Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید

    لاہور میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید

    لاہورمیں چوکی ہلوکی کےقریب پولیس مقابلہ،پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید کانسٹیبل کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی،محافظ ہلوکی چوکی کے علاقےمیں گشت کر رہے تھے،موٹرسائیکل سواروں کومشکوک سمجھ کرروکنے پرانہوں نےفائرنگ کردی فائرنگ سے کانسٹیبل ساجد موقع پر شہید ہو گیا ،ڈاکو فرارہوگئے.

    اطلاع ملنے پر پولیس کی افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی، شہید پولیس کانسٹبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کر دی جائے گی.

    آئی جی پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹبل کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے

  • سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی

    سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی

    بھارتی ریاستوں بہار اور اتر پردیش میں کئی دنوں کی موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے ۔جس سے148 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اتر پردیش کے اودھ اور مشرقی اتر پردیش میں پچھلے پانچ دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت، سیلاب نے تباہی مچا دی

    دریں اثنا بہار اور اترپردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا نیا الرٹ جاری کیا گئا ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی اترپردیش ،مغربی راجستھان ،جموں کشمیر ،شمال مشرقی مدھیہ پردیش ،تلنگانہ ، تامل ناڈو، آسام ،میگھالیہ ،ناگالینڈ ،منی پور ،میزورم ،تریپورہ ،مغربی بنگال ،اوڈیشہ ،جھارکھنڈ،بہار ،اتراکھنڈ ،شمالی ہریانہ ،چنڈی گڑھ ،پنجاب ،ہماچل پردیش ،شمالی مدھیہ پردیش ،ویدربھ اور چھتیس گڑھ میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔

    بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

    بھارت، کیرالہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، حالات سنگین

  • خاتون اول بھی خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں آ گئیں

    خاتون اول بھی خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں آ گئیں

    خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین اپنے فکروعمل سے معاشرے کو شدت پسندی سے پاک کرنے میں اہم کردار کرسکتی ہیں،

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین اپنے فکروعمل سے معاشرے کو شدت پسندی سے پاک کرنے میں اہم کردار کرسکتی ہیں، خواتین کی قومی زندگی میں شمولیت کے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، معاشرے میں خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، میڈیاکو بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں ملک کے کونے کونے میں یہ پیغام پہنچانا چاہیے کہ پاکستان فلاحی اور پر امن ملک ہے تاکہ دنیا میں امن کے سفیر کے طور پر پاکستان کا تشخص اجاگر ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں معاشرے میں ہم آہنگی اور امن سازی میں دختران پاکستان کا اہم کردار کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے اور اس پر یونیورسٹی کی کی انتظامیہ کی شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ معاشرے میں امن پسندی کی تشکیل میں دختران پاکستان کا اہم کردارہے، زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین اہم کردار اداکر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں مردوزن کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ حضور اکرم نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اپنے فکروعمل سے معاشرے کو شدت پسندی سے پاک کرنے میں اہم کردار کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ باہمی بھائی چارے سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

    بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خواتین کی قومی زندگی میں شمولیت کے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ قومی ترقی و خوشحالی میں کردار اد کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں، مرد خواتین کو عزت واحترام دیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں روزگار سے منسلک خواتین سے متعلق غلط فہمی کو دور کیاجائے تاکہ مختلف شعبوں میں خواتین کیلئے خدمات کے مواقع بڑھیں معاشی طور پر خود مختار خواتین کارآمد شہری بن کر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار اد کرسکتی ہیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی یقینی بنانی چاہئے۔

  • ٹرینیں لیٹ کیوں ہو رہی تھیں؟ شیخ رشید نے قوم کو بتا دیا

    ٹرینیں لیٹ کیوں ہو رہی تھیں؟ شیخ رشید نے قوم کو بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 اکتوبر کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس دورے کے دوران ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی

    کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 اکتوبر کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس دورے کے دوران ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    ریلوے حادثات میں اضافہ،پاک فوج کے ہسپتال سے ریلوے ڈرائیور کو میڈیکل کی ہدایت

    کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان

    یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی تھی لیکن اب تمام ٹرینیں مقررہ وقت پر چلیں گی۔

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہی درست کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں بہترین انداز میں لڑا ہے۔

    کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے کشمیر میں کئے گئے اقدامات کو تاریخ غلط ثابت کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد ایم ایل II منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ سی پیک پر کام کی رفتار سست ہے۔

  • آرایس ایس کے انتہا پسندوں کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دیا گیا ہے، صدر مملکت

    آرایس ایس کے انتہا پسندوں کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دیا گیا ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور اس کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے،

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور اس کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر دیرینہ حل طلب بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے سپیکر سری داتو محمد عارف بن یوسف کی قیادت میں بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    صدر مملکت نے وفد کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں جہاں5 اگست 2019ءسے لوگ کرفیو میں محصور ہیں۔ مواصلاتی رابطے معطل ہیں اور خوراک و ادویات کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی کے بھی شدید خطرات ہیں۔ بھارت کی فاشسٹ حکومت اپنی فسطائیت پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے اور اس نے آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو لوگوں کو قتل کرنے کالائسنس دے رکھا ہے۔

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کب ہو گی؟ طے پا گیا

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم کا دورہ بھارت، کن امور پر بات ہو گی

    بنگلہ دیشی وزیراعظم کا دورہ بھارت، کن امور پر بات ہو گی

    بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کل سے بھارت کے چار روزہ سرکاری دورہ کا آغاز کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی دعوت پر بھارت کا دورہ کرنے والی شیخ حسینہ کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گی۔

    بنگلہ دیشی وزیراعظم پر حملہ کے ملزمان کوکیا سزا ملی؟

    دریں اثناءشیخ حسینہ کی مودی سے ملاقات پانچ اکتوبر کو متوقع ہے ۔ ملاقات میں وہ تیستا آبی تقسیم اور متعدد ایشوز پر بات چیت کر سکتی ہیں۔ دونوں فریق سیلاب اور ندیوں کے بندوبست جیسے موضوعات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تیستا آبی تقسیم پر دونوں ملکوں کے مابین 2011میں دستخط ہونے تھے لیکن مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اس معاہدے پرزورمخالفت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ کے دورے کے دوران روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ بھی زیربحث آ سکتا ہے۔

    بنگلہ دیش :’روہنگیا شناخت‘ کوکس بازار یونیورسٹی نے طالبہ کا داخلہ منسوخ کردیا

    شاہ محمود قریشی کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

  • مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا

    مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا

    نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل فوت ہونے والے کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے قریبی ساتھی میاں فتح کو کل جمعرات کو طلب کیا تھا اور انہیں نیب سکھر آفس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں میاں فتح کو ضروری کاغذات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا تھا تا ہم اب خبر آئی ہے کہ نیب نے جس میاں فتح کو طلب کیا ہے وہ سات برس قبل وفات پا چکا ہے.

    میاں فتح کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب کی طرف سے طلب کیے گئےمیاں عبدالفتح انڈھڑ 7سال قبل وفات پا چکے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سات برس قبل وفات پا جانے والے شخص کی طلبی پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے.

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو اورذوالفقار بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب منگوائی ہے،خورشید شاہ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی کتاب”اگر مجھے قتل کیا جاتا ہے”بھی منگوائی ہے ،خورشید شاہ کو تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں،

    نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

  • پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

    پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

    کراچی : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ، اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی،
    تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی اوپننگ جوڑی زیادہ اسکور نہ بنا سکی اور اوشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے اور اوپننگ بلے باز گونا تھلاکا نے سری لنکن بلے بازی کا سنبھالا اور سری لنکا کا اسکور 101 تک پہنچا دیا ، لاہیرو تھریمانے 36 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے ، اینجلو پریرا 13 اور بھانوکا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن گونا تھلاکا نے اپنی اننگز پر اعتماد انداز میں جاری رکھی اور اپنے ون ڈے کیرئر کی دوسری شاندار سینچری جڑ ڈالی، گوناتھلاکا 133 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، 243 کے مجموعے پر سری لنکا کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب آل راؤنڈر داسن شانکا کریز پر آئے اور انہوں نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 297 تک پہنچا دیا اور سری لنکا کے کل 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد عامر نے تین جبکہ عثمان شنواری ، شاداب خان، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ،
    جواب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عابد علی نے 123 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ، عابد علی 123 کے مجموعے پر 74 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخر زمان نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کےساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا اور 58 رنز کی شراکت سے پاکستان کا سکور 181 تک پہنچا دیا ، اور پھر بابر اعظم 31 رنز بنا کر نوان پردیپ کی بال پر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، سرفرز کے بعد حارث سہیل کریز پر آئے اور 50 گیندوں پر 56 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے قریب ل گئے تاہم میچ حتم نہ کر سکے اور آوٹ ہو گئے، دوسرے اینڈ پر موجود افتحار احمد نے اننگز جاری رکھی اور 28 رنز بنا کر پاکستان کی کشتی کو پار لگا دیا، سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے دو جبکہ جے سوریا ، سنداکن اور لہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عابد علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،
    یہ بھی پڑھیں
    شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا
    قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی
    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں

  • چین کے دورے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟ اہم خبر

    چین کے دورے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اوردیگر سینئر افسران نے شرکتِ کی۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پے منٹ، بیٹری سٹوریج ریسرچ، زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، سولر سیل مینوفیکچرنگ اور نباتات و حیوانات سے متعلق ریسرچ جیسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمدکی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے غیرمتزلزل دوست چین کومبارکباد دیتاہوں، ہمیشہ چین کی ترقی اورکرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہاہوں،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں انکی چینی صدر سے بھی ملاقات طے ہے، تین روزہ دورے میں مختلف معاہدے بھی ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد چین کے دورے کو اہم سمجھا جا رہاہے

  • ایک ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ کہاں سے پکڑا؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    ایک ہفتے میں ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ کہاں سے پکڑا؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتا دیا

    وزیرِاعظم پاکستان، حکومت پنجاب کا مشن، ملاوٹ سے پاک، صحت مند پنجاب۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلامئے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کیمیکل سے تیار کردہ جعلی مضر صحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پرمضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر پکڑلیا۔

    لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گاڑی نمبر 579- TUBکے ذریعے دودھ لاہور لایا جارہاتھا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹینکر دودھ لے کر لیاقت ملک شاپ آؤٹ فال روڈ پر جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوکان پر چھاپہ مار کر موجود دودھ چیک کیا۔ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالی دوکان سیل کرتے ہوئے 1500 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع سے برآمد کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار کردہ 5000 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمدکرتے ہوئے تلف کر دیاگیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی گزشتہ ایک ہفتے میں 1لاکھ لیٹر سے زائد جعلی دودھ برآمد کر چکی ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ساہیوال میں فائرنگ بھی ہوئی جس سے تین اہلکار شدیدزخمی ہوئے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کا کام جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر