Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا بات ہوئی کہ فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کردی

    کیا بات ہوئی کہ فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کردی

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جس نظریے پر ایک سیاسی قوت بنی تھی چونکہ وہ نہیں رہا تو اب آدھے رہنما PTM کی سوچ کے حامی ہیں، کچھ جئے سندہ کو آئیڈیلائز کر رہے ہیں اور کچھ کو سمجھ نہیں آ رہی کرنا کیا ہے، فرحت اللہ بابر بھی ہیجانی دماغی کیفیت کا شکار ہیں ورنہ طارق فتح جیسے ناسور کی حمائیت ناممکن ہے.


    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ہزرہ سرائی کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری طارق فتح کو پاکستانیوں اور کشمیریوں نوجوانوں نے گھیر لیاتھا .اور اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا . طارق فتح اقوام متحدہ کے باہر ہونے والے مظاہرے کی جگہ موجود تھے۔ جہاں پاکستانی اور کشمیری نژاد امریکی بھارت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے.

    کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ترک صدر کا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لیکر جانا تاریخی غلطی تھی، بھاتی وزیر کا اعتراف

    دنیا کشمیر کے معاملے پر خاموش ،اسلامی دنیا کے سربراہ مودی کو انعامات دے رہے ہیں، سراج الحق

  • دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل ، پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں،

    دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل ، پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں،

    دوسرےون ڈےکےلیےپاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں
    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔شائقین کی بڑی تعداد پہلے ہی سٹیڈیم پہنچ چکی ہے ، کرکٹ شائقین کا جوش خروش دیدنی، سب کرکٹ معرکے کے بے چینی سے منتظر ہیں.

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔10سال کے طویل عرصے کے بعد شہر قائد کا نیشنل اسٹیڈیم عالمی ایک روزہ میچ کی میزبانی کرے گا۔
    کل ٹیسٹ کرکٹر سپنر باؤلر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو ہم کسی صورت آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، ان کی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان لڑکے شامل ہیں، اور جو کھلاڑی ڈیبیو میچ کھیلتے ہیں ان کی صلاحیتوں کا کسی کو علم نہیں ہوتا اس لیے ان کو آسان نہیں لینا چاہیے،
    شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنا ڈیبیو ون ڈے میچ کھیلنے کی کیفیت انتہائی شاندار ہے کسی بھی کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے اور اچھا پرفارم کرے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ کے بارے سوال پر شاداب کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ عموما اسپنرز کیلئے سازگار رہتی ہے لیکن پچھلے دو دن سے بارش ہو رہی ہے اس لیے پچ دیکھنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ، شاداب نے اپنی بیٹنگ کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرے اور اگر بیٹنگ میں میری باری آئی تو کوشش ہو گی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں،

  • ماورہ حسین کی سالگرہ ڈرامہ سیٹ پر منائی گئی

    ماورہ حسین کی سالگرہ ڈرامہ سیٹ پر منائی گئی

    ماورہ حسین کو اس کی سالگرہ اپنے ڈرامہ سیٹ کے لوگوں کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ سفید رنگ کے لباس میں بالکل خوبصورت نظر آرہی تھی۔

    ماورہ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے لکھا:

    جب سے میں ایک اداکارہ بنی ہوں مجھے سالگرہ کے دن کام کرنا پسند ہے۔ اس نے مجھے نہ صرف زندگی کے کسی دوسرے سال کے لئے بلکہ کام کے مواقع اور ناقابل یقین لوگوں کے لئے شکر گزار بنا دیا ہے جن کے ساتھ میں اوسط دن میں گھری ہوئی ہوں۔ ہر ایک کے لئے بہت بہت شکریہ جنہوں نے پیغام رسید گایا محبت اور پیاری خواہشات بھیجی۔ شکریہ !!!! میں اس غیر معمولی زندگی کے لئے بہت شکر گزار ہوں۔ ”

    ماورہ نے مزید کہا کہ اپنے تحائف میں زیادہ تر کتابیں تھیں اور کہا، "اس سال میری سالگرہ کے بیشتر تحائف کتابیں تھیں۔ میں ان کو پڑھنے اور زندگی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو پھر سے تبدیل کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ کاش میں اس زندگی میں کئی بار ایسا کروں!
    شکریہ !!!! ”

  • چونیاں :  ایک اور بچہ قتل ، تعداد 5 ہو گئی ، علاقے میں خوف وہراس

    چونیاں : ایک اور بچہ قتل ، تعداد 5 ہو گئی ، علاقے میں خوف وہراس

    چونیاں : دنیا میں علم ، ثقافت اور سیاست کی کی وجہ سے مشہور ضلع قصور اب بدنامی ، قتل اور جنسی زیادتیوں کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہوچکا ہے، اس کی اچھائیاں اور خوبیاں دفن ہوکر رہ گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے

    چونیاں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی کے علاوہ اور بھی رنگ اختیار کرسکتا ہے

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

    دنیا جانتی ہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کر سکی، پولیس نے مبینہ مجرم تو گرفتار کرلیا لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کیا وہ واقعی مجرم ہے یا پھر اسے قربانی کا بکرا بنایا جائے گا

     

    بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

  • ی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات

    سبزل روڈ توسیع منصوبے کے متاثرین کے ایک وفد نے گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی، وفد میں شامل متاثرین کے سرکردہ اراکین میں آغا ظفر درانی ، حاجی عبدالطیف رند، محمد ایوب بنگلزئی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ،عبدالستار مینگل، میرفتح محمد رند، ریاض احمد بنگلزئی، ملک ناصر دمڑ، ملک عبدالغفور بنگلزئی، محمد طارق مینگل و دیگر نے بی این پی کے سربراہ کو توسیع منصوبہ کے حوالے سے اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی مربع فٹ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے نہایت کم ہے جبکہ متاثرین کوصرف ایک دن کےنوٹس پہ جگہ خالی کرنے کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے اور اس ناانصافی کے بارےمیں وفد نے انہیں آگاہ کیا۔ سردار اختر مینگل نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے ساتھ اس ناانصافی کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے.

  • پیٹرولیم  مصنوعات بارے خوشی کی خبر

    پیٹرولیم مصنوعات بارے خوشی کی خبر

    پیٹرولیم مصنوعات بارے خوشی کی خبرآگئی
    باغی ٹی وی رپورٹ : لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے41پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش،مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے19پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی گئ ہے .،ڈیزل کی قیمت میں 3روپے23پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش ہے ،پیٹرول کی قیمت میں 2روپے55پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش کی گئ ہے.اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کل سےہوگا

  • باغی پول کے نتائج آگئے ، جانیے تفصیل میں‌

    باغی پول کے نتائج آگئے ، جانیے تفصیل میں‌
    باغی پول پر پوچھے گئے سوال کے نتائج آگئے .بھاری اکثریت سے قارئین نے پوچھے گئے سوال پر ہاں‌ میں‌جواب دیا سوال یہ تھاکہ "اقوام متحدہ میں کشمیر پر وزیر اعظم کا خطاب کیا آپ مطمئن ہیں؟:96.2% نے ہاں میں‌جواب دیا ہے.یعنی وہ مطمئن ہیں.3.8% نے نہیں میں جواب دیا ہے یعنی جواس سے مطمئن نہیں‌ہیں. اسی طرح انگریزی ویب سائٹ 43.5% نے ہاں میں‌جواب دیا اور 53.2 %نے ناں‌ کی آپشن کو اختیار کیا ہے .

  • وزیر داخلہ کی جرمن سفیر سے ملاقات ملکی صورت حال  پر تبادلہ خیال

    وزیر داخلہ کی جرمن سفیر سے ملاقات ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی جرمن سفیر سے ملاقات ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

    باغی ٹی وی رپورٹ : وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی جرمن سفیر سے ملاقات ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا .ہم جرمن سفیر نے اس موقع پر جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان کےقانون نافذکرنےوالےاداروں کےبھی بےحدمشکور ہیں،
    وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے،
    سیکیورٹی کی صورتحال پر بھرپور نظر رکھے ہوئے ہیں،پوری کوشش ہے کہ اسلام آباد اور پاکستان کو رہنے کے لیے مثالی جگہ بنائیں.پاکستان نے مسئلہ کشمیرکےپرامن حل کی کوشش کی ہے.مودی نہ تو ثالثی پر آمادہ ہے اور نہ مذاکرات پر تیار ہے.مودی کا شدت پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے.ہم پرامن قوم ہیں اور حق کے لیےآواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں.وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہی پیغام دیا

  • اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارتی اسپیشل آپریشنز ڈویژن کی تیاریاں  تیز

    اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارتی اسپیشل آپریشنز ڈویژن کی تیاریاں تیز

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھارتی فوج کی جنگ کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ بھارتی اسپیشل آپریشنز ڈویژن نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشق کی ہیں۔

    بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کرفائرنگ کا نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

    یہ مشق بھارتی ریاست گجرات میں پاکستان کی سرحد کے قریب ضلع کچَھ کے نالیہ شہر میں کی گئی۔

    بھارتی فوجی ذرائع کے مطابق اسپیشل آپریشنز ڈویژن عسکریت پسندوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک سمیت ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار رہتی ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی گر کر تباہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو ہلاک

    دفاعی ذرائع کے مطابق مسلح افواج کی یہ خصوصی مشق ‘اسمیلنگ فیلڈ’ کے نام سے ہوئی۔ مشق میں بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں نے حصہ لیا اور اسپیشل آپریشنز ڈویژن ے دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف خود کو تیار کرنے کی مشق کی۔

    عمران کی تقریر کے بعد کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ،کرفیو کے باوجود بھارتی فوج بے بس

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ تیز تر ہوگیا ہے جس کا پاکستان آرمی بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے۔

  • عثمان بزدار اسلام آباد طلب اہم تبدیلیاں‌متوقع

    عثمان بزدار اسلام آباد طلب اہم تبدیلیاں‌متوقع

    عثمان بزدار اسلام آباد طلب اہم تبدیلیاں‌متوقع
    پنجاب کابینہ میں متوقع تبدیلیاں،وزیراعظم نےوزیراعلی ٰ پنجاب کواسلام آبادطلب کرلیا.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارملاقات میں کابینہ کارکردگی پررپورٹ پیش کر یں گے. پنجاب میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال سےآگاہ کریں گے. وزیراعلی وزیراعظم عمران خان سےدوپہرکےبعدملاقات کریں گے.وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوپنجاب میں تبدیلی کی حتمی منظوری دیں گے.

    ڈینگی،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات


    اس سے قبل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کمشنر لاہور اور راولپنڈی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد میں‌ ڈینگی کی تصدیق ہوئی؟ حیران کن خبر آ گئی