Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    واشنگٹن : ترکی اور امریکہ کے درمیان حالات کشیدہ ہونے لگے ، امریکہ نے ترکی کو شام میں مداخلت کرنے پر پھر دھمکی دے دی ، شام میں ترکی نے حد سے بڑھ کر کچھ کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فوج نکالنے پر روس اور چین ناخوش ہوں گے کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ امریکا اس بوجھ تلے دبا رہے اور ڈالر خرچ کرتا رہے۔

    حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا، کیا ہے یہ اہم ترین سمجھوتہ

    ذرائع کے مطابق شام سےامریکی فوج پیچھے ہٹانے سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے مجھے ان مضحکہ خیز جنگوں سے نکلنے کیلئے ہی منتخب کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج ان لوگوں کیلئے کام کر رہی ہے جو امریکا کو پسند بھی نہیں کرتے، اب ہم بڑے منظرنامے پر دھیان دیں گے۔

    بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے، عمران…

    خیال رہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے ترکی کے فیصلے پر امریکا نے گذشتہ روز اپنی فوجیں شام ترک سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹانےکا اعلان کیا تھا جس پر کرد ملیشیا نے امریکا پر ’پیٹ پر چھرا گھونپنے ‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک فوج تیارہے،کرد ملیشیا کیخلاف کسی بھی لمحےآپریشن شروع ہوسکتاہے۔ترک صدر نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئےکہا کہ وہ باز آجائے ، کب تک امریکہ کمزور ملکوں کو معاشی طو رپنقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہےگا

     

  • مشن کشمیر، سپیکر قومی اسمبلی ایک بار بنے کشمیریوں کی آواز

    مشن کشمیر، سپیکر قومی اسمبلی ایک بار بنے کشمیریوں کی آواز

    مشن کشمیر، سپیکر قومی اسمبلی ایک بار بنے کشمیریوں کی آواز،اسد قیصر نے کشمیر کے حوالہ سے ایسا قدم اٹھایا کہ بھارت ہوا پریشان

    اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرانے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بین الپارلیمانی یونین اور دولت مشترکہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)کے سیکرٹری جنرل اور دولت مشترکہ کے پارلیمانی ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکرٹری جنرل کو خطوط ارسال کئے ہیں۔ جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 63 دنوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ آئی پی یو کے آئین کے تحت دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی کا حقوق کا تحفظ اور فروغ آئی پی یو کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں خواتین اور بچوں کو گزشتہ 63دنوں سے گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے غیر قانونی طورپر حکومت بھارتی دستور سے آرٹیکل 35الف اور 370 ختم کیا۔ اس آرٹیکل کے خاتمے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محدود پیمانے پر جوخودمختاری حاصل تھی اسے غصب کیا گیا ہے۔

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

  • اب تعمیر ہوں گی بلندو بالا عمارتیں ،مگر کہاں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    اب تعمیر ہوں گی بلندو بالا عمارتیں ،مگر کہاں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    اب تعمیر ہوں گی بلندو بالا عمارتیں ،مگر کہاں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بنڈ ال جزیرہ کراچی اور نیوبلیو ایریا اسلام آباد کے مجوزہ ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔

    پیر کو ہونے والے اس اجلاس میں وزیربرائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، ایس اے ایم پی ایم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین بی او آئی زبیر گیلانی، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لفیٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ )انور علی حیدر اور دیگر سنیئر آفیسرز نے شرکت کی۔ کراچی شہر اور پورٹ قاسم کے دائرہ اختیار میں آنے والے جزیروں کے آس پاس کے علاقوں کی ممکنہ ترقیوں کا تفصیلی منصوبہ بھی زیربحث آیا۔

    وزیراعظم کو ایک مرحلہ وار ترقیاتی منصوبہ پیش کیاگیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار سرمایہ کاروں کو معیاری رہائش اور بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے تیار کیاگیاہے۔ بلیو ایریا کی ڈویلپمنٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر بطورخاص توجہ مرکوز رہی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایسے علاقوں کی ترقی کیلئے مراعات کی پیش کی جائیں تاکہ دارلحکومت کے ذیادہ گنجان آباد علاقوں کے علاوہ ہائی رائیز عمارتوں پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ شہر کے ایک ہی طرف پھیلاﺅ سے نمٹا جاسکے۔

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے ان تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر ہماری ترجیج ہونی چاہیئے۔ اس سلسلے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے میں بہتریاں لانے کی کی ضرورت ہے۔

  • چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

    چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

    اسلام آبادچین جانے سے قبل کراچی کے حوالے سے وزیراعظم کے اہم فیصلے ، اہم تجاویز اور اہم مشاورت کی گئی ، اطلاعات کےمطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد اور کراچی میں نئے مقامات پر تعمیرات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی کے بندال جزیرے اور اسلام آباد نیو بلیو ایریا کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔

    کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

    کراچی کے جزائر اور اسلام آباد میں نئی بلند عمارتوں کی تعمیر کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں علی زیدی، فردوس عاشق اعوان، زبیر گیلانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی نے شرکت کی۔اس اجلاس میں وزیراعظم نے

    اسلام آباد میں‌وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پورٹ قاسم کراچی کی حدود میں موجود جزائر کی تعمیر کے لیے جامع پلان پر غور کیا گیا، کراچی کے مضافاتی علاقوں کی تعمیر پر پلان وزیر اعظم کو پیش کیا گیا، بتایا گیا کہ یہ پلان معیاری ہاؤسنگ منصوبے اور سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھنے والوں کو سہولت دے گا۔

    2019 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام ،کس وجہ سے نوبل انعام ملا 

    اجلاس میں اسلام آباد میں بلیو ایریا کی ترقی سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بلند عمارتوں کی تعمیر ترجیح ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین سے واپسی پر پھر سے ان مسائل کے حل کے لیے اجلاس بلائیں گے اور جائزہ لیں‌گے

    ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

  • افغانستان، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک

    افغانستان، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک

    افغانستان کے صوبہ ٰننگر ہار کے جلال آباد میں دھماکہ سے کم از کم 10لوگ جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

    افغانستان، طیاروں کی بمباری سے 30افغان طالبان جاں بحق

    مقامی انتظامیہ کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ کو ایک موٹر سائکل پر رکھا گیا تھا ۔دھماکہ شام ساڑھے چار بجے ہوا

    دوسری جانب افغانستان کے غزنی صوبہ میں فوجی مہم کے دوران 22 طالبان کو مارنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    غزنی صوبہ کے دیہ یاک اور جگوٹا ضلع میں چلائی جارہی مہم کے دوران 16 طالبان مارے گئے اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کی امداد میں کمی، امریکی اعلان نے اشرف غنی کے لے مشکلات کھڑی کردیں

  • زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    آصف زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے ایسی بات کی کہ صحافی بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو انسولین رکھنے کے لئے فریج تک کی سہولت نہیں دی گئی، بھارتی پائلٹ کو طبی سہولیات دی گئیں اور تین دن بعد چھوڑ دیا لیکن سابق صدر رہنے والے آصف زرداری کے ساتھ تبدیلی سرکار کیا سلوک کر رہی ہے؟ افسوسناک ہے، آصف زرداری پر ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی مجرموں سے بڑھ کر سلوک کیا جا رہا ہے

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے علاج کا عدالت حکم دے چکی ہے لیکن جیل انتظامیہ علاج نہیں کروا رہی، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے.

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،

    بلاول اور زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پرتفصیلی بات چیت ہوئی،بلاول زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالہ سے اپنے والد کو آگاہ کیا، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی.

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    بلاول زردری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حؤالہ سے پارٹی اجلاس بھی  طلب کر رکھا ہے

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی ہے، اسکے بعد مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا جسکی بلاول زرداری نے حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم مولانا کا ساتھ دیں گے لیکن دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

     

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    نیویارک: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کیطرف سے حوصلہ افزاء پیغامات سے بھارت پریشان ہونےلگا، اطلاعات کے مطابق ایک طرف امریکی سینیٹرز پاکستان میں سیاسی اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں کرکے کشمیرکے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کررہےہیں‌تو دوسری طرف امریکی فارن افیرز نے بھی بھارت کوایک نیا جھٹکا دے دیا ہے،

    کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

    اطلاعات کےمطابق امریکی فارن افیرز ہاوس کمیٹی کے ارکان نے بھارت کی طرف سے کشمیر اور کشمیریوں پر زبردستی قبضے کو مسترد کردیا ہے تو دوسری طرف بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر سے اپنی فوجیں فی الفور نکال لے ، فارن افیرز کی طرف سے کہا گیا ہےکہ ہر آنے وال دن کشمیریون کے لیے سخت اورتکلیف دہ ہے اور بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں‌

    جلال آباد میں خودکش، ہر طرف خون ہی خون ،ہلاکتوں اور زخمیوں‌ کی بڑی تعداد

    اپنے ٹویٹ پیغام میں‌امریکی فارن افیرز ہاوس کمیٹی میں‌کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھی وہی حقوق دے جواس نے بھارت کے دیگر شہریوں کو دے رکھے ہیں،امریکی فارن ہاوس کمیٹی نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کیطرف سے کشمیریوں‌کے خلاف غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے جس کی کسی بھی معاشرے میں اجازت نہیں‌

    ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد الدین کے چرچے

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، سری لنکا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز جیت لی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، سری لنکا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز جیت لی

    ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم نے سخت سیکورٹی حصار میں عالمی نمبر ون پاکستان ٹیم کو شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
    پاکستان کے دورہ پر آئی ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم نے سخت سیکورٹی حصار میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان ٹیم کو 35 رنز سے شکست دیکر پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی۔
    سری لنکن ٹیم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 182 رنز سکور کیے تھے جواب میں پاکستان ٹیم 147 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن کپتان ڈوسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گونا تھلینکا اور اویشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا۔ گونا تھلینکا نے پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی جارحانہ اندار اپنایا۔ سری لنکا کا سکور 16 پر پہنجچا تو اس موقع پر تھلینکا 15 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے۔ تھلینکا نے 10 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی راجہ پکاسا میدان میں آئے انہوں نے بھی جارحانہ اندار اپنایا اور سکور کو 41 تک پہنچا دیا۔ راجہ پکاسا اور فرنینڈو کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 25 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ فرنینڈو کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی سیدھی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔ فرنینڈو نے 8 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی شیہان جے سوریا میدان میں آئے انہوں نے راجہ پکاسا کے ساتھ ملکر 10 اوورز کے خاتمے تک اپنی ٹیم کے سکور کو 80 پر پہنچا دیا۔ راجہ پکاسا 33 اور جے سوریا 18 کے سکور پر ناٹ آوٹ تھے۔
    سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے
    11واں اوور کرانے کے لیے شاداب خان کو بال دیا گیا لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز دیکر سری لنکا کا سکور 99 تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے اپنے 100 رنز 11.1 اوورز میں مکمل کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 32 گیندوں پر پچاس رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ راجہ پکاسا نے 31 گیندوں 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ راجہ پکاسا پاکستانی باولرز کے لیے ڈرونا خواب بنا شروع ہو گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 10.2 اوورز میں 94 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کا خاتمہ 135 کے ٹوٹل پر اس وقت ہوا جب شیہان جے سوریا اپنی شاٹ پر رن بنانے کی کوشش میں آصف علی کی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔ جے سوریا نے 28 گیندروں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز سکور کیے۔
    دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز
    دوسری جانب راجہ پکاسا 77 کے سکور پر ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے، نئے کھلاڑی کپتان ڈوسن شناکا میدان میں آئے تاہم میچ کے 17 اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان کو بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں راجہ پکاسا باونڈری لائن پر کھڑے فخر زمان نے کوئی غلطی کیے بغیر ان کا کیچ لیکر اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ راجہ پکاسا نے 48 گیندوں کا سامنا کیا جس میں چھ چھکے اور چار چوکے لگا کر 77 رنز بنائے۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 145 کے سکور پر اس وقت گری جب بھانوکا بغیر کسی سکور کے رن آوٹ ہو گئے۔ سری لنکا نے اپنے 150 رنز 17.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورے کیے۔ 155 کے سکور پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ اوڈانا کی گری جنہیں 8 کے انفرادی سکورپر وہاب ریاض نے کلین بولڈ آوٹ کیا۔ سری لنکا کی اننگز کے 20 اوورز مکمل ہوئے تو سری لنکا کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تھا۔

