Baaghi TV

Author: +9251

  • میری قوم نے2005 کے زلزلے میں قربانی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا: وزیر اعظم کا خراج تحسین

    میری قوم نے2005 کے زلزلے میں قربانی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا: وزیر اعظم کا خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میری قوم بہت عظیم اور قربانی دینے والی قوم ہے، وزیراعظم نےکہا کہ آج 2005 کے زلزلے کے 14 سال مکمل ہونے پر زلزلے کی یاد میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس زلزلے میں قوم نے قربانی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج دو ہزار پانچ کے تباہ کن زلزلے کو چودہ سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پیغام جاری کیا، انھوں نے زلزلے میں پیاروں کو کھونے والے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم نے کہا زلزلے نے تباہی، درد اور غم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑیں، لیکن پاکستانی قوم نے بھی قربانی، انسان دوستی اور مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    وزیراعظم نے زلزلہ 2005 کی سنگینی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو نظام تھا وہ صورت حال سنبھالنے کے قابل نہ تھا، ہم نے پارلیمنٹ کے ذریعے مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو قائم کیا، نظام کو مزید اصلاح اور مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    وزیر اعظم نے کہا حالیہ زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے، حکومت مؤثر تیاری سے تباہی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔انھوں نے مزید کہا 8 اکتوبر کا دن تیاری، حفاظت، خود انحصاری کے پیغام کو بھی عام کرے گا، امید ہے عوام ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ میں زیادہ معلومات لیں گے۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو آج 14 برس بیت گئے۔ اس اندوہ ناک سانحے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اس قیامت صغریٰ میں بلند و بالا عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھیں، 7.6 شدت کے زلزلے نے کئی شہروں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا تھا۔

  • مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں‌ اپوزیشن کا علامتی واک آوٹ

    مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں‌ اپوزیشن کا علامتی واک آوٹ

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان فلاحی وعطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    پوئنٹ اف آرڈر پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن رکن ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام آئین کے خلاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ سینڈک پروجیکٹ کے فیصلے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہماری تین نسلیں بھی ریکوڈک فیصلے کے پیسے نہیں دے پائیں گی، علاوہ ازیں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کر دیا۔

    اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پوائنٹ آف آرڈر پربات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم آئی ٹی ٹیم بے قاعدگیوں پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا تھا تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس دس اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

     

  • الرٹ :شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن ؛ امریکی فوج کا انحلاء شروع ہوگیا

    الرٹ :شام میں ترکی کا ممکنہ آپریشن ؛ امریکی فوج کا انحلاء شروع ہوگیا

    شام کے شمالی علاقے میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کسی بھی وقت شروع کیے جانے کا امکان ہے،فوٹو: رائٹر
    شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان کے بعد امریکی فوج کا ترک سرحد سے انحلاء شروع ہوگیا جب کہ ترکی کی جانب سے آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے شمالی علاقے میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کسی بھی وقت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شام میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کسی بھی لمحے شروع ہوسکتاہے۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترک فوج تیارہے ’میں ہمیشہ ایک محاورہ کہتا ہوں کہ ہم کسی بھی رات خبردار کیے بغیر آجائیں گے‘۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گرد گروپوں کےخطرات برداشت کرنےکااب کوئی سوال پیدانہیں ہوتا۔ترک وزیرخارجہ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اوربقا کیلئے خطے سےدہشت گردوں کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لیکی قیانگ سے ہونے والے ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی عسکری قیادت پیپل زلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان ویگیو، سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو قلیانگ اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ ایڈمرل یوآن یوبئے سے ملاقاتیں کریں گے۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی چین کی طرف سے دورہ چین کی دعوت تھی ، آرمی چیف چین میں فوجی حکام ، چینی صدر اور سیکورٹی اداروں سے بات چیت کریں گے

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

  • مقبوضہ کشمیر: بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 65 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری وساری

    مقبوضہ کشمیر: بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 65 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری وساری

    سری نگر :مقبوضہ وادی میں کرفیو کا65 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    ذرائع کے مطابق روکنے کی کوشش پر ساٹھ سالہ والد کو لاتوں اور گھوسوں سے مارا۔ گرفتار احمد کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا ہائی ڈوز پر تھا جسے ریگولر چیک اپ کی ضرورت ہے۔ اس کی ایک مرتبہ سرجری بھی ہو چکی ہے۔ متاثرہ کشمیری نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ پرویز کو سونے سے قبل جلد پر ٹیوب لگانی ہوتی ہے ورنہ اس کی کھال اترنے لگتی ہے۔

    کینسر میں مبتلا پرویز کے والد نے بتایا کہ بڑی مشکل سے پیسوں کا انتظام کرکے بیٹے کی دوائیاں لے کر سینکڑوں کلومیٹر دور اتر پردیش گیا، مگر کے گھر والوں کو اس کی زندگی موت کی کوئی خبر نہیں ہے۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو پانچ ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو ماہ سے جاری کرفیو کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیںمقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل370کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو دو ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے

  • 8- اکتوبر 2005ء کوزلزلے میں50 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ، 14 سال بیت گئے

    8- اکتوبر 2005ء کوزلزلے میں50 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ، 14 سال بیت گئے

    آٹھ اکتوبر 2005ء کو اسلام آباد، سرحد، پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت قیامت خیز اور ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے میں50 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ زلزلہ صبح 8 بجکر 50 منٹ پر آیا، اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.6 تھی اور اس کا مرکز اسلام آباد سے 95 کلو میٹر دور اٹک اور ہزارہ ڈویژن کے درمیان تھا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    اس زلزلے سے آزاد جموں و کشمیر اور صوبہ سرحد کی 15 تحصیلیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 70 ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔ زلزلے کے بارے میں اطلاعات جوں ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچیں سیاسی اور سماجی تنظیموں اور سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے متاثرین کے امداد کے لئے اپنے اپنے طور پر سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف نے ایک ریلیف فنڈ بھی قائم کیا جس میں لاکھوں لوگوں نے عطیات دیئے۔ زلزلہ زدگان کی امداد کے سلسلے میں بیرون ممالک بھی پیچھے نہیں رہے۔ 11 نومبر 2005ء کو وفاقی حکومت اور عالمی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن کی تعمیر نو پر 3.5 ارب ڈالر اور ریلیف آپریشن کے لئے 1.5 ارب ڈالر درکار ہیں۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

  • میں‌جنگوں کے خاتمے کے لیے آیا ہوں: امریکی صدر کامضحکہ خیز ٹوئٹ

    میں‌جنگوں کے خاتمے کے لیے آیا ہوں: امریکی صدر کامضحکہ خیز ٹوئٹ

    واشنگٹن:جنگوں کے باد شاہ امریکہ کے جارحانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور کارڈ کھیل ڈالا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آپ کو نام نہاد اعزاز دینے کی خود ساختہ کوشش کی ، اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کر دوں۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اقدام سے سب سے زیادہ چین اور روس نا خوش ہیں، دونوں ممالک ہمیں جنگوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جب اقتدار سنبھالا تو فوج کم زور ہو رہی تھی، اب زیادہ طاقت ور ہے، مضحکہ خیز جنگیں اب ختم ہو رہی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب ہم زیادہ اہم اور بڑے معاملات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، میں ہمیشہ جانتا تھا کہ ہم واپس جا کر زیادہ اہم معاملات پر کام کر سکتے ہیں۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج، سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک دیکھیں کہ امریکا نے ان کی توقعات کے بالکل برعکس کس طرح داعش کے جنگ جوؤں اور ان کے گھر والوں کو پکڑا، اب دوسروں کی باری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کی حفاظت کریں۔

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

  • مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    راجستھان : فقیر بادشاہ ، لوگوں سے مانگ مانگ کر اپنی جھونپڑی بھرلی ، بھارتی فقیر کی اس قدر زیادہ دولت کے بارے میں جان کر ہر کوئی ہکا بکا ، دوسری طرف یہ رپورٹس بھی ہیں‌کہ اس فقیر کی اس کے علاوہ بھی جائیداد اور بینک بیلنس ہے،

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہوئے، پولیس نے جب ان کے جھونپڑے کی تلاشی لی تو گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ کے سرٹیفکیٹس اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے برآمد ہوئے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق 83 سالہ برجو چندرا آزاد گووندی علاقے میں اسٹیشن پر پٹری عبور کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برجو چندرا کا کمرہ پرانے اخبارات سے بھرا ہوا تھا جب کمرے کی تلاشی لی گئی تو ایک تھیلے سے سکے برآمد ہوئے۔بھارتی پولیس نے اس فقیر کے دیگر علاقوں میں بینک بیلنس اور جائیداد کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق برجو چندرا کی حادثے میں ہلاکت کے بعد جب پولیس ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے گھر پہنچی تو گھر کے ایک کمرے سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے اور 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ سرٹیفکیٹ برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے جھونپڑے سے شناختی کارڈ، پین کارڈ اور آدھار کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

  • بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    لاہور : بزدار حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے مسائل پیدا کرنے لگی ، کہیں‌ بھی گڈ گورننس نظر نہیں آرہی، اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کا مظاہرہ، ماں، بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے ملازمین کے نعرے، مستقل کرنے کے مطالبہ پر ہر بار تسلیاں دی جاتی ہیں، مظاہرین اور محکمہ صحت کی ٹیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملازمین نے دھرنا دے دیا۔

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے آئے ماں بچہ صحت اور غذائیت سے مربوط پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین اپنی مستقلی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ خواتین اور مردوں پر مشتمل مظاہرین صبح دس بجے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچے اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بعض خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے یہی مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اور تنخواہ دی جائے۔

    چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

    دوسری جانب مظاہرین کو ڈی جی ہیلتھ آفس مدعو کیا گیا جہاں ان کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر ان کے مطالبے تسلیم نہیں کرلئے جاتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے مظاہرین کے دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ چوک کے اطراف ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا اور راستہ نہ دینے پر شہریوں اور وکلا سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

  • زیابطس (شوگر)  کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا دعویٰ

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا دعویٰ

    واشنگٹن : دنیا میں جس طرح اور جس قدر تیزی سے شوگر یعنی زیابطس کا مرض بڑھ رہا ہے اس سے ساری دنیا میں ایک خوف کی فضا قائم ہے، زیابطس کے لیے موثر جانے والے علاج انسولین سے جان چھڑانے کے لیے تحقیق کرنے والے امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    امریکی ماہرین طب کے مطابق انسولین اس کی ایک مثال ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ یا اکثر انجیکشن کی شکل میں لگانا پڑتی ہے مگر امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جو اتنا مضبوط ہے کہ معدے میں موجود ایسڈ میں بھی بچ سکتا ہے۔

    اگر ماہرین کی کوششیں کامیاب ہوئیں تو اس نئی دوا کے ذریعے انسولین یا دیگر پروٹین ادویات انجیکشن کی جگہ کیپسول کے ذریعے میں کھانا ممکن ہوگا۔متعدد ادویات خصوصاً پروٹینز سے بننے والی دوا منہ کے ذریعے نہیں کھائی جاسکتی کیونکہ وہ غذائی نالی میں جاکر ٹکڑے ہوجاتی ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔جب یہ کیپسول چھوٹی آنت میں پہنچتا ہے تو وہ ٹکڑے ہوکر دوا کو دوران خون میں خارج کرسکے گا۔

    چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

    جریدے جرنل نیچر میڈیسین کے محقق اور ایم آئی ٹی کے ڈیوڈ ایچ کوچ انسٹیٹوٹ کے پروفیسر رابرٹ لینگر نے بتایا کہ ہم اس نئی ڈیوائس کی تیاری کے حوالے سے مطمئن ہیں اور توقع ہے کہ یہ مستقبل میں ذیابیطس اور دیگر امراض کے شکار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گی۔ذیابیطس ٹائپ 1 کے کروڑوں مریضوں کو اس وقت دن بھر میں ایک یا 2 بار انجیکشن لگوانا پڑتا ہے تاکہ ان کے جسم میں انسولین کی مقدار بڑھائی جاسکے، جو جسم خود بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ بیشتر ادویات چھوٹی آنت میں جذب ہوتی ہیں اور یہ حصہ کافی بڑا ہوتا ہے جبکہ یہاں درد کا احساس دلانے والے ریسیپٹر بھی نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے یہ انسولین جیسی دوا کی چھوٹی آنت میں مائیکرو انجیکشن کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔لیبارٹری میں جانوروں پر ہونے والے تجربات میں اس کیپسول کو انسولین کی اتنی مقدار سے بھرا گیا جو کسی انجیکشن میں ہوتی ہے اور اس میں مائیکرو سوئیاں خارج ہونے پر دوا کی دوران خون میں شمولیت کا عمل تیزی سے مکمل ہوا۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    اس مقصد کے لیے محققین نے ان مائیکرو انجیکشنز پر پولیمر کی کوٹنگ کی تاکہ وہ معدے کے تیزابی ماحول میں بچ سکے ، مگر چھوٹی آنت میں زیادہ تیزابیت کے نتیجے میں یہ کیپسول پھٹ جاتا اور اس کے اندر موجود ہاتھ جیسی ساخت والی ڈیوائس باہر آجاتی۔ہر ہاتھ مٰں ایک ملی میٹر لمبی مائیکرو سوئی موجود ہوتی جو انسولین یا دیگر ادویات جسم میں منتقل کرتی۔