Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

    باغی ٹی وی رپورٹ : آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔۔(انشاءاللہ)

    #خیبرپختونخواہ
    کل سے مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار جبکہ دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے؛
    کالام چترال، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان، کے 10 ہزار فٹ سے زائد اونچے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری ہونےکا امکان ہے.

    #پنجاب
    اگلے 10 دنوں کے دوران پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ، نارووال، میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جن میں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور میں کچھ مقامات پر بارش متوقع ہے۔
    کوہ سلیمان پر تیز بارش سے مقامی ندی نالوں / رودکوہی میں طغیانی کا امکان۔

    #کشمیر
    کشمیر میں اکثر مقامات پر آج رات سے اتوار کے دوران بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
    راولاکوٹ ، باغ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں.

    #سندھ
    کشمور ، سکھر ، نوابشاہ ،لاڑکانہ، دادو ، میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ متوقع۔
    اگلے دس روز کے دوران کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔

    #بلوچستان
    آج رات سے 6 اکتوبر کے دوران صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور خضدار ، لسبیلہ ، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    #گلگت_بلتستان
    گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے.
    بابو سر پاس ، دیوسائئ اور خنجراب کی طرف سفر کرنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ موسمی حالات کو دیکھ کر سفر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہماری موسمی پیشگوئی کو فالو کرتے رہیں ۔

    اگلے دس روز کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور کسی بھی جگہ پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں اور بارشوں کے ساتھ ساتھ اکثر مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا۔
    —————————————————————-
    ( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)

  • قومی سلامتی کا ملکی معیشیت سے  گہرا تعلق  ہے۔آرمی چیف

    قومی سلامتی کا ملکی معیشیت سے گہرا تعلق ہے۔آرمی چیف

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق معیشت اورسکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینارہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی ،سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجررہنماوَں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    چیف آف آرمی سٹاف نے شرکاء کو ملک کے اندرونی سلامتی کے بہتر ماحول کے بارے میں بریف کیا جس وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور بہتری کا ماحول بنا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سرکاری معاشی ٹیم کی بزنس کمیونٹی تک رسائی ، جوابدہی اور سرکاری اور نجی اداروں کے مابین افہام و تفہیم ظاہر کرنا معاشی سرگرمیوں میں مطلوبہ مثبت اہداف کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں سینیٹر مشاہد حسین ،ڈاکٹراشفاق حسن،ڈاکٹرفرخ سلیم،ڈاکٹراینول حسن نے شرکت کی ،ڈی جی ایف ڈبلیواولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اورڈاکٹرسلمان شاہ بھی شریک ہوئے۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ قومی سلامتی کا گہرا تعلق معیشت سے ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمیناروں کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے تاکہ مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لئے سفارشات مرتب کی جاسکیں۔
    حکومت کی اقتصادی ٹیم نے کاروباری برادری کو کاروبار کی سہولت کے لئے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقدامات اور قومی معیشت پر استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔
    تاجروں نے کاروبار میں آسانی کے لیے اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئےاپنی تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ وہ حکومت کی اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے ، تاجر برادری نے کہا کہ ٹیکس ادا کرکے اور معاشرتی اور معاشی طور پر ذمہ دارانہ انداز میں سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔
    چیف آف آرمی سٹاف نے اسٹاک ہولڈرز کے مشترکہ فورم کے معقول استعمال کے لئے تبادلہ خیالات کیا اور سیمینار کے لئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان تجاویز کی روشنی میں پالیسیوں کی سفارشات مرتب کی گئیں۔

  • تاجروں نے اسلام آباد مارچ کا کیوں اعلان کردیا ؟ کب ہو گیا یہ مارچ یہ خبر بھی آگئی

    تاجروں نے اسلام آباد مارچ کا کیوں اعلان کردیا ؟ کب ہو گیا یہ مارچ یہ خبر بھی آگئی

    لاہور:تاجروں نے اسلام آباد مارچ کا کیوں اعلان کردیا ؟ کب ہو گیا یہ مارچ یہ خبر بھی آگئی ، دوسری طرف اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمن نے بھی آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے، تاجر اسلام آباد مارچ سے کیا مطالبات منوانا چاہتے ہیں یہ بھی خبر آگئی ،

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ آئینی حق کے تحت چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی دعوت پر اسلام آباد جارہے ہیں، اسلام آباد مارچ میں تاجر برادری کے حقوق لے کر لوٹیں گے، 9اکتوبر کے احتجاج کے بعد وہاں بیٹھ کر 10 اکتوبر کو اگلا لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

    “ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا” لاک ہے

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجر رہنما میاں وقار کا کہنا تھا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتا ہے مگر دھونس زبر دستی سے نہیں۔ تاجر برادری نے اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان کر دیا، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو ابتدائی شو جبکہ 9 اکتوبر کو بڑا احتجاج ہو گا،مطالبات منواکر لوٹیں گے۔

  • پورا دبئی فٹنس جم بننے جارہا مگر کیسے،  دلچسپ رپورٹ

    پورا دبئی فٹنس جم بننے جارہا مگر کیسے، دلچسپ رپورٹ

    ورزش ہر ایک کے لیے ،پورا دبئی فٹنس جم بننے جارہا مگر کیسے، دلچسپ رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : اس سال دبئی فٹنس چیلنج (ڈی ایف سی) نے شہر کے کونے کونے میں تفریحی ورزش اور دل کو پمپ کرنے والی سرگرمیوں اور ورزشوں کے کرانے کا وعدہ کیا ہے ، جس سے شہریوں کو روزانہ 30 منٹ کی ورزش کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ 30 منٹ ورزش کو ماہرین صحت کےلیے لازمی قرار دیتے ہیں.
    لوگوں کو متحرک رکھنے کے لیے 40 سے زیادہ پروگراموں اور 5000 سے زیادہ مفت کلاسوں کا پروگرام بنایا ہے

    ان ورزشوں کو بئی کے ہر مقام اور چوراہے پر کیا جائے گا تاکہ ہر کوئی ورزش کرنے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔ ایکشن سے بھرے کیلنڈر میں گینز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش بھی کی جائےگی جس میں سب سے اونچائی والے مقام پر ایسی ورزش کو انجام دے کر یہ ریکارڈ بنانا ہے.

  • کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    گوجرانوالہ: کیسا ‌ظالم باپ کہ جس نے اپنی ہی بیٹیوں‌ کے گلے پر چھریاں چلادیں‌، یہ کون ہے ظالم ؟اطلاعات کے مطابق کامونکی کے علاقہ پاک ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے بچیوں پر چھریاں چلانے والےملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    “2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا” لاک ہے

    2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، یہ بد بخت کون ہیں‌، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق سفاک باپ عثمان نے گھر سے پیسے نا ملنے پر جھگڑا شروع کر دیا اور بعد ازاں اپنی دو کمسن بیٹیوں ایک سالہ ام ہانیہ اور دوسالہ عاصمہ کے گلے پر چھریاں چلا دیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سنگدل باپ کا کہناہے کہ آج کل حالات بہت خراب تھے جس کی وجہ سے والدہ سے پیسے مانگے تھے جھگڑے کے دوران ایک بچی کو غلطی سے چھری لگ گئی۔

    مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

    یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر میں‌ پشاو میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے باپ، بھائیوں اور چچا کو قتل کیا۔ تفتیش کے بعد یہ سامنے آئی ہے کہ عبداللہ کا اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

  • ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    اسلام آباد:سابق آئی جی شعیب سڈ ل کہتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 16 اگست 1947 کو کہا تھا کہ کراچی میں بہت جلد نئی صنعتیں لگنی والی ہیں اور نئی جامعات بنائی جائیں گی لہذا اس علاقے کی پولیس کو ’ لندن پولیس ماڈل ‘ کی طرز کا بنایا جائے گا۔

    سابق آئی جی شعیب سڈل نے مزید کہا کہ یہ سچ اور حقیقت ہے کہ بانی پاکستان اس ملک کے پولیس نظام سے شروع دن سے ہی مطمئن نہیں‌تھے ، قائد اعظم پاکستان کا پولیس نظام بدلنا چاہتے تھے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

    سابق آئی جی سندھ شعیب سڈل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بیروکریسی نے پولیس کے اس نئے ماڈل کو پاس نہیں ہونے دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ محکمہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے۔پولیس کی جانب سے شہریوں‌پر تشدد اور پھر غیر قانونی طریقہ تفتیش پر ان کا کہنا تھا کہ صرف پولیس کے ریفارمز کی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک اس کی مکمل پیروی نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کلچر بنا دیا گیا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے ، راتوں رات کسی کو اٹھا لیا جائے اور اپنے کام کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسندھ میں پولیس کا وہی نظام لایا جائے جو خیبر پختونخواہ میں نافذ ہے

    نجی ٹی وی میں‌گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی چودھری یعقوب نے کہا کہ تھانوں میں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بہت برا سلوک روا رکھا جاتا ہے، صبح سے لے کر رات تک ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ وہ اپنی سواری لے سکیں۔ پولیس والے لوگوں کو ہاتھ دے رہے ہوتے مگر انہیں اپنے ساتھ کوئی نہیں بیٹھاتا

  • عربوں کی عیاشیاں ، لبنانی وزیراعظم نے بکنی ماڈل کو اتنی خطیر رقم کیوں دے دی…؟

    عربوں کی عیاشیاں ، لبنانی وزیراعظم نے بکنی ماڈل کو اتنی خطیر رقم کیوں دے دی…؟

    عدالتی اطلاعات کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے جنوبی افریقن بکنی ماڈل کو 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم تحفے میں دے دی

    باغی ٹی وی : نیویارک ٹائمز کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے جنوبی افریقن بکنی ماڈل کو 16 ملین ڈالر کی خطیر رقم دے دی ، اس بات کا انکشاف عدالت نے کیا جس نے ٹیکس انکوائری کے لیے ماڈل کی جانچ پڑتال کی تھی .
    49 سالہ سعد حریری ، شادی شدہ ہیں اور تین بچوں کے والد ہیں ، نے چھ سال قبل 26 سالہ کینڈیش وین ڈیر مرے سے ملاقات کی تھی۔تب یہ خطیر رقم دے اس ماڈل کو دی تھی .
    ۔

    ٹیکس کے معاملے کے دوران ہی یہ بات سامنے آئی کہ حریری نے ماڈل وان ڈیر مروی کے لائف سٹائل کو مین ٹین رکھنے کے لیے یہ رقم دی تھی
    خیال کیا جاتا ہے کہ حریری کی مالیت 1.5 بلین ڈالر کے ہے اور تا ہم ایسا کوئی اشارہ نہیں‌ملا کہ یہ رقم قومی خزانے سے دی گئ .
    سعد حریری نے یہ رقم اپنے والد رفیق حریری سے ورثہ میں حاصل کی جسے 2005 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

  • شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سابقہ حکومت میں روڈ کو تعمیر کرنے کی غرض سے اس کے کچھ حصہ پر کام شرو کیا گیا مگر مٹی اور پتھر ڈالنے کے بعد روڈ کو مکمل نہیں کیا گیا ۔اور کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا اب یہ روڈ خونی روڈ بن چکا ہے اے روز حادثات کا روح نما ہونا معمول بن چکا ہے ۔باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوۓ بستی محمد پور کے مکینو ں نے کہا کے ایک عرصہ دراز سے یہے روڈ خستہ حالی کا شکار ہے سیوریج کا نظام نا ہونے کی وجہ سے پورے روڈ پر جگہ جگہ گٹروں نالیوں اور بارش کا غلاظت سے بھرا ہوا پانی کھڑا رہتا ہے۔ارباب اختیار تک بار بار کمپلین جمع کرانے کے باوجود بھی اس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ نالیوں گٹروں اور بارش کا پانی روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے بھی ممبران نے ووٹ لینے کے بعد اس روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔اس روڈ پر بہت سے سکول موجود ہیں جہاں پر اس علاقے کے چھوٹے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان چھوٹے بچوں کا بھی گزر اسی روڈ سے ہوتا ہے روڈ پر گندا اور غلاظت سے بھرا ہوا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بچے مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یہاں پر ہیپی ٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے گٹروں نالیوں کا پانی زیر زمین پانی میں جمع ہونے کی وجہ سے ہی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ہماری ارباب اختیار اور اعلی حکام سے گزارش ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اس کے ساتھ ہی روڈ کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں رونما ہونے والے وبائی امراض اور حادثات سے بچا جا سکے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا

    جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا

    دنیا مفاد پرستوں کی اماجگاہ ہے جس شخص کو جس چیز میں اپنا فائدہ نظر اتا ہے وہ اس کی طرف لپکتا ہے اگرچہ اس سے کسی دوسرے کا نقصان ہی کیوں نہ ہو رہا ہو، لیکن مفاد پرست شخص کے راستے میں بھی کبھی کبھار ایسی چیزیں آ جاتی ہیں کہ وہ پریشان ہو جاتا ہے کہ کس چیز کو فوقیت دے ،
    اسی طرح کا ایک واقعہ روسی ٹیلی ویژن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کیا ، جس میں دو ڈاکو ایک موٹر بائیک پر آتے ہیں اور ایک راہگیر کو لوٹنے کیلئے پستول اس کے سر پر تان لیتے ہیں ، اسی اثنا میں ڈاکو اس راہگیر کو پہچان جاتا ہے کہ یہ تو میرا اپنا دوست ہے ، پھر ڈاکو اپنے دوست سے معذرت بھی کرتا ہے اور جاتے ہوئے کہتا ہے اپنی امی کو میری طرف سے ہائے بولنا ،
    یہ ایک ایسا واقع ہے جو سننے اور دیکھنے والے کو بھی پریشان کر دے کہ آیا وہ اس پر ہنسے یا اس سوچ پر روئے جو ترقی یافتہ معاشروں کو بھی نگل رہی ہے ، بحرحال سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے روسی ٹیلی ویژن کی پوسٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ، اور ٹوئٹر صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں