Baaghi TV

Author: +9251

  • "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    لاہور: دنیا بھر بریسٹ کینسر کا دن منانے والوں کی طرح پاکستان میں بھی اس کا بڑا اہتمام کیا جاتاہے ، اس بار تو پاکستان نے انداز ہی تبدیل کردیا ہ اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کی آگاہی کے لیے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور سری لنکا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کیا جائے گا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    پی سی بی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورچیئرمین پی سی بی میچ سے قبل کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے جبکہ میچ کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لیے پنک ربن پہنیں گے، اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین کرکٹ کو بھی ربن تقسیم کئےجائیں گے ۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    پی سی بی اعلامیے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینزمیں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کوپنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنےکی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کل قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم دو میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

    Comments

  • برف پگھلنے لگی ؟ فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے متعلق بہت بڑی بات کردی

    برف پگھلنے لگی ؟ فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے متعلق بہت بڑی بات کردی

    راولپنڈی : فیاض الحسن چوہان کی مولانا فضل الرحمن سے متعلق اہم باتیں‌۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان سے بھی مذاکرات کر لیں گے، مولانا فضل الرحمان کا اصل مسئلہ عمران خان سے ذاتی بغض ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری جان بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان پر مال لگارہے ہیں۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    خیال ر ہے کہ عین اس وقت جب مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کے لیے آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے تو دوسری طرف وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے اور ان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیاہے۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔آزادی مارچ کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے وفاقی و صوبائی وزراء اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے درمیان تندوتیز بیانات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

  • امریکی جنگی جہاز  ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ ،

    امریکی جنگی جہاز ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ ،

    برلن: جرمنی کےمغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا، عالمی ذرائع ابلاغ نے کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ جرمن فضائیہ نے تصدیق کی کہ مغربی علاقے میں طیارے کو حادثہ پیش آیا، پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    ترجمان جرمن ایئرفورس کے مطابق پائلٹ کو ریسکیو کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جرمن حکام نے علاقےکے بڑے حصے کو سیل کردیا جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ جرمن ایئرفورس نے پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئرفورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا محفوظ رہا تھا۔دوسری طرف امریکی حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں‌کہ ایف 16 جنگی جہازوں کی اتنی بڑی تعداد کیوں‌ تباہ ہوگئی ہے، کیاان میں‌کوئی فنی نقص تو پیدا نہیں‌ہوگیا

  • شہباز شریف نےلیگی ساتھیوں کو لاہور بلا لیا ، اہم فیصلے متوقع

    شہباز شریف نےلیگی ساتھیوں کو لاہور بلا لیا ، اہم فیصلے متوقع

    لاہور : آزادی مارچ میں شرکت کرنی یا نہیں ، مولانا فضل الرحمن اگر ناکام ہوتےہیں‌تو پھر کیا بنے گا ، مسلم لیگ نے سر جوڑ لیے ، اطلاعات کےمطابق اسی حوالے سے کل مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی زیرصدارت کل ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت پر مشاورت ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    مسلم لیگی ذرائع کےمطابق یہ اہم ترین اجلاس صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوپہر دو بجے ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، احسن اقبال ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر شرکت کریں گے

    میں‌جنگوں کے خاتمے کے لیے آیا ہوں: امریکی صدر کامضحکہ خیز ٹوئٹ

    یاد رہےکہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے ‌حوالے سے ن لیگ میں ابھی تک اتفاق نہیں‌ہوسکا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کل کے اجلاس میں نیب کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوگی ، تاہم یہ معلوم نہیں‌ہوسکا کہ اس اجلاس میں میاں نواز شریف کی ڈیل کے متعلق سے پھیلنے والی خبروں کو زیر بحث لایا جائے گا یا کہ نہیں‌

  • کالعدم دہشتگرد جماعت القاعدہ کیخلاف بڑی کاروائی

    کالعدم دہشتگرد جماعت القاعدہ کیخلاف بڑی کاروائی

    اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے والی عالمی دہشتگرد جماعت القاعدہ کا جنوبی ایشاء کا سربراہ افغانستان میں مارا گیا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کا جنوبی ایشیاکا سربراہ ایک آپریشن میں مارا گیا، افغان فورسز کے ترجمان کیمطابق القاعدہ سربراہ کیخلاف کاروائی افغان و امریکی افواج نے مل کر کی ، القاعدہ کمانڈر کانام عاصم عمرتھا اور وہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں قیام پذیر تھا ، اس آپریشن میں امریکی افواج کے ہیلی کاپٹرز نے افغان فورسز کی مدد کی
    یہ بھی پڑھیں
    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا

  • انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

    گوجرانوالہ: سماجی شخصیت ملک علی حسن کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے غرباء اور مساکین کی خدمت کا سلسلہ زور و شور سے جاری۔ اتوار کے روز درجنوں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

    میں‌جنگوں کے خاتمے کے لیے آیا ہوں: امریکی صدر کامضحکہ خیز ٹوئٹ

    تنظیم کیجانب سے فراہم کیے جانیوالے راشن بیگ میں آٹا، چینی، چاول، گھی، مختلف دالیں، صابن، چائے کی پتی، نمک سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کوآرڈینیٹر انصارالناس سیف الرحمان نے بتایا کہ رواں ہفتے کابینہ کے کئی اجلاس منعقد ہوئے جن میں غریبوں کی خدمت کے اس مشن کو بڑھانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    ذرائع کےمطابق سیف الرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقصد کمزور اور غریب خاندانوں کی خدمت کرنا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کے تمام امور کو آن لائن کر رہے ہیں جس سے عوام الناس کو رسائی میں آسانی ملے گی۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

  • فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی

    فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی

    لاہور: فردوس عاشق اعوان ریڈیوپاکستان اسٹیشن پہنچ گئیں‌، کیاگفتگو کی خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اُن کی آواز طاقت بن کر ابھری ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے کشمیر کے حقائق پیش کیے گئے۔ریڈیو پاکستان اسٹیشن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 7 روز کے دورۂ امریکا میں 120 مٹینگز کیں، عمران خان کی کاوشوں کی بدولت دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز طاقت کے طور پر ابھری اور آج بین الاقوامی میڈیا بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہا ہے، یہ پاکستان اور کشمیر دونوں کی بڑی جیت ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

    آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی گیڈربھپکیاں ہیں، عوام نےفضل الرحمان کوقابل نہیں سمجھاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں، حکومت کوفضل الرحمان سےکچھ لینادینا نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہےکہ پاکستان کوکمزورکیاجائے ، انشااللہ فضل الرحمان جیسےعناصرکوناکامی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ دو ٹوک الفاظ میں بیان کرتے ہوئے مودی حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

  • نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف

    نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف

    نیب نے وزیراعظم عمران خان پر کیس بنایا ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کیا انکشاف، تحریک انصاف بھی رہ گئی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بجائے برطانوی شہزادہ کے دورے پر بحث کرنی چاہیے، پاکستان کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،اگرمولانا صاحب سیاسی احتجاج کریں گے تو سو بسم اللہ ،میرے نزدیک وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے،مولانا فضل الرحمان صاحب جیسے احتجاج تو ہر جمعے کو ہوتے ہیں ،

    نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ نیب نے عمران خان پر بھی ہیلی کاپٹر کا کیس بنایا ہوا ہے ،وزیراعظم عمران خان اپنے اوپر انکوائری کو بند نہیں کروا رہے تو باقی پر کیوں بند ہونگے ،

    وفاقی وزیرفواد چودھری نا اہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، کیس پر سماعت کل بدھ کو ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ،

    عدالت نے فوادچودھری اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرکےجواب طلب کررکھا ہے ،وفاقی وزیر فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد ہے

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر فواد چودھری سے جواب طلب کیا تھا،عدالت نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں .

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .

    طالبان کو کیا پیغام دیا؟ شاہ محمود قریشی نے چپ کا روزہ توڑ دیا

    فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے

  • سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

    سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

    کراچی: سندھ کی گندم غائب، سندھ کا مال چوری ہورہاہے، ، بوریوں میں گندم کی جگہ کچھ اور بھرا ہوتا ہے ، پھر ہمیں کہا جاتا ہےکہ بولتے کیوں‌ ہو، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آج سندھ اسمبلی میں‌ تقریر کرتے ہوئے کیا

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    ذرائع کے مطابق آج خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں گندم کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کی، انھوں نے کہا گندم کی بوریاں غائب کی گئیں جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا۔نفرتیں پھیلانے کے لیے اسمبلی کو استعمال کیا جاتا ہے، سندھ کا مال چوری ہوتا ہے تو وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، سب بتا رہے ہیں کہ گندم کی بوریوں میں بجری بھری ہوئی ہے۔

    سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    سندھ اسمبلی میں‌دھواں دار تقریر کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما نے کہا مارچ میں گندم کی قیمت 3200 تھی، گندم کی بوریوں میں بجری بھر کر کرپشن کی جا رہی ہے، جب گندم چوری ہوتی ہے وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، ایوان میں بیٹھ کر سندھ کا درد اور تکلیف دکھائی جاتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

     

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسمبلی میں لاکھڑا کول مائنز سے کوئلے کی غیر قانونی فروخت پر بھی تحریک التوا پیش کی، کہا یومیہ ہزاروں ٹن کوئلہ نکال کر بغیر ٹینڈر کے اوپن مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، اربوں روپے کا معاملہ ہے، ایوان میں زیر بحث آنا چاہیے۔

  • ن لیگ کے پنجاب میں استعفے تیار، اراکین اسمبلی ہوں گے مستعفی

    ن لیگ کے پنجاب میں استعفے تیار، اراکین اسمبلی ہوں گے مستعفی

    پنجاب میں مسلم لیگ ن نے اسمبلی میں استعفوں کا فیصلہ کر لیا، استعفوں کی خبر نے سیاست میں ہلچل مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حکومت اور مسلم لیگ ن کے مابین سیاسی کشیدگی کم نہ ہوئی بلکہ اس میں مزید تیزی آ گئی جس کے بعد پنجاب میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے، استعفے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے دیئے جائیں گے، اسمبلی کی رکنیت سے ن لیگ کسی صورت استعفیٰ نہیں دے سکتی

    مسلم لیگ ن کے اراکین جمعرات کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے بھی استعفیٰ دیں گے اور کمیٹیوں کی رکنیت بھی چھوڑ دیں گے، حتمی فیصلے کے لئے مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جو جمعرات کو ہوگا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب کے تمام اراکین شرکت کریں گے،

    مسلم لیگ ن پنجاب کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر استعفوں کا فیصلہ کیا،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ن لیگ حکومت سے نالاں ہے، حمزہ شہباز جیل میں ہیں اور حکومت انہیں کسی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کو تیار نہیں.

    ارکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مطالبہ

     

    وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا