اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر156روپے60پیسے کی سطح پر آگیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 20پیسے اضافہ ہو گیا.
یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے
Author: +9251
-

ڈالر کی قدرمیں 20 پیسے اضافہ ہو گیا.
-

نئی ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹرز کا کتنا اضافہ ہو گا اہم خبر
نئی ووٹر لسٹوں میں نئ ووٹرز کا کتنا اضافہ ہو گا اہم خبر ، ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے نئے ووٹرکی فہرست تیار ہو چکی ہےنئی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد میں 4ملین کااضافے کا امکان ہے اس طرح نئی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد 113ملین ہو جائےگی،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کےلیےووٹر فہرست کی اشاعت نومبر میں کرے گا
اس سے قبل لیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری کاحکم دیا تھا ، تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اکتوبر 2019 سے تمام اضلاع میں ووٹرز آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن تمام اضلاع میں ڈسپلے سینٹرزقائم کرے گا- قانون کےتحت ووٹ کا اندراج صرف مستقل یاعارضی پتہ پرہوگا. -

پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کی وجہ محبوبہ مفتی نے بتا دی
مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے کہا ہے مسلمان پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی
اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں مفتی نے کہا کہ 1990 میں پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کی ذمہ داری کشمیری مسلمانوںپر ڈالنا غیر منصفانہ فعل ہے۔ ان کا درد اب دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میں ایک ہتھیار ہے۔ گاندھی نے جس سیکولر بھارت کا تصور کیا تھا وہ ایک آمرانہ حکومت میں تبدیل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی 4 اگست کی شام کو اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔5اگست کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا متنازعہ اعلان کیاتھا۔
محبوبہ مفتی کو دہشت گرد قرار دیا جائے ،شیو سینا کا مطالبہ
نظر بندی کے کئی دن بعد مفتی کو ایک مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا جسے اب سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔
آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی
یاد رہے کہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی ہی اب ان کا ٹوٹر اکاﺅنٹ استعمال کررہی ہیں۔
-

لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر رپورٹ آگئی
لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت پر رپورٹ آگئی
لاہور میںمبینہ طور پور پولیس کی حراست میں شہری کی تشدد سے حلاکت کیس کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن صدر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مقتول کو پولیس نے پکڑا نہ ہاتھ لگایا توتشدد کیسے ہو گیا پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں تشدد ثابث نہیں ہوا، پولیس کے چھاپے کے دوران بھگدڑ مچنے سے اشفاق کی طبعی موت ہوئی،
اشفاق کی موت پولیس تشدد سے نہیں ہوئی اور نہ ہی تشدد ہوا ،جسم کے کسی بھی حصے پر چوٹ کے واضح نشان نہیں ، ماتھے پر چوٹ کا نشان ہے.درویش وزیراعلیٰ کی نگری میں 8 ماہ میں 17 شہری پولیس کے تشدد سے ہلاک ، بڑی تعداد میں معذور
-

ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں
لاہور : بیماری اپنی جگہ ، اللہ تعالیٰ ہرکسی کو صحت عطا فرمائے ، اس بیماری کے دوران علاج اور طریقہ علاج کی بھی بڑی اہمیت ہے ، ادویات کا بروقت اور ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق استعمال کرنا بھی بہت ہی ضروری ہے ، دوسری طرف ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ جس طرح ایک درست دوائی، درست استعمال سے کسی مرض کو ختم کرسکتی ہے یا اس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، اسی طرح اس دوا کو کھانے کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ادویات کے استعمال میں غلطی یا سستی بیماری کے بڑھنے اور انسانی جان کے ضائع ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے، ماہرین کہتے ہیںکہ بعض دوائیں ہم نادانستگی میں غلط وقت پر لیتے ہیں جو اس طرح اثر نہیں کر پاتیں جس طرح سے انہیں کرنا چاہیئے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم دواؤں پر اپنا پیسہ ضائع کرتے جاتے ہیں، اور مرض جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔
“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریںگے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے
طبی ماہرین نے تجربات اور حقائق کے دوران جو چیز اخذ کی ہے اس کے مطابق یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ادویات کا بروقت لینا بھی بہت بڑا فائدے کا کام ہے ، تحقیق کے مطابق دوا کھانے کا صحیح وقت دوا کی تاثیر پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ صحیح وقت دوا کی کارکردگی کو بھی بہترین بنا دیتا ہے۔
ماہرین طب نے جو اوقات امراض کی نبست سے مقرر کیے ہیں ان کا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہےکہ کافی حد تک مرض ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، بہر کیف جو اوقات طبی ماہرین نے وضع کیے ہیں کچھ عام دواؤں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس وقت لینا چاہیئے۔ماہرین نے ایک ترتیب بتادی ہے ،

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں
بلڈ پریشر(بلند فشارخون) کی دوا
ماہرین طب نے اس قسم کے مریضوں کے لیے جو وقت متعین کیا ہے اس کے مطابق بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی ادویات کو کھانے کا بہترین وقت رات ہے۔ اس کے برعکس اگر یہ ادویات صبح لی جائیں تو یہ متوقع اثرات نہیں دکھا سکیں گی۔تیزابیت کی دوا
ماہرین طب تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ سینے میں جلن یا تیزابیت کی ادویات کو لینے کا بہترین وقت شام 6 بجے ہے، ہمارا معدہ 7 بجے کے بعد مزید تیزاب بناتا ہے تو شام میں دوا کھانے سے تیزاب بننے کا عمل معتدل ہوجاتا ہے۔جوڑوں میں تکلیف کی دوا
جوڑوں میں تکلیف کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کو کھانے کا صحیح وقت دن ہے۔ دن میں ان دوائیوں کو کھانے سے صحت پر زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین یہ بھی کہتے ہیںکہ اس کے لیے دوا کی مقدار کا بھی خاص خیال رکھا جائےاسپرین
دل کے مریضوں کے حوالے سے متعلق ایک تحقیق کے بعد ایک ڈچ تحقیق کے مطابق خون کو پتلا کرنے والی دوائیں جن میں اسپرین سرفہرست ہے، انہیں لینے کا بہترین وقت رات ہے۔ اگر ان ادویات کو صبح لیا جائے تو اس سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔نیند کی دوائیں
ماہرین کا اس بات پر ا تفاق ہے کہ نیند کی دوائیں بے خوابی کا مرض لاحق ہونے کی وجہ سے لی جاتی ہیں، یہ زیادہ تر بڑی عمر کے افراد لیتے ہیں جبکہ بعض کم عمر افراد کو بھی کسی بیماری کے سبب دماغ کو سکون پہنچانے کے لیے نیند کی دوائیں استعمال کروائی جاتی ہیں۔
کب اور کتنی مقدار میں نیند کی دوائی کھانی چاہیے ماہرین طب کہتے ہیں کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ زیادہ مقدار اور بے وقت دوائی کھانے سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے ، لہٰذا نیند کی گولی رات 9 بجے سے قبل لے لینا چاہیئے، اور اس کے بعد ایسے وقت بستر پر جانا چاہیئے کہ اس کے بعد صبح اٹھنے میں کم از کم 9 سے 10 گھنٹے کا وقت ہو۔
ماہرین طب کہتے ہیں کہ یعنی اگر آپ کو صبح 7 بجے اٹھنا ہے تو آپ کو 10 بجے لازمی سوجانا چاہیئے، یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ نیند کی دوا کو اپنا کام کرنے کا وقت مل سکے اور اس سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔اگر دوا لینے کے بعد صرف 5 یا 6 گھنٹے سویا جائے تو دوا کا اثر باقی رہے گا اور اگلے دن غنودگی محسوس ہوگی۔
دواوں کی اوقات کار کے بارے میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی ادویات اس وقت کھائی جانی چاہیں جب نیند کے لیے بستر پر لیٹنے کا ارادہ ہوورنہ یہ بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے، یہ اس وقت اور بھی ضروری ہے جب صبح بھی آپ کو کوئی دوا لینی ہو۔ دواؤں میں عموماً غنودگی کا احساس دلانے والا عنصر شامل ہوتا ہے لہٰذا صبح کی دوا اور رات کی دوا کے اثرات مل کر آپ کو پورا دن غنودہ رکھیں گے۔
-

آرٹیکل 370، کیس کی سماعت کب ہو گی، خبر آ گئی
بھارتی سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آرٹیکل 370سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل سے کرے گا۔
بھارت، آرٹیکل 370کے حوالے سے آئینی بینچ کی تشکیل
قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کوہٹانے کو چیلنج کرنے والی درخواستیں آئینی بنچ کو ارسال کر دیں۔ اسی طرح بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھاسن کی طرف سے دائر 370 کی منسوخی اورموبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کو ختم کرنے کے لئے دائر درخواست بھی آئینی بنچ کو بھیج دی۔
جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کا آئینی بنچ آرٹیکل 370سے متعلق درخواستوں کی سماعت منگل سے شروع کرے گا۔
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
واضح رہے کہ آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج این وی رمن کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا تھا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس رمن ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت شامل تھے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370پر فیصلہ سنا دیا
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کو مختلف جماعتوں اور شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
-