    کپتان ڈوسن شناکا 15 اور ڈی سلوا 2 کے سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے باولنگ میں عماد وسیم نے 27 رنز دیکر ایک، وہاب ریاض نے 31 رنز کے عوض ایک، شاداب خان نے 38 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 183 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیم کو پہلا نقصان 9 کے ٹوٹل پر اس وقت اٹھانا پڑا جب فخز زمان سری لنکن باولر راجنتھا کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے چار گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان بھی جلد اٹھانا پڑا جب بابر اعظم بھی نوان پردیپ کی گیند پر تین رنز بنا کر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے دس گیندوں کا سامنا کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور آتے ہی جارحانہ اندازر اپنایا۔ پاکستان کا سکور 51 پر پہنچا تو اس موقع پر اوپر تلے احمد شہزاد 13 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے۔ ڈی سلوا کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

    عمر اکمل سیریز میں مسلسل دوسری مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ اسی اوورز میں ڈی سلوا نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی کلین بولڈ کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی کو آسان بنا دیا۔ سرفراز احمد نے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنا سکے۔ 52 پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد آصف علی اور عماد وسیم نے محتاط انداز اپنایا اور اگلے دو اوورز میں مزید 16 رنز بنا کر دس اوورز کے خاتمے پر پاکستان کا سکور 68 تک پہنچا دی۔ آصف علی اور عماد وسیم کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 47 گیندوں پر 75 رنزکی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 127 کے سکور پر اس وقت ہوا جب عماد وسیم 48 رنز بنانے کے بعد اوڈانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 8 چوکے لگائے۔

    آصف علی 23 رنز پر ناٹ آوٹ کھیل رہے تھے، نئے کھلاڑی وہاب ریاض میدان میں آئے لیکن وہ بھی 7 رنز بنانے کے بعد نوان پردیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 136 رنز تھا۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ شاداب کی گری جو آتے ہی بغیر کوئی سکور بنائے اوڈانا کی گیند پر شناکا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 145 کے ٹوٹل پر پاکستان کے آصف علی بھی 29 رنز بنانے کے بعد پردیپ کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ آصف نے 27 گیندوں کا سامنا کیا جس میں تین چوکے لگائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ محمد حسنین کی گری جو ایک سکور بنا کر پریدیپ کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ محمد عامر 5 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے باولنگ میں نوان پردیپ نے 25 رنز کے عوض چار، ڈی سلوا نے 38 رنز دیکر تین، اوڈانا نے 38 رنز دیکر دو جبکہ راجنتھا نے 11 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کے اسی میدان میں کھیلا جائیگا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مغوی طالبات کی رہائی کے لیے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    مغوی طالبات کی رہائی کے لیے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    نائجیریا کے صوبے قدونہ میں مغوی 6 طالبات اور 2 معلموں کی رہائی کے لیے اغوا کاروں نے بڑا مطالبہ کر دیا۔

    شمال مغربی نائیجیریا: فضائیہ کے آپریشن میں باغیوں کا کتنا نقصان ہوا

    مقامی میڈیا نے ہائی اسکول کے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسلح افراد سے بات ہو ئی ہے۔انہوں نے 6مغوی طالبات اور 2اساتذہ کی رہائی کے لیے 80 ملین نائرافدیہ طلب کیا ہے۔

    اب اغوا کنندگان نے وارننگ جاری کی ہے کہ اب مزید سودے بازی نہیں چلے گی۔قبل ازیں اغوا کنندگان نے 50 ملین نائرا کا مطالبہ کیا تھا۔

    نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

    یاد رہے کہ مسلح افراد نے بروز جمعرات ایک ہائی اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے 6 طالبات اور 2استادوں کو اغواکر لیا تھا۔

    نائیجیریا، چار شہری قتل، 21اغوا

  • ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد الدین کے چرچے

    ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد الدین کے چرچے

    نئی دہلی :کھلاڑیوں‌اور اداکاروں کی شادیاں بھی بڑی شان وشوکت سے انجام پاتی ہیں، یہ شادیاں کبھی کبھی بڑی شہرت حاصل کرجاتی ہیں ،جیسے کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور اسد کی دوستی اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ ماہ انعم کی بیچلر پارٹی کے بعد ان خبروں میں تیزی آگئی تھی۔

    ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

    سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی اب خود ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی ہے، اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انعم کی شادی رواں سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہن کی شادی کیلئے بیتاب ہیں اور کچھ دن قبل ہی فرانس سے لوٹی ہیں۔

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    خیال رہے کہ انعم مرزا پیشے کے لحاظ سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں اور اسد ایک کرکٹر ہیں۔ یہ انعم مرزا کی دوسری شادی ہوگی، ان کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…