Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار

    ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار

    رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینارکااہتمام ہواجس میں مختلف این جی اوزکے نمائندوں اورگورنمنٹ کے آفیسرزنے شرکت کی جس کامقصدعوام کومعیاری اورصحت مندزندگی گزارنے کے حوالے سے آگہی مہم بارے میں آگاہ کیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرآفیسرصفدرحسین وڑائچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرافشاں اکرم، ڈپٹی ڈی ایچ اوہیڈکوارڈینیٹرڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹاطاہر، سماجی رہنماء محمدفرحان عامر، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرآئی ٹی اے فہیم رضانے کہاکہ متوازن اورمعیاری خوراک کازندگی میں بہت بڑاعمل دخل ہے جس کی بدولت ہم صحت مندمعاشرے کی بنیادرکھ سکتے ہیں، متوازن اورصحت مندغذاآنے والی نسلوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اوراس سلسلے میں تمام این جی اوزاورسرکاری اداروں کوسکولوں میں بچوں کومتوازن غذاکے بارے میں آگاہی بیدارکرناوقت کی اہم ضرورت ہے، افشاں اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع رحیم یارخان 46.1فیصدبچے سٹنٹنگ کاشکارہیں جوکہ پانچ سال سے کم عمرہیں جس میں بچے کی ذہنی وجسمانی صلاحیت عام بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماں اوربچہ کی غذائی قلت ہے اوراس کی روک تھام کے لیے تمام حکومتی ادارے مل کرکام کررہے ہیں اوراس مسئلے کے حل کے لیے سی بی اواوراین جی اوزکوبھی اپناقلیدی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایاکہ سٹنٹنگ کی روک تھام کے لیے ملٹی سکٹورل نیوٹریشن سنٹرنے تمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پراکھٹاکیاہے اورڈسٹرکٹ لیول پرایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل کرتے ہیں اورڈی سی نے بھی تمام ڈیپارٹمنٹس کوخصوصی تاکیدکی ہے کہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے خصوصی توجہ دیں اوراپنااپناکرداراداکریں۔ اس موقع پرتمام این جی اوزنے اس قومی مسئلے کواجاگرکرنے اوراس کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پرجاگ ویلفئیرکے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالرب فاروقی، سماجی رہنماء ملک عابدفیروز، ڈاکٹررئیس احمدودیگرموجودتھے

  • برطانوی وزارت داخلہ کا وفد بھی عمران خان کا دیوانہ نکلا، وزیرداخلہ سے ملاقات میں کہی یہ بات

    برطانوی وزارت داخلہ کا وفد بھی عمران خان کا دیوانہ نکلا، وزیرداخلہ سے ملاقات میں کہی یہ بات

    وزیرداخلہ اعجازشاہ سےسیکرٹری ہوم آفس فلپ رتنام کی سربراہی میں برطانوی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزریرداخلہ اعجازشاہ نے برطانوی وفد کو کشمیر کی صورتحال کوخاص طور پر اجاگر کیا، برطانوی وزارت داخلہ کے وفد نے کہا کہ اسلام آبادکوفیملی اسٹیشن ہونےکااسٹیٹس واپس مل گیا ہے، پاکستان نےبین الاقوامی طورپرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم عمران خان کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوسراہتےہیں، مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ جارحیت کابھارت سےجواب طلب کیاجاناچاہیے،

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےظلم وبربریت کو58روزہوگئے ہیں، کشمیریوں کارابطہ پوری دنیا سے منقطع کردیاگیاہے، حق خود ارادیت مقبوضہ کشمیر کےعوام کا بنیادی انسانی اورقانونی حق ہے،

  • پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ  اوراومان کے درميان دوسرا ہاکی میچ برابر ہو گیا

    پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ اوراومان کے درميان دوسرا ہاکی میچ برابر ہو گیا

    پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ اوراومان کے درميان دوسرا ہاکي ميچ چار چار گول سے برابر ہوگيا۔ پاکستان کو سیریز میں ايک صفر کی برتری حاصل ہے۔
    نيشنل ہاکي سٹيڈيم ميں ہونے والي چار ہاکي ميچيز کي سيريز کا دوسرا ميچ دونوں ٹيموں کي جارحانہ حکمت عملي کے باعث برابر ہوگيا۔ مہمان ٹيم کي جانب سے کپتان راشد سليم نے شاندار ہٹ ٹرک اسکور کي جبکہ عدنان نے ايک گول اسکور کيا۔ پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ کي جانب سے امجد خان نے دو عديل لطيف اور رانا عبدالواحد نے ايک ايک گول اسکور کيا۔ دونوں ٹيموں کي درميان تيسرا ميچ چار اکتوبر کو کھيلا جاے گا۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، صنعتی و تجارتی اداروں سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، صنعتی و تجارتی اداروں سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراقتصادی امورحماداظہر، سابق گورنراسٹیٹ بینک عشرت حسین نے شرکت کی، چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین،ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال پرغور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کومعاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی گئی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صنعتی وتجارتی اداروں کو کاروبارمیں ہرممکن تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،

    واضح رہے کہ آج مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں صوبہ سندھ اورپختوانخواکوگندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، خیبرپختوانخواکوڈیڑھ لاکھ ٹن، سندھ کوایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، خیبرپختونخواہ نے2لاکھ ٹن،سندھ نے4لاکھ ٹن کامطالبہ کیاتھا، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کوگندم پاسکوکےذریعےفراہم کی جائےگی،

  • قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ لاہور میں وفات پا گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان محمد يوسف کي والدہ پانچ ہفتوں سے مقامي ہسپتال ميں شدید علالت کي وجہ سے داخل تھیں، محمد يوسف کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بیماری کے دوران آئی سی یو میں زيرعلاج تھيں تاہم آج دوپہر ميں طعبيت زيادہ خراب ہوجانے سے وفات پا گئی ہیں، ان کی والدہ کو مقامي مسيحي قبرستان ميں اپنے شوہر کے پہلو ميں دفن کرديا گيا،

    واضع رہے کہ محمد يوسف کے قبول اسلام کے بعد بھي ان کے والدين نے اسلام قبول نہيں کيا تھا۔

  • بھارتی حکومت سے کوئی امید نہیں، کشمیری وکیل

    بھارتی حکومت سے کوئی امید نہیں، کشمیری وکیل

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور انٹرنیٹ اور دیگر بنیادی سہولیات پر پابندی کی وجہ سے کشمیری عوام میں بے چینی ہے۔

    ’مقبوضہ کشمیر میں غم وغصہ اور غربت بڑھ رہی ہے‘

    کشمیری وکیل راہیلا ایڈوکیٹ نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں 2ماہ سے کرفیو نافذ ہے لیکن اب تک کشمیر ی عوام ایک طرح سے نظر بند ہے، ان کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بچے نہ تو اسکول جاتے ہیں اور نہ ہی ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں’۔

    کشمیری وکیل نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ایک بات سچ بول رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت اسے جھوٹا کہہ کر سچائی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے’۔

    میں پھر کہہ رہا ہوں‌کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام ثابت ہوگا، سابق بھارتی جج نے برطانیہ جاکر بتادیا

    راہیلا نے مزید کہا کہ ‘انہیں مودی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے لیکن انہیں بھروسہ ہے کہ عدلیہ سے انہیں انصاف ضرور ملے گا، اسی لیے انہوں نے کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے اور مزید پٹیشنز جلد ہی دائر کریں گی’۔

  • ٹویٹر ڈاؤن، کہاں کیاں؟ جانیے اس رپورٹ میں

    ٹویٹر ڈاؤن، کہاں کیاں؟ جانیے اس رپورٹ میں

    جاپان سے امریکہ آنے والے صارفین کی جانب سے اطلاع ہے کہ وہ "لاگ ان” کرنے، موبائل ایپ کو استعمال کرنے یا براہ راست میسجز دیکھنے سے محروم ہیں۔

    "ہم ٹویٹر اور ٹویٹ ڈیک کے آؤٹ فال کا سامنا کررہے ہیں،” سوشل میڈیا کی جانب سے ایک بڑے ادارے نے ایک بیان میں خلل کی وجہ بتائے بغیر ہی کہا۔

    "آپ کو ٹویٹ کرنے، اطلاعات موصول کرنے یا ڈی ایم کو دیکھنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ ہم ابھی طے کر رہے ہیں، اور جلد ہی معمول پر آجانا چاہئے۔”

    اطلاعات کے مطابق بین لاقوامی سطح پر اس واقعے کی 4,000 سے زیادہ اطلاعات مل چکی ہیں جن میں جاپان ، کینیڈا ترکی، اور بھارت شامل ہیں۔

    متاثرہ صارفین میں سے آدھے صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نہیں چل رہی ہے، اور تقریبا ایک چوتھائی نے کہا کہ پوری ویب سائٹ بند ہے۔

  • شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہم نیوز ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کو پروٹوکول نہیں دیا گیا جس پر وہ ناراض‌ ہو کر وہاں سے چلے گئے، ہم نیوز نے دعویٰ کیا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے،

    دوسری جانب شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اونر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ انہیں کسی قسم کی کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں، واضح‌رہے کہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرا میچ ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آج ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے بھی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی،

  • سیاسی رہنماﺅں کی نظر بندی ختم

    سیاسی رہنماﺅں کی نظر بندی ختم

    گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں کے سیاسی رہنماوں کی نظربندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    کشمیری سیاستدان شاہ فیصل نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف درخواست واپس لے لی

    آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقامی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کی طرح جموں میں بھی کئی بھارت نواز سیاستدانوں اور دیگر رہنماوں کو نظر بند کردیا تھا ۔ سابق وزیر اور ڈوگرا سوابھی مان سنگھٹن پارٹی کے صدر چودھری لال سنگھ کو نظر بند کردیا گیا تھا۔

    جموں میں نظربند سبھی اپوزیشن پارٹی کے رہنماوں کو رہا کر دیا گیا ہے ، جن رہنماوں کو رہا گیا ہے ان میں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پینتھرس پارٹی کے رہنما شامل ہیں۔چودھری لال سنگھ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے دیوندر رانا اور ایس ایس سالتھیا، کانگریس رمن بھلا اور پینتھرس پارٹی کے ہرشدیو سنگھ کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ ان رہنماوں کو 5 اگست سے نظربند کردیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

    واضح رہے کہ 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کے بھی کئی بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی نظر بند کر دیا گیا تھا۔ ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ کشمیر وادی میں لوگوں کو قید کیا جارہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    نیشنل کانفرنس کے سیکریٹری شیخ بشیر احمد نے سیاسی رہنماوں کی نظر بندی ختم ہونے پر کہا کہ جمہوریت داو پر لگی ہوئی ہے۔ سیاسی رہنماوں کو اس طرح نظر بند کرنا جموں و کشمیر کی تواریخ کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