شاہد خاقان عباسی کو اب ملیں جیل میں آصف زرداری والی سہولیات
شاہد خاقان عباسی اب انجوائے کریں گے جیل میں آصف زرداری والی سہولیات
شاہد خاقان عباسی کوجیل میں سہولیات فراہم کرنےکی درخواست منظورکی لی گئی ،.کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آبادکے جج محمد بشیر نے کی،
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو جیل میں سہولیات دی جا رہی ہیں وہی شاہد خاقان عباسی کو بھی دی جائیں،اس اپیل کو منظور کرتے ہوئے جج محمد بشیر نے کہ میں حکم دے دیتا ہوں جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں،جیل نہ ہوئی دفتر ہوا، شاہد خاقان عباسی نے کمپیوٹر،اے سی، فریج، اوون، تین ملازم مانگ لئے
شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا
شاہد خاقان عباسی بھی جیل میں بہتر سہولیات نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئے
-

لاہور ہائیکورٹ نے حافظ محمد سعید کی درخواست منظور کر لی
لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی درخواست منظور کر لی
باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور ہائیکورٹ , حافظ محمد سعید کا کیس گوجرنوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے حافظ محمد سعید کا کیس گوجرنوالہ سے لاہور انسداد دہشت گردی عدالت منقتل کرنے کا حکم دے دیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی درخواست پر فیصلہ سنایا
درخواست میں حافظ محمد سعید نے موقف پیش کیا کہ مجھے حافظ محمد سعید کو ہر پیشی پر گوجرانوالہ لےجایا جاتا ہے، جبکہ مجھے لاہور جیل میں رکھا گیا ہے،
درخواست گزار کی استدعا تھی کہ گوجرانوالہ اے ٹی سی میں پیشی سیکورٹی حالات سے درست نہیں ہے،جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور منتقل کیا جائے۔
حافظ محمد سعید نے موقف پیش کیا کہ کیس کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے،اس کے جواب میں سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےعدالت نے دائر درخواست نمٹا دی اس طرح حافظ محمد سعید کی درخواست منظور ہو گئی
حافظ سعید کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر
حافظ سعید کو رقم نکالنے کی اجازت،بھارتی میڈیا غیر ضروری پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاکستان
حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
-

ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب
اسلام آباد:ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد زد میں آگئے ، صورت حال بدستور خراب ہورہی ہے دوسری طرف حکومت طفل تسلیوں پر گزارہ کررہی ہے، قومی ادارہ صحت ( این ایچ ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 2777 کیسز سامنے آئے ہیں۔

راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی
محکمہ صحت حکام کے مطابق ابھی تک اسلام آباد کے 7 رہائشی افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ اگلے چند ابھی ڈینگی مچھر کے حملوں میں اہم ہیں ،کیوںکہ ایک دفعہ پھر بارشیںشروع ہوگئی ہیں،
“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریںگے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے
لیکن ساتھ ہی ایک اوررپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت صحت پُرامید ہے کہ درجہ حرارت میں کمی سے کیسز میں کمی آئے گی لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ ہر مریض کو ہسپتال میں بستر کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کا بھر پورخیال رکھا جارہا ہے ،

ٹرک اور بس میں تصادم، 36 افراد ہلاک ، خبر سن کر ہر کوئی خوف زدہ وپریشان
سیکریٹری این ایچ ایس ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق مریضوں کو بستر کی دستیابی کے لیے نجی ہسپتالوں میں ایک ہزار بستر خالی کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے مزید کہا کہ نجی ہسپتالوں سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ اور ڈینگی کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو ملنے والی ادویات ، سہولیات اور احساسات کا خیال رکھے گا
-

ترکی ،پاک بحریہ کے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب
پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی۔تقریب میں ترک صدر طیب اردگان اورنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کی صلاحیتوں سے بھرپور جنگی مشقیں”مشق رباط” جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز جدید ترین ٹیکنالوجی اورتباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے اپنا جنگی طیارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف 35طیارے کے دوران جو معاملات ہمیں پیش آئے ہیں اس کے بعد فیصلہ کیا کہ جیسے ہم نے اپنے مسلح و غیر مسلح ڈرون اور سیٹلائٹ بنائے ہیں ایسے ہی ان شاءاللہ ہم اپنا جنگی طیارہ بھی تیار کریں گے۔
ترک صدر طیب اردگان پاکستان کب آئیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
صدر نے مزید کہا ”انہوں نے سوئے ہوئے جن کو جگا ہی لیا ہے تو نتائج بھی خود بھگتیں“۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے۔ اسٹیل کٹنگ کی تقریب دونوں ملکوں میں دیرینہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔ جہازوں کی شمولیت سے امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایڈمرل عباسی نے دورہ ترکی کے دوران ترک وزارت قومی دفاع اور اہم عہدےداروں سے ملاقاتیں کیں۔