Baaghi TV

Author: +9251

  • علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی :عدالت نے نے بڑاحکم دے دیا

    علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی :عدالت نے نے بڑاحکم دے دیا

    لاہور : ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بلاوجہ اختلاف کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، اس کی تازہ اور واضع مثال علی ظفر اور میشا شفیع کی ہے، اطلاعات کےمطابق علی ظفر اور میشا شفیع عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دس اکتوبر کو طلب کرلیا،

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    تفصیلات کے مطابق سماعت کرنے والی عدالت میں آج میشا شفیع اور ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے گواہان پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ کو جب میشا شفیع اور گواہان کی عدم موجودگی کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے احکامات دیے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوں۔

    8- اکتوبر 2005ء کوزلزلے میں50 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ، 14 سال بیت گئے

    یاد رہےکہ فلم اسٹار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان یہ رسہ کشی کئی ماہ سے چل رہی ہے، تاہم اب عدالتی احکامات سے ایسے معلوم ہوتا ہےکہ اب یہ فیصلہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے

    الرٹ :شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن ؛ امریکی فوج کا انحلاء شروع ہوگیا

  • پاکستان کا اعزاز،کسٹمز ٹریننگ کے لئے منتخب دس لوگوں میں سے پاکستان سر فہرست

    پاکستان کا اعزاز،کسٹمز ٹریننگ کے لئے منتخب دس لوگوں میں سے پاکستان سر فہرست

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ٹھٹھہ صادق آباد
    چک نمبر 136 دس آر سے تعلق رکھنے والے فیصل آباد کلکٹریٹ میں تعینات انتہائی ایماندار فرض شناس قابل کسٹم آفیسر زاہد محمود یورپین کنٹریز جاپان بیلجیئم کے لیے سرکاری طور پر اسپیشل کورس کے لیے سلیکٹ ہوگئے ہیں، اس کورس کے لیے 183 ممالک سے صرف 10 افراد سلیکٹ ہوئے ہیں ان ممالک میں سے پاکستان کے کسٹم آفیسر زاہد محمود بھی اپنی قابلیت کی بنیاد پر سیلکٹ ہوئے ہیں،جو اس اسپیشل کورس کے لیے پاکستان سے جاپان روانہ ہوگئے ہیں،کسٹم آفیسر زاہد محمود کی سلیکشن گاؤں علاقے اور پاکستان کے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، کسٹم آفیسر زاہد محمود پر فخر ہے آپ جیسے ایماندار فرض شناس اور قابل آفیسر ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،کسٹم آفیسر محمود نوجوان سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محمود سعد کے بڑے بھائی ہیں۔

  • اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    لندن: اینٹی بایوٹکس کی تاثیر سے بھری خاص چائے ، ذائقہ بھی علاج بھی ، برطانوی ماہرین طب نے بھی یہ تسلیم کرلیا ہےکہ یہ چائے ایک اکسیر کی خصوصیات سے مالا مال ہے، ان کا کہنا ہےکہ سبز چائے کے لاتعداد فوائد میں ایک اور فائدے کا اضافہ یہ ہوا ہے کہ اس کا استعمال اینٹی بایوٹکس (ضد حیوی دواؤں) کے اثرات کو بڑھاتا ہے اور ایسے جراثیم سے لڑتا ہے جو ہر دوا کو تیزی سے ناکارہ بنا رہے ہوتے ہیں۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    برطانبوی طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں سبز چائے کی خصوصیات پر تحقیق کے دوران یہ چیز پائی کہ سبز چائے پینے والوں کو اینٹی بائیوٹکس ادویات کی ضرورت نہیں رہتی ، ماہرین کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں انفیکشن امراض کے سامنے ہماری دوائیں تیزی سے بے اثر ہوتی جارہی ہیں جسے اینٹی بایوٹکس ریزسٹنٹس کہا جاتا ہے۔ اس کی واضح مثال پاکستان اور ہندوستان میں ٹی بی کا مرض ہے جس پر کئی طرح کی ادویہ ناکام ہوچکی ہیں اور مریض سخت تکلیف میں ہیں۔

    برطانوی ماہرین طب اور میڈیسن کے پروفیسرز نے تحقیق کے دوران یہ ثابت کیا ہےکہ سبز چائے میں موجود ایک قدرتی مرکب ایپیگیلوکیٹاکِن اینٹی بایوٹکس کی تاثیر بڑھا سکتا ہے۔ یہ تحقیق برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے اسکول آف ویٹرنری میڈیسن کے سائنس دانوں نے کی ہے۔ماہرین نے سبز چائے کو آزمانے کےلیے سب سے پہلے ایک خاص جرثومے کا انتخاب کیا جس کا نام ’سوڈوموناس ایئرگینوسا‘ ہے۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    ’سوڈوموناس ایئرگینوسا‘ ایک انتہائی خطرناک جرثومہ ہے جو انسان کو بہت تکلیف دیتا ہے اور یہ جلد، خون، سانس اور پیشاب کی نالی کے شدید انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔ اب یہ حال ہے کہ یہ کئی دواؤں کو مکمل بے اثر بناچکا ہے۔ اس سے لڑنے کے لیے ڈاکٹر کئی ادویہ ایک ساتھ ملاکر مریض کو دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انفیکشن ختم ہونے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ یہ مسئلہ غریب اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بہت زیادہ ہے۔

    سبز چائے میں موجود ایپیگیلوکیٹاکِن مرکب اس سے قبل اندرونی سوزش اور جوڑوں کے درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوا ہے۔ ماہرین نے سبز چائے سے یہ مرکب نکال کر اسے ایک دوا ایزٹریونام کے ساتھ ملا کر استعمال کیا۔ جب لیبارٹری میں اس کی آزمائش کی گئی تو اس سے جراثیم کی مزاحمت بہت حد تک کم ہوئی لیکن اگلے مرحلے میں صرف دوا آزمائی گئی تو جراثیم ویسے ہی ڈھیٹ ثابت ہوئے اور دوا کو ناکام بنادیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    صرف امریکا میں ہی ہر سال 20 لاکھ افراد ایسے انفیکشن کے شکار ہورہے ہیں جو ہمارے پاس موجود تمام ادویہ کے سامنے سخت جان بن چکے ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق، اس سے ہر سال 23 ہزار افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے اینٹی بایوٹکس کی تاثیر بڑھا سکتی ہے؛ تاہم اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

  • جے یو آئی کس کے اشاروں پر دھرنا دے رہی فیاض چوہان نے چونکا دینے والے بات کہہ دی

    جے یو آئی کس کے اشاروں پر دھرنا دے رہی فیاض چوہان نے چونکا دینے والے بات کہہ دی

    ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے .
    پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہر دوسرے دن مولانا فضل الرحمان اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں،.مولانا فضل الرحمان10 بار اے پی سی بلا چکے ہیں،مولانا چائےکی پیالی میں‌طوفان پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں.فیاض چوہان کے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک مسئلہ ہے عمران خان سے ذاتی بغض ہے. میڈیا ہیرو بناکر پیش کرے اس کی سوچ سمجھیں، حکومت بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑرہی ہے، فضل الرحمان ملک دشمن طاقتوں کے اشاروں پر نہ چلیں،

    نواز شریف کو ان کی بسیارخوری، خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے،فیاض الحسن چوہان


    دوسری طرف مولانا کو اسوقت حیرت کا جھٹکا لگا جب دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مولانا کی طرف سے رابطہ کرنے والوں کو صاف جواب دے دیا اور کہا کہ ہم کسی صورت ایسے مارچ کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے ملک میں افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو.

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

  • 181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی

    181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی

    کراچی : ملک میں امن وامان کی صورت حال ابتر سے ابتر ہونے لگی ، خاص کر کراچی جیسے بڑے شہر میں‌تو صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہوگئی ہے،سیکورٹی اداروں نے کراچی میں ہونے والے صرف ایک جرم یعنی ڈکیتی کی تفصیلات جاری کی ہیں‌جن کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔

    تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان

    کراچی میں امن وامان کی صورت حال کس قدر خراب ہےا س کے بارے میں کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمارتو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔

    سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی کو سرفہرست دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ 36 گھریلو وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع شرقی 35 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملیر میں گھروں میں ڈکیتی کی 33، کورنگی میں 18، ضلع غربی میں 15 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔ضلع کورنگی میں ڈکیتی کی وارداتیں اگرچہ سب سے کم مگر مزاحمت کرنے پر سب سے زیادہ 23 افراد کو گولیاں مار کر نشانہ بنایا گیا۔

    کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ اس عرصے کے دوران ضلع غربی میں 22، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، ضلع ساؤتھ میں 5 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض اوقات تو لوگ ایسے واقعات رجسٹر بھی نہیں‌کرواتے کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ پولیس ان کی مدد کی بجائے ان کے لیے آزمائش بن کراتر پڑتی ہے

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ضلع غربی اور ملیر میں6، 6، ضلع شرقی میں 2، ضلع وسطی، سٹی اور ساؤتھ میں ایک ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات نہیں ہوئی

  • جے یو آئی کے رہنما نے کس بات پر ملک میں اشتعال پیدا ہونے کا عندیہ دے دیا

    جے یو آئی کے رہنما نے کس بات پر ملک میں اشتعال پیدا ہونے کا عندیہ دے دیا

    جمیعت علمائے اسلام کے اہم رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج پوری اپوزیشن متفق ہے کہ دھاندلی ہوئی، جس پر آزادی مارچ کیا جا رہا ہے،جعلی مینڈیٹ والی جماعت کو حکومت دینا بھی غلط ہے،جب انہوں نے دھرنا دیا تھا تو وہ جمہوریت اور قوم کو جگانے کیلیے تھا،ایسے اقدام سے اشتعال پیدا ہوگا،جس کی ذمے دار حکومت ہوگی،

    مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دینے کا شوق پورا کر لیں،آزادی مارچ ضرور ہوگا،کرپشن مولانا فضل الرحمان نے کب کی تھی؟کیا اس وقت ادارے سوئے ہوئے تھے؟یہ صرف آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش ہے،

    پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ پر اختلاف کا انکشاف


    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

    حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں؟ پرویز خٹک کا بیان سن کر مولانا فضل الرحمان ہوئے حیران

  • فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات بارے اہم اعلان

    فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات بارے اہم اعلان

    فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات بارے اہم اعلان سامنے آیا ہے

    یہ اعلان ‘فیس بک’ پر صدر عباس کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں دیا گیا ہے. صدارتی حکم کے مطابق تمام سرکاری اور متعلقہ ادروں کو تیاری کا کہا گیا ہے . مزید کہا گیا کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں بی ایل او اور الفتح کے مابابین اہم نکات پر اتفاق ہو گیا ہے .فلسطینی صدر محمود عباس نے الیکشن کمیشن کوملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا حکم دیا ہے.ان انتخابات کا چند ماہ کے بعدانعقاد کیا جائے گا..
    واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نےاگست میں اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق محمود عباس کے اس اقدام کےپیچھے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران ہے۔صدر عباس نے مختلف شعبوں کے لیے بڑی تعداد میں مشیر مقرر رکھے تھے۔

    رواں سال فروری سےفلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک نئے مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی جب تک اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم روکنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان کے اقتصادی وفد کے ساتھ ہوئی کون سی چائنہ کمپنی کے ہیڈ کی ملاقات

    پاکستان کے اقتصادی وفد کے ساتھ ہوئی کون سی چائنہ کمپنی کے ہیڈ کی ملاقات

    اقتصادی معاملات میں فروغ کے لیے چائنہ کے اہم گروپ کی وزیر اعظم کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات
    وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گزوبا گروپ کےچیئرمین کی ملاقات مشیر تجارت ،معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی شریک ہوئے .،وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرمنصوبہ بندی اوروزیرریلوےشیخ رشید موجود ہیں.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن کا کاروبار100 سے زائدممالک میں پھیلا ہوا ہے.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن مضبوط مالی تعاون کی صلاحیت رکھتی ہے.چائنہ گزوبہ گروپ کارپوریشن چین کی باصلاحیت کمپنیوں میں سے ایک ہے
    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام
    دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد، پٹرولیم کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطحی وفد ہو گا۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

  • زلزلہ  2005 کے  شہدا کی یاد میں ہو گی اہم تقریب

    زلزلہ 2005 کے شہدا کی یاد میں ہو گی اہم تقریب

    باغی ٹی وی رپورٹ : سانحہ 8اکتوبر 2005شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.ریسکیو 1122 کےدستےنے سانحہ 8اکتوبر2005کےشہداکوسلامی پیش کی.وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنےیادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی
    ریسکیو 1122 کادستہ سانحہ 8اکتوبر2005کےشہداکوسلامی پیش کرےگا.زیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدریادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائیں گے.مظفر آباد میں سانحہ 8اکتوبر 2005کے شہدا کی یاد میں سائرن بجائے گئے.مظفر آباد میں سانحہ 8اکتوبر 2005کے شہدا کی یاد میں سائرن بجائے جارہے ہیں
    چند روز قبل آزاکشمیر کے علاقے میر پور اور گرد و نواح میں زلزلہ نے تباہی مچائی دی تھی جس کے بعد وہا ں وزیر اعظم پاکستان نے دورہ کیا اور وہاں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا.

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں


    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوم متحدہ میں زلزلے کے بتایا گیا، مجھے بہت افسوس ہوا، میں فوری طور پر زلزلہ متاثرہ علاقے میں آنا چاہتا تھا لیکن تاخیر ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے حکومت پیکج تشکیل دے رہے ہیں، ان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی

    میرپور زلزلہ کے آٍفٹر شاکس نے پھر تباہی مچا دی

  • جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

    جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

    کراچی: محافظ ہی لٹ گئے چوروں اور ڈاکووں کے ہاتھوں‌، کراچی پولیس ہی لٹ گئی ، لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، قائد آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکار سے لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    ذرائع کے مطابق صبح موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے اہلکار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھینے، ملزمان اہلکار ماجد خان سے نائن ایم این پستول بھی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس اہلکار ماجد خان سکھن تھانے میں تعینات ہے اور رقم بینک سے نکال کر جارہا تھا۔یاد رہےکہ اس قسم کے واقعات اکثر وبیشتر ہوتے رہتے ہیں‌مگر اس پر قابو نہیں‌پایا گیا

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین