اگر دھاندلی کو بنیاد بنا کر ہم آزادی مارچ کریں تو یہ غیر آئینی کیوں؟

  • 30 لاکھ روپے تک قرضہ ، میاں‌اسلم اقبال نے اہم اعلان کردیا

    30 لاکھ روپے تک قرضہ ، میاں‌اسلم اقبال نے اہم اعلان کردیا

    لاہور : پیسے ہی پیسے مگر قرض پر ، پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری ختم کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، اطلاعات کےمطابق اسی سلسلے میں‌آج صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر تیس لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا، فیصل آباد اکنامک زون میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک کے مالی معاملات خراب تھے پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، وزیراعظم عمران خان کے زبردست معاشی اقدامات کے باعث ملک کی معیشت بحران سے باہر آئی ایک سال کے اندر ساڑھے دس ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے،

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا

    میاں‌اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لئے لئے گئے قرضوں کو ہمیں اتارنا پڑ رہا ہے، چھ چھ کیمپ آفسز اور ستر کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے گھر کے اردگرد بم پروف دیواریں بنانے والوں نے قومی وسائل کا ناجائز استعمال کیا،پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے اپنے بھانجے بھتیجوں اور دامادوں کو ایسی لت نہیں ڈالی ۔

  • فیس بک ڈیلینگ ، انڈونیشین لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    فیس بک ڈیلینگ ، انڈونیشین لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    پاکپتن:غیر ملکی دوشیزاوں‌کی طرف سے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ شادی کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا…

    ذرائع کےمطابق پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس حسب روایت ہراساں کرنے لگی، مقامی پولیس کی جانب سے ہراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی، مقامی عدالت کی جانب سے کل بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔

  • ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیرمین شبر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی ار فیصل آباد کی ٹیم کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جعلی رسیدیں بنانے والے دو جعلسازوں کو بے نقاب کیا ہے اور انہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے خوشیار رہیں ، جعلسازی کے معاملات میں ملوث تمام افراد کیساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ، اور آٹو میٹڈ انوائسنگ کی وجہ سے ایسے جعلسازوں تک پہنچنا بہت آسان ہو گیا
    مزید پڑھیں
    نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف

  • نیب نے لی پی پی رہنما کے گھر کی تین گھنٹے تلاشی

    نیب نے لی پی پی رہنما کے گھر کی تین گھنٹے تلاشی

    نیب ٹیم نے پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر کی تین گھنٹے تلاشی لی، اس دوران کسی کو گھر میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی ٹیم اعجازجاکھرانی کی رہائشگاہ سےروانہ ہو گئی،رینجرزکا ناکہ ہٹتے ہی پی پی کے کارکنان اعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،نیب کی ٹیم3گھنٹے کے بعداعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی ،

     

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہورہا ہے ،پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کاررائیوں سےنیب کاچہرہ بےنقاب ہورہاہے،ہم نےتوپہلےہی کہاتھاکہ نیب وزیراعظم کی ہدایت پرچل رہا ہے،نیب نےاعجازجاکھرانی کےگھرپرچھاپہ مارا،اعجازجاکھرانی گھر پر موجود نہیں، ہمارے کارکنوں کو اعجازجاکھرانی کے گھر جانے سے روک دیا گیا،اعجازجاکھرانی کےگھرپرچھاپےکی مذمت کرتے ہیں،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے ،اعجاز جاکھرانی کےگھرپرچھاپہ قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہے، اعجازجاکھرانی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےضمانت پرہیں،اعجازجاکھرانی کیخلاف الزامات بےبنیادہیں،نیب کےپاس اعجازجاکھرانی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

  • گوجرانوالہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بس اسٹینڈز اڈوں کے مینجرز کا اجلاس

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قیصر امین کی زیر صدارت D کلاس بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے منیجرز کا اجلاس منعقد،ڈینگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات اور متوقع سموگ سے نمٹنے بارے ہدایات جاری۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے انسداد ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی اور متوقع سموگ کے قبل از وقت تدارک اور بچاؤ کے لیے Dکلاس اسٹینڈز کے منیجرز کو ہدایات جاری۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے ہدایت کی کہ ڈینگی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کروائیں،کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کے لیے اپنے اپنے اسٹینڈز اور گاڑیوں پر ڈینگی سے متعلق آگاہی پر مشتمل بینرز،پینا فلیکسز آویزاں کریں تا کہ شہریوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں متوقع سموگ سے نمٹنے کے لیے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی تمام قسم کی گاڑیوں کے فلٹرز وغیرہ تبدیل کروائیں تا کہ شہر میں آلودگی نہ پھیلے جو شہر یوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے بس اسٹینڈز،اڈوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا جسمیں مقدمات کا ندراج،جرمانے اور دیگر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

  • جعلی ڈگری کیس پر نا اہل ہونے والےجمشید دستی ایک بار پھر ہوئے بے نقاب!

    مظفرگڑھ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالعدم قرار دیدیا.سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ اور رولنمبر سلپ پر الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر قومی اسمبلی کی ممبر شپ سے مستعفی اور سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی بی اے کی سند پر جمشید دستی نے وکالت کی ڈگری کے لیے ایل ایل بی میں داخلہ بھی حاصل کررکھا ہے۔ بی اے کے داخلہ فارم پر موجود تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی انٹر کے رزلٹ کارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی کنٹرولر امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی نے سابق ایم این اے جمشید دستی کے بی اے کا رزلٹ کارڈ اور رزلٹ منسوخ کر دیا۔